DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta: “Former MPA Raja Sagheer Ahmed and Ex-Chairman Raja Zafar Bagharvi Inaugurate Construction on Mator to Baghar Sharif Road”

مٹور تا بگہار شریف روڈ کا کام شروع،سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد، سابق چیئرمین راجہ ظفر بگہاروی نے افتتاح کیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17اگست2023)
مٹور تا بگہار شریف روڈ کا کام شروع،سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد، سابق چیئرمین راجہ ظفر بگہاروی نے افتتاح کیا اور دعا کی،ایک اور وعدے کی تکمیل پر عوامی سماجی حلقوں اور معززین علاقہ کی طرف سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد، سابق چیئرمین راجہ ظفر بگہاروی کا شکر یہ ادا کیا، تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد، سابق چیئرمین راجہ ظفر بگہاروی نے ہمراہ معززین راجہ ظفر اقبال آف مٹور، راجہ اکرام جنجوعہ مٹور 1،راجہ نثار، حاجی جاوید، حاجی طارق، راجہ حسیب،راجہ ارشد بمنیال،راجہ انوار، کونسلر طاہر آف بگہار،سردار شاہد آف پلوٹ سمیت دیگر کے مٹور تا بگہار شریف روڈ کا افتتاح کیا اور دعا کی اس موقع پر انہوں نے اپنے قائد سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا بھی شکر یہ ادا کیا جنہوں نے ہمارے علاقے کی عوام کا یہ درینہ مسلہ حل کیا ہے یہ عوام کا ایک بہت بڑا مسلہ تھا جو ہمارے قائد نے اس کو حل کیا ہے انہوں نے کہا عوامی خدمت ہماری سیاست کا محور ہے۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 17 August 2023)
The work of Mator to Baghar Sharif road has started, ex-MPA Raja Sagheer Ahmad, ex-chairman Raja Zafar Bagharvi inaugurated and prayed, on the fulfillment of another promise by the public social circles and dignitaries of the area, ex-Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi MPA Raja Sagheer Ahmed, ex-chairman Raja Zaffar Bagharvi expressed his gratitude, according to the details, the former MPA Raja Sagheer Ahmed, former chairman Raja Zafar Bagharvi along with dignitaries Raja Zaffar Iqbal of Mator, Raja Ikram Janjua Mator, Raja Nisar, Haji Javed, Haji Tariq, Raja Haseeb, Raja Arshad Bamniyal, Raja Anwar, Councilor Tahir of Baghar, Sardar Shahid of Plot and others inaugurated the road. They also thanked former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi, who has solved this long-standing problem of the people of our region.

کہوٹہ کے معروف تعلیمی ادارے ارم سکول اینڈ کالج میں یوم آزادی کے حوالے سے پروقار تقریب کا اہتمام

“Grand Event Commemorates Independence Day at Renowned Educational Institution, ARM School and College”

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17اگست2023)
کہوٹہ کے معروف تعلیمی ادارے ارم سکول اینڈ کالج میں یوم آزادی کے حوالے سے پروقار تقریب کا اہتمام،کرنل وسیم احمد جنجوعہ امیدوار برائےMPAکی خصوصی شرکت، امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ PP7 کرنل وسیم احمد جنجوعہ کی یوم پاکستان کے موقع پر ارم ماڈل سکول اینڈ کالج جشن آزادی پروگرام میں شرکت کیک کاٹا پریس کلب کہوٹہ کے صدر راجہ عمران ضمیر جنجوعہ، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی و دیگر بھی موجود تھے سکول کے طلبہ و طالبات نے وطن کی محبت سے سرشار ملی نغمے تقاریر اور ٹیبلو پیش کر کے حاضرین سے داد وصول کی اس موقع پر دوران خطاب امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی PP7 کرنل وسیم جنجوعہ نے اپنے خطاب میں ارم ماڈل سکول اینڈ کالج کہوٹہ کے سٹاف اسٹوڈنٹس کو شاندار پروگرام کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا 14 اگست تجدید عہد کا دن یہ وہ دن کہ ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کے بعد یہ وطن نصیب ہوا ہمیں چاہیے کہ اس پرچم اور وطن کی عزت و وقار کو بلند کریں اسکو مستحکم بنانے ترقی یافتہ بنانے میں سب انفرادی حیثیت سے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اس ملک کو قائد اور اقبال کے خوابوں کی تعمیر بنائیں پروگرام کے آخر میں پاکستان کی سلامتی و بقاء کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ) کا اجلاس،جشن آزادی کا کیک کاٹا

“Kahuta Press Club (Registered) Holds Meeting, Celebrates Independence with Cake Cutting”

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17اگست2023)
پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ) کا اجلاس،جشن آزادی کا کیک کاٹا،بانیان پریس کلب کہوٹہ اورملکی سلامتی کے خصوصی دعا کی گی، تفصیل کے مطابق گذشتہ روز پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ) کا ایک اجلاس زیر صدارت معروف صحافی و کالم نگار راجہ عمران ضمیر جنجوعہ کے منعقد ہوا جس میں سرپرست اعلیٰ سعید چوہان، جنرل سیکرٹری حاجی اصغر کیانی، ناہب صدر راجہ شاہد اجمل،سیکرٹری اطلاعات ندیم سرفراز چوہان،سینئر صحافی ساجد جنجوعہ، راجہ معراج اسلم،حشمت غوری اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر اپنے خطاب میں مقررنین نے کہا کہ پاکستان کسی نے تھال میں رکھ کر پیش نہیں کیا گیا بلکہ اس کے قیام کے لیے لاکھوں جانیں قر با ن ہوہیں، بے شمار ماوں نے اپنے بچے اس ملک پر قر با ن کیے ہیں،لاکھوں خواتین بیواہ ہوئی ہیں بے شماربہنوں نے اپنے بھائیوں کو اس وطن پر قربا ن کیا ہے انہوں نے کہا کہ شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال نے آزادی کا جو خواب دیکھا تھا و ہ قائد اعظم نے تعبیر کرکے دکھایا سر سید احمد خان،لیاقت علی خان،مولانا الطاف حسین حالی،نواب محسن الملک، مولانا براہیم ذوق،چوہدری رحمت علی،مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح،مولانا ظفر علی خان،جیسے عظیم رہنماؤں نے تحریک پاکستان میں قائد اعظم محمد علی جناح کا بھر پور ساتھ دیا ان بزرگوں کی دن رات انتھک کوششوں سے ہی قیام پاکستان ممکن ہوا قیام پاکستان کے دوران ہمارے بزرگوں،جوانوں،ماؤں،بہنوں نے جو قربانیاں دی ہے ان کی ہی بدولت سے آج پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک آزاد مملکت کی حیثیت سے اُبھر رہا ہے انہوں نے کہا کہ انشااللہ قیامت کی صبح تک ہمارا پیارا ملک قائم و دائم رہے گا۔ آخر میں بانیان پریس کلب کہوٹہ صوفی محمد ایوب، حاجی راجہ گلشن ضمیر کے ایصال ثواب اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی اور جشنِ آزادی 2023 کا کیک بھی کاٹاگیا۔

راجہ محمد شکیل کیانی چند ہفتوں کی چھٹی پر پاکستان پہنچ آئے

Raja Muhammad Shakeel Kayani arrived in Pakistan on a few weeks leave

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17اگست2023)
پی پی پی برٹن آن ٹرینٹ(انگلینڈ) کے صدرمعروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محمد شکیل کیانی چند ہفتوں کی چھٹی پر پاکستان پہنچ آئے، راجہ محمد شکیل کیانی کو اسلام آباد اہرپورٹ سے ان کے درینہ ساتھی پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کرنل محمد شبیر اعوان، ملک جہانذیب اعوان،ملک شاہ زیب اعوان نے ان کا پر تباک استقبال کیا اور ان کو اپنی رہائش گاہ DHAلائے جہاں ان کو پر تکلف ناشتہ کرایا گیا اس کے بعد ان کو ان کے آبائی گاؤں دوبیرن کلاں ان کی رہائش گاہ تک ساتھ گئے،راجہ محمد شکیل کیانی نے اپنے درینہ ساتھی سابقMPA کرنل محمد شبیر اعوان اور ان کے صاحبزادگان ملک جہانذیب اعوان،ملک شاہ زیب اعوان کا شکر یہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button