Kallar Syedan: Instead of controlling the traffic congestion in the city, the city traffic police are often seen busy on the Bypass
سٹی ٹریفک پولیس اندرون شہر ٹریفک کے ہجوم کو کنٹرول کرنے کی بجائے بیشتر اوقات کلرسیداں بائی پاس پر مستعد نظر آتی ہے
Ikram Ul Haq QureshiAugust 12, 2023
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,13،اگست,2023)—کلر میں تعنیات سٹی ٹریفک پولیس اندرون شہر ٹریفک کے ہجوم کو کنٹرول کرنے کی بجائے بیشتر اوقات کلرسیداں بائی پاس پر مستعد نظر آتی ہے جہاں یہ راولپنڈی اسلام آباد سے ڈڈیال،پلاک،اسلام گڑھ،چک سواری،میرپور،بھمبھر،کوٹلی، نکیال آنے جانے والی گاڑیوں کو روک کرکاغذات کی جانچ پڑتال اور تلاشی میں مصروف دکھائی دیتی ہے مگر یہ اندرون شہر نہ صرف ٹریفک کے ہجوم سے لاتعلق رہتی ہے بلکہ کلرسیداں سے راولپنڈی اسلام آباد جانے والی گاڑیوں کے کاغذات،اوور لوڈنگ اور اوور چارجنگ پر بھی توجہ نہیں دیتی اس کے سامنے سے اے سی کوسٹر بغیر اے سی کے کھلے شیشوں کے ساتھ گزرتی رہتی ہیں مگر ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی یہ صورتحال اس کی مجموعی کارکردگی کی عکاس ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 13, August 2023) Traffic Police in Kallar, instead of controlling traffic congestion in the city, are often seen busy at Kallar Syedan Bypass, Instead seem to be busy stopping the vehicles coming and going, checking and searching the documents, but they do not pay attention to the inner city congestion. The traffic authorities are asked to take notice.
پولیس نے دوران ناکہ بندی چوری کی گاڑی برآمد
The police recovered the stolen vehicle during the blockade
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,13،اگست,2023)—کلر سیداں پولیس نے دوران ناکہ بندی چوری کی گاڑی برآمد کر لی۔ایس ایچ او سب انسپکٹر سبطین الحسنین پولیس نفری کے ہمراہ رات 2 بجے کے قریب گشت و پڑتال و انسداد جرائم کلر سیداں بائی پاس پر موجود تھے کہ ایک سفید ٹو ڈی کار روات کی جانب سے آئی جسے مشکوک جانتے ہوئے روک کر چیک کیا تو گاڑی میں موجود ڈرائیور سید محمد ہارون سکنہ میرپور آزاد کشمیر گاڑی کے ثبوت ملکیتی پیش نہ کر سکا اور گاڑی کو بذریعہ کنٹرول راولپنڈی چیک کرایا گیا تو گاڑی ضلع اسلام آباد کے مقدمہ میں چوری ہونا پائی گئی کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
بھیائی مہر علی خان کے نوجوان اویس ٹریفک حادثے میں جاں بحق
Awais of village Bhiye Mehar Ali killed in a fatal accident
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,13،اگست,2023)—اٹھارہ سالہ نوجوان موٹرسائیکل سوار کلرسیداں کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا گاؤں بھیائی مہر علی خان کے نوجوان اویس کی موٹرسائیکل کی کلر دوبیرن روڈ پر جوچھہ کے قریب ایک ایکسیلیٹر سے ٹکر ہو گئی جس سے نوجوان اویس جاں بحق ہو گیا یہ اپنے معزور باپ کا بڑا بیٹا تھا جو ایک حادثے میں چل بسا۔
چوآخالصہ میں بھی سوئی گیس کے کام کا باقاعدہ آغاز
Formal start of sui gas work in Choa Khalsa
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,13،اگست,2023)—سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر چوآخالصہ میں بھی سوئی گیس کے کام کا باقاعدہ آغاز،اس موقع پر سابق نائب ناظم راجہ داؤد اکبر،مسلم لیگ ن یوسی چوآخالصہ کے صدر چوہدری وقاص گجر،جنرل سیکرٹری ماسٹر راجہ ساجد حسین، چوہدری ایاز گجر،چوہدری شاہد گجر،حاجی محمود،چوہدری تضارب محمود، ماسٹر محمد رمضان بھی موجود تھے۔