DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: More than 100 health department immunization registers recovered from a junkyard in Chowk Pindori

سو سے زائد کی تعداد میں محکمہ صحت کے حفاظتی ٹیکہ جات کے اندراج میں استعمال ہونے والے رجسٹرز کو چوکپنڈوری کے ایک کباڑ خانے سے برآمد

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,12،اگست,2023)—ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کلر سیداں ڈاکٹر فرحت ابراہیم نے بی ایچ یو بھکڑال میں تعینات ویکسی نیٹر احسان کیانی کی اطلاع پر سو سے زائد کی تعداد میں محکمہ صحت کے حفاظتی ٹیکہ جات کے اندراج میں استعمال ہونے والے رجسٹرز کو چوکپنڈوری کے ایک کباڑ خانے سے برآمد کر کے اس کی اطلاع فوری طور پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی اورڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (پی ایس) راولپنڈی ڈاکٹر احسان غنی کو کر دی جنہوں نے ڈی ڈی ایچ او کلر سیداں کو معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ویکسی نیشن چوہدری محمد حسین بھی ڈی ڈی ایچ او آفس کلر سیداں پہنچ گئے اور تمام مسروقہ رجسٹرز کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ ادھرڈی ڈی ایچ او کلر سیداں ڈاکٹر فرحت ابراہیم نے میڈیا کو بتایا کہ ویکسی نیٹر احسان کیانی کی جانب سے انہیں اطلاع دی گئی تھی کہ پنڈی روڈ چوکپنڈوری میں واقع ایک کباڑ خانے میں بھاری تعداد میں سرکاری سٹیشنری پڑی ہوئی ہے جس پر، میں اپنے سٹاف کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور سو سے زائد نئے رجسٹرزجو کہ حفاظتی ٹیکہ جات کے اندراج کیلئے استعمال ہونے تھے کو قبضہ میں لے لیا۔ڈی ڈی ایچ او کے مطابق برآمد ہونے والے رجسٹرز کا تعلق ضلع راولپنڈی یا پھر تحصیل کلر سیداں کی کسی یوسی سے نہ ہے تا ہم اصل حقائق معاملے کی شفاف انکوائری کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔دریں اثناء چوکپنڈوری میں کباڑ خانے کے مالک محمد آصف جو کہ ردی کا کام بھی کرتا ہے نے بتایا کہ میں نے حسب معمول کباڑ خانے کا سامان اور مکس ردی جس میں یہ رجسٹرز بھی شامل تھے، مٹور(کہوٹہ) کے کباڑ خانے سے خرید کر لایا تھا اور مجھے پتہ نہیں تھا کہ اس میں سرکاری رجسٹرز بھی موجود ہیں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 12, August 2023) – Deputy District Health Officer Kallar Syedan, Dr. Farhat Ibrahim, on the information of vaccinator Ehsan Kayani posted in BHU Bhakral, more than a hundred Health Department registers used in the registration of immunizations were recovered from a junkyard in Chowk Pinduri and immediately reported to Chief Executive Officer District Health Authority Rawalpindi and District Health Officer (PS) Rawalpindi Dr. Ehsan Ghani who has ordered an inquiry into the matter. As soon as the incident was reported, Deputy Superintendent Vaccination Chaudhry Muhammad Hussain also reached the DDHO office, Kallar Syedan, and took all the stolen registers into custody. Meanwhile, DHO Kallar Syedan Dr. Farhat Ibrahim told the media that they were informed by Vaccinator Ehsan Kayani that there is a huge amount of government stationery lying in a junkyard located in Pindi Road Chowk Pindori, on which I have sent my staff. Who immediately reached the spot and seized more than a hundred new registers which were used for the registration of immunizations. According to DDHO, the recovered registers belong to district Rawalpindi or tehsil Kallar Syedan. It is not from any UC so we will come out the real facts only after a transparent inquiry.

یونین کونسل کنوہاکی نواحی بستیوں ڈھوک ہائے بانڈی،محمد خان،صوبیدار حکم داد،نگیال میں سوئی گیس کہ فراہمی کے لیئے کام کا آغاز کردیا گیا

Work has been started for the supply of sui gas in the suburbs of Dhok Hai Bandi, Mohammad Khan, Subidar Hukam Dad, Nagyal in the Union Council of Kanoha

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,12،اگست,2023)—تحصیل کلرسیداں کی یونین کونسل کنوہاکی نواحی بستیوں ڈھوک ہائے بانڈی،محمد خان،صوبیدار حکم داد،نگیال میں سوئی گیس کہ فراہمی کے لیئے کام کا آغاز کردیا گیا،سابق وائس چیئرمین چوہدری شاہد اکبر گجر نے کام کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ شاہد عباسی اور حافظ عثمان عباسی کی کوشوں سے یوسی کنوہا کی ہر بستی اور ہر گھر تک سوئی گیس کی فراہمی کا فیصلہ ہوا ہے اس موقع پرناصربھٹی،اورنگزیب،انجم بھٹی،حاجی، راجہ نعمان ظفر،چوہدری طارق نے بھی سوئی گیس کی فراہمی پر شاہد حاقان عباسی اور حافظ عثمان صاحب کا شکریہ ادا کیا۔

لیبیا پولیس نے 368 تارکین وطن کو سی آئی ڈی ہے ٹوبروک مرکز منتقل کیا ہے

Libyan police have transferred 368 migrants to the CID center in Tobruk

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,12،اگست,2023)— لیبیا پولیس نے 368 تارکین وطن کو سی آئی ڈی ہے ٹوبروک مرکز منتقل کیا ہے جن میں مصر کے 200,بنگلہ دیش کے 74،پاکستان کے 66 اور شام کے 28 تارکین وطن شامل ہیں حراست میں لیئے گئے مہاجرین پر غیر قانونی طور پر لیبیا میں داخل ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے 60سال سے بند سرکاری راستہ کو واگذار کرا دیا

Assistant Commissioner Kallar Syedan Ishtiaqullah Khan Niazi handed over the government road closed for 60 years

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,12،اگست,2023)—اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے 60سال سے بند سرکاری راستہ کو واگذار کرا دیا،یاسر محمود راجہ اور اہلیان نلہ مسلماناں کی درخواست پر اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے سرکل ریو نیو آفیسر کو سرکاری راستہ خسرہ نمبر 2590_کی نشاندہی/حد بندی کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے۔جس پر چوہدری صغیر احمد سرکل ریو نیو آفیسر،حلقہ پٹوار سرکل قاضی نوید قمر نے راستہ کا تعین کر کے رپورٹ پیش کر دی۔جس پر اہلیان علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنرکلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی اور محکمہ مال کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

۔پروفیسر ایم سفیر کی دختر علینہ سفیر نے میٹرک کے امتحان میں 1026 نمبر لے کر او پی ایف سکول کلرسیداں میں اول پوزیشن حاصل کی

Prof. M. Safir’s daughter Alina Safir obtained 1026 marks in the matriculation examination and secured the first position in OPF School

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,12،اگست,2023)—کلرسیداں کی طالبہ کا اعزاز۔پروفیسر ایم سفیر کی دختر علینہ سفیر نے میٹرک کے امتحان میں 1026 نمبر لے کر او پی ایف سکول کلرسیداں میں اول پوزیشن حاصل کی۔اس سے قبل ان کی بڑی بیٹی نے ایف ایس سی میں پنڈی بورڈ میں اول پوزیشن حاصل کی تھی۔پروفیسر محمد سفیر نے او پی ایف سکول پرنسپل و سٹاف کی محنت کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

طوطہ میں تین بکریاں اور ایک عدد بھیڑ گھاس جنہیں نامعلوم ملزمان چوری کر کے لے گئے

Three goats and one sheep stolen from village Tota by unknown suspects

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,12،اگست,2023)—مسمی ملتان خان سکنہ طوطہ نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں نے اپنے بال بچوں کو پیٹ پالنے کیلئے بکریاں پال رکھی تھیں۔گزشتہ روز میں نے اپنی تین بکریاں اور ایک عدد بھیڑ گھاس چرنے کیلئے کھیتوں میں چھوڑے جنہیں نامعلوم ملزمان چوری کر کے لے گئے ہیں چوری ہونے والی بھیڑ بکریوں کی مجموعی مالیت ایک لاکھ 70 ہزار روپے ہے۔

ڈہوک چوہدریاں بھلاکھر میں چوہدری اخلاق حسین انتقال کر گئے

Chaudhry Akhlaq Hussain passed away in Dhok Chaudhrian Bhallakhar

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,12،اگست,2023)—عمران خان کے تحریکی ساتھی چوہدری زمرد حسین ایڈووکیٹ مرحوم کے بھائی چوہدری اخلاق حسین انتقال کر گئے نمازجنازہ ڈہوک چوہدریاں بھلاکھر میں چوہدری فرقان احمد کی امامت میں ادا کی گئی جس میں سابق رکن اسمبلی راجہ صغیر احمد،راجہ ندیم احمد،مولانا احسان چکیالوی،راجہ سعید احمد،چوہدری عبدالغفار،چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ،کامران عزیز چوہدری،چوہدری عرفان،چوہدری محمد نزیر آرائیں،ماسٹر محمد بشیر،زین العابدین عباس،چوہدری توقیر اسلم،چوہدری عابد حسین،یاسر بشیر راجہ ایڈووکیٹ،ملک طاہر یاسین،نعمان بھٹی،راجہ شاہد محمود،راجہ صفدر کیانی،سردار محمد آصف،سید عمیر شاہ،جبران صفدر کیانی،مصطفے بابر جنجوعہ،عثمان شاہد،قاضی امجد محبوب،چوہدری محمد شیراز،راجہ عاصم صدیق،چوہدری شاہد گجر اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button