DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: sale of open milk containing chemicals is going on in Kahuta

کہوٹہ شہر میں کیمیکل ملے کھلے دودھ کی فروخت سرعام جاری ہے

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26اگست2023)
کہوٹہ شہر میں کیمیکل ملے کھلے دودھ کی فروخت سرعام جاری ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے انتظامیہ کی پراسرار خاموشی اور ان کے دودھ فروشوں کے خلاف کاروائی نہ کر نے پرشہری مضر صحت دودھ کو خریدنے پر مجبور ہیں۔متعلقہ محکموں محکمہ صحت اور فوڈ انتظامیہ کی طرف سے کاروائی نہ ہونے پر اس بات کا واضع ثبوت ہے کہ محکمے کے اہلکاروں نے منتھلیاں طے کی ہوئی ہیں اور وہ ہر ماہ اپنی منتھلیاں وصول کر کے اس مافیا کو انسانی جانوں کیساتھ کھیلنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ مضرصحت دودھ کی فروخت سے غریب عوام اور ان کے بچوں کی زندگیاں داوؤ پرلگی ہیں جبکہ انتظامیہ اور دیگرحکام کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔دودھ کی بڑھی بڑھی ٹینکیاں جو کہوٹہ شہر سے باہر سے آتے ہیں اس دودھ کو کیمیکل کا استعمال اور دودھ کی سپلائی بھی گندے برتنوں میں کی جاتی ہے۔محکمہ صحت اور فوڈ اتھارٹی بھی اس مافیا کے سامنے بے بس دکھائی دیتی ہے۔ عوام کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی کو موثر کارروائی کرنا ہوگی۔شہریوں نے کہا کہ غیرمعیاری کھانے پینے کی اشیائسٹالز، ہوٹلوں اور ریڑھیوں پر سرعام فروخت کی جارہی ہیں۔ کھانے پینے کی اشیاء، مشروبات اور تازہ پھلوں کے جوس کی آڑ میں شہریوں اور مسافروں میں بیماریاں بانٹی جارہی ہیں۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 26 August 2023)
In the city of Kahuta, open milk containing chemicals is being sold in public, while the district administration is playing the role of a silent spectator. In the absence of action by the Health and Food Administration, there is clear evidence that the officials of the department have fixed manthals and by receiving their manthals every month, they have given an open license to this mafia to play with human lives. Citizens say that the lives of poor people and their children are at stake due to the sale of unhealthy milk, while the silence of the administration and other authorities is beyond comprehension. Consumption and supply of milk is also done in dirty containers. The health department and food authority also appear helpless in front of this mafia. To keep people safe from diseases, the district administration and food authority should take effective action. Citizens said that substandard food items are being sold in public at stalls, hotels, and carts. Diseases are being spread among citizens and travelers under the guise of food items, beverages, and fresh fruit juices.

راجہ ندیم احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کی ممتاز قانون دان راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ سے ملاقات

Raja Nadeem Ahmed met with prominent lawyer Raja Saeed Ahmed Advocate

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26اگست2023)
معروف لیگی رہنماء راجہ ندیم احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کی ممتاز قانون دان راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ سے ملاقات، بھائی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور علاقائی سیاست پر گفتگو کی اس موقع پر راجہ ندیم احمد نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ملک وقوم کی خاطر اپنی سیاست کوداو پر لگا دیا،میاں شہباز شریف نے انتہائی نامساعد حالات میں ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچا یا اوراپنی سیاسی ساکھ کی پرواہ کئے بغیر آئی ایم ایف پروگرام کو بحال کرا کے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، ملک میں منہ زورمہنگائی کی وجہ پی ٹی آئی کی سابق حکومت کی ناقص معاشی پالیسیاں اور ناکام حکمت عملی ہے، میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک کو دوبارہ ترقی اور خوشحالی کی راہ پر لائیں گے انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل سے میاں نواز شریف الیکشن سے قبل وطن واپس آجائیں گے اور بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے،تین بار کے منتخب وزیر اعظم کی واپسی سے ملکی سیاست کا سارا نقشہ تبدیل ہو جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ شریف برادران کی قیادت ملکی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے،انکی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نجات دلائیں گے اس موقع پر راجہ ندیم احمد کا بھتیجا راجہ شایان سعید آف یو کے اور صحافی کبیر احمد جنجوعہ بھی موجود تھے۔

راجہ آصف یعقوب کیانی کی ساہیں گلفام عباس سرکار سے ملاقات

Raja Asif Yakub Kayani met with Gulfam Abbas Sarkar of Mamyam

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26اگست2023)
ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت راجہ آصف یعقوب کیانی کی دربار عالیہ حضرت سید فضل حسین شاہ بخاری ؒممیام شریف حاضری فاتحہ خوانی کی آستانہ عالیہ کے سجادہ نشین ساہیں گلفام عباس سرکار سے بھی ملاقات کی،اس موقع پر راجہ آصف یعقوب کیانی نے اپنے بیان میں کہا کہ اولیائے اللہ کے آستانے رشد و ہدایت کے روشن مینار ہوتے ہیں‘ ہمیں چاہئے کہ اولیائے اللہ کی زندگیوں کو مشعل راہ بنا کر اپنی زندگی گزاریں تاکہ ہماری دنیا و آخرت دونوں سنور جائیں انہوں نے کہا کہ ہمارے ایمان کی بنیاد توحید ہے‘ ہماری محبتوں کا مرکز صرف اللہ‘ اس کا رسول اور آل بیعت ہے‘ صوفیائے اکرام نے پوری زندگی اللہ اور درود مصطفیٰ ﷺکی صدا دی مگر جب تک ہم اپنے دلوں میں خواہشات اور جھوٹ کے بتوں کو نہیں توڑیں گے اس وقت تک کامیاب نہیں ہوں گے۔

کہوٹہ:ہوس کےاس دور میں دو افراد نے روڈ کیلئے18مرلہ زمین وقف کردی

In this era of lust, two people donated 18 marla land for the road

کہوٹہ ( نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام،26اگست2023 )– ہوس کےاس دور میں دو افراد نے روڈ کیلئے18مرلہ زمین وقف کردی ،آجکل جہاں زمین پہ تنازعے لڑائیاں قتل ہورہے وہیں ان جیسے افراد معاشرے کیلئے مشعل راہ ہیں۔ تفصیلات کیلئے مطابق کہوٹہ کے علاقے آئل سے تعلق رکھنے والے حسن اختر اور عبدالرشید سکنہ آئل دونوں احباب نے اپنے و عزیزوں کا حصہ نو نو مرلے شارع عام کیلئے وقف کردیا ہے۔ کئی عرصے سے اس علاقے میں رستہ کیلئے زمین کا مسئلہ تھا جو اب حل ہوگیا ہے۔ اہل علاقہ و سماجی حلقے نے ان دونوں اشخاص کی نیت اور قربانی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ معاشرے میں آج قربانی ایثار اور محبت کے جذبے کی کمی ہے تاہم آج بھی حسن اور عبدالرشید اس معاشرے کا سرمایہ ہے، انکا صدقہ جاریہ تمام افراد کیلئے مشعل راہ ہے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button