DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Three people died in three incidents in Kallar Syedan

کلرسیداں میں تین واقعات میں تین افراد جاں بحق،

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,25،اگست,2023)—کلرسیداں میں تین واقعات میں تین افراد جاں بحق،محنت کش دیوار کے ملبے تلے دب کر جاں بحق،کلر سیداں میں نامعلوم گاڑی نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماری اور اسے جھاڑیوں میں پھینک کر فرار،گاؤں تنیام سیداں کا ناصر شاہ گولی لگنے سے جاں بحق۔تفصیلات کے مطابق چند ایام قبل گاؤں چھپری اکو میں مکان کی دیوار گرنے سے40 سالہ محنت کش محمد شکیل ولد محمد رفیق ملبے تلے دب کر شدید زخمی ہوا اور دو ایام بعد انتقال کر گیا۔دوسرے واقعہ میں پچاس سالہ عمر خان سکنہ جناح کالونی موٹرسائیکل پر گھر سے نکلا اور واپس نہ آیا دوسرے روز اس کا موٹرسائیکل الائیڈ چوک سے ملا جبکہ دوسرے روز سٹی ٹریفک پولیس کے عادل منیر و دیگر نے جائے وقوعہ سے چار سو میٹر دور بو محسوس کی اور جا کر دیکھا تو عمر خان مردہ حالت میں پڑا تھا۔ذرائع کے مطابق موٹرسائیکل کو کسی گاڑی نے ٹکر ماری پھر زخمی کو گاڑی میں ڈال کر کچھ ہی فاصلے پر جھاڑیوں میں پھینک کر فرار ہو گئے،کلرسیداں پولیس مصروف تفتیش ہے۔ادہر جمعرات کی شام سموٹ کے گاؤں تنیام سیداں کا ناصر شاہ نامی شخص گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا نعش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلر سیداں منتقل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق ناصر شاہ نے خود کشی کی ہے مگر پولیس تمام پہلووں پر غور کر رہی ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 25, August 2023) – Three people died in three incidents in Kallar Syedan, a laborer was buried under the rubble of a wall, an unknown vehicle hit a motorcyclist in Kallar Syedan. Nasir Shah of Taniyam Syedan village was shot and killed. According to the details, a few days ago, a 40-year-old laborer, Muhammad Shakeel, son of Muhammad Rafiq, was buried under the debris when the wall of his house collapsed in Chapri village. In another incident, 50-year-old Umar Khan of Jinnah Colony left home on a motorcycle and did not return. The next day, his motorcycle was found at Allied Chowk. A smell was felt four hundred meters away from the incident and Umar Khan was found lying dead. According to the sources, the motorcycle was hit by a vehicle, then they put the injured in the vehicle and threw it in the bushes at a short distance and escaped. Kallar Syedan police are busy investigating. A man named Nasir Shah of Taniyam Syedan village of Smot died of gunshot wounds on Thursday evening. According to police sources, according to initial reports, Nasir Shah has committed suicide, but the police is considering all aspects.

بجلی بلوں میں بھاری اضافے کے خلاف نوجوان سڑکوں پر نکل آئے

Youths came out on the streets against the huge increase in electricity bills

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,25،اگست,2023)—کلرسیداں میں بجلی بلوں میں بھاری اضافے کے خلاف نوجوان سڑکوں پر نکل آئے۔مین چوک بند کر کے حکومت مخالف نعرے لگائے اور بجلی کے بل نذرآتش کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق نوجوانوں کے ایک گروہ نے دن ساڑھے دس بجے مین چوک کو ٹریفک کے لیئے بند کرکے نعرے بازی شروع کردی۔ وہ حکومت مردہ باد،بجلی بلوں میں اضافہ نامنظور،امریکہ کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے کی نعرے لگا رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں عوام دشمن ہیں جن کی نااہلی کی سزا آج پوری قوم بھگت رہی ہے۔ نااہل حکمرانوں نے بھاری بلوں کے ذریعے ملکی وحدت کو کمزور کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس دوران الخدمت فاونڈیشن تحصیل کلرسیداں کے سرپرست اعلی چوہدری ابرار حسین نے ان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ بجلی بلوں میں اضافہ قوم کے خلاف سازش ہے۔انہوں نے مظاہرین سے درخواست کی کہ ان کا احتجاج نوٹ ہو گیا ہے وہ سڑک کو ٹریفک کے لیئے کھول دیں ہم عنقریب ایک منظم احتجاج کریں گے ملک کا ہر شہری اپ جیسے جذبات رکھتا ہے جس کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے۔

بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف کلرسیداں کی تمام سیاسی مذہبی جماعتیں ایک مشترکہ احتجاج ریلی کے لیئے مشاورت کر رہی ہیں

All the political and religious parties are consulting for a joint protest rally against the heavy electricity bills

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,25،اگست,2023)—بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف کلرسیداں کی تمام سیاسی مذہبی جماعتیں ایک مشترکہ احتجاج ریلی کے لیئے مشاورت کر رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی،جمعیت علمائے اسلام،جماعت اسلامی مشترکہ احتجاجی پروگرام پر کام کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ صورتحال ملک کے ہر شہری کے لیئے انتہائی پریشان کن ہے اور اس پر مشترکہ احتجاج اشد ضروری ہے جس کے لیئے تاجر تنظیموں کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مشاورت کا عمل جاری ہے۔

برطانیہ کے شہر ڈیوز بری کے خطیب مولنا عامر الیاس آج بروز جمعہ دن ساڑھے بارہ بجے جامعہ مسجد ربانی کلرسیداں میں خطاب کریں گے

Maulana Amir Ilyas from Dewsbury, UK, will deliver a speech at Jamia Masjid Rabbani  on Friday at 12:30 PM.

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,25،اگست,2023)—برطانیہ کے شہر ڈیوز بری کے خطیب مولنا عامر الیاس آج بروز جمعہ دن ساڑھے بارہ بجے جامعہ مسجد ربانی کلرسیداں میں خطاب کریں گے۔ پروگرام کی صدارت جمعیت علمائے اسلام تحصیل کلرسیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی کریں گے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button