DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: After UC Bhalakhar, Dhamali, UC Kanoha, the work of supply of Sui gas is also going on rapidly in UC Choa Khalsa.

یوسی بھلاکھر کے موضع دھمالی،یوسی کنوہا کے بعد یوسی چوآخالصہ میں بھی سوئی گیس کی فراہمی کا کام تیزی سے جاری

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,09،اگست,2023)—سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر یوسی بھلاکھر کے موضع دھمالی،یوسی کنوہا کے بعد یوسی چوآخالصہ میں بھی سوئی گیس کی فراہمی کا کام تیزی سے جاری، شاہد عباسی کی مداخلت پر پنجاب ہائی وے نے زیرتعمیر کلرسیداں دھانگلی روڈ پر سوئی گیس کے بند کام کو بحال کردوا دیا ہائی وے نے سوئی گیس کو سڑک پروجود تمام کام کو 14 اگست کی شام تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی جس کے بعد مین سڑک پر موجود تمام علاقوں بشمول مواضعات کنوہا،سہوٹ،چوآ خالصہ کام شروع کر دیا گیا سوئی گیس ناردرن پائپ لائنز نے بھی تمام ٹھیکیداروں کو چودہ اگست کی ڈیڈ لائن سے قبل کام مکمل کرنے کے احکامات دیئے ہیں جس پر تمام ٹھیکیدار منگل کے روز علاقے میں پہنچ گئے ہیں۔ادھر مسلم لیگ ن یوسی چوآخالصہ کے صدر چوہدری وقاص گجر،جنرل سیکرٹری ماسٹر راجہ ساجد،سابق نائب ناظمین داجہ داود اکبر، چوہدری شاہد گجر نے سموٹ،چواخالصہ، کنوہا،دھمالی و ملحقہ علاقوں کے لیئے 72 کروڑ کی خطیر رقم کی فراہمی پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور حافظ عثمان عباسی کا بھرپور شکریہ ادا کیا ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, August 09, 2023) – The directive from former Prime Minister Shahid Khakan Abbasi continues to yield remarkable results as the supply of liquefied petroleum gas (LPG) gains momentum in the regions of UC Bhalakhar and UC Choa Khalsa. Following the successful implementation of LPG distribution in UC Kanoha, the efforts have been extended to UC Choa Khalsa with remarkable efficiency.

Shahid Abbasi’s intervention prompted the Punjab Highway Authority (PHA) to promptly restore the halted work on the LPG infrastructure along the Kallar Syedan-Dhuangali Road. PHA set a deadline of August 14 to complete all tasks related to the LPG infrastructure along this road, including provisions for areas like Kanoha, Sahot, and Choa Khalsa. The Northern Pipelines Limited (NPL) also issued directives to contractors, mandating the completion of their work by the August 14 deadline. As a result, all contractors are on-site and working diligently to meet the set targets.

On another note, the leadership of Muslim League-Nawaz (PML-N) has expressed profound gratitude to former Prime Minister Shahid Khakan Abbasi and Hafiz Usman Abbasi for securing a substantial grant of 720 million rupees for the development of Smot, Choa Khalsa, Kanoha, Dhuangali, and adjacent areas. Chaudhry Waqas Gujjar, President of PML-N UC Choa Khalsa, Master Raja Sajid, General Secretary, and other prominent figures including former Deputy Nazim Raja Dawood Akbar and Chaudhry Shahid Gujjar have conveyed their heartfelt thanks to the Abbasi duo for this significant contribution.

الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے تحصیل جوڈیشنل کمپلیکس کلرسیداں،پولیس اسٹیشن اور مقامی آبادی کو صاف پانی کی فراہمی کے لیئے فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کا فیصلہ

“Al Khidmat Foundation’s Decision to Install Filtration Plant for Clean Water Supply to Tehsil Judical National Complex, Police Station, and Local Community in Kallar Saydan”

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,09،اگست,2023)—الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے تحصیل جوڈیشنل کمپلیکس کلرسیداں،پولیس اسٹیشن اور مقامی آبادی کو صاف پانی کی فراہمی کے لیئے فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کا فیصلہ،افتتاحی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر اشتیاق اللہ خان نیازی،چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر،پاکستانیز کیمونیٹی ہانگ کانگ کے سربراہ چوہدری قمر منہاس،کلر بار کے صدر طاہر آمین ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری راجہ محمد عابد ایڈووکیٹ،الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر محمد توقیر اعوان،امیرجماعت اسلامی جاوید اقبال،پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،حاجی ریاست حسین،یاسربشیر راجہ ایڈووکیٹ،یاسین ملک ایڈووکیٹ اور الحاج اسلم بانی نے شرکت کی،چوہدری ابرار حسین نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلے مرحلے میں تحصیل جوڈیشنل کمپلیکس،پولیس اسٹیشن اور مقامی ملحقہ آبادی کو صاف پانی کی فراہمی کے لیئے فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کا فیصلہ کیا جس کے لیئے الحاج اسلم بانی نے پانی کی فراہمی کا عطیہ دیا دیگر تمام اخراجات الخدمت فاونڈیشن اور مقامی مخیر شخصیت لالہ شبیر کے تعاون سے برداشت کرے گی ہم اگلے مرحلے میں اندرون شہر اور چوآ روڈ پر بھی فلٹریشن پلانٹ لگانے کے خواہشمند ہیں، اے سی اشتیاق اللہ نیازی سمیت تمام احباب نے الخدمت کے پراجیکٹ کو بیحد سراہا چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر نے دعا کی۔

طلبہ طلبات کا یسرا میڈیکل کالج کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ

Students protest in front of Yasra Medical College and demand justice

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,09،اگست,2023)—پنجاب فارمیسی کونسل کی مبینہ چشم پوشی, مختلف کالجز سے ڈاکٹر آف فارمیسی کے دو سال قبل فارغ التحصیل طلبہ طالبات کی بڑی تعداد کٹیگری سرٹیفکیٹ کے لیئے مختلف دفاتر کے دھکے کھا رہی ہے، طلبہ طلبات کا یسرا میڈیکل کالج کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق یسرا میڈیکل کالجز کے بیج2021میں فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ طلبات دو سال گزر جانے کے بعد بھی کٹیگری/ لائسنس کے حصول کے لیے درد بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ متعلقہ اداروں سمیت فارمیسی کونسل آف پنجاب نے بھی چپ سادھ رکھی ہے،گزشتہ روز طلبہ طالبات کی جانب سے یسرا انسٹیوٹ آف فارماسوٹیکل واقع زراج کے سامنے احتجاج بھی کیا گیا احتجاج کرنے والے طلبہ طالبات کا کہناتھا ہمیں ڈی فارمسی کی ڈگری لئے دو سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے تاہم اب بھی ادارہ ہمیں لائسنس مہیا نہیں کرسکا اور ہم گزشتہ دو سال سے دھکے کھا رہے ہیں نہ ملازمت ملتی ھے اور نہ ھی بیرون ملک جاسکتے ہیں۔ احتجاج کرنیوالے طلبہ طالبات کا کہنا تھا کہ ہم نہ تو کسی ادارے میں جاب کے لیئے اپلائی کرسکتے ہیں اور نہ بیرون ملک کے لیے کیونکہ جب ہمارے پاس لائسنس ھی نہیں تو ہم کیسے مستقبل کا سوچ سکتے ہیں۔طلباء کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ ہمارے والدین بھی شدید ذہنی دباو کا شکار ہیں لیکن متعلقہ اداروں کی ہٹ دھرمی تاحال قائم ہے۔

صارف بجلی کو میٹر کے قریب کتا باندھ کر رکھنے کی سزا

Penalty for keeping dog tied near electricity meter

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,09،اگست,2023)—صارف بجلی کو میٹر کے قریب کتا باندھ کر رکھنے کی سزا،درست ریڈنگ نہ ہوسکی اور صارف کو 209 یونٹ کا 6 ہزار چار سو تیرہ روپے کا بل ارسال کر دیا آئیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ کے اہلکار ریڈنگ کرنے دریائے جہلم کے کنارے واقع گاؤں بناہل میں ریڈنگ کے لیئے عبدالرحمان ولد گلاب خان کے گھر پہنچا تو اسے میٹر تک رسائی وہاں بندھے پالتو کتے کی وجہ سے نہ ہوسکی اس نے 209 یونٹ تو ڈال دیں مگر میٹر کی ریڈنگ کی بجائے اس نے کتے کی تصویر بنا کر صارف کا بل ارسال کردیا ادہر پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری چوہدری دانش غفور نے صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ بجلی کے میٹر گھروں سے باہر نصب کروائیں اور اگر چاردیواری نہیں تو کتے کو میٹر سے دوری پر باندھ کر رکھیں۔

خاکسار کلب ڈیرہ خالصہ نے بھکڑال کلب کو 3-1 سے شکست دے دی

Khaksar Club Dera Khalsa defeated Bhakral Club 3-1

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,09،اگست,2023)—ڈیرہ خالصہ میں چار ایام سے جاری والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں خاکسار کلب ڈیرہ خالصہ نے بھکڑال کلب کو 3-1 سے شکست دے دی، نوید گجر ٹورنامنٹ کے ٹاپ سمایئشر رہے ذکی راجہ اور راجہ رفیع اقبال بھی ٹورنامنٹ میں چھائے رہے۔

 غیر قانونی پٹرول و ڈیزل ایجنسی مالکان اقبال اور محمد نزاکت کیخلاف مقدمات درج

Cases have been registered against illegal petrol and diesel agency owners Iqbal and Mohammad Nazakat

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,09،اگست,2023)—کلر سیداں پولیس کے ایس ایچ او سب انسپکٹر سبطین الحسنین نے پولیس نفری کے ہمراہ گوجر خان روڈ اور مرید چوک کلر سیداں میں دو مختلف جگہوں پر چھاپے مار کر دو غیر قانونی پٹرول و ڈیزل ایجنسی مالکان اقبال اور محمد نزاکت کیخلاف مقدمات درج کر کے دو عدد کین،مختلف سائز کے پیمانے اور دو عدد کیف برآمد کرلئے۔پولیس کے مطابق ملزمان کھلے عام پٹرول کی فروخت کر کے اپنی اور عوام الناس کی جان کو خطر ے میں ڈال کر ارتکاب جرم کر رہے تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button