DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: “Police Conducts Search Operation in Chauk Pindori, Four Suspects arrested”
پولیس کا نواحی قصبہ چوکپنڈوری میں سرچ آپریشن،چار افراد کو مشکوک جان کر کلرسیداں پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,16،اگست,2023)—کلرسیداں پولیس کا نواحی قصبہ چوکپنڈوری میں سرچ آپریشن،آپریشن کی نگرانی ایس ایچ او سب انسپکٹر سبطین الحسنین نے کی۔آپریشن میں لیڈی پولیس نے بھی حصہ لیا جس کا مقصد مشکوک افراد پر نگاہ رکھنا تھا۔ اس دوران 24 گھروں کے 62 افراد کو چیک کیا گیا ان کے کوائف اور شناخت کی جانچ پڑتال کی گئی۔چار افراد کو مشکوک جان کر کلرسیداں پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا جہاں سے ان کے کوائف کی تصدیق کے بعد انہیں بغیر کسی کاروائی کے چھوڑ دیا گیا،مقامی حلقوں نے پولیس سرچ آپریشن کا خیر مقدم کیا ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, August 16, 2023) – Kallar Syedan Police carried out a search operation in the vicinity of Chauk Pindori, overseen by SHO Inspector Subtain-ul-Hassan. Lady police officers also participated in the operation, with the aim of keeping a close watch on suspicious individuals.
During the operation, 62 individuals from 24 houses were screened, and their credentials and identities were thoroughly checked. Four individuals were considered suspects and were transferred to Kallar Syedan Police Station. Following the verification of their identities, they were released without any charges. Local communities have welcomed the police search operation.
کلرسیداں کے قریب فائرنگ کرکے چار بچوں کی ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا
Married woman shot dead in village Chapri
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,16،اگست,2023)—کلرسیداں کے قریب فائرنگ کرکے چار بچوں کی ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا یہ واقعہ رات گئے کلرسیداں کے گاؤں چھپری اکو میں پیش آیا۔فریقین کے مابین لڑائی جھگڑا جاری تھا کہ واحد نامی شخص کی مبینہ فائرنگ سے ثمرا کوثر زوجہ نمبردار تنویر فائرنگ سے جاں بحق ہو گئی۔مقتولہ چار بچوں کی ماں تھی جبکہ ملزم اکثر اوقات ہوائی فائرنگ کے ساتھ ساتھ لوگوں سے لڑائی جھگڑے کرتا رہتا تھا
جشن آزادی کے حوالے سے گاؤں سکوٹ میں ن اڑھائی کلومیٹر ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں کلر سیداں کے علاوہ کہوٹہ گوجرخان سے تعلق رکھنے والے100 کے قریب نوجوانوں نے حصہ لیا۔
In connection with Independence Day, a two-and-a-half-kilometer race was organized in the village of Skot, in which about 100 youths from Kahuta Gujar khan participated in addition to Kallar Syedan
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,16،اگست,2023)—جشن آزادی کے حوالے سے گاؤں سکوٹ میں نوجوانوں کی اڑھائی کلومیٹر ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں کلر سیداں کے علاوہ کہوٹہ گوجرخان سے تعلق رکھنے والے100 کے قریب نوجوانوں نے حصہ لیا۔ امیدوار ایم پی اے راجہ ندیم احمد، کاروباری شخصیت راجہ سعید احمد، حاجی محمد فیاض اور کیپٹن معروف مہمانان خصوسی تھے۔ اس منفرد دوڑ میں پہلی تینوں پوزیشنیں سکوٹ کے ہی تین نوجوانوں محمد فہد،مزمل حسین اور محمد رمضان نے حاصل کر لیں جن میں 50 ہزار نقد انعام دیئے گئے۔اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا اور پاکستان کی بقا و ترقی اور افواج پاکستان اور شہدا کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
پی ٹی آئی کو جشن آزادی منانا مہنگا پڑ گیا دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سید سجاد حسن شاہ و دیگر 10/12 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج
Celebrating Independence Day became expensive for PTI. Case registered against Syed Sajjad Hasan Shah and 10/12 unknown persons for violation of Article 144
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,16،اگست,2023)—پی ٹی آئی کو جشن آزادی منانا مہنگا پڑ گیا دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سید سجاد حسن شاہ و دیگر 10/12 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج۔ڈی ایف سی وسیم شاہد نے پولیس کو رپورٹ دی کہ وہ جشن آزادی کے موقع پر کلرسیداں بازار موجود تھا کہ شام سات بجے پی ٹی ائی کے کارکنان سید سجاد حسین شاہ و دیگر موٹرسائیکل لے کر مین روڈ پر آئے اور موٹرسائیکل پل پر کھڑے کرکے سڑک بلاک کر دی جس سے دس سے پندرہ منٹ سڑک بلاک رہی اور لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جس سے دفعہ 144 کی بھی خلاف ورزی پائی گئی جس پر کلرسیداں پولیس نے سید سجاد حسین و دیگر دس بارہ نامعلوم ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ڈھوک سدھن; پولیس نے دوران گشت مخبر خاص کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کر لیا
Dhok Sudhan; The police, acting on the information of a special informant, arrested three persons during the patrol
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,16،اگست,2023)— کلرسیداں پولیس نے دوران گشت مخبر خاص کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کر لیا۔کلر سیداں پولیس کو اطلاع دی گئی کہ ڈھوک سدھن میں آتش بازی ہو رہی ہے پولیس رات بارہ بجے کے بعد پہنچی تو تین افراد آتش بازی کرتے پائے گئے پولیس نے دو افراد یاسر محمود اور ناصر محمود کو گرفتار کر لیا جبکہ فیصل محمد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس نے 10 عدد ہوائیاں اور دس عدد انار سامان آتش بازی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
یوسی بھلاکھر میں قومی پرچم کی نقاب کشائی سابق چیئرمین راجہ محمد صفدر کیانی نے کی
Former Chairman Raja Muhammad Safdar Kayani unveiled the national flag at UC Bhallakhar
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,16،اگست,2023)—یوسی بھلاکھر میں قومی پرچم کی نقاب کشائی سابق چیئرمین راجہ محمد صفدر کیانی نے کی۔اس موقع پر راجہ عبدالمجید،جبران صفدر کیانی،نمبردار عصمت اللہ،چوہدری محمد نذیر،مرزا عبدالرحمان،راجہ شاہد محمود اور دیگر نے شرکت کی،اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔
یوتھ لیگ سرصوبہ شاہ کے زیراہتمام یوم آزادی کے موقع پر کیک کاٹا گیا
A cake was cut on the occasion of Independence Day under the patronage of Youth League Sir Sooba Shah
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,16،اگست,2023)—یوتھ لیگ سرصوبہ شاہ کے زیراہتمام یوم آزادی کے موقع پر کیک کاٹا گیا جس میں مسلم لیگ ن کے رہنما محمد ظریف راجہ،ناصر خورشید،عامر اعوان،آصف خورشید صدر یوتھ لیگ، علامہ ظہیر،ظہیر سلطان قریشی،سید امبر علی شاہ، چودھری فیصل، علی زمان چشتی، عمران ظفر ارمان،ساجد سیفی و دیگر نے شرکت کی۔
رضوان اشتیاق کی شادی سابق ناظم الحاج غلام ظہیر کی دختر سے سرانجام پائی
Rizwan Ishtiaq got married to the daughter of former Nazim Alhaj Ghulam Zaheer of Sadda Kamal
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,16،اگست,2023)—معروف کاروباری راجہ محمد اشتیاق کے فرزند رضوان اشتیاق کی شادی سابق ناظم الحاج غلام ظہیر کی دختر سے سرانجام پائی، دعوت ولیمہ کلرسیداں میں ہوئی جس میں سابق ارکان اسمبلی چوہدری محمد ریاض،محمود شوکت بھٹی کے علاوہ راجہ ندیم احمد،چوہدری شفقت محمود، چوہدری محمد فاروق،چوہدری نصرت اقبال،راجہ ظفر محمود،کرنل خورشید اکبر،شیخ حسن سرائیکی، صوبیدار غلام ربانی، مسعود احمد بھٹی،چوہدری توقیر اسلم،عابد زاہدی،حکیم امجد نواز،راجہ عاصم صدیق،تنویر اختر شیرازی،راجہ عبدالحمید ایڈووکیٹ،نمبردار فرحت عباس اور دیگر نے شرکت کی۔
چوہدری اسامہ منظور رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے،دعوت ولیمہ کی تقریب کلرسیداں میں منعقد ہوئی
Chaudhry Osama Manzoor got married, Da’wat Walima ceremony was held in Kallar Syedan
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,16،اگست,2023)—چکیالہ بھلاکھر کے چوہدری عبدالغفور کے فرزند چوہدری اسامہ منظور رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے،دعوت ولیمہ کی تقریب کلرسیداں میں منعقد ہوئی جس میں مسلم لیگ ن کے رہنما سابق رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف حسین شیرازی،امیر جماعت اسلامی حلقہ پی پی دس خالد محمود مرزا،امیر جماعت اسلامی تحصیل کلرسیداں جاوید اقبال،الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد توقیر اعوان،جمعیت علمائے اسلام تحصیل کلرسیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی،سابق چیئرمین یوسی بھلاکھر محمد صفدر کیانی،چوہدری ابرار حسین،راجہ عبدالمجید،مرزا عبدالرحمان،مسعود احمد بھٹی، عبدالعلیم ایڈووکیٹ،عبدالودود عامر،مولانا قاسم الحق،چوہدری شیراز حسین،مرزا جلیل الرحمان، راجہ شاہد محمود اور دیگر نے شرکت کی۔
گف سنگال میں پی ٹی آئی کے رہنما راجہ آفتاب حسین جنجوعہ کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں
The mother of PTI leader Raja Aftab Hussain Janjua passed away in Guf Sangal
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,16،اگست,2023)—پی ٹی آئی کے رہنما راجہ آفتاب حسین جنجوعہ کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نماز جمازہ گاؤں گف سنگال میں ہوئی جس میں سابق ارکان اسمبلی محمود شوکت بھٹی، کرنل محمد شبیر اعوان،چوہدری جاوید کوثر کے علاوہ ہارون کمال ہاشمی،محمد زبیر کیانی،چوہدری شفقت محمود،قمر ایاز،راجہ ہارون جنجوعہ،حاجی اخلاق حسین،راجہ ظفر محمود،زین العابدین عباس،راجہ نعمان ظہیر،مسعود احمد بھٹی،شعیب بھٹی،نمبردار فرحت عباس،راجہ سہیل جنجوعہ اور دیگر نے شرکت کی۔