کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,07،اگست,2023)—معروف سیاسی رہنما سابق رکن ضلع کونسل راولپنڈی ٹھیکیدار محمد اسلم بھٹی نوے برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔یہ سابق رکن بلدیہ ٹیکیدار لطیف بھٹی کے والد اور صرافہ یونین کے صدر الطاف صراف کے بھائی تھے۔نماز جنازہ کلرسیداں اسٹیڈیم میں ادا کی گئی جس میں سابق ارکان اسمبلی محمود شوکت بھٹی،انجینئر قمرالسلام راجہ،راجہ صغیر احمد کے علاوہ راجہ ندیم احمد،حافظ محمد احسان،ہارون کمال ہاشمی،راجہ ازرم حمید سیالوی،چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ،قمر ایاز،مولانا احسان اللہ چکیالوی،محمد اعجاز بٹ،چوہدری ابرار حسین،دوست محمد مہمند،راجہ شہزاد یونس،چوہدری محمد ضیارب منہاس،حاجی اخلاق حسین،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،سید وقاص حیدر،عابد حسین زاہدی،جنید بھٹی،ملک محمد زبیر،عاطف اعجاز،راجہ محمد ثقلین،زاہد خورشید،شیخ ساجد الرحمان،سجاد حسین شاہ،محسن نوید سیٹھی،زین العابدین عباس،شیخ نزاکت حسین،شیخ حسن سرائیکی،شیخ توقیر احمد، چوہدری توقیر اسلم،مسعود احمد بھٹی،چوہدری مشتاق حسین سروہا،حاجی طارق تاج،راجہ پرویز اختر منہاس،چوہدری اسد الرحمان،صوبیدار غلام ربانی،صغیر بھولا،الحاج اسلم بانی،شاہد جمیل عباسی،بابو ظفرا قبال، چوہدری تنویر شیرازی،راجہ شاہد پکھڑال،سردار محمد آصف، شیخ ندیم احمد،راجہ ارشد جنجوعہ اور دیگر نے شرکت کی۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, August 7, 2023) – Renowned political leader and former member of the District Council Rawalpindi, Thekadar Muhammad Aslam Bhatti, passed away at the age of ninety due to a cardiac arrest. He was the father of former councillor Latif Bhatti and the brother of the President of the Money Exchangers’ Union, Altaf Saraf.
The funeral prayers were offered at Kallar Syedan Stadium, attended by former assembly members Mahmood Shaukat Bhatti, Engineer Qamar-ul-Islam Raja, Raja Sagheer Ahmed, Raja Nadim Ahmed, Hafiz Muhammad Ehsan, Haroon Kamal Hashmi, Raja Azram Hamid Sialvi, Chaudhry Waseem Ali Advocate, Qamar Ilyas, Molana Ehsanullah Chakialvi, Muhammad Ajaz Butt, Chaudhry Ibrar Hussain, Dost Muhammad, Raja Shahzad Younis, Chaudhry Muhammad Ziaur Rehman Manhas, Haji Akhlaq Hussain, Sheikh Hassan Riaz, Raja Zafer Mahmood, Syed Waqas Haider, Abid Hussain Zahidi, Junaid Bhatti, Malik Muhammad Zubair, Atif Ajaz, Raja Muhammad Saqlain, Zahid Khurshid, Sheikh Sajjad-ur-Rehman, Sajjad Hussain Shah, Mohsin Naveed Sethi, Zain-ul-Abidin Abbas, Sheikh Nazakat Hussain, Sheikh Hassan Sraiki, Sheikh Tauqeer Ahmed, Chaudhry Tauqeer Islam, Masood Ahmed Bhatti, Chaudhry Mushtaq Hussain Saroha, Haji Tariq Taj, Raja Parvez Akhtar Minhas, Chaudhry Asad-ur-Rehman, Subedar Ghulam Rabbani, Saghir Bhola, Alhaj Aslam Bani, Shahid Jameel Abbasi, Babu Zaffar Qabal, Chaudhry Tanveer Shirazi, Raja Shahid Pakhral, Sardar Muhammad Asif, Sheikh Nadim Ahmed, Raja Arshad Janjua, and others.
مہنگے داموں تیار بجلی کو سستے داموں فروخت کرنا ممکن نہیں۔چیئرمین آئیسکو انجینئر قمر الاسلام راجہ
It is not possible to sell electricity produced at expensive prices at cheap prices. Chairman IESCO Engineer Qamarul Islam Raja
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,07،اگست,2023)—چیئرمین آئیسکو انجینئر قمر الاسلام راجہ نے کہا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں اضافے کی واحد وجہ پیداواری لاگت میں اضافہ ہے مہنگے داموں تیار بجلی کو سستے داموں فروخت کرنا ممکن نہیں۔آئیسکو نے رواں مالی سال میں آزادکشمیر کو سستے داموں بجلی فروخت کرکے بھی چار ارب روپے کامنافع کمایا ہے۔ انہوں نے کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام بجلی پیدا کرنے والی کمپنیاں خسارے میں اس لیئے چل رہی ہیں کہ انہیں پیداواری لاگت ہی پوری نہیں مل رہی۔اس وقت بجلی پچاس روپے فی یونٹ تیار ہوتی ہے بجلی پیداکرنے والی کمپیناں ڈیڑھ سے دو روپے فی یونٹ منافع حاصل کرتے ہیں بجلی چوری کے علاوہ لائن لاسز پر قابو پانے سے بھی لوڈشیڈنگ پر قابو پایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئیسکو کو گزشتہ برس سولہ ارب کے خسارے کا سامنا تھا مگر اس بار اس نے پہلی بار چار ارب کا منافع کمایا ہے جس کے لیئے میں نے کوئی تیر نہیں چلایا صرف بیجا سیاسی مداخلت کے علاوہ معاملات پر کڑی نگاہ رکھی اور بھاری سفارش کے باوجود کسی کی ٹرانسفر پوسٹنگ نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ آئیسکو پچاس روپے یونٹ بجلی حاصل کرکے آزاد کشمیر کو صرف چھ روپے فی یونٹ فروخت کرتی ہے۔ہم نے رواں برس اپنے ملازمین کو دو بونس بھی دیئے اس کے باوجود آئیسکو نے چار ارب کا منافع بھی کمایا ہے۔یہ اس امر کا ثبوت ہے کہ بہتر انتظامی اقدامات سے اداروں کو مالی خسارے سے نکالا جا سکتا ہے۔
جشن آزادی بیلٹ ٹیسٹ کی تقریب پرویز شوتو کان کراٹے کلب میں اختتام پذیر ہو گی
The celebration of Jashn e azadi Belt Test concluded at Parvez Shoto Kan Karate Club
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,07،اگست,2023)—جشن آزادی بیلٹ ٹیسٹ کی تقریب پرویز شوتو کان کراٹے کلب میں اختتام پذیر ہو گی۔تقریب کے مہما ن خصوصی سیا سی سماجی شخصیت سید سیماب حیدر اور چیئرمین راولپنڈی ڈویثرن کراٹے ایسو سی ایشن سید غیور احمدنے تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت جلد اپنی مدد اپ کے تحت کلرسیداں میں ان ڈور کھیلوں کے لیئے حال تعمیر کیا جائے گا کلرسیداں میں کھیلوں کے ذریعے باصلاحیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ بچوں کو کراٹے کی تربیت دلوائیں اس سے ان میں مقابلے کے رحجانات اور خود اعتمادی میں اضافہ ہو گا۔اس موقع پرڈاکٹر شہباز باجوہ، حافظ کامران حشرنے بچوں میں انعامات تقسیم کیئے۔ آخر میں کوچ پر ویز اقبال کی خدمات کو بھی سراہا گیا۔
جشن آزادی کے سلسلے میں آج بلدیہ دفتر میں قومی پرچم کشائی ہوگی
In connection with Independence Day, the national flag will be unfurled today at the municipal office
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,07،اگست,2023)—جشن آزادی کے سلسلے میں آج بلدیہ دفتر میں قومی پرچم کشائی ہوگی جس میں اسسٹنٹ کمشنر اشیاق اللہ نیازی،چیف افیسر عمران اختر نوشاہی کے علاوہ تاجر رہنما اور شہری بھی شرکت کریں گے۔شاہ باغ سے کلرسیداں سائیکل ریس ہوگی جس کے اختتام پر فاتح کو سائیکل انعام دیا جائے گا۔اس کے علاوہ سکوٹ میں دو کلومیٹر ریس ہو گی جس میں امیدوار صوبائی اسمبلی راجہ ندیم احمد پچاس ہزار کے انعامات تقسیم کریں گے۔