کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,06،اگست,2023)—نگران وزیراعلی محسن نقوی نے دریائے جہلم کے ذریعے آزادکشمیر کے اضلاع میرپور،بھمبر اور کوٹلی کو دھانگلی کلرسیداں سے راولپنڈی اسلام آباد تک ملانے والی شاہراہ کلرسیداں دھانگلی روڈ کی تعمیر و توسیع کے پہلے مرحلے کو 30 ستمبر تک مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ پنجاب ہائی وے کا اعلی سطعی وفد پندرہ اگست کو سڑک کا معائینہ کرے گا جس کے فوری بعد کلرسیداں سے چوآخالصہ فیز ون اور چوآخالصہ سے دھانگلی فیز ٹو کے پہلے چھ چھ کلومیٹر کو کارپٹ کرنے کا کام شروع کردیا جائے گا۔ادہر چوآ روڈ پر جاری سوئی گیس کے کام کو بھی 14 اگست کی شام تک مکمل کرنے کا حکم دے دیا گیا تاکہ سڑک کی تعمیر کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جا سکے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 06, August 2023)- Chief Minister Mohsin Naqvi inaugurated the Kallar Syedan Dhuangali Road connecting Mirpur, Bhimbar, and Kotli districts of Azad Kashmir from Dhuangali Kallar Syedan to Rawalpindi Islamabad through Jhelum River. The order to complete the first phase of construction and expansion by September 30. The high-level delegation of Punjab Highway will inspect the road on August 15th, after which the work of carpeting the first six kilometers of Kallar Syedan to Choa Khalsa Phase One and Choa Khalsa to Dhuangli Phase Two will be started. Sui gas works were also ordered to be completed by the evening of August 14 so that the road construction could be completed within the stipulated time.
اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اشتیاق اللہ خان نیازی کی قیادت میں استحصال کشمیر کے موقع پر میونسپل آفس سے چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی
“Assistant Commissioner Kallar Syedan Istiaq Ullah Khan Niazi Leads Protest Rally from Municipal Office to Chowk in Isthisal Kashmir”
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,06،اگست,2023)—اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اشتیاق اللہ خان نیازی کی قیادت میں استحصال کشمیر کے موقع پر میونسپل آفس سے چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر،راجہ محمد ثقلین،تاجر رہنماوں راجہ ظفر محمود،چوہدری زین العابدین عباس،حاجی ریاست حسین،شاہد جمیل عباسی،شیخ خورشیداحمد،چوہدری نعیم بنارس،سردار محمد تاج،حاجی مشکور حسین و دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اشتیاق اللہ نیازی نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کو حق رائے دہی چھین کر کشمیر پرغاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے۔ ان کے اس اقدام سے سلامتی کونسل کی متفقہ قرارداد کی حیثیت کم نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق حق خود ارادیت ملنا چاہیے پاکستان کشمیریوں کی آزادی حق رائے دہی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔اس موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے شرکاء ریلی نے ہاتھوں میں کشمیری اور پاکستانی پرچم بھی اٹھا رکھے تھے۔
پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوڑی کی روات کلرسیداں روڈ پر کاروائی
“Punjab Highway Patrol’s Check Post at Chauk Pindori Conducts Operation on Rawat Kallar Syedan road Road”
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,06،اگست,2023)—پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوڑی کی روات کلرسیداں روڈ پر کاروائی، اوور سپیڈنگ اور جعلی نمبر پلیٹ لگانے والے ڈرائیور کے خلاف کاروائی۔تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی محمد عمران نے شاہ باغ کے قریب ناکہ بندی پر ایک کار ہونڈا سوک برنگ سیاہ ماڈل 2021 کو چیک کیا تو کار پر جعلی اور فیک نمبر پلیٹ لگی ہوئی پائی گئی جس کے بارے میں ڈرائیور کوئی معقول جواب نہ دے سکا جس پر کار ڈرائیور ارمان علی ولد محمد علی سکنہ میرپور ازاد کشمیر کے خلاف تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ادہر پوسٹ انچارج عامر علی سب انسپکٹر نے بتایا کہ فیک نمبر پلیٹ لگا کر گاڑیوں کو واردات کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اس لیے تمام شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اپنے موٹر سائیکل اور گاڑیوں پر فیک نمبر پلیٹ کا استعمال ہرگز نہ کریں۔
کلرسیداں میں اشیائے روزمرہ تمام سبزیوں آلو پیاز سمیت تمام اشیا انتہائی مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہیں
All the daily items including all vegetables, potatoes and onions are being sold at extremely expensive prices
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,06،اگست,2023)—کلرسیداں میں اشیائے روزمرہ کو پر لگ گئے،تمام اقسام کی سبزیوں آلو پیاز سمیت تمام اشیا انتہائی مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہیں،منافع خور ٹماٹر بھی دوسوروپے کلو فروخت کر رہے ہیں۔کلرسیداں میں سستا آٹا بھی جوئے شیر لانے جیسے ہو گیا ہے یہ آٹا یوٹیلیٹی سٹوروں پر کب آئے گا کسی کے علم میں نہیں۔بازار میں دس کلو آٹا ساڑھے چودہ سو روپے میں دستیاب ہے بجلی کے نرخوں میں ریکارڈ اضافے نے غریبوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ کیا ہے۔ پچاس سے ساٹھ روپے فی یونٹ نے لوگوں کی پریشانیوں اور ذہنی امراض میں بے تحاشہ اضافہ کیا ہے۔وقت کے ساتھ ساتھ حکمرانوں کی زندگیاں مذید آسان اور عام افراد کی جہنم بنتی چلی جا رہی ہیں۔
انجینئر قمراسلام راجہ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں عمران خان کی گرفتاری کے تناظر میں دلچسپ پیرائے میں تبصرہ
“Engineer Qamar Islam Raja’s Intriguing Comment on Imran Khan’s Arrest in his Social Media Message”
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,06،اگست,2023)—مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر کلرسیداں سے سابق رکن صوبائی اسمبلی انجینئر قمراسلام راجہ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں عمران خان کی گرفتاری کے تناظر میں دلچسپ پیرائے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پنڈی سے لاہور گئی برات کبھی اتنی جلدی ڈولی لے کر واپس نہیں آتی جتنی جلدی آج ہم پنڈی وال لے کر آگئے ہیں یہ اور بات کہ بھوکے پیاسے آئے ہیں۔
محلہ اکبری چوآخالصہ کے چوہدری محمد توقیر کی دعوت ولیمہ کلرسیداں میں ہوئی
Wallima of Chaudhry Muhammad Tauqeer of Mahalla Akbari Choa Khalsa held in Kallar Syedan
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,06،اگست,2023)—محلہ اکبری چوآخالصہ کے ریٹائرڈ مدرس چوہدری محمد رشید کے فرزند چوہدری محمد توقیر کی دعوت ولیمہ کلرسیداں میں ہوئی جس میں چوہدری ایاز گجر،صوبیدار میجر عبدالرزاق گجر،قاضی سہیل افتخار،چوہدری صغیر احمد،چوہدری محمد بشیر،چوہدری رمضان گجر،ماسٹر محمد شفیق،چوہدری وقاص گجر،صوفی بشیر خان،راجہ نعمان ظفر،چوہدری عظیم،چوہدری سفیر،چوہدری ظفیر،چوہدری جواد شفیق،محمد سمعی،محمد سبحان اور دیگر نے شرکت کی۔
الائیڈ سکول کلرسیداں کے ایم ڈی محمد ظہیر کی ہمشیرہ کو کلرسیداں میں سپرد خاک کردیا گیا
The sister of Allied School Kallar Syedan MD Muhammad Zaheer was laid to rest in Kallar Syedan
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,06،اگست,2023)—الائیڈ سکول کلرسیداں کے ایم ڈی محمد ظہیر کی ہمشیرہ کو کلرسیداں میں سپرد خاک کردیا گیا،نمازجنازہ میں سابق رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،راجہ ندیم احمد،مولانا احسان اللہ چکیالوی،شیخ ساجد الرحمان،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین،عاطف اعجاز بٹ، زین العابدین عباس، جاوید چشتی ایڈووکیٹ،مسعود احمد بھٹی،چوہدری توقیر اسلم،شیخ حسن سرائیکی،صوبیدار غلام ربانی،بابو محمد حنیف،صوفی بشیر خان،چوہدری تنویر اختر، مصطفی بابر جنجوعہ، راجہ شعبان،نعمان ظفر راجہ،قاسم رضا قریشی،چوہدری طارق تاج، شیخ سلیمان شمسی،شہزاد مغل اور دیگر نے شرکت کی۔