DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan: The new body of Volleyball Association Rawalpindi Division was announced for the promotion of volleyball

والی بال کے فروغ کے لیئے والی بال ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کی نئی باڈی کا اعلان کردیا گیا

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,03،اگست,2023)—والی بال کے فروغ کے لیئے والی بال ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کی نئی باڈی کا اعلان کردیا گیا جو 14 عہدہداران پر مشتمل ہوگی جس میں راولپنڈی ڈویژن کی ہر تحصیل کو نمائندگی دی گئی۔نئی تنظیم میں سینئر نائب صدر و نائب صدر شہزاد حسین اور سابق سٹی ناظم راجہ ظفر محمود کا تعلق کلرسیداں سے ہے،9 رکنی ایگزیکٹو کمیٹی میں تین خواتین کو بھی نمائندگی دی گئی ہے۔ عہدہداران درج ذیل ہیں صدر ڈاکٹر تنویر افضل،سینئر نائب صدر شہزاد حسین،نائب صدور راجہ ظفر محمود،شیخ محمد علی،اورنگزیب حسین،مظاہر توریز،ملک عاصم نواز،جمال چوہدری،رانا محمد اکرم،رفتازعلی،سیکرٹری مرزا شمریز اقبال،جوائنٹ سیکرٹری فرخ بٹ،فنانس سیکرٹری فیصل عدنان،میڈیا سیکرٹری شفیق گجر جبکہ نو رکنی ایگزیکٹو کمیٹی میں ملک نعیم،ڈاکٹر آفتاب احمد،طاہر میر،غلام رسول،ڈوالقرنین،سائرہ گل،مس بشری طالب،مس نگہت امبرین،حافظ انجم شہزاد شامل ہیں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 03, August 2023) – For the promotion of volleyball, the new body of the Volleyball Association Rawalpindi Division was announced, which will consist of 14 officials, in which each of the Rawalpindi Division Tehsil has been represented. In the new organization, Senior Vice President and Vice President Shahzad Hussain and former city nazim Raja Zaffar Mahmood are from Kallar Syedan, and three women have also been represented in the 9-member executive committee. The office bearers are as follows: President Dr. Tanvir Afzal, Senior Vice President Shehzad Hussain, Vice Presidents Raja Zaffar Mehmood, Sheikh Muhammad Ali, Aurangzeb Hussain, Mazahir Tauriez, Malik Asim Nawaz, Jamal Chaudhry, Rana Muhammad Akram, Raftaz Ali, Secretary Mirza Shamriz Iqbal, Joint Secretary Farrukh Butt, Finance Secretary Faisal Adnan, Media Secretary Shafiq Gujjar, while the nine-member executive committee includes Malik Naeem, Dr. Aftab Ahmed, Tahir Mir, Ghulam Rasool, Doal Qarnain, Saira Gul, Miss Bushra Talib, Miss Nighat Ambreen, Hafiz Anjum Shahzad.

چوری کے مقدمے میں نامزد ملزمہ کی عبوری ضمانت کی توثیق کی درخواست خارج

Application for confirmation of interim bail of named women accused in theft case rejected

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,03،اگست,2023)— ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید اقبال سپرا نے چوری کے مقدمے میں نامزد ملزمہ کی عبوری ضمانت کی توثیق کی درخواست خارج کر دی جس کے فورا بعد ملزمہ احاطہ کچہری سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہوگئی۔ ضمانت کی درخواست خارج ہونے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں تا ہم وہ اس وقت تک فرار ہو چکی تھی۔یاد رہے کہ ڈاکٹر خالد محمود نے شمائلہ نامی خاتون کو اپنے گھر میں ملازمہ رکھا ہوا تھا جو گھر والوں کی عدم موجودگی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گھر سے 7لاکھ مالیت کے طلائی زیورات چوری کر کے فرار ہو گئی تھی اور اس نے عبوری ضمانت کروا رکھی تھی۔ مدعی کی جانب سے کلر سیداں کے معروف قانون دان چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔

سب انسپکٹر سبط الحسنین کو ایس ایچ او کلرسیداں تعنیات

Sub-Inspector Sabbat Al-Hasnain is appointed SHO Kallar Syedan

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,03،اگست,2023)—سب انسپکٹر سبط الحسنین کو ایس ایچ او کلرسیداں تعنیات کردیا گیا۔ان کے پیشرو ملک عمر اعوان کو گزشتہ روز لائن حاضرکردیا گیا تھا۔

عبدالغنی راجہ انتقال کر گئے۔ نماز جنازہ نلہ مسلماناں میں ادا کی گئی

Abdul Ghanni Raja passed away in Nala Musalmana

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,03،اگست,2023)—ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر راجہ محمد شبیر کے والد محترم عبدالغنی راجہ انتقال کر گئے۔ نماز جنازہ نلہ مسلماناں میں ادا کی گئی جس میں راجہ ندیم احمد، چوہدری شفقت محمود،چوہدری توقیر اسلم،چوہدری تنویر شیرازی،سردار محمد آصف،چوہدرہ وقاص گجر،راجہ داؤد اکبر،راجہ جاوید،راجہ محمد نواز جنجوعہ،راجہ یاسر،ماسٹر نجابت حسین،پروفیسر راجہ نثار،زرین بھٹی،احسان الحق قریشی،ارشد محمود بھٹی،شاہد سلیم،علی افسر بھٹی،راجہ عبدالروف وینس،ممتاز علی،عامر قریشی،مظہر اسلام قریشی،ماسٹر راجہ خطاب اور دیگر نے شرکت کی۔

 

مین چوک کلرسیداں کے دوکاندار محمد اسماعیل کی اہلیہ اور مفتی عبدالوحید کی چچی کی نمازہ جنازہ کلرسیداں گراونڈ میں ادا کی گئی

The funeral prayers of the wife of Muhammad Ismail, a shopkeeper in Main Chowk, Kallar seydan, was offered at Kallarseydan Ground.

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی) مین چوک کلرسیداں کے دوکاندار محمد اسماعیل کی اہلیہ اور مفتی عبدالوحید کی چچی کی نمازہ جنازہ کلرسیداں گراونڈ میں ادا کی گئی جس میں سیاسی سماجی افراد تاجروں معززین علاقہ اور علمائے اکرام نے شرکت کی

Show More

Related Articles

Back to top button