DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Highway “Kahuta Azad Patan Road” closed due to landslide at village Soon

شاہراہ”کہوٹہ آزاد پتن روڈ“ ”سون“ کے مقام پر لینڈ سلا ئیڈنگ کی وجہ سے بند ہو گئی

کہو ٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر ،16اگست2023)—- کہوٹہ اور راولپنڈی آزاد کشمیر کو ملانے والی مصروف ترین شاہراہ”کہوٹہ آزاد پتن روڈ“ ”سون“ کے مقام پر لینڈ سلا ئیڈنگ کی وجہ سے بند ہو گئی۔ دونوں طرف مسافر گاڑیوں کی میلو ں لمبی قطاریں۔ مسافر مرد وخواتین و بچے ذلیل و خوار ہونے لگے۔ دریائے جہلم کروٹ کے مقام پر پاکستا ن اور چین کے مابین کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے تحت ڈیم بنا کر پانی کو روک دیا گیا۔ جس کی وجہ سے پانی کی سطح بلند ہونے اور پانی کھڑا رہنے کی وجہ سے آئے روز سلائیڈنگ معمول بن چکی ہے۔ حال ہی میں تعمیر ہونے والی
پنجاڑ چوک کہوٹہ تا آزاد پتن روڈ دوبارہ تباہ ہو چکی ہے۔ جس کی وجہ سے ٹریفک کا گزرنا محال ہو گیا ہے۔ مسافر،طلباء و طالبات، مریض، مرد و خواتین، بوڑھے،بچے کئیں گھنٹوں سے دونوں طرف سڑک پر کھڑے رہے۔ قریبی نوجوانوں اور اہلیان علاقہ کی مدد سے متبادل راستہ کی نشاندہی کرکے پھنسی ہوئی گاڑیوں اور مسافروں کونکالاگیا۔ جبکہ سڑک کے دونوں طرف کئیں گھنٹے گزرنے کے باجوجود انتظامیہ اور پولیس سمیت متعلقہ ادارے موقع سے غائب رہے۔ مقامی افراد نے متاثرہ لوگوں کی امداد کی۔ اور مسافروں و ٹرانسپورٹروں سے کہا گیا ہے کہ متبادل راستہ اختیا ر کیا جائے۔

Kahuta: (Pothwar.com, Imran Zamir, 16th August 2023)– The busiest highway connecting Kahuta and Rawalpindi Azad Kashmir “Kahuta Azad Patan Road” has been closed due to a landslide at “Soon village” location. Miles long queues of passenger vehicles on both sides. Passengers, men, women, and children sleft stranded. The Jhelum River was dammed under the Croat Hydropower Project between Pakistan and China at the Croat River. Due to this the water level is rising and the water is stagnant, sliding has become the norm every day. Recently constructed Panjar Chowk Kahuta to Azad Patan road has been destroyed again. Due to this the passage of traffic has become impossible. Passengers, students, patients, men and women, old people, and children stood on both sides of the road for hours. With the help of nearby youth and local residents, the stranded vehicles and passengers were rescued by identifying an alternative route. However, despite the passage of several hours on both sides of the road, the relevant institutions including the administration and the police remained absent from the scene. Local people helped the affected people. And passengers and transporters have been asked to take an alternative route.

کونسلر راجہ عرفان سرور اپنی ذاتی جیب سے ہزاروں روپے لگا کر تھوہا ہسپتال کا38کنال کے رقبے سے جنگلی جڑی بوٹیاں صاف کرا دی

Councilor Raja Irfan Sarwar cleared wild plants from 38 kanal areas of Thoa Hospital by spending thousands of rupees from his own

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16اگست 2023)
نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت کونسلر راجہ عرفان سرور کی طرف سے عوامی خدمت سلسلہ بدستور جاری،اپنی ذاتی جیب سے ہزاروں روپے لگا کر تھوہا ہسپتال کا38کنال کے رقبے سے جنگلی جڑی بوٹیاں صاف کرا دی، عوام علاقہ کی طرف سے کونسلر راجہ عرفان سرورکو شاندار الفاظ میں خراج تحسین،تفصیل کے مطابق تھوہا خالصہ کے ہسپتال (آر ایچ سی) کا خالی رقبہ جو 38کنال اور کچھ مرلو ں پر مشتمل ہے اس میں جنگلی جڑی بوٹیاں بڑھی تعداد میں اگھ آہیں جس میں خطر ناک سانپ، بچھواور دیگر زیلی اشیاء بڑھی تعداد میں پائی جانیں لگیں جس کی وجہ سے ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا عوام الناس کے اس مسلے کو دیکھتے ہوئے نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت کونسلر راجہ عرفان سرورایک بڑھی رقم اپنی جیب سے لگا کر 38کنال کے رقبے سے تمام جنگلی جڑی بوٹیاں صاف کرا دیں معززین علاقہ راجہ خضر آف گلور، راجہ شاہد مجید، راجہ یاسر،راجہ شعبان، عاشر جنجوعہ نے علاقے کی نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت کونسلر راجہ عرفان سرورکا شکر یہ ادا کیا اور ان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کی۔

جشن آزادی پاکستان کے موقع پر پاکستان کا ایک ایسا واحد گھرانہ کہ جسے یہ اعزاز حاصل ھے اس نے حصول پاکستان کی خاطر اپنی بے پناہ قربانیوں کے عوض دو عدد تحریک پاکستان گولڈ میڈل حاصل کر رکھے ھیں

On the occasion of Pakistan’s Independence Day, a single family of Pakistan who has this honor has received two Tehreek Pakistan Gold Medals

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16اگست 2023)
76ویں جشن آزادی پاکستان کے موقع پر پاکستان کا ایک ایسا واحد گھرانہ کہ جسے یہ اعزاز حاصل ھے اس نے حصول پاکستان کی خاطر اپنی بے پناہ قربانیوں کے عوض دو عدد تحریک پاکستان گولڈ میڈل حاصل کر رکھے ھیں۔ یہ پھروالہ (کہوٹہ) خاندان کی شخصیات باپ اور بیٹے راجہ حسن اختر (مرحوم) اور کرنل سلطان ظہور اختر کیانی کہ جنکو حصول پاکستان کی تحریک میں کارہاے نمایاں سرانجام دینے پہ تحریک پاکستان گولڈ میڈل سے نوازا گیا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلے ایک تقریب کا انعقاد ھوا۔ کرنل سلطان ظہور اختر (مرحوم) اسکے علاوہ دیگر اعزازات کے حامل بھی تھے کہ جنکو تمغہ خدمت پاکستان، تمغہ دفاع کشمیر سے نوازا گیا۔ آپکو قائد اعظم محمد علی جناح کے ADC رھنے کا بھی شرف حاصل ھے۔آپ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے گریجیوٹ بھی تھے اور آپنے اپنی زندگی میں بہت سی تصانیف / کالم لکھ رکھے ھیں۔اسی احاطہ میں انکے بھائی میجر مسعود اختر کیانی شہید(ستارہ جرات) اور علمی ادبی شخصیت محمود اختر کیانی (مرحوم) بھی مدفون ھیں کہ جنہوں نے دفاع پاکستان نظریہ پاکستان کیلے اپنی خدمات سر انجام دیں۔وطن کی محبت سے سرشار اس پھروالہ خاندان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلے آج 14 اگست کو کہوٹہ کے مقام پہ ایک تقریب بسلسلہ پرچم کشائی کا انعقاد کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ مس عائشہ بدر، چیف آفیسر کہوٹہ کامران خان پولیس تھانہ کہوٹہ، ٹریفک پولیس و دیگر انتظامیہ پاکستان گکھڑ فیڈریشن کے عہدیداران، سیاسی و سماجی شخصیات نے اس پروقار تقریب میں شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کر کے ان تاریخی شخصیات کی پاکستان کیلے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ سول ڈیفنس کہوٹہ کے اہلکاران کی جانب سے پاکستانی پرچم کو سلامی پیش کی گی۔ تقریب میں پاکستان گکھڑ فیڈریشن کے مرکزی عہدیداران چیئرمین کرنل راجہ محمد طارق کمال، چیف آرگنائزر کیپٹن فائز اختر کیانی، واہیس چیرمین محمد منیر راجہ، سیکرٹری جنرل راجہ تسلیم احمد کیانی اور سنٹرل کوآرڈینیٹر محمد عمر افضل کیانی کے علاوہ سیاسی سماجی مذہبی شخصیات ڈاکٹر محمد عارف قریشی، راجہ طارق عظیم امیدوار برائے MNA، محمد شبیر کیانی پرنسپل کہوٹہ کالج، ملک منیر اعوان، پروفیسر صاحبزادہ عبدالصبور سیفی، ملک عبدالراوف، چئیرمین ہویم رائٹس کمیٹی کہوٹہ خاور ریاض قادری ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری ارسلان اصغر کیانی ایڈووکیٹ، آصف کیانی، ساجد محمود کیانی (ایڈوکیٹ) و دیگر معززین علاقہ نے شرکت کی۔اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ، سی او کہوٹہ، پاکستان گکھڑ فیڈریشن کے عہدیداران و دیگر مقررین نے دوران خطاب راجہ مبین اختر اور کیپٹن (ر) فائز اختر کیانی کی فیملی کی نامور شخصیات راجہ حسن اختر مرحوم، کرنل (ر) سلطان ظہور اختر، محمود اختر کیانی (مرحوم) اور میجر مسعود اختر کیانی شہید (ستارہ جرات) کی خدمات پر انکو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر آزادی کیک کاٹا گیا اور قومی پرچم لہرایا گیا۔ پروگرام کے اختتام پر ملک پاکستان کی سلامتی و بقاء مرحومین کے درجات بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

راجہ مہتاب ستی وفات پا گئے

Raja Mehtab of village Kalyal, Hothla passed away

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16اگست 2023)
نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ انتخاب عربی کا کزن راجہ مہتاب ستی وفات پا گئے نمازے جنازہ میں بڑھی تعداد میں اہلیان علاقہ نے شرکت کی،تفصیل کے مطابق یونین کونسل ہوتھلہ کے گاؤں کلیال کے رہائشی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ انتخاب عربی، عمار عربی ستی کے ماموں زاد بھائی، عدنان نذیر ستی، نعمان نذیر ستی، فرقان نذیر ستی اور عثمان طارق ستی کے ماموں راجہ مہتاب ستی آف کیرل حال مقیم کلیال گذشتہ دن قبل وفات پا گئے ان کی نمازے جنازہ میں بڑھی تعداد میں مذہبی،سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی، راجہ انتخاب عربی کے دوستوں نے ان کے کزن کی وفات پر ا ظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button