DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; “Legal Proceedings Initiated Against Ijaz GUjjar, Adeem, and Majid for Interference and Serious Threats During Removal of Encroachments on District Council’s Lands”

ضلع کونسل کی ملکیتی اراضی پر سے تجاوزات ہٹانے کے دوران کارسرکار میں مداخلت اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر اعجاز گجر ایڈووکیٹ،عدیم اور ماجد کے خلاف مقدمہ درج

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,10،اگست,2023)—ضلع کونسل کی ملکیتی اراضی پر سے تجاوزات ہٹانے کے دوران کارسرکار میں مداخلت اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر اعجاز گجر ایڈووکیٹ،عدیم اور ماجد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا میونسپل آفیسر صائمہ تحریم نے کلرسیداں پولیس کو درخواست دی کہ وہ اپنے عملے کے ہمراہ چوآ روڈ پر واقع ضلع کونسل کی ملکیتی اراضی پر قائم تجاوزات ہٹا رہی تھیں اس دوران ماجد نامی شخص نے فون کر کے عدیم اور اعجاز گجر ایڈووکیٹ کو بلا لیا جنہوں نے آتے ہی عملے سے چھینا جھپٹی شروع کردی اور ٹرالی میں رکھے سامان کو زبردستی اتروا لیا اور عملے کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جس پر کلرسیداں پولیس نے مختلف دفعات کے تحت ماجد،عدیم اور اعجاز گجر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 10, August 2023) – Case against Ijaz Gujjar Advocate, Adeem and Majid for interfering in the work and threatening serious consequences during the removal of encroachments from the land owned by the District Council. The municipal officer Saima Tahrim applied to the Kallar Syedan police that she along with her staff was removing the encroachments on the land owned by the district council located on Choa Road, during which a person named Majid called Adeem and Ijaz Gujjar advocate, who as soon as they came, started snatching from the staff and forcibly removed the goods kept in the trolley and threatened the staff with dire consequences, on which the Kallar Syedan police registered a case against Majid, Udeem and Ijaz Gujjar under various provisions.

سمندر پار پاکستانی اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی پیکج

Special package for Overseas Pakistanis announced by PM

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,10،اگست,2023)—پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سیکرٹری اطلاعات ظہیر احمد مغل نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانی اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی پیکج دینے پر وزیراعظم شہباز شریف کے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مشکور ہیں انہوں نے جاری پریس ریلیز میں کہا کہ حالیہ پیکج سے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے چیف سیکریٹری کی سربراہی میں ہاٹ لائن کا قیام،اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی عدالتوں کا قیام سکلڈ لیبر کیلئے خصوصی ٹریننگ،سفارتخانوں میں پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کیلئے نادرا برانچز میں اضافے کے ساتھ ساتھ میڈیکل کالجز اور انجنئیرنگ یونیورسٹیوں میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیئے 5% کوٹہ کی منظوری سے پہلے سے کئی گناہ زیادہ بچے داخلہ لے سکیں گے۔اس کے علاوہ پبلک سیکٹر ہاؤسنگ سوسائٹیز میں اوورسیز کیلئے 10% کوٹہ ہمارے مفاد کے عین مطابق ہے جبکہ عمران نیازی کی طرح صرف اوورسیز کو جعلی ووٹیں ڈلوانے اور موبائل پر ٹیکس لگانے کے کام نہیں کیئے بلکہ عملی اقدامات سے سمندر پار پاکستانیوں کے دل جیت لیئے۔

کعب بن ضیارب رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

Wallima of Kahab Bin Ziarab celebrated in Kallar

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,10،اگست,2023)—سابق وائس چیئرمین بلدیہ کلرسیداں چوہدری ضیارب منہاس کے فرزند کعب بن ضیارب رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ میں چیف افیسر صاحبزادہ عمران اختر،پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کے سرپرست اعلی چوہدری ابرار حسین سابق ارکان بلدیہ شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین،ملک محمد زبیر،عابد زاہدی،نصیر اختر بھٹی،چوہدری توقیر اسلم،سیٹھ عبدالروف، مسعود احمد بھٹی،راجہ ہمایوں کیانی،چوہدری عارف منہاس،نمبردار محمد اشفاق کیانی،راجہ ظفر اقبال اور دیگر نے شرکت کی۔

پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ضلع راولپنڈی کی سینیئر نائب صدر میڈم لبنیٰ راشد کی مشہور قبضہ کیس میں جج غلام مصطفیٰ سیکشن 30راولپنڈی نے ضمانت ایک لاکھ مچلکے کے عوض منظور کر لی

Judge Ghulam Mustafa Section 30 Rawalpindi granted the bail of one lakh in the popular case of Madam Lubna Rashid

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,10،اگست,2023)—پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ضلع راولپنڈی کی سینیئر نائب صدر میڈم لبنیٰ راشد کی مشہور قبضہ کیس میں جج غلام مصطفیٰ سیکشن 30راولپنڈی نے ضمانت ایک لاکھ مچلکے کے عوض منظور کر لی۔میڈم لبنیٰ راشد کی طرف سے سینیئر ایڈووکیٹ راجہ وحید یونس ستی ایڈووکیٹ پیش ہوئے جس کے دلائل سے جج نے اتفاق کرتے ہوئے ضمانت منظور کر لی۔

Show More

Related Articles

Back to top button