مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ21مارچ 2023) راجہ محمد ظفرالحق کو نشان امتیاز دینے کا صدر پاکستان کا اعلان کہوٹہ کا بڑا اعزاز 14 اگست 2023 بروز سوموار حکومت پاکستان کی جانب سے چیئرمین مسلم لیگ ن موتمر عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل راجہ محمد ظفرالحق کی مختلف شعبوں میں قومی اور بین الاقوامی خدمات کے اعتراف میں پاکستان کا سب سے بڑا سول ایوارڈ، نشان امتیاز سے نوازے جانا کا اعلان کر دیا راجہ محمد ظفرالحق کو نشان امتیاز 23 مارچ 2024 کو دیا جائے گا یہ کہوٹہ کا بڑا اعزاز ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ رفاقت جنجوعہ میں کیا انھوں نے کہا کہ راجہ محمد ظفر الحق نے کہ ہمیشہ شرافت کی سیاست کو فروغ دیا ملک کے لیے لا تعداد خدمات ہیں کہوٹہ کے عوام کے لیے بڑا اعزاز ہیں راجہ محمد ظفرالحق نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کے لیڈر ہیں کہ ہمیشہ شرافت کی سیاست کو فروغ دیا ملک کے لیے لا تعداد خدمات ہیں کہوٹہ کے عوام کے لیے بڑا اعزاز ہیں راجہ محمد ظفرالحق نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کے لیڈر ہیں صدر پاکستان کے اس اعلان پر انکے مشکور ہیں راجہ محمد ظفرالحق کی سیاسی، سماجی مذہبی خدمات قابل لائق تحسین ہیں اور کسی سے ڈھکی چھپی نہیں انھوں نے اپنی ساری عمر سیاست بھی کی لیکن کرپشن کا داغ تک نہ لگنے دیا ہم راجہ محمد ظفر الحق کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور انکے لیے دعا گو ہیں۔
Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, March 21, 2023) – On Monday, August 14, 2023, the Government of Pakistan announced its most esteemed award, the Nishan-e-Imtiaz, for Raja Mohammad Zaffar ul Haq, Secretary General of the Muslim League-N. Recognizing his national and international contributions in various domains, Raja Mohammad Zaffar ul Haq is set to receive the highest civilian award in Pakistan on March 23, 2024. This recognition from Kahuta is being celebrated as a significant honor.
The renowned political and social figure of the Muslim League-N, Raja Rafaqat Janjua, expressed his thoughts, stating that Raja Mohammad Zaffar ul Haq has consistently upheld the values of dignified politics and has rendered countless services to the country. This honor is a source of pride for the people of Kahuta. He further emphasized that Raja Mohammad Zaffar ul Haq is not only a leader of Pakistan but also a leader of the Islamic world. His services to promote principled politics and his numerous contributions are a remarkable testament to his dedication to the nation and the people of Kahuta.
The President of Pakistan extended his gratitude for this announcement and lauded Raja Mohammad Zaffar ul Haq’s political, social, and religious services, acknowledging that his untarnished record has kept him free from corruption allegations throughout his entire political career. The President conveyed his heartfelt congratulations and best wishes to Raja Mohammad Zaffar ul Haq, considering him a source of inspiration and a worthy recipient of this prestigious award.
کہوٹہ کی تاریخ کا بڑا وکلاء کرکٹ ٹورنامنٹ،گوجرخان لائیرز ٹیم فاتح قرار راولپنڈی ٹیم رنر اپ رہی ٹورنامنٹ میں شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے شرکت کی
The biggest lawyers’ cricket tournament in the history of Kahuta, Gujar Khan Lawyers team was declared the winner, Rawalpindi team was the runner-up. A large number of cricket fans participated in the tournament
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ21مارچ 2023) کہوٹہ کی تاریخ کا بڑا وکلاء کرکٹ ٹورنامنٹ،گوجرخان لائیرز ٹیم فاتح قرار راولپنڈی ٹیم رنر اپ رہی ٹورنامنٹ میں شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے شرکت کی،الوکیل تنظیم برائے انسانی حقوق کی جانب سے غلام ربانی قریشی ایڈووکیٹ میموریل جشن آزادی لائیرز کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد جس میں ضلع راولپنڈی کی آٹھ بار ایسوسییشنز کی ٹیموں نے شرکت کی جن میں مری، ٹیکسلا، گوجر خان، کلر سیداں، راولپنڈی اور کہوٹہ کی ٹیمز نے شرکت کی فائنل میچ راولپنڈی اور گجرخان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا اور گوجر خان کی ٹیم فاتح قرار پائی ٹورنا منٹ میں خصوصی طور پر صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی بینچ تنویر اقبال خان ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی راجہ شوکت محمود ستی ایڈووکیٹ، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی فیصل خان نیازی ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری مری بار ایسوسی ایشن امتیاز عباسی ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن ٹیکسلا محمد یاسر گجر ایڈووکیٹ،صدر گجر خان بار ایسوسییشن محمد عرفان قریشی، جنرل سیکرٹری گجر خان بار ایسوسی ایشن چوہدری محمد اخلاق، ملک جواد خالد ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، ابی وقاص ایڈوکیٹ، سعید یوسف ایڈوکیٹ، ملک فخر حیات ایڈووکیت،محمد اظہر کیانی ایڈووکیٹ گجر خان، عبدالحمید قریشی ایڈوکیٹ، چئیرمین غلام ربانی قریشی ویلفیئر ٹرسٹ آصف ربانی قریشی، بزرگ صحافی جنرل سیکریٹری پریس کلب کہوٹہ اصغر حسین کیانی، مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ سیاسی سماجی راہنما ڈاکٹر محمد عارف قریشی، ممبر ضلعی امن کمیٹی قاری عثمان عثمانی اور کثیر تعداد میں ضلع راولپنڈی کے وکلاء اور معززین علاقہ نے شرکت کی فائنل میچ راولپنڈی اور گوجرخان ٹیم کے مابین کھیلا گیا جس میں گوجرخان نے شاندار گیم کا مظاہرہ کرتے ہوئے کپ اپنے نام کیا اور فاتح قرار پائی کامیاب ٹیم کو مہمانان گرامی اور انتظامیہ کی جانب سے کپ اور نقدی انعامات سے نوازا گیا کامیاب ٹورنامنٹ کرانے پر الوکیل تنظیم برائے انسانی حقوق کو مبارک باد پیش کی صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ سردار عمران اکبر ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری بار ایسوسی یشن کہوٹہ راجہ فیصل نظیر ایڈووکیٹ نے تمام شرکا کھلاڑیوں اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
کہوٹہ شہر سے تجاوزات ختم کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی
Deadline given to end encroachment from Kahuta city
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ21مارچ 2023) کہوٹہ شہر سے تجاوزات ختم کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے تمام رہڑی بان سوزکیوں رکشوں والے مقررہ تاریخ تک تجاوزات ختم کریں ورنہ سخت ایکشن ہوگا بند نالیوں نالوں کو کھولنے کے لیے سینٹری ورکرز کو ہدایات دے دی ہیں جبکہ کہوٹہ شہر سے غیر قانونی اڈوں کے خاتمے اور تمام گاڑیوں کو لاری اڈے میں شفٹ کرنے کے احکامات بھی جاری ان خیالات کا اظہار چیف آفیسر کہوٹہ کامران خان نے بزرگ صحافی حاجی اصغر حسین کیانی سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر راجہ عمر حیات، راجہ عامر، انجنئیر زاہد حسین، بھی موجود تھے اصغر حسین کیانی نے چیف آفیسر کہوٹہ کو کہوٹہ شہر کے مسائل سے آگاہ کیا انھوں نے لاری اڈہ کے قریب بند نالے صفائی کے ناقص انتظامات کہوٹہ شہر میں تجاوزات اور سبزی منڈی کی غیر آبادی کے حوالے سے آگاہ کیا چیف آفیسر کامران خان نے راولپنڈی ویسٹ منیجنمنٹ کمپنی کہوٹہ کے انچارج ماجد ستی کو موقع پر فون پے ہدایات جاری کی کے بند نالوں کو کھولا جائے اور شہر کو صاف ستھرا رکھا جائے سی او نے کہا تجاوزات کے خاتمے کے لیے تاجران رہڑی باجوں سوزوکیوں کو ڈیڈ لائن دے دی ہے جبکہ سبزی منڈی کو فعال کیا جائے گا انھوں نے کہا کہ سینٹری ورکرز کی تعداد کم جبکہ شہر کی آبادی زیادہ ہے مسائل حل کریں گے عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر فوکس کریں گے اصغر حسی نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ عوام کے کروڑوں روپے ٹیکس کے پیسے عوام کو بنیادی سہولیات مہیا کرنے پر لگائے جائیں۔