DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: “Celebrations Across Tehsil Kallar Syedan on Pakistan Independence Day “

جشن آزادی کے موقع پر کلرسیداں و گردونواح میں درجنوں مقامات پر تقریبات

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,15،اگست,2023)—جشن آزادی کے موقع پر کلرسیداں و گردونواح میں درجنوں مقامات پر تقریبات،مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی نے بھی کیک کاٹے،سب سے بڑی تقریب بلدیہ دفتر کلر سیداں میں منعقد ہوئی جس میں سابق رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد مہمان خصوصی تھے جنہوں نے قومی پرچم کی رونمائی کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اشتیاق اللہ خان نیازی،چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر،الخدمت فاؤنڈیشن کے سرپرست اعلی چوہدری ابرار حسین کے علاوہ سابق ارکان بلدیہ نے بھی شرکت۔کلرسیداں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ایس ایچ او سبطین الحسنین کی قیادت میں قومی پرچم کو سلامی دی۔جس کے بعد مسلم لیگ ن کی جانب سے چوآروڈ پر واقع سعید بیکرز میں تقریب منعقد ہوئی جس میں سابق رکن اسمبلی راجہ صغیر احمد مہمان خصوصی تھے تقریب میں سابق ارکان بلدیہ شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین،عابد حسین زاہدی، شیخ عظیم اکرم،جنید بھٹی کے علاوہ زین العابدین عباس،شیخ حسن سرائیکی،صوبیدار غلام ربانی،شاہد جمیل عباسی،شیخ توقیر احمد،حاجی ریاست حسین،حاجی طارق تاج،مسعود احمد بھٹی اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔کلرسیداں بار میں پرچم کشائی کی تقریب میں صدر کلر بار ملک طاہر آمین ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری راجہ عابد حسین،یاسر بشیر راجہ ایڈووکیٹ،ملک طاہر یاسین،چوہدری اسد الرحمان،خالد احمد اطہر،راجہ محمد اسرار کے علاوہ الخدمت فاؤنڈیشن کے سرپرست اعلی چوہدری ابرار حسین نے شرکت کی،ریسکیو 1122 کے زیراہتمام بھی پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ایس ایچ او کلرسیداں سبطین الحسنین نے قومی پرچم کی نقاب کشائی کی تقریب میں شہزاد اکبر بٹ،محمد حارث،حارث فراز و دیگر نے شرکت کی،اس کے علاوہ تمام یوسیز میں بھی قومی پرچم لہرانے کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا تھادریں اثناء جامعہ ریاض الجنہ مدینہ ٹاؤن کلرسیداں کے زیر اہتمام جشن آزادی کے موقع پر شھداء پاکستان کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا علامہ ریاض الرحمان صدیقی نے شہدا کے ایصال ثواب اور ملکی ترقی خوشحالی کے لیئے خصوصی دعا کی پاکستان رائے حق پارٹی کے زیراہتمام مرید چوک کلرسیداں سے کلر بائی ہاس تک جشن ازادی ریلی نکالی گئج جس کی قیادت حلقہ پی پی سات کے امیدوار حافظ محمد احسان نے کی اس کے علاوہ شاہ باغ سے کلرسیداں سائیکل ریلی بھی نکالی گئی جس کے اختتام پر کامیاب سائیکل سواروں میں انعامات تقسیم کیئے گئے۔ شام گئے پی ٹی آئی کے زیر اہتمام بھی چوآروڈپر جشن آزادی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری جاوید کوثر مہمان خصوصی تھے انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے تمام راستے شفاف انتخابات سے ہی نکلتے ہیں نگران وزیر اعظم نوے روز میں انتخابات کو یقینی بنائیں،تقریب سے میڈم نبیلہ انعام،سجاد شاہ اور دیگر نے خطاب کیا۔نزاکت شیخ،مجید راجہ،ناہید ملک،شبیرراجہ،امجد راجہ،مسز امجد راجہ،ماسٹر اجمل منیر،برہان شیخ،حاجی فیصل،اسرار ملک،واجد حسین،راجہ انوار،راجہ نورالحق،ڈاکٹر عثمان،بلال ملک دیگر نے شرکت کی اور کیک بھی کاٹا

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 15, August 2023) – On the occasion of Independence Day, celebrations were held at dozens of places in Kallar Syedan and its surroundings. The event was held in the office of Kallar Syedan, in which a former member of the Punjab Assembly Raja Sagheer Ahmed was the chief guest who unveiled the national flag on this occasion.

In addition to this, former members of the municipality also participated. The armed squad of Kallar Syedan Police saluted the national flag under the leadership of SHO Sabatin Al-Husnain.

Former Member of Assembly Raja Sagheer Ahmed was the special guest in the ceremony and former members of the municipality Sheikh Hasan Riaz, Raja Zaffar Mahmood, Haji Akhlaq Hussain, Abed Hussain Zahidi, Sheikh Azim Akram, Junaid Bhatti, Zainul Abedin Abbas, Sheikh Hassan Saraiki, Subidar Ghulam Rabbani , Shahid Jameel Abbasi, Sheikh Tauqir Ahmed, Haji Riasat Hussain, Haji Tariq Taj, Masood Ahmed Bhatti and others participated in the cake cutting on this occasion.

In the flag hoisting ceremony at Kallar Syedan Bar, President Kallar Bar Malik Tahir Amin Advocate, General Secretary Raja Abid Hussain, Yasir Bashir Raja Advocate, Malik Tahir Yasin, Chaudhry Asadur Rehman, Khalid Ahmad Athar, Raja Mohammad Israr, besides Chaudhry Abrar Hussain, Patron General of Al Khidmat Foundation, participated. In which SHO Kallar Syedan Sabatin Al Hussain, Shahzad Akbar Butt, Mohammad Haris, Haris Faraz and others participated in the unveiling ceremony of the national flag.

On the occasion of Independence Day organized by Jamia Riaz al-Jinna Madina Town Kallar Syedan, Quran recitation was organized for the martyrs of Pakistan. A Jashan Azadi rally was taken out from Kallar Syedan to Kallar bypass which was led by the candidate of PP7 Constituency Hafiz Mohammad Ehsan.

Besides, a bicycle rally was also taken out from Shah bagh to Kallar Syedan, at the end of which prizes were distributed among the successful cyclists.

In the evening, a celebration of independence was organized at Choa Road under the auspices of PTI, in which former member of the Punjab Assembly, Chaudhry Javed Kausar, was the chief guest. The Caretaker Prime Minister is coming out to ensure the elections in 90 days, Madam Nabila Inam, Sajjad Shah and others addressed the ceremony. Nazakat Sheikh, Majid Raja, Naheed Malik, Shabbir Raja, Amjad Raja, Mrs. Amjad Raja, Master Ajmal Munir, Burhan, Sheikh, Haji Faisal, Asrar Malik, Wajid Hussain, Raja Anwar, Raja Noorul Haq, Dr. Usman, Bilal Malik and others participated and also cut the cake.

جشن آزادی کے موقع پر تحریک پاکستان کی جدوجہد اورمقاصد سے ہٹ کر پہلی بار باجے کی خرافات شامل کردی گئی

On the occasion of Independence Day, apart from the struggle and goals of the Pakistan Movement, the myths of Bajaj were included for the first time

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,15،اگست,2023)—جشن آزادی کے موقع پر تحریک پاکستان کی جدوجہد اورمقاصد سے ہٹ کر پہلی بار باجے کی خرافات شامل کردی گئی ہر چھوٹے بڑے بچے نے باجے خرید کر جشن آزادی کے نام پر خوب اودہم مچا کر لوگوں کا سکون غارت کیا،لڑکے باجے لے کے گلیوں محلوں اور سڑکوں پر نکل آئے جنہوں نے باجے بجا بجا کر شہریوں کو اذیت ناک صورتحال سے دوچار کیا کچھ نوجوان باجوں سمیت مختلف مقامات پر کھڑے ہو گئے جب کوئی شخص پیدل یا موٹرسائیکل پر ان کے قریب سے گزرتا تو وہ پوری شدت سے اچانک باجا بجا کر اس کی کیفیت سے لطف اندوز ہوتے۔ بیشتر والدین قومی پرچم پہنا کر بچوں کو باجوں سمیت بازاروں میں لے آئے اور پھر تحریک پاکستان سے بالکل نابلد والدین نے اپنی موجودگی میں بچوں کو زور زور سے باجے بجانے کی نہ صرف تلقین کی بلکہ وہ اس جہالت پر حد درجہ مسرور بھی نظر آئے اس طرح قیام پاکستان کے 75 برس قوم یہ بھول گئی کہ کس طرح خون کی ندیوں سے گزر کر پاکستان حاصل کیا گیا ہزاروں سہاگ اجڑے گودیں خالی ہوئیں لوگ آگ و خون کے بہتے دریا کو زخموں سے چور چور عبور کرکے پاکستان کی سرزمین پر پہنچے مگر آج والدین بھی اس حقیقت سے ناآشنا ہیں اور بچوں کی خرافات میں ان کی سرپرستی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

چکیالہ بھلاکھر کے چودھری عبدالغفور کے فرزند چوہدری اسامہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

Chaudhry Osama, son of Chaudhry Abdul Ghafoor of Chakiala Bhallakhar, got married

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,15،اگست,2023)—چکیالہ بھلاکھر کے چودھری عبدالغفور کے فرزند چوہدری اسامہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ کی تقریب کلرسیداں میں منعقد ہوئی جس میں مسلم لیگ ن کے رہنما سابق رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف حسین شیرازی،امیر جماعت اسلامی حلقہ پی پی دس خالد محمود مرزا،الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد توقیر اعوان،جمعیت علمائے اسلام تحصیل کلرسیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی،سابق چیئرمین یوسی بھلاکھر محمد صفدر کیانی،چوہدری ابرار حسین،راجہ عبدالمجید،مرزا عبدالرحمان،مسعود احمد بھٹی، عبدالعلیم ایڈووکیٹ،عبدالودود عامر،مولانا قاسم الحق،چوہدری شیراز حسین،مرزا جلیل الرحمان، راجہ شاہد محمود اور دیگر نے شرکت کی۔

کمسن بچہ نالہ کانسی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا

A young child drowned in Nala Kansi and died

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,15،اگست,2023)—کمسن بچہ نالہ کانسی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کلر سیداں پولیس کے ایس ایچ او سب انسپکٹر سبطین الحسنین پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور ضابطہ کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔کلر سیداں گوجر خان روڈ پر واقع عادل آباد کا سات سالہ زین واجد اپنے دیگر دوستوں کے ہمراہ نالہ کانسی پر گیا اور اس دوران گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button