کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,08،اگست,2023)—کلرسیداں کے ہونہار طلبہ طالبات،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلرسیداں کی معلمہ ریحانہ سلطان کی صاحبزادی اور فوجی فاونڈیشن سکول کلرسیداں کی طالبہ آمنہ جمیل نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں 1100 میں سے 1058 نمبر حاصل کر کے تحصیل کلرسیداں میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ النور ونگز کالج کلرسیداں کی طالبہ سحر بانو 1051 نمبروں کے ساتھ نجی مدارس میں پہلی اور مجموعی طور پر تحصیل بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی، اسی مدرسہ کی سردہ شہزاد نے 998،زینب شہزادی نے 944،عائشہ ازرم نے 930اور ماہین شیراز نے 907نمبر حاصل کر کے نمایاں پوزیشن حاصل کی۔ ادھر کلرسیداں میں تعنیات سب انسپکٹر چوہدری محمد رفیق کے فرزند معین حیدر بھی 911 نمبروں کے ساتھ نمایاں رہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 08, August 2023)- The talented students of Kallar Syedan, the daughter of Rehana Sultan, a teacher of Government Girls High School, Kallar Syedan, and Amina Jameel, a student of Fuji Foundation School, Kallar Syedan, passed the annual matriculation exams, in which she obtained 1058 marks out of 1100 and secured the first position in Tehsil Kallar Syedan, while Sehar Bano, a student of Alnoor Wings College Kallar Syedan, secured the first position in private madrasas with 1051 marks and the second position overall in the entire tehsil. 998, Zainab Shahzai 944, Ayesha Azram 930 and Mahin Shiraz got 907 marks and got a prominent position. On the other hand, Moin Haider, son of sub-inspector Chaudhry Muhammad Rafiq, also stood out with 911 numbers in Kallar Syedan.
سید سیماب حیدر کی بیٹی نے انجینیرنگ کی ڈگری حاصل کر لی
Syed Seemab Haider’s daughter achieves engineering degree
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,08،اگست,2023)—کلر سیداں کی مشہور سیاسی و سماجی شخصیت سید سیماب حیدر کی بیٹی اور سینئر قانون دان سید وقاص حیدر ایڈووکیٹ کی بھتیجی نے بائیو میڈیکل انجنئیرنگ میں 88۔3 سی جی پی اے حاصل کرکے انجینیرنگ کی ڈگری حاصل کر لی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ان کے ریسرچ پیپرز انٹرنیشنل جرنلز میں شائع ہوچکے ہیں۔سید سیماب حیدر کی صاحبزادی نے بنیادی تعلیم او پی ایف پبلک سکول کلر سیداں سے حاصل کی جب کہ ایف ایس سی شاھین پبلک سکول کلرسیداں سے کی یہ تحصیل کلر سیداں کی پہلی طالبہ ہیں جنھوں نے بائیو میڈیکل انجنئیرنگ میں ڈگری حاصل کی۔ ان کی اس کامیابی پر کلر سیداں کی سیاسی و سماجی شخصیات نے والدین کو بہت مبارکباد پیش کی۔
عوامی حلقوں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بھارت بھیجنے کے فیصلے کو قومی مفادات اور وقار سے متصادم فیصلہ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت
Public circles strongly condemned the decision to send the Pakistani cricket team to India as a decision against national interests and dignity
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,08،اگست,2023)—عوامی حلقوں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بھارت بھیجنے کے فیصلے کو قومی مفادات اور وقار سے متصادم فیصلہ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے عوامی اور کھیلوں کے حلقوں کے مطابق بھارت سیکورٹی دینے کو تیار نہیں مگر پاکستانی فیصلہ سازوں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بھارت بھیجنے کا فیصلہ کروڑوں پاکستانی شائقین کا دل توڑا ہے بھارت پاکستان کی طرح کمزور فیصلے نہیں کرتا مگر پاکستان کی جانب سے ہمیشہ کمزوری دکھائی جاتی ہے موجودہ حالات میں پاکستانی ٹیم کو بھارت بھیجنے کا کوئی جواز نہ تھا مگر فیصلہ سازوں نے قومی وقار اور آبرو کی دھجیاں بکھیر کر پاکستانی ٹیم کو بھارت بھیجنے کا غیر دانشمندانہ فیصلہ کر کے غیرت مند پاکستانی قوم کے دل توڑے ہیں جو ہماری بھارت نواز پالیسی کی مظہر ہے۔
یوسی بھلاکھر اور یوسی قاضیاں کی ٹیموں کے درمیان کرکٹ میچ
Cricket match between UC Bhalakhar and UC Qazian teams
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,08،اگست,2023)—تحصیل گوجرخان کے گاؤں بھڈانہ میں منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں یوسی بھلاکھر اور یوسی قاضیاں کی ٹیموں کے درمیان کرکٹ میچ میں بھلاکھر(کلرسیداں) کی ٹیم کے نوجوان کھلاڑی شانی بھلاکھر نے عمدہ کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 چھکوں کی مدد سے یادگار 70 رنز بنائے اور شائقین سے داد سمیٹی۔
پنجاب ہائی وے راولپنڈی کے سب انجینئر مرزا محمد یاسین حج کی سعادت حاصل کرکے وطن لوٹ آئے
Punjab Highway Rawalpindi sub-engineer Mirza Muhammad Yasin returned home after achieving the blessings of Hajj
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,08،اگست,2023)—پنجاب ہائی وے راولپنڈی کے سب انجینئر مرزا محمد یاسین حج کی سعادت حاصل کرکے وطن لوٹ آئے اسلام آباد ائیرپورٹ پر ان کے عزیز رشتہ داروں اور دوست احباب نے خوش آمدید کہا۔
ماسٹرراجہ عبدالرؤف کیانی انتقال کر گئے
Master Raja Abdul Rauf Kiyani passed away in Doberan Kallan
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,08،اگست,2023)—دوبیرن کلاں کے راجہ یاسر علی کیانی کے سسر ماسٹرراجہ عبدالرؤف کیانی انتقال کر گئے نماز جنازہ نارہ میں ادا کی گئی جس میں سیاسی سماجی رہنماوں سابق بلدیاتی نمائندگان اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔
تعزیت
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,08،اگست,2023)—چیئرمین ائیسکو انجینئر قمراسلام راجہ،راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے سابق چیئرمین ہارون کمال ہاشمی،سابق چیئرمینوں دوست محمد مہمند اور راجہ شہزاد یونس نے موہڑہ پھڈیال جا کر ماسٹر ظہیر حسین سے ملاقات کی اور ان کی ہمشیرہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔