DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Colonel Muhammad Shabbir Awan specially attended the grave of Lance Naik Mahfouz Shaheed (Nishan Haider).
کرنل محمد شبیر اعوان کا لانس نائیک محفوظ شہید (نشان حیدر)کی قبر پر خصوصی طور پر حاضری

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8اگست2023)
کرنل محمد شبیر اعوان کا لانس نائیک محفوظ شہید (نشان حیدر)کی قبر پر خصوصی طور پر حاضری،پھول اورچادر چڑھانے کے بعد فاتحہ خوانی بھی کی تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء سابق MPA کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے ہمراہ معروف سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیت راجہ جاوید اختر، معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری واحد محمود آف پیکاں، نوجوان سیاسی و کاروباری شخصیت عدیل افضل،سید اظہرشاہ،محمد زمان کے ہمراہ لانس نائیک محفوظ شہید (نشان حیدر)کی قبر مبارک پر حاضری دی پھول و چادر چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی انہوں نے لانس نائیک محفوظ شہید (نشان حیدر) کے خاندان کے افراد شاہد محمود اور دیگر سے بھی ملاقات کی اور فاتحہ خوانی کی کرنل محمد شبیر اعوان نے اس موقع پر اپنے بیان میں لانس نائیک محفوظ شہید (نشان حیدر)کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ لانس نائیک محفوظ شہید (نشان حیدر)نے 1971کی لڑائی میں پل کنجری کا جو علاقہ پاکستانی فوج کے قبضے میں آچکا تھابھارتی فوج نے واپس لینے کے لیے 17 اور 18 دسمبر کی درمیانی رات زبردست حملہ کردیا پاکستانی فوج میں لانس نائیک محمد محفوظ کی پلاٹون نمبر 3 ہراول دستے کے طور پر سب سے آگے تھی چنانچہ اسے خود کار ہتھیاروں کا سامنا کرنا پڑا لانس نائیک محمد محفوظ بڑی بے جگری سے لڑ رہے تھے۔ ایک مرحلے پر جب ان کی مشین گن دشمن کے ایک گولے کی ضرب سے تباہ ہوگئی تو وہ اپنے ایک شہید ساتھی کی مشین گن اٹھا کر دشمن کے اس مورچے کی طرف لپکے جہاں سے ہونے والی فائرنگ سے ان کی کمپنی کو مستقل نقصان پہنچ رہا تھا۔ اسی دوران ان کی مشین گن ہاتھ سے چھوٹ گئی تو انہوں نے ایک بھارتی سپاہی کو قابو کرکے اس کا گلا دبا کر ہلاک کرنا چاہا مگر ایک دوسرے بھارتی سپاہی نے سنگین مار کر انہیں شہید کردیاان بہادری کا اعتراف بھارتی فوج کے کرنل پوری نے بھی کیا جس پر حکومت پاکستان نے لانس نائیک محمد محفوظ کو ملک کا سب سے بڑا اعزاز نشان حیدر عطا کیاہم پاک فوج کے تمام شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں ہماری افواج ہمارا فخر ہے ہم ان کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔
Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 8 August 2023)
Colonel Muhammad Shabbir Awan made a special visit to the grave of Lance Naik Mahfooz Shaheed (Nishan Haider), and after offering flowers and a chador, Fatiha was also recited. Provincial Assembly Punjab Constituency PP7 along with well-known political, social and business personality Raja Javed Akhtar, well-known political and social personality Chaudhry Wahid Mahmood of Paikan, young political and business personality Adeel Afzal, Syed Azhar Shah, Muhammad Zaman visited the blessed grave of Nishan Haider, offered flowers and garlands and performed Fatiha Khawani. He also met the family members of Lance Naik Mahfooz Shaheed (Nishan Haider). We salute all the martyrs of the Pakistan Army Our forces are our pride.
سابق صدر کہوٹہ بار راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ کے بھائی راجہ افتخاروفات پا گئے
Raja Iftikhar, brother of former President Kahuta Bar Raja Saeed Ahmed Advocate, passed away




