کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,20،اگست,2023)—ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کے ایم ایس ڈاکٹر محمد سہیل اعجاز اعوان کی درخواست پر ہسپتال کی رہائشی کالونی کے واٹر کنکشن منقطع کر دیئے گئے جس سے وہاں رہائش پزیر ڈاکٹرز و دیگر عملہ کو پانی کے حصول میں شدید مشکلات لاحق ہیں۔ ٹی ایچ کیو ہسپتال کی رہائشی کالونی میں اس وقت دو میڈیکل افسران، دو ہیڈ نرسز سمیت 8اسٹاف نرسز،دو ایل ایچ ویز،بیوہ فیملی اور درجہ چہارم کے ملازم سمیت 20 کے قریب فیملیز رہائش پذیر ہیں جن کا ایم ایس کی درخواست پر پانی بند کردیا گیا ادھر بلدیہ کلرسیداں نے بتایا کہ ایم ایس 2013 میں بلدیہ اور ہسپتال انتظامیہ کے مابین تحریری فیصلے پر عمل درآمد سے گریزاں ہیں یہ پانی کا بل بھی ادا کرنے کو تیار نہیں اور بلدیہ مفت پانی فراہم کرنے کی استطاعت نہیں رکھتی ہسپتال انتظامیہ کو اپنے تحریری معائدے پر عمل درآمد یقینی بنانا ہو گا ادھر سٹاف نے ایم ایس کے رویئے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وہ سٹاف اور شہریوں کے لیئے مسلسل مسائل کا موجب بن رہے ہیں ان کے رویے سے مسائل میں تیزی سے اضافہ ہو رھا ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 20, August, 2023)- On the request of MS Dr. Muhammad Sohail Ejaz Awan of THQ Hospital, Kallar Syedan, the water connection of the residential colony of the hospital was disconnected. Resident doctors and other staff are facing serious problems in getting water. In the residential colony of THQ Hospital, there are currently around 20 families including two medical officers, two head nurses, 8 staff nurses, two LHVs, a widow’s family and a class IV employee, whose water supply has been turned off at the request of MS. On the other hand, the municipality of Kallar Syedan said that they are reluctant to implement the written decision between the municipality and the hospital administration. They are not even ready to pay the water bill and the municipality cannot afford to provide free water to the hospital administration. The implementation of the written agreement will have to be ensured, while the staff strongly protested the behavior of MS, saying that they are causing continuous problems for the staff and the citizens, and the problems are increasing rapidly due to their behavior.
صارفین بجلی کو ملکی تاریخ کے سب سے ذیادہ اور بوگس ملنے پر صارفین پی ڈی ایم اور اس کے اتحادیوں کے لیئے بددعائیں
Consumers curse for PDM and its allies after receiving the highest and most bogus electricity bills
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,20،اگست,2023)—صارفین بجلی کو ملکی تاریخ کے سب سے ذیادہ اور بوگس ملنے پر صارفین پی ڈی ایم اور اس کے اتحادیوں کے لیئے بددعائیں،ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے عناصر نے ماہرین معاشیات کے نام پر بجلی اور گیس کے ایسے یسے ٹیرف متعارف کروا دیئے جن کی مثال دنیا کے کسی بھی ملک میں دستیاب نہیں ہے ماہرین معاشیات واپڈا اہلکار افسران اعلی عہدوں پر فائض اشرافیہ کو ہزاروں یونٹ مفت دی جاتی ہیں اور اس کا سارا بوجھ عام صارفین پر ڈال کر نہ صرف حکمران واپڈا کے اخراجات پورے کرتے ہیں بلکہ یہ اسے کمائی کا ذریعہ بھی سمجھتے ہیں انہی لٹیرے ماہرین معاشیات نے جو ٹیرف متعارف کروایا ہے اس کے مطابق 146 استعمال شدہ یونٹ کا بل 2043 ہے اور صرف 32 یونٹ زائد 178 یونٹ استعمال کرنے پر بل 6110 روپے جاری کیا گیا ہے صرف بتیس یونٹ ذیادہ استعمال کرنے پر چار ہزار سے زائد وصول کی جا رہی ہے۔236 یونٹ کا بل 9313 248 یونٹ کا بل 10065۔277 یونٹ کا بل 14974 اسی طرح 304 یونٹ کا بل 15444۔323 یونٹ کا بل 16421 روپے کے بل جاری کیئے گئے ہیں اس طرح جس گھر کا بل عمران خان کے دود حکومت میں دو سے تین ہزار روپے آتا تھا اس گھر کا بل آج بیس سے تیس ہزار روپے کے درمیان آ رھا ہے جس کا سارا کریڈٹ مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی،پی ڈی ایم اور اس کی اتحادی جماعتوں کو جاتا ہے جنہوں نے پندرہ ماہ کی حکومت میں اپنے اور اپنے عزیز رشتہ داروں کے نیب کیسز ختم کروائے اپنے بنک بیلنس میں اضافہ کیا اور پوری قوم کی زندگیاں اجیرن کردیں ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کے نام پر قوم کو ڈیفالٹ کردیا گیا کروڑوں لوگ غربت قبیلے کا حصہ بنے مہنگائی بے روزگاری کے ساتھ ساتھ آٹے گیس ایل پی جی ایل سیلنڈروں کے ساتھ ساتھ گھی چینی چاول دالوں کے نرخوں میں بھاری اضافے سے عام افراد کی زندگیوں پر بدترین اثرات مرتب ہوئے جس چھوٹے کنبے پر مشتمل گھر کا ماہانہ خرچہ بیس ہزار روپے تھے اس کے ہاں صرف بجلی کا بل اب بیس ہزار سے زیادہ آتا ہے اب چھوٹا گھر بھی چلانے کے لیئے پچاس سے ستر ہزار روہے ماہانہ درکار ہیں اور قوم کو اس حالت تک پہنچانے والے شہباز شریف،آصف علی زرداری اور ان کے دیگر ساتھی ہیں جو آج بھی اپنی ناکامیوں اور نااہلیوں کا اعتراف کرنے کی بجائے صورتحال کی ساری ذمہ داری عمران خان کے پونے چار برس کے اقتدار پر ڈال کر خود اس کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرتے ہیں۔
لوسر کچرا کنڈی کے خلاف عوام علاقہ کا احتجاج جاری
People of the area are protesting against Loser Garbage Pit
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,20،اگست,2023)—لوسر کچرا کنڈی کے خلاف عوام علاقہ کا احتجاج جاری،دوسری جانب محکمہ تحفظ ماحولیات نے شدید عوامی احتجاج کو نظرانداز کرتے ہوئے رپورٹ پیش کردی کہ کچرا کنڈی درست ہے اس سے ماحول پر کوئی منفی اثرات مرتب نہیں ہوتے جبکہ عوام علاقہ اور ایکشن کمیٹی نے تحفظ ماحولیات کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے چمک کا کرشمہ قرار دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں لوسرکچرا کنڈی کو مزید نہیں چلنے دیں گے ایکشن کمیٹی کے ارکان راجہ جاوید،فیاض کیانی،سلیم کیانی اور دیگر نے کہا کہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد کی ابادی زیر زمین صاف پانی سے محروم ہو چکی یے اس کے کھیت کھلیان اور باغات اجڑ گئے ہزاروں لوگ مختلف امراض کا شکار ہیں پہلے یہاں راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے کچرا کنڈی قائم کر کے یہاں کے ماحول اور زیرزمین پانی کو تباہ کیا اور اب اسلام آباد کی انتظامیہ نے بھی یہاں اپنی الگ کچرا کنڈی قائم کرنے کے لیئے زمین ایکوائر کی ہے مگر راولپنڈی اسلام آباد کی انتظامیہ خبردار رہے حالات خواہ کچھ بھی ہوں یہاں کچرا کنڈی کو کسی صورت برقرار نہیں رہنے دیا جائے گا۔
لبیک یا حسین کانفرنس نور مسجد کلرسیداں میں زیر صدارت پیر سید غلام نظام الدین جامی گیلانی سجادہ نشین گولڑہ شریف منعقد ہوئی
Labaik Ya Hussain conference was held in Noor Masjid under the chairmanship of Pir Syed Ghulam Nizamuddin Jami Gillani Sajjada Nashin Golra Sharif
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,20،اگست,2023)—لبیک یا حسین کانفرنس نور مسجد کلرسیداں میں زیر صدارت پیر سید غلام نظام الدین جامی گیلانی سجادہ نشین گولڑہ شریف منعقد ہوئی معروف عالم دین مفتی محمد حنیف قریشی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذکر اہل بیت کرنا حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی سنت ہے اور اہل بیت کا ذکر سننا سوا لاکھ صحابہ کی سنت ہے،نبی ﷺ نے سوا لاکھ صحابہؓ کو جمع کر کے فرمایا میرے صحابہؓ میں تم میں دو بڑی بھاری چیزیں چھوڑ کے جارہا ہوں ایک اللہ کی کتاب قرآن پاک اور دوسری میری آل بیت،یہ ایک دوسرے سے جُدا نہیں ہوں گے اور تم ان دونوں کا دامن پکڑو گے تو کبھی گمراہ نہیں ہوگے،انہوں نے کہا کہ ہم صحابہ کے ساتھ ساتھ اہل بیت کے بھی غلام ہیں،اللہ کا قرآن کہتا ہے اگر ان کی محبت فرض نہ ہوتی تو اللہ پاک نماز میں شامل نہ کرتا نماز میں جب تک سرکار کی آل پر درود نہ پڑھا جائے بندے کی اس وقت تک نماز مکمل نہیں ہوتی اور نہ ہی قبول ہوتی ہے.محفل کے اختتام پر پیر سید غلام نظام الدین جامی گولڑہ شریف نے خصوصی دعا کروائی۔
Kidnapping case registered at Kallar police station
تھانہ کلر میں اغوا کا مقدمہ درج
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,20،اگست,2023)—ابرار حسین نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میری 16سالہ بیٹی مسماۃ (ج)گزشتہ روز اپنی نانی کے گھر سے واپس آ رہی تھی کہ مسمیان قمر،شہزار،فیصل نے اپنی گاڑی راستے میں کھڑی کردی کی، جیسے ہی میری بیٹی گاڑی کے پاس سے گزرنے لگی تو ملزم قمر نے اس کے منہ پر ہاتھ رکھ کر گاڑی میں ڈال کر گاڑی بھگا دی کلر سیداں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
چیکنگ کے دوران ڈینگی لاروا برآمد ہونے پرمقدمہ درج
A case was registered for finding dengue larvae during checking
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,20،اگست,2023)—تحصیل ہیلتھ انسپکٹر راجہ عبدالجبار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں کی چیکنگ کے دوران ڈینگی لاروا برآمد ہونے پرباؤنڈری وال اینڈ رنگ فیکٹری مدینہ ٹاؤن،ٹائلز فیکٹری نزد کلر بائی پاس،کباڑ خانہ چھپر سٹاپ،پلازہ نزد سپورٹس گراؤنڈ کلر سیداں اور دوبیرن روڈ پر قائم بلاک فیکٹری کے مالکان کیخلاف استغاثے مرتب کر کے تھانے بھجوا دیئے جبکہ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دوبیرن روڈ پر واقعی ایک کباڑ خانے کے مالک کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔
شادی کی تقریب میں استعمال ہونے والا آتش بازی کا سامان لے کر جانے والا پولیس کے ہتھے چڑھ گیا
A person carrying firecrackers used in a wedding ceremony was caught by the police
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,20،اگست,2023)—شادی کی تقریب میں استعمال ہونے والا آتش بازی کا سامان لے کر جانے والا پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔رات دس بجے کے قریب کلر سیداں پولیس معمول کی گشت پر تھی کہ اس دوران ملزم محمد ادیب ڈھوک اراضی اعوان تل خالصہ کو مشکوک جانتے ہوئے ہاتھ میں اٹھائے شاپر کی چیکنگ کی تو اس میں سے سامان آتش بازی،ہوائی بکس چائنہ دو عدد،انار چھ عدد اورسوتر گولہ چھوٹا سائز 25عدد برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔دریں اثناء پولیس نے ملزم شمریز اقبال کے قبضہ سے 8لیٹر شراب بھی برآمد کر لی۔
چوہدری انیس احمد کے دعوت ولیمہ کلرسیداں میں ہوئی
Wallima cermony of Ch anees Ahmed held in Kallar Syedan
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,20،اگست,2023)—چوہدری اصغر مسعود کے فرزند چوہدری انیس احمد کے دعوت ولیمہ کلرسیداں میں ہوئی جس میں قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف،ریٹائرڈ ایس ایس پی اشفاق مغل،راجہ ندیم احمد،محمد اعجاز بٹ،راجہ ظفر محمود،چوہدری امجد رزاق، نمبردار عمران مشتاق،راجہ سلیم رضا،چوہدری خالد مسعود،چوہدری ذیشان مسعود، عاطف بٹ،چوہدری ظہیر،راجہ ساجد ذوالفقار،پروفیسر آصف،عظمت کیانی اور دیگر نے شرکت کی۔
تل خالصہ کے چوھدری علی شعبان رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
Wedding of Ch Ali Shaban celebrated of Tal Khalsa in Kallar Syedan
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,20،اگست,2023)—تل خالصہ کے چوھدری علی شعبان رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ کلرسیداں میں ہوئی جس میں الخدمت فاونڈیشن تحصیل کلرسیداں کے صدر چوہدری ابرار حسین،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلر کے صدر شیخ حسن سرائیکی، ماسٹر فیاض،چوھدری نوید آمین،سیٹھ عبدالرؤف بٹ،چوہدری توقیر اسلم،چوھدری عابد،مرزا اظہر محمود،ٹھیکدار عنایت، حاجی تنویر، حاجی رحمان، صغیر بٹھی،ملک طاہر، ملک اشتیاق، ملک ظفر، چوھدری اجمل، محمد قاسم اور دیگر نے شرکت کی