DailyNewsHeadlinePothwar.com
Chakswari, AJK: The people of Chakswari protest against the notice to terminate the High ace adda
چکسواری میں قائم ہائی ایس اڈے کو ختم کرنے کے نوٹس کے خلاف چکسواری شہر کے عوام پریس کلب پہنچ گئے۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,11,اگست,2023) —چکسواری میں قائم ہائی ایس اڈے کو ختم کرنے کے نوٹس کے خلاف چکسواری شہر کے عوام پریس کلب پہنچ گئے۔اڈا کسی صورت ختم نہیں ہونے دیں گے۔چکسواری میں قائم ہائی ایس اڈاآزاد کشمیر بھر کا بہترین اڈا ہے۔ٹرانسپورٹ اتاھرٹی کا نوٹس انتقامی کارروائی اور یکطرفہ ہے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر اور چیف سیکرٹری نوٹس لیں۔ انجمن تاجراں حمید آباد کے صدر چودھری شبیر نگیال،کونسلر میاں ثاقب عارف،مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ارشد حسین مٹھا سمیت درجنوں رہنماؤں کی چکسواری پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس۔ چودھری شبیر نگیال نے ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے نوٹس پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے اسے انتقامی کارروائی قرار دیا۔ چودھری شبیر نگیال نے کہا کہ آزاد کشمیر کے ہر چھوٹے بڑے شہر سے ہائی ایس اور بس سروس چل رہی ہے صرف چکسواری شہر کو چند لوگوں نے پسماندہ رکھا ہوا ہے۔ چند لوگوں کی وجہ سے عوام اس جدید ترین سفری سہولت سے محروم ہیں۔ چکسواری میں قائم کیا گیا اڈا آزاد کشمیر کا سب سے خوبصورت اڈا ہے۔ عظیم بھٹی کو اسلام گڑھ کا ایک ٹوٹے ہوئے شیڈ کا اڈا نظر نہیں آتا۔عظیم بھٹی پہلے اسلام گڑھ کا اڈا اور نہائی ایس سروس بند کروائیں اس کے بعد چکسواری سے ہائی ایس سروس بند کروانے اور اڈا بند کروانے کی درخواست دیں۔ اسلام گڑھ سے میرپور کا فاصلہ تیس کلو میٹر سے بھی کم ہے جبکہ چکسواری سے میرپو 44کلومیٹر ہے۔مقام حیرت ہے کہ تیس کلو میٹر سے ہائی ایس چل رہی ہے اور ٹرانسپپورٹ کا کاروبار متاثر نہیں وہ رہا صرف چکسواری سے چلے گی تو ٹرانسپورٹر بھوکے مر جائیں گے۔چکسواری میں قائم ہائی ایس اڈا عوام کی ضرورت ہے۔ چکسواری سے راولپنڈی بلکہ ہر شہر کیلئے ہائی ایس ٹرانسپورٹ چلائی جائے۔ ہماری بیٹیاں یونیورسٹیوں اور کالجز میں جاتی ہیں ان کیلئے ہائی ایس سروس محفوظ اور تیز ترین سروس ہے۔ ہائی ایس مالکان صاف ستھری اور نئی گاڑیاں چلائیں۔ ہم۔ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ارشد حسین مٹھا نے کہا کہ ہائی ایس سروس عوام کی ضرورت ہے اور اسے ہر حال میں چلنا چاہیے۔اظہر حسین شاہ نے کہا کہ چکسواری واحد علاقہ ہے جس سے ہائی ایس سروس نہیں چل رہی۔ہائی ایس سروس نہ ہونے سے تاجروں کا کاروبار بھی متاثر ہو رہا ہے۔پرائی سے ڈڈیال ہائی ایس سروس چل رہی ہے ناڑ سے ڈڈیال ہائی ایس چل رہی ہے جس سے ڈڈیال میں تاجروں کے کاروبار بہتر ہوئے ہیں۔لوگوں نے کچہریوں میں جانا ہوتا ہے۔اسپتالوں میں جانا ہوتا ہے۔فوتگیوں پر جانا ہوتا ہے۔ٹرانسپورٹر اپنے پاؤں مضبوط کریں۔یہ اڈا ہمارے ہاتھ سے نکل گیا تو پھر دوبارہ نہیں ملے گا۔ اس لئے عوام سٹینڈ لیں اور ہائی ایس سروس کو کامیاب بنائیں۔اس موقع پر حاجی کامران،چودھری فہیم،چودری جاوید،چودھری واجد،ذوالفقار حسین،منور حسین،محمود حسین،محمد ریاض،راجہ پرویز اور درجنوں دیگر لوگ بھی موجود تھے۔ پریس کلب میں موجود تمام لوگوں نے ہاتھ اٹھا کرہائی ایس اڈا مالکان کو اپنی حمایت و تعاون کا یقین دلایا۔
Chakswari: (Pothwar.com, Allah Ditta Bismill, 11, August 2023) — The people of Chakswari city reached the press club against the notice to close the High ace base in Chakswari. They will not allow the base to be closed under any circumstances. The notice of the Transport Authority is vindictive and unilateral. The Prime Minister of Azad Kashmir and the Chief Secretary should take notice.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,11,اگست,2023) —چکسواری میں پیشہ ور بھکاریوں کی بھر مار،بھکاریوں نے تاجروں اور صارفین کی ناک میں دم کر رکھا۔پیشہ ور بھکاری کسٹمرز کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ جاتے ہیں۔غیر ریاستی بھکاریوں نے ناک میں دم کر رکھا ہے۔بازار میں گاہک کم اور بھکاری زیادہ ہیں۔برطانیہ سے آنے والی فیمیلیز سخت پریشان ہیں۔تاجروں نے ایس ایس پی ضلع میرپور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق حاجی ندیم راجہ،صحبت خان اور دیگر تاجروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ پولیس چکسواری کی سستی کی وجہ سے بھکاریوں نے گاہکوں اور تاجروں کی ناک میں دم کر رکھا ہے۔پہلے ہی ہمارے کاروبار ختم ہو رہے ہیں اس پر بھکاریوں کی بھر مار سے کاروبار پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔ چکسواری بازار میں گاہک کم اور بھکاری زیادہ ہیں۔گاہک ابھی دکان میں داخل نہیں ہوتا تو مانگنے والے سے گھیر لیتے ہیں۔ضلعی انتظامیہ سے گزارش ہے کہ ان بھکاریوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ ایس ایچ او تھانہ پولیس چکسواری ان بھکاریوں کے خلاف سخت ایکشن لیں۔کسی کی سفارش کو خاطر میں نہ لائیں بلکہ سفارشیوں کو بھی گرفتار کر کے ضلع بدر کریں۔ اگر ان بھکاروں سے تاجروں کی جان نہ چھڑائی گئی تو تاجر مین روڈ بند کرنے کا بھی حق رکھتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,11,اگست,2023) —وزیرحکومت آزادکشمیر چودھر ی قاسم مجید آج کل برطانیہ کے دورے پرہیں انہوں نے اپنے دورے کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر برطانیہ کے سرگرم نوجوان راہنماچودھری وسیم اکرم چیمہ کی رہائش گاہ چیمہ ہاؤس شفیلڈ برطانیہ پرتشریف لے گئے ممتاز سیاسی سماجی وکاروباری راہنماحاجی میاں مقبول احمدخان چودھر ی فضل احمدچودھر ی اکرم چیمہ کامران اکرم چیمہ گلریز حکم داد امجدغفور ہارون رشید اخلاق گجر سمیت دیگرنے وزیر حکومت آزادکشمیر چودھری قاسم مجید سے ملاقات کی انہیں وزیر بننے پرمبارک بادپیش کی ان کے دورہ برطانیہ کاخیرمقدم کیاانہیں چیمہ ہاؤس آمدپرخوش آمدید کہااس موقع پروزیر حکومت چودھر ی قاسم مجید نے تارکین وطن کے خلوص کاشکریہ اداکیا اورکہاکہ تارکین وطن نہ صرف برطانیہ میں اپناسیاسی سماجی وکاروباری کردار اورخدمات انجام دے رہے ہیں بلکہ وطن عزیز پاکستان وخطہ کشمیر اورہم وطنوں کی ہرموقع پرخیر خواہی کرتے ہیں لمحہ بہ لمحہ باخبررہتے ہیں خطیر زرمبارلہ بھیجتے ہیں ملک کی تعمیر وترقی اورہم وطنو ں کی فلا ح وبہبود اہم رول اداکرتے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,11,اگست,2023) —ممتاز سیاسی وسماجی راہنماچودھری منیر اختر آٖ ف ڈھانگری بہادر نے کہاہے کہ کم عمربچے موٹرسائیکل چلارہے ہیں اورفون استعمال کررہے ہیں تیزرفتاری کامظاہرہ بھی کرتے ہیں جوٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے اس خلاف ورزی کوروکنابہت ہی ضروری ہے چکسواری میں ٹریفک پولیس کے اہلکاراپنے فرائض ذمہ داری کے ساتھ انجام دے رہے ہیں ٹریفک پولیس کے افسران اوراہلکاران کی اس اہم مسئلہ کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے مطالبہ ہے کہ اس اہم خرابی کی اصلاح احوال کی اشدضرورت ہے موٹرسائیسکل سوار وں سے بھی اپیل کرتاہوں کہ وہ بھی ٹریفک قوانین پرعمل کریں فون کااستعمال کرنے کی عادت ترک کردیں ذمہ دار ی شہری بننے کی کوشش کریں اپنی اوردوسروں کی زندگی کومحفوظ بنائیں موٹرسائیکل سوار کم عمرہوجوان ہوبوڑھاہو کوئی بھی تیز رفتاری سے پرہیز کریں فون کااستعمال نہ کریں چکسواری بازار کی مین سڑک اوررابطہ سڑکوں کی حالت بہتر ہونے کے بعدتیز رفتاری کارحجان بڑھ رہاہے جوغیر ذ مہ دارانہ اورخطرناک طرز عمل ہے ہرشہری اپنی ذ مہ داری کااحساس کرے سڑ کیں بہتراورآسان سفر کے لئے بنائی تعمیر کی گئی ہے تیز رفتاری کے لئے نہیں انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیاہے۔