DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Protest held by those effected by the construction of Kahuta bypass, Sihala overhead bridge and Kahuta Pindi road mega projects

میگا پراجیکٹ کہوٹہ بائی پاس سہالہ اوور ہیڈ برج اور کہوٹہ پنڈ ی روڈ کے متاثرین سراپا احتجا ج

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر،07اگست2023) — سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کا اہلیان کہوٹہ، آزاد کشمیر اور ملحقہ دیہاتوں کے لیئے 24ارب کا میگا پراجیکٹ کہوٹہ بائی پاس سہالہ اوور ہیڈ برج اور کہوٹہ پنڈ ی روڈ کے متاثرین سراپا احتجا ج کہوٹہ بائی پاس کے
متاثرین کی زمینوں اور تعمیرات کو گزشتہ پانچ سال قبل گرا دیا گیا۔ فصل کاشت نہ کرنے دی گئی۔ زرعی زمینوں اور کمرشل اراضی کئی سالوں سے زمین کی حیثیت تبدیل کرکے تا حال معاوضہ کا تعین نہ ہو سکا سابق وزیر اعظم شاہد خاقا ن عباسی نے علاقہ کے لیئے میگا پرجیکٹ دے کر احسن عظیم کیا۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقا ن عباسی اور اعلیٰ حکام متاثرین کو جلداز جلد موجودہ مارکیٹ ویلیو کے مطابق معاوضہ دلائیں۔ کیو نکہ متاثرین کی سینکڑوں کنال اراضی بائی پاس میں آ نے کی وجہ سے نہ صرف ان کا رہن سہن بلکہ زراعت اور دیگر مالی نقصا ن ہوا ہے۔ متاثرین کا گھر بار تباہ ہو گیا۔ متاثرین کو موجودہ مارکیٹ ویلیو کے مطابق اچھے ریٹس پر ادائیگی کر کے متاثرین کے خاندانوں پر رحم کیا جائے۔ متاثرین نے کہا کہ ہماری زمینوں سے کھیتی باڑی کا سلسلہ اب ختم ہو گیا۔ لہذا حکومت ہمارے بچوں کے حالات پر رحم کرتے ہوئے مارکیٹ ویلیو کے مطابق اچھے ریٹس پر ادائیگی کریں۔ متاثرین نے مزید کہا کہ ہمیں بہترین ریٹس نہ ملے تو اپنے بچوں اور خاندان کے ہمراہ بھر پور احتجاج کریں گے۔ متاثرین کہوٹہ بائی پاس نیشنل ہائی وے اور محکمہ۔مال کہوٹہ انتظامیہ کے خلاف سراپا احتجاج۔احتجاجی ہنگامی پریس کانفرنس کہوٹہ بائی پاس کے متاثرین کی سینکڑوں کنال اراضی کا معا و ضہ اور قیمتوں کا تعین نہ ہوسکا،سرکاری ریٹ اور مارکیٹ ویلیوکو سامنے رکھ کر ریٹ کا تعین کیا جائے چار سال سے قیمتی کمرشل اور زرعی زمین کی حیثیت تبدیل کرکے مالکان کا کروڑوں کا نقصان کیاگیا۔ سپل وے،دیواریں، پانی کے کنوویں، بورز، سولر سسٹم، ڈرپ ایریگیشن سسٹم سمیت زرعی اجناس، پھلدار پودے اور کمرشل اراضی پر بھاری مشینری اور لوڈرز کے ذریعے متاثرین کو معاوضے دیئے بغیر چار سالوں سے کھدائی۔ بھرائی اور پہاڑ کی توڑ پھوڑ جاری ہے۔چار سال سے تاحال نہ تو ریٹس طے کیئے گئے ہیں۔ اور نہ ہی متاثرین کو کچھ بتایا جارہا ہے۔ متاترین اراضی سابق صدر کہوٹہ بار راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ، سابق چیئرمین راجہ شوکت حسین، آصف ربانی قریشی صدر پی پی پی تحصیل کہوٹہ، رضوان گل کیانی،راجہ ندیم سابق کونسلر، رضا کیانی،راجہ احمد زیب، راشد کیانی سابق ناہب ناظم، سجاد عارف معروف کاروبار ی شخصیت،راجہ طارق،ملک پرویز،ملک ساجد اسٹام فروش،ملک زاہد مبین، ملک طاہر مبین،ملک تنویر،ملک ارشد،طاہر کیانی، عامر کیانی، حماد کیانی،توصیف گل کیانی،عمران گل کیانی،عثمان ضمیر، کعب عزیز، توقیر شبیر،وغیرہ نے بتایا کہ ہماری زمینوں کے ریٹس لگاتے وقت موجودہ مارکیٹ ویلیو اور سرکاری ریٹس کو سامنے رکھ کر
قیمتوں کاتعین کیاجائے۔ متاثرین سے زیادتی کی گئی تو متاثرین احتجاج پرمجبور ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مالکان کا تعین کرتے وقت میرٹ کو
مدنظر رکھاجائے۔ من پسند نقشے بنا کر اصل حقدار محروم کیئے جارہے ہیں۔ محکمہ مال۔ ریونیو اور نیشنل ہائی وے کے ذمہ داران صورتحال کو سمجھیں اور متاثرین کو اعتماد میں لیکر زیادتیوں کا ازالہ کیاجائے دریں اثناء سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ کہوٹہ بائی پاس اور
چار رویہ کہوٹہ پنڈی روڈ کی تعمیر کے ساتھ ساتھ سہالہ اوور ہیڈ برج کا تقریباً 17 ارب کا منصوبہ حلقہ کی عوام کیلیئے تحفہ ہے ترقیاتی کام عوام کا ہے۔ یہ کسی پر احسان نہیں۔ متاثرین سے کسی قسم کی زیادتی نہیں ہوگی۔ اچھے ریٹس لگائے جائیں گے۔ میرٹ پر کام ہوگا۔ انہوں مزید کہا کہ حلقہ کی
عوام کے خلوص اور پیار کو بھلا نہیں سکتاراجہ سعید ایڈووکیٹ اور دیگر متاثرین نے میگاپراجیکٹ شروع کرانے پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے ایک انقلابی اقدام قرار دیا اور کہا کہ اس سے نہ صرف کہوٹہ اور راولپنڈی بلکہ آزادکشمیر کے ٹرانسپورٹرز اور مسافر بھی مستفید ہونگے۔

Kahuta: (Pothwar.com, Imran Zamir, August 7, 2023) – Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi has announced a mega project worth 24 billion rupees for the people of Kahuta, Azad Kashmir, and surrounding rural areas. The project, named Kahuta By-Pass Sihala Overhead Bridge and Kahuta-Pindi Road, aims to compensate the affected individuals who lost their lands and properties due to the construction of the Kahuta By-Pass.

The affected lands were acquired and demolished five years ago without allowing the landowners to cultivate their crops. Agricultural lands and commercial properties have been in limbo for many years, with the issue of compensation remaining unresolved. Shahid Khaqan Abbasi, the former Prime Minister, has come forward to address this matter.

Shahid Khaqan Abbasi and other high-ranking officials will soon meet the affected individuals to facilitate a prompt exchange of properties according to the prevailing market value. This step is expected to bring relief to the affected people and pave the way for the development of the project.

ناانصافی پر مبنی فیصلہ پر مٹھائیاں بانٹنے والوں اور خوشی کے شادیانے بجانے والے ناکام ہونگے

Those who distribute sweets and play joyous on unjust decision will fail

راجہ خورشیدستی

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر،07اگست2023) —جبر وتشدد،دباؤ اور جیل سے ڈرنے والے نہ ہیں۔عمران خان کاعدالتی قتل ہوا۔ہرورکرعمران خان ہے۔کارکن حوصلہ مت چھوڑیں۔ثابت قدم رہیں۔پارٹی کیاندر ذمہ داریاں نہ نبھانیوالوں کامحاسبہ ہوگا۔ان خیالات کا سابق صدر تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ راجہ خورشیدستی نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ناانصافی پر مبنی فیصلہ پر مٹھائیاں بانٹنے والوں اور خوشی کے شادیانے بجانے والے ناکام ہونگے۔ان کی صفوں میں جلد صف ماتم بچھنے والاہے۔تحریک انصاف کے ورکر جیل سے ڈرنے والے نہیں۔بھرپور مقابلہ کرینگے۔انہوں نے مزید کہاکہ تحریک انصاف کی ذمہ داریاں نہ نبھانے والوں کا محاسبہ ہوگا۔

یونین کونسل ہوتھلہ مسلم لیگ ن کے صدر و سابق کونسلر ٹھیکیدار راجہ نسیم اختر قضائے الہی سے وفات پا گئے

Union Council Hothla PMLN president and former councilor contractor Raja Naseem Akhtar passed away

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر،07اگست2023) –یونین کونسل ہوتھلہ مسلم لیگ ن کے صدر و سابق کونسلر ٹھیکیدار راجہ نسیم اختر قضائے الہی سے وفات پا گئے ہیں مرحوم کی نماز جنازہ اج بروز اتوار رات 10 بجے مرحوم کے ابائی گاؤں ہوتھلہ میں ادا کی گئی

Show More

Related Articles

Back to top button