مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14اگست2023) سابق ممبر ایم سی کہوٹہ قاضی اخلاق احمد کھٹڑکے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ کی تقریب نے سیاسی جلسے کا روپ اختیا ر کر لیا، سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سمیت سابق ممبران اسمبلی، بلدیاتی نمائندوں، گدی نشینوں، وکلاء،صحافیوں، سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت، دعوت ولیمہ کی تقریب پر وقار تقریب افضل میرج ہال میں منعقد ہو ئی جس میں سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی،سابق MNAغلام مرتضیٰ ستی، سابقMPAکرنل محمد شبیر اعوان،سابق MPAراجہ صغیر احمد، ساہیں محسن فقیر سجادہ نشین دربار عالیہ کلیام شریف، پیر فاضل چشتی دربار عالیہ درویش آباد،پیر تابش کمال دارلعرفان چکوال، ضلعی ممبر امن کمیٹی حافظ و قاری عثمان عثمانی، کلر سیداں کی معروف سیاسی،سماجی وکاروباری شخصیت چوہدری توقیر اسلم،کرنل وسیم احمد جنجوعہ امیدواربرائے صوبائی اسمبلی پنجاب،سابق ناظم راجہ گلبہار،سابق ناظم راجہ الطاف حسین، سابق ناہب ناظم راجہ سجاد حیدر، سابق ناہب ناظم راجہ حامد اعجاز،راجہ سعد مظہر ایڈوکیٹ، مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے جنر ل سیکرٹر ی شوکت اقبال جنجوعہ،سابق ممبر ایم سی کہوٹہ آصف ربانی قریشی،مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ، عبد الحمید قریشی ایڈوکیٹ،سابق چیئرمین میجر عبدا لروف جنجوعہ،سابق چیئرمین بلا ل یامین ستی،سابق چیئرمین راجہ ظفر بگہاروی،سابق ضلعی ناہب ناظم افضل کھوکھر،معروف قانون دان ملک اعوان ایڈوکیٹ،سابق چیئرمین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر،وائس چیئرمین ملک غلام مرتضیٰ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد القدوس عباسی،پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ وحید احمد خان،سابق صدر پی ٹی آئی خورشید احمد ستی،معروف سیاسی وسماجی شخصیت ٹھکیدار راجہ ساجد محمود آف ہوتھلہ،سیاسی وسماجی شخصیت محمدنور مغل دڑیوٹ وارث،شیخ جاوید نارہ، آفتاب کیانی نارہ، راجہ اظہر مامون، خاور ریاض قادری ایڈوکیٹ، ارسلان کیانی ایڈوکیٹ،پروفیسر آصف کھٹڑ،سیکرٹری فہیم کھٹڑ، ڈاکٹر محمد عارف قریشی،راجہ مدثر آف ہوتھلہ،اظہر غوری،نوجوان سیاسی وکاروباری شخصیت عدیل افضل، سردار ارشد مجید،صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ، ناہب صدر راجہ شاہد اجمل، ایڈیشنل جنر ل سیکرٹری کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑھی تعداد میں وکلاء،صحافیوں، سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔
Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 14 August 2023) The Wallima ceremony of former member MC Kahuta Qazi Akhlaq Ahmed Khatar son took the form of a political gathering, of former members of the Assembly, local body representatives, lawyers, journalists, political and social personalities including former Prime Minister of Pakistan Shahid Khaqan Abbasi.
راجہ افتخار احمد کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ تقریب کا انعقاد
Aisal e Aswab dua observed for late Raja Iftikhar Ahmed
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14اگست2023) معروف سینئرقانون دان و لیگی راہنما راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ کے بھائی راجہ افتخار احمد کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ تقریب کا انعقاد سجادہ نشین دربار عالیہ بگہار شریف صاحبزادہ پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمان کی خصوصی شرکت و خطاب دعائیہ تقریب میں ڈائریکٹر CDA خضر حیات ستی، پرنسپل گورنمنٹ ایسو سی ایٹ کالج پروفیسر شبیر راجہ، امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی PP7 کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ، ایوان عدل کہوٹہ کے عہدیداران و ممبران علمائے کرام مولانا مخدوم ادریس ہاشمی، صاحبزادہ پروفیسر عبدالصبور سیفی، حافظ عبداللہ عباسی، بلدیاتی نمائندگان سیاسی و سماجی شخصیات وکلاء صحافیوں عزیز و اقارب معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر سجادہ نشین دربار عالیہ بگہار شریف صاحبزادہ پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمن نے دوران خطاب کہا کہ اللہ نے جب انسان کو پیدا کیا تو نیکی اور شر دونوں کو ساتھ رکھ کر اختیار انسان کو دیا کہ وہ چاہے تو نیکی یا چاہے تو بدی کا انتخاب کرے آج بدی انسان پر حاوی ہے جس کی وجہ سے مسلمان مشکلات سے دو چار ہیں آج ہم نے اللہ اور اسکے رسول کے احکامات کو چھوڑ دیا ہم عارضی فائدے کے لیے جھوٹ کا سہارا لیتے ہیں رشوت عریانی عروج پر ہے یقین مانیں انسان خسارے میں ہے ہم تب تک دین اور دنیا میں کامیاب نہیں ہونگے جب تک اللہ کی رسی کو مضبوطی سے نہ تھامے گے صاحبزادہ ساجد الرحمن نے کہا کہ راجہ افتخار ایک اچھے اور نیک انسان تھے جنہوں نے اللہ کو راضی کرنے اور حقوق العباد کا خاص کیا رکھا آخر میں پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجدالرحمن نے راجہ افتخار احمد مرحوم کی مغفرت اور درجات بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔ راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ نے اس موقع پر آئے مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کی۔