DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Two dead and 12 injured as land rover falls in to step ditch due break failure in UC Bior

کہوٹہ کے علاقہ چھترانہ سویڑی روڈ یوسی بیورمیں بریک فعل ہونے سے لینڈ آورگہری کھائی میں جا گری 2جانبحق 12زخمی،

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،10اگست2023)
کہوٹہ کے علاقہ چھترانہ سویڑی روڈ یوسی بیورمیں بریک فعل ہونے سے لینڈ آورگہری کھائی میں جا گری 2جانبحق 12زخمی،پولیس، سول ڈیفنس اورسٹی ٹریفک پولیس کے اہلکار موقع پر پہنچ گے،زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ لایا گیا اور شدید زخمیوں کو راولپنڈی میں ریفر کر دیا گیا،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز لینڈ آورنمبریGTI-116نلہ کھیرا سے نارہ آ رہی کہوٹہ کے علاقہ چھترانہ سویڑی روڈ یوسی بیورمیں بریک فعل ہونے کی وجہ سے گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ماں اور بیٹی آزاد بی بی زوجہ جاوید،صفوراں دختر جاویدجان بحق ہو گیں جبکہ محمدجہانگیر، روبینہ،طاہرہ،تبریز، اکمل سمیت دیگر شدید زخمی ہو گے جن کو بیور بی ایچ یو میں لایا گیا جہاں محمد اختر، عبدالغفور، سید تصور شاہ،راجہ علی اصغر اور ثاقب نے ان کو ابتدائی طبعی امداد دی اس کے بعد انہوں نے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ لایا گیا اور شدید زخمیوں کو راولپنڈی میں ریفر کر دیا گیاحادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس، سول ڈیفنس اورسٹی ٹریفک پولیس کے اہلکاربھی پہنچ گے۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 10 August 2023)
In Kahuta area Chatrana Sweri road, UC Bior, A Land Rover fell into a deep ditch due to brake failure, 2 died and 12 were injured, police, civil defense, and city traffic police officials reached the spot, the injured were brought to THQ Hospital Kahuta and the seriously injured to sent to Rawalpindi.  according to the details, land number GTI-116 coming from Nala Khera, Narah Kahuta area, Chatrana Sweri Road UC Bior fell into a deep ditch due to brake failure, as a result of which mother and daughter Azad Bibi wife of Javed died. Safaran’s daughter Javed Jan also died, while Muhammad Jahangir, Rubina, Tahira, Tabriz, Akmal, and others were seriously injured and brought to Bior BHU where Muhammad Akhtar, Abdul Ghafoor, Syed Tasawar Shah, Raja Ali Asghar, and Saqib were given first aid after that the injured were brought to THQ Hospital in Kahuta and the severely injured were referred to Rawalpindi. Police, civil defense, and city traffic police officials arrived after receiving the information about the accident.

پرنسپل کہوٹہ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی چنگیز حسین نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو

Principal Kahota Institute of Technology Changais Hassnain talking to media representatives

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،10اگست2023)پرنسپل کہوٹہ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی چنگیز حسین نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے آئی ٹی بزنس کالج طیبہ مشتاق کمپیس حسن شاہ روڈ ڈیرہ مشتاق شا ہ کہوٹہ میں جلد بی ایس کلاسز کا اجراء کیا جائے گا، کوٹہ سسٹم ختم کر کے میرٹ پر داخلہ کیا جا رہا ہے سیٹوں کی تعداد بڑھا کر900 کر دی گی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ طلباہ وطالبات مستقید ہوسکیں،تین سالہ ڈپلومہ،ڈی اے ای اور ایف ایس سی کے داخلے جاری ہیں جبکہ بی ایس پروگرام اکنامکس، اکاونٹس اینڈفنانس، بی بی اے،بی کام کی کلاسز کا اجراء بھی جلد کیا جا ئے گا آغا سید مشتاق نقوی کی طرف سے تعلیمی خدمات کے لیے کروڑوں روپے مالیت بلڈنگ تعلیمی میدان میں وقف کرنے سے مزید بہتری آئی ہے تفصیلات کے مطابق پرنسپل کہوٹہ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی چنگیز حسین نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ٹاپ تھری کالجز میں ایک کالج KIT جہاں تکینکی تعلیم کے ساتھ ساتھ ایف ایس سی،آئی سی ایس و دیگر مضامین پڑھائے جا رہے ہیں ایک معیاری کالج بہترین سٹاف موجود ہے کہوٹہ کے عوام کا شکوہ تھا کہ کوٹہ کم ہونے کے باعث بہت بچے محروم رہ جاتے ہیں جس کے لیے جدوجہد کی اور کوٹہ سسٹم ختم کر کے میرٹ بھی 50 فیصد تک کر دیا ہے اسوقع پر آغا سید مشتاق نقوی جنہوں نے کروڑوں روپے مالیت کی بلڈنگ وقف کی جو کہ اب KIT بزنس طیبہ مشتاق کیمپس سے عوام کو ریلیف پہنچایا بہت سے لوگوں کو مفت تعلیم اور انتہائی کم فیس پر داخلہ دیا گیا اس موقع پر پرنسپل کالج نے علاقے کی معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق نقوی کے تعاون اور انکی خدمات کو سراہا۔

تعزیت

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،10اگست2023)
سابق صدر کہوٹہ بار راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ کے بھائی کی وفات پر سابق ممبر ضلع کونسل راجہ عامر مظہر،چیف آفیسر بلدیہ کامران خان اور دیگر کا فاتحہ خوانی،تفصیل کے مطابق مسلم لیگی رہنماء وسابق ممبر ایم سی کہوٹہ سابق صدر کہوٹہ بار راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ کے چھوٹے بھائی راجہ افتخار کی وفات پر سابق ممبر ضلع کونسل وچیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ،چیف آفیسر کہوٹہ کامران خان،سابق ممبر ایم سی کہوٹہ آصف ربانی قریشی،مسلم لیگ ن کے رفاقت جنجوعہ،بزرگ صحافی سعید افضل چوہان، حاجی اصغر کیانی،ارسلان کیانی ایڈوکیٹ،راجہ مدثر آف ہوتھلہ،سردار سلطان ایڈوکیٹ،چوہدری نسیم ایڈوکیٹ،راجہ عمر حیات ایم سی کہوٹہ،ٹھکیدار راجہ طالب حسین، راجہ عامر اشتیاق ایم سی کہوٹہ،صحافی کبیر احمد جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان سے اظہار تعزیت کیا اور مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button