DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Establishment of All Pakistan Network Association and announcement of Interim Governing Body

آل پاکستان نیٹ ورک ایسوسی ایشن کا قیام و عبوری گورننگ باڈی کا اعلان

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6اگست 2023)
آل پاکستان نیٹ ورک ایسوسی ایشن کا قیام و عبوری گورننگ باڈی کا اعلان راولپنڈی کے نجی ہوٹل میں ملک کے اہم بڑے و چھوٹے شہروں میں انٹر نیٹ فراہمی میں آل پاکستان نیٹ ورک ایسوسی ایشن سے منسلک پرائیوٹ کمپنیوں کا اہم کردار پہلے باضابطہ اجلاس میں جہاں تنظیم کو افعال کرنے پر زور دیا گیا وہاں ان نجی کمپنیوں کو ٹیلی کام اتھارٹی کے یک طرفہ فیصلوں پر بھی گہرے تحفظات کا اظہار کیا گیا اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں آل پاکستان نیٹ ورک ایسوسی ایشن کے صدر رانا شاہد ندیم جنرل سیکرٹری ذیشان صدیقی و گورننگ باڈی کے ایگزیکٹو ممبر شیخ عثمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملکی ترقی میں جہاں ملک میں کام کرنے والی سیل فونز و انٹرنیٹ کمپنیاں کردار ادا کر رہی ہے اسی طرح ہم بھی ملک کے بڑے شہروں و قصبوں میں صارفین کو معیاری و سستی انٹرنیٹ سروسز فراہم کر رہے ہیں ہمارے اس سیٹ اپ سے ہزاروں خاندانوں کا روزگار وابسطہ ہے ہم پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے تمام قواعد وضوابط کے مطابق کام کر رہے ہیں اس مقصد کے لئے ہم نے باقاعدہ پی ٹی اے سے لائسنس حاصل کئے بھاری ٹیکسز و فیس ادا کر کے اب ہمیں سننے بغیر یہ کہا جا رہا ہے کہ آپکے لائسنس کی مدت پوری ہونے کے بعد انکی تجدید نہیں کی جائے گی حالانکہ ٹیلی کام اتھارٹی نے تحریری یقین دہانی ہمیں کروائی تھی کہ آپ اپنے اپنے حاصل لائسنس کو ری نیو کروا سکیں گے جبکہ اب ہمیں اتھارٹی کے مرتب نئے قوانین کے مطابق نئے لائسنس کے لئے اپلائی کرنے کا کہا جا رہا ہے جو کہ ذیادتی ہے ہمارے ساتھ پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی اپنی پالیسیوں و نئے قوانین مرتب کرنے سے پہلے مشاورت کے عمل میں ہمیں شامل کرئے ہماری پریشانیوں و مسائل کو بھی جان کر سمجھ کر پھر فیصلے کئے جائیں ہم لائسنس کی فیس ڈالروں میں ادا کرتے ہیں موجودہ ملک و عالمی صورتحال میں ڈالر کی بلند قیمتوں کے سبب اب ملک میں اس سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنا مشکل دکھائی دے رہا ہے وزیر اعظم و وفاقی وزیر ٹیلی کام اتھارٹی کے ساتھ ساتھ پی ٹی اے سے ہمارا مطالبہ ہے وہ ان سمال انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے والے کمپنیوں کے مسائل کو سمجھنے کے لئے مشاورتی اجلاس طلب کریں ملک بھر سے آل پاکستان نیٹ ورک ایسوسی ایشن کے پہلے اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں کمپنیوں کے سی ای او نے بھر پور شرکت پہلے اجلاس میں باہمی مشاورت سے تنظیم کے صدر سمیت دیگر عہدداروں کے ساتھ ساتھ گورننگ باڈی کا انتخاب کیا گیا جس کے مطابق صدر رانا شاہد ندیم جنرل سیکرٹری ذیشان صدیقی گورننگ باڈی کے ایگزیکٹو ممبر شیخ عثمان عمران مصطفی سلمان ودیگر تنظیمی عہددار و ممبران شامل ہیں اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ جشن آزادی کے حوالے سے 14 اگست کو پاک فوج سے اظہار یکجہتی و جشن آزادی کے موقع پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا تنظیم کے صوبائی دفاتر پر بھی پاکستان کا جھنڈے لگائیں جائیں گے۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 6 August 2023)
The establishment of the All Pakistan Network Association and the announcement of the interim governing body in a private hotel in Rawalpindi. Deep concerns were also expressed over the unilateral decisions of the Telecom Authority to these private companies. Sheikh Usman, an executive member of the governing body, in a conversation with the media, said that in the development of the country, where cell phones and internet companies working in the country are playing a role, we also provide quality and affordable internet to the users in the big cities and towns of the country. Providing services, thousands of families are dependent on this setup, we are working according to all the rules and regulations of the Pakistan Telecom Authority, for this purpose, we have obtained a license from regular PTA and paid heavy taxes and fees. Now without listening to us, we are being told that your license will not be renewed after its expiry even though the Telecom Authority has given us written assurance that you will be able to renew your existing license. Now we are being asked to apply for a new license according to the new rules set by the authority, which is excessive. Pakistan Telecom Authority should include us in the consultation process before setting up new rules and policies.

پانچ اگست کا دن کشمیریوں کے استحصال کا ایک اور سیاہ باب ہے

The day of August 5 is another dark chapter of the exploitation of Kashmiris

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6اگست 2023)
مسلم لیگ ن یو اے ای کے سینئر نائب صدر عبد المجید مغل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست کا دن کشمیریوں کے استحصال کا ایک اور سیاہ باب ہے، 5 اگست 2019کو بھارت نے یکطرفہ اقدام سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کیلئے آرٹیکل 370 اور آرٹیکل 35 اے کو کالعدم قرار دیا تھا۔جو کشمیریوں کی نسل کشی کے بھی مترادف ہے۔ اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھارت سرکار کے اس اقدام پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔جبکہ بھارتی ہٹ دھرمی کی حالت یہ ہے کہ مودی سرکار کشمیر میں مسلم اکثریت کو سیاسی طور پرغیر متعلقہ بنانے کیلئے انتخابی منظرنامے، حقائق اورنقشے کو مسخ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کی روشنی میں خطہ کشمیر میں جلد از جلد آزاد منصفانہ، غیر جانبدارانہ استصواب رائے یقینی بنائے۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ پاکستان سفارتی محاذ پر سلامتی کونسل کے مستقل اراکین یورپی یونین و او آئی سی عالمی سطح پر مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو بحال کروانے کی کوششوں کو تیز کرے۔ اور مودی سمیت بھارتی کابینہ کے تمام ممبران کو اقوام متحدہ دہشت گرد قرار دے اور عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرے۔مرکزی مسلم لیگ مسئلہ کشمیر پر کسی کا کوئی سمجھوتا نہیں ہونے دے گی۔

راجہ اکمل عزیز کرکٹ ٹورمنٹ اختتام پزید ہو گیا

Raja Akmal Aziz Cricket Tournament has come to an end

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6اگست 2023)
“فخرئے بریشیا”راجہ اکمل عزیز کے زیر اہتمام (راجہ اکمل عزیز کرکٹ ٹورمنٹ)اختتام پزید ہو گیا،ٹورنامنٹ میں ٹوٹل 32ٹیموں نے حصہ لیا،فائنل پادوآالیون نے جیت لیا جبکہ پارما الیون رنر اپ رہی،جیتنے والی ٹیم کو4لاکھ76 ہزار655روپے اور ٹرافی جبکہ رنر اپ ٹیم کو 2لاکھ38 ہزار327روپے اور ٹرافی انعام دیا گیا،میچ کے آرگنائزرنوجوان سیاسی و سماجی شخصیت “فخرئے بریشیا”راجہ اکمل عزیزکو شاندار کامیاب ٹورنا منٹ کرانے پر مبارکباد پیش کی گئی،تفصیل کے مطابق نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت “فخرئے بریشیا”راجہ اکمل عزیز کے زیر اہتمام (راجہ اکمل عزیز کرکٹ ٹورمنٹ) بریشیا (مونتی کیاری گراؤئنڈ) میں منعقد کیا گیا جس میں انٹری فیس 100یورو(پاکستانی31ہزار777روپے) جبکہ پہلا انعام 1500یورو+ٹرافی(پاکستانی4لاکھ76 ہزار655روپے) اور دوسرا انعام 750یورو+ٹرافی(پاکستانی2لاکھ38 ہزار327روپے)تھا ٹورنامنٹ میں ٹوٹل32ٹیموں نے حصہ لیا فائنل میچ چوہدری شفیق سیٹھی کی ٹیم پادوآالیون اور بلا پارما کی ٹیم پارما الیون میں ہوا جو پادوآالیون نے جیت لیافائنل میچ میں بڑھی تعداد میں تماشائیوں نے شرکت کی،جبکہ اس موقع پر میچ دیکھنے کے لیے انگلینڈ، سویزئر لینڈسے بھی مہمان آئے تھے تمام معزز مہمانوں اور شائقین کر کٹ نے شاندار کامیاب ٹورنا منٹ کرانے پر”فخرئے بریشیا”راجہ اکمل عزیزکا مبارکباد پیش کی ہے راجہ اکمل عزیزنے بھی تمام معزز مہمانوں اور شائقین کر کٹ کا شکر یہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button