DailyNewsHeadlinePothwar.com
Chakswari, AJK: Kotli Dhanwan businessman Malik Yameen and his son were killed in Jhelum
کوٹلی دھنواں کا تاجر ملک یامین اور ان کا بیٹا جہلم میں قتل کر دئیے گئے

چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,26,اگست,2023) — کوٹلی دھنواں کا تاجر ملک یامین اور ان کا بیٹا جہلم میں قتل کر دئیے گئے۔ ملک یامین اور ان کا بیٹا کافی عرصہ سے جہلم شہر میں کاروبار کر رہے تھے۔ ان کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی حلقہ راج محل دھنواں سے تھا۔ان کو فیصل نامی شخص نے قتل کیا۔ پولیس نے قاتل کو دینہ کے مقام سے گرفتار کر لیا۔ نماز جناہ جہلم میں ادا کی گئی۔ سابق امیدوار اسمبلی پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے رہنما ملک یوسف نے جنازہ میں خصوصی طورپر شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق ملک یامین نامی تاجراور ان کا بیٹا جو کافی عرصہ سے جہلم میں کاروبار کر رہا تھا گزشتہ صبح اپنی دکان پر قتل کر دئیے گئے۔ ذرائع کے مطابق ملزم فیصل ایک اجرتی قاتل اور بلیک میلر بھی ہے اس سے پہلے بھی اس پر قتل کے مقدمات ہیں۔فیصل مقتول ملک یامین کو کسی بات پر بلیک میل کر رہا تھااور رقم کا مطالبہ کر رہا تھا جسے ملک یامین نے پورا نہ کیا تو اس نے علی الاعلان قتل کی دھمکی دے چکا تھا۔ گزشتہ روزصبح کے وقت فیصل نے فائرنگ کر کے باپ بیٹے کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا لیکن پولیس نے ملزم کو دینہ شہر سے گرفتار کر لیا ہے۔قتل کی خبر سنتے ہی راج محل سے الیکشن میں حصہ لینے والے پی ٹی آئی رہنما سابق امیدوار اسمبلی ملک یوسف جہلم روانہ ہو گئے انھوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
