AJKDailyNewsHeadlinePothwar.com

Chakswari, AJK: The 76th Independence Day of Pakistan celebrated at Salar Public Middle School, Faizpur Sharif

سالارپبلک مڈل سکول فیض پورشریف میں پاکستان کے76 ویں یوم آزادی کے حوالے منعقدہ پروقار تقریب

چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,14,اگست,2023) — اللہ دتہ بسمل صدر چکسواری پریس کلب نے سالارپبلک مڈل سکول فیض پورشریف میں پاکستان کے76 ویں یوم آزادی کے حوالے منعقدہ پروقار تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ14 اگست کادن ایک یادگاردن ہے جوہمارے لیے ان گنت خوشیاں اورمسرتیں لے کرآتاہے آج ہم اس دن کوتزک واحتشام اورشایان شان طریقہ سے منارہے ہیں آج کے دن برصغیر کے مسلمانوں نے بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کی قابل فخرقیادت میں غلامی سے نجات حاصل کی تھی آج کے دن طاغوتی طاقتوں کوشکست ہوئی تھی ہمیں ان مقاصد کوپیش نظررکھناہے جن کی تکمیل کے لئے ہم نے پاکستان حاصل کیاتھاآزادی حاصل کرناایک مقصدتھا آج کے دن ہم نے منزل کاسراغ لگایاتھاآج کے دن ہم نے اپنی شناخت حاصل کی تھی ہمیں آج یہ عہدکرناہے کہ ہم پاکستان کوقائداعظم محمدعلی جناح کی امنگوں ترجمان بنائیں گے تقر یب کی صدارت ادارے کے پرنسپل حافظ انجینئرشہریاربسمل نے کی انہوں نے اپنے صدارتی خطاب میں کہاکہ آج ہم اظہارتشکرکررہے ہیں کہ اللہ تبارک وتعالی کالاکھ لاکھ شکرہے کہ جس نے ہمیں آزادی کی نعمت سے سرفراز کیاآج ہم آزادہیں آج کے دن کااہم ترین تقاضایہ ہے کہ ہم رب جلیل کے سامنے سجدہ ریز ہوکرآزادی کی اس نعمت کاشکر یہ اداکریں ہمیں یہ فراموش نہیں کرناچاہیے کہ آزادی ایک نعمت ہے آج کے دن ہمیں یہ عہدکرناہوگاکہ ہماراہرقدم آزادی کے تحفظ اوراپنے تشخص کے استحکام کی خاطراٹھے گاآج کے ہم سب کویہ عہدکرناہوگاکہ آزادی کے تحفظ کے لئے بڑی سے بڑی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے ہمیں ان شہیدوں کی خدمات کوفراموش نہیں کرناچاہیے جنہوں نے اپناخون دے کرآزادی حاصل کی تھی ہم یہ عہدکرتے ہیں کہ پاکستان کی آزادی کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال دی جائیں گی اس کی طرف بڑھنے والے ناپاک پاؤں کاٹ دیے جائیں گے ہمارے دلوں نے اندرپاکستان کی خدمت کالازوال جذبہ ہوناچاہیے ہماری آزادی ہم سے یہ تقاضاکرتی ہے کہ پاکستان کے قیام کے مقاصدکوپوراکریں پاکستان نے ہمیں عزت آبرواوروقارعطاکیاہماراعزم ہوناچاہیے کہ ہم زندگی کے آخری سانسوں تک پاکستان کی آزادی کے تحفظ کے لئے کوشاں رہیں گے اور کشمیر کوآزادکرا کے تحریک آزادی کشمیر کوتحریک تکمیل پاکستان میں بدلناہے ہمیں ان پاکستان دشمن عناصر کامقابلہ کرناہوگاجوہماری آزادی کے دررپے ہیں ہم نے آزادی لاکھوں قربانیوں کے بعدحاصل کی ہے ہمیں قافلہ حریت کے جانبازوں کوبھی یادرکھناہوگاجنہوں نے آزادی پراپنی جانیں پروانہ وارقربان کیں ہمیں قائداعظم محمدعلی جناح کے اس فرمان کو یادرکھناچاہیے اتحادتنظیم اورایمان کے الفاظ کواپنی زندگی کاراہنمااصول قراردے دیں پاکستان کاکوئی بھی دشمن چاہے بھارت ہویاکوئی اورہوکبھی بھی اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتاپاکستان ایٹمی پاورہے عالم اسلام کا ناقابل تسخیرقلعہ ہے افواج پاکستان اس کی محافظ ہیں پاکستان کی جغرافیائی ونظریاتی سرحدیں محفوظ اورمضبوط ہیں پاکستان سرفروشان وجان نثاران اسلام نے پاکستان کے حصول کے لئے اپناتن من دھن سب کچھ قربان کردیاآزادی کے چراغ خون جگرسے جلائے پاکستان کے حصول کے لئے ماؤں نے اپنے بیٹے قربا ن کیے بہنوں نے بھائی بھینٹ چڑھائے بیویوں نے اپنے سہاگ لٹائے اورننھے منھے بچوں نے اپنے باپ وطن کے نام پرقربان کردیے غرض کہ برصغیر کے مسلمانوں بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح بانی پاکستان کی قابل فخرقیادت میں اپنے خون کے دیپ جلاکرپیارے وطن پاکستان کی بنیادرکھی ایک ایساوطن فردوس سے زیادہ حسین ہے جس کے نظاروں میں جنت کی بہاروں کاحسن ہے پاکستان ایک عظیم اسلامی ملک ہے جوایک مسلمہ حقیت بن چکاہے پاکستان نظریہ اسلام پرقائم ہوا مگرپاکستان کے دشمن بھارت نے اس حقیقت کودل سے تسلیم نہیں کیاااورہروقت موقع کی تلاش میں رہتاہے کہ وطن عزیز پاکستان کوتاخت وتاراج کردے لیکن وطن کے رکھوالے غافل نہیں وہ اپنے بازوں اوراتنی قوت اورہمت رکھتے ہیں کہ اس اس آنکھ کوپھوڑدیں جوارض مقدس کی طرف نظربندسے دیکھے وہ کلائی مروڑ دیں جواس کشورحسین کی جانب مقصدبد کے لئے اٹھے اوراس پاؤں کوتوڑدیں اس پاک سرزمین کرتاراج کرنے کے لئے بڑھے ہم وطن عزیز کی سلامتی کوخوشحالی کی خاطراس وقت تک لڑیں گے جب تک طلوع وغروب کاعمل جاری رہے گا تقریب کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیا جماعت پنجم کی طالبہ افسہ نور نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی جماعت ہشتم کی طالبہ ایمان پرویز نے ہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کیا جماعت ہشتم کے طالب علم رومان آمین اور افسہ نور جماعت پنجم نے ملی نغمے پیش کیے جماعت ہشتم کی طالبہ ایمان پرویز اور جماعت ہفتم کے طالب علم ذیشان علی نے آزادی کے موضوع پرتقریر یں کیں جماعت ہشتم کے طلبہ غلام محی الدین اورمحمدعمرصغیر نے تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیے سکول کی عمارت اورپنڈال کورنگ برنگی جھنڈیوں سے سجایاگیاتھا سجاوٹ اورتقریب کے انتظامات اورتیاریوں میں سٹاف ممبران اور طلبہ وطالبات نے بھرپور حصہ لیا تقریب کے آخرمیں اسلام کی سربلندی عالم اسلام کے اتحادپاکستان کی سلامتی وخوشخالی شہدائے پاکستان افواج پاکستان کی سرفرازی مقبوضہ کشمیر سمیت تمام مسلم مقبوضہ علاقوں کی آزادی کے لئے دعاکرائی گئی حافظ شہریاربسمل نے دعاکرائی

Chakswari: (Pothwar.com, Allah Ditta Bismal, 15, August 2023) — Allah Ditta Bismill, President Chakswari Press Club, addressed the grand function of Pakistan’s 76th Independence Day at Salar Public Middle School Faizpur Sharif as the Chief Guest. It has been said that August 14th is a memorable day that brings countless joys and happiness to us. Today we are celebrating this day with honor and dignity. On this day, the Muslims of the subcontinent got rid of slavery under the proud leadership of the founder of Pakistan, Qaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah.

چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,14,اگست,2023) — آزاد کشمیر کے وزیر حکومت چوہدری قاسم مجید نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر یوں کی منزل ہے اور کشمیریوں نے ہمیشہ پاکستان کے دفاع،سلامتی،ترقی اور خوشخالی کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کیے۔اہل کشمیر اور بالخصوص اہلیان میرپور نے منگلا ڈیم کی تعمیر کر کے پاکستان سے لازوال اور جذباتی رشتوں کو حقیقی معنوں میں پروان چڑھایا۔پوری قوم کو پاکستان کا 76ویں یوم آزادی مبارک ہو۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے تحصیل اسلام گڑھ میں جشن آزادی کی تقریب سے بحیثیت مہمان حصوصی خطاب کر تے ہوئے کیا۔قبل ازیں وزیر حکومت چوہدری قاسم مجید نے سابق امیدوار اسمبلی نذیر انقلابی،اسسٹنٹ کمشنر یاسر آفتاب گردیزی اور تحصیلدار سید کلیم عباس کے ہمراہ قومی پرچم لہرایا۔اس موقع پر چیئرمین بلدیہ اسلام گڑھ انیس رضا،چیئرمین بلدیہ چکسواری چوہدری نعیم روپیال مختلف محکموں کے افسران و ملازمین،بلدیاتی اراکین،عوام الناس سول سوسائٹی،سکولوں کے بچوں کے علاوہ دیگر افراد بھی شامل تھے۔جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وزیر حکومت چوہدری قاسم مجید نے کہا کہ نوجوان ہمارا اصل اثاثہ ہیں جنھوں نے مستقبل سنبھالنا ہے ان کی نظریاتی اور فکری یکجہتی کی ضرورت ہے اور انہیں نظریہ الحاق پاکستان سے وابستہ رکھنے کے لیے اساتذہ اپنا کردار ادا کریں۔انھوں نے جشن آزادی پاکستان پر پوری قوم کو مبارکباد دی اور اس امر کا اعادہ کیا کہ کشمیری وطن عزیز کے لیے کسی بھی جانی و مالی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button