کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,02،اگست,2023)—کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے۔تھانہ کلر سیداں کی حدودمیں آئے روز جرائم میں اضافے اور ناقص کارکردگی کی بنا پر ایس ایچ او کلرسیداں سب انسپکٹر ملک عمر اعوان کو معطل کر کے لائن حاضر کردیا گیا ان کا دور کلرسیداں کی تاریخ کا اب تک کا بدترین دور تھا جس میں ہر اقسام کے جرائم کو پر لگے اور شرفا کی زندگیاں اجیرن بنیں،ان کی پانچ ماہ کی تعنیاتی میں کلرسیداں کی تاریچ میں پہلی بار 25 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا درجنوں نے خود کشی کرکے حالات سے جان چھڑائی ان کے دور تعنیاتی میں دس مئی کی آڑ میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت انہوں نے سات کارکنوں کو گرفتار کرکے اٹک جیل میں رکھا جن کی 68 ایام بعد جیل سے رھائی ممکن ہوئی سولہ کارکنوں کی ان کی معطلی کے بعد عدالت نے ضمانتیں کنفرم کیں ایک کارکن گلفراز بٹ مقدمے سے ہی ڈسچارج ہو گئے جبکہ اس مقدمے میں دو مسلم لیگ ن کے کارکنون سہیل مرزا اور ساجد ذوالفقار کو بھی نامزد کیا گیا تھا چند ایام قبل مسلم لیگ ن کے ایک وفد نے اسلام آباد میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کرکے انہیں باور کرایا تھا کہ وہ بیشک ترقیاتی منصوبے بجلی گیس کی سہولت نہ دیں کم از کم ہمیں کلرسیداں کے موجودہ ایس ایچ او سے ہی نجات دلا دیں۔
Kallar Syedan (Potwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, August 2, 2023) — After a surge in crimes and inefficiency within the jurisdiction of Kallar Syedan police station, SHO Kallar Syedan Malik Umar Awan has been suspended and SHO Malik Umar Awan replacing him with a new lineup. Malik Umar Awan’s tenure at Kallar Syedan had been marked as the worst period in the station’s history, characterized by a rise in all types of crimes and the terrorizing of innocent lives. In a tragic incident during his tenure, 25 individuals lost their lives during his tenure.
بیشتر ایجنٹ انسانی اعضا کی اسمگلنگ کے عالمی کاروبار سے تعلق رکھتے ہیں یہ لیبیا سے یورپ لے جانے والی کشتیوں کو خود سمندر میں غرقاب کرا دیتے ہیں
Most of the agents are involved in the global organ-smuggling business, sinking boats from Libya to Europe themselves
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,02،اگست,2023)—مسلم لیگ ن کے رہنما سابق مشیر سردار محسن عباسی نے کہا ہے کہ یورپ جانے کے ہزاروں خواہشمند لیبیا میں حیوانوں سے بدتر زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں کچھ پاکستانی ایجنٹ انسانی اعضا کا کاروبار کرتے ہیں وہ خود تارکین وطن کی کشتی کو غرقاب کراتے ہیں،کلرسیداں کے لوگ جرگے کے ذریعے انسانی جانوں سے کھلینے والوں کے خلاف اعلان جنگ کریں انہوں نے منگل کے روز کلرسیداں میں پیپلز پارٹی کے محمد رضوان کلیال کی دعوت ولیمہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتیہوئے کہا کہ وہ اب تک 31 نعشیں پاکستان منتقل کروا چکے ہیں جس کے لیئے ساڑھے تین کروڑ کی رقم اپنی جیب سے ادا کی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے ہزاروں پاکستانی نوجوان یورپ جانے کے لیئے لیبیا میں جانوروں سے بھی بدترین حالات میں رہ رہے ہیں انہیں خوراک ادویات اور پینے کے پانی جیسے مسائل کا سامنا ہے بعض پاکستانی ایجنٹوں نے انہیں وہاں سمندری قزاقوں کو فروخت کر رکھا ہیجو انہیں ایک ادھ روٹی اور ایک چھوٹی پانی کی بوتل دیتے ہیں کسی قسم کا سوال کرنے والے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور رھائی کے لیئے بھاری تاوان مانگا جاتا ہے ہمارے بیشتر ایجنٹ انسانی اعضا کی اسمگلنگ کے عالمی کاروبار سے تعلق رکھتے ہیں یہ لیبیا سے یورپ لے جانے والی کشتیوں کو خود سمندر میں غرقاب کرا دیتے ہیں یہ کشتی حادثات میں جاں بحق ہونے والے ہم وطنوں کی انکھیں گردے دل اور دیگر اعضا نکلوا لیتے ہیں ہمارے لوگ پچیس تیس لاکھ ادا کر کے اپنے بچوں کو سمندر برد کیوں کرواتے ہیں؟انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی ذاتی کوششوں سے اور کرنل معمر قذافی کے فرزند سیف قذافی کے تعاون سے اب تک اکتیس نعشیں پاکستان منتقل کی ہیں جس پر میں نے ذاتی حیثیت میں ساڑھے تین کروڑ کی رقم خرچ کی ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ حلقہ این اے 57 مری کوٹلی ستیاں کہوٹہ اور کلرسیداں کی نشست سے امیدوار ہیں اور وہ ٹکٹ کے لیئے مسلم لیگ ن سے رجوع کریں گے۔
سابق رکن اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان سمیت پی ٹی آئی کے14 کارکنوں کی ضمانت قبل از گرفتاری کو کنفرم
The bail of 14 workers of PTI including former member of assembly Colonel Muhammad Shabbir Awan has been confirmed before arrest
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,02،اگست,2023)—ایڈیشنل سیشن جج جاوید اقبال سپرا نے پولیس اسٹیشن کلرسیداں میں دس مئی کو درج ایک مقدمے میں پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان سمیت پی ٹی آئی کے14 کارکنوں کی ضمانت قبل از گرفتاری کو کنفرم کردیا ہے عدالت نے جن پی ٹی آئی کارکنوں کی عبوری ضمانتوں کی توثیق کردی ہے ان میں سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان،پی ٹی آئی کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری قمرایاز،پی ٹی آئی کلرسیداں کے سابق صدر آصف محمود کیانی،راجہ اظہر اقبال،میڈم نبیلہ انعام،سجاد حسین شاہ،اجمل منیر،زوہیب اکرام،شیخ برھان،چوہدری ارشاد،عثمان شاہد،فرحان،قیصر ریاض،ملک سعید،بلال وینس شامل ہیں۔پی ٹی ائی کارکنوں کی جانب سے سپریم کورٹ کے سینئر وکیل راجہ ایم ستار اللہ ایڈووکیٹ،راجہ عابد حسین،چوہدری عرفان،راجہ ارسلان حسین وینس نے پیش ہو کر دلائل دیئے۔یاد رہے کہ کلرسیداں پولیس نے دس مئی کو دہشتگردی کے ایک مقدمے میں سات کارکنوں کو گرفتار کر کے انیس کارکنوں کو نامزد اور چالیس پچاس نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا واقعہ میں پی ٹی ائی یوتھ ونگ کلر کے صدر عاقب علی،راجہ آفتاب سمیت سات کارکنوں کو اٹک جیل بند کر دیا تھا جن کی 68 ایام بعد رھائی ملی تھی باقی 14 کارکنوں کی ضمانتیں منگل کے روز کنفرم کی گئیں۔
پی ٹی آئی کلرسیداں کے سرگرم کارکن گلفراز بٹ کو مقدمے سے ہی خارج کردیا
Gulfraz Butt, an activist of PTI Kallar Syedan, was excluded from the case
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,02،اگست,2023)—ایڈیشنل سیشن جج جاوید اقبال سپرا نے دس مئی کو درج مقدمے میں پی ٹی آئی کلرسیداں کے سرگرم کارکن گلفراز بٹ کو مقدمے سے ہی خارج کردیا۔کلرسیداں پولیس نے دس مئی کو گلفراز بٹ کو اس وقت دہشتگردی کے مقدمے میں ملزم نامزد کردیا تھاجب وہ کسی احتجاج پروگرام میں موجود ہی نہ تھا استغاثہ ان کی کسی غیر قانونی سرگرمی میں شمولیت ثابت نہ کرسکا جس پر عدالت نے گلفراز بٹ کے خلاف مقدمے کو خارج کرتے کوئے انہیں ڈسچارج کر دیا یاد رہے کہ گلفراز بٹ پی ٹی ائی کے سرگرم کارکن ہیں ان کا تعلق چواخالصہ کیگاوں سہوٹ بدھال سے ہے جن کے خلاف کلرسیداں پولیس نے اس وقت دہشتگردی کا مقدمہ درج کیا جب وہ بیرون ملک سے آئے اپنے ایک عزیز کے ہمراہ کلرسیداں میں موجود ہی نہ تھے۔
درکالی سیداں تحصیل کلر سیداں میں ماہانہ محفل گیارہویں شریف
11th Ghiarvin Sharif monthly gathering in Darkali Syedan
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,02،اگست,2023)—دربار غوثیہ حضرت پیر سیدنا مہر علی شاہ جیلانی القادری الحسنی والحسینی المعروف (بانبریاں والی سرکار)درکالی سیداں تحصیل کلر سیداں میں ماہانہ محفل گیارہویں شریف اور سیدنا امام عالی مقام امام حسین رضی اللہ عنہ کی یاد میں تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت پیر سید محمد علی شاہ گیلانی الحسنی والحسینی سجادہ نشین بانبریاں والی سرکار نے کی اور دعا پیر سید حامد علی شاہ نے کی تقریب میں عظیم الشان علمائے کرام،نعت خواں حضرات کے علاوہ سیاسی اور سماجی شخصیات اور زائرین نے بھی شرکت کی۔
پیپلز سپورٹس ونگ ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری محمد رضوان کلیال رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
People’s Sports Wing District Rawalpindi President Chaudhry Muhammad Rizwan Kalyal marrige cermony takes place in Kallar
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,02،اگست,2023)—پیپلز سپورٹس ونگ ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری محمد رضوان کلیال رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ کی تقریب کلرسیداں میں منعقد ہوئی۔جس میں سابق مشیر وزیراعظم و امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 57 سردار محسن عباسی، امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 59 و ضلعی صدر پیپلزپارٹی راولپنڈی چوہدری ظہیر محمود سلطان،تحصیل صدر راولپنڈی راجہ منصور اختر،تحصیل صدر کلرسیداں اعجاز بٹ،تحصیل جنرل سیکرٹری کلرسیداں چوہدری دانش غفور، ضلعی نائب صدر و ترجمان راجہ وحید یونس ستی ایڈوکیٹ،ضلعی۔نائب صدر لیاقت علی خان، ضلعی صدر کسان ونگ راجہ اختر،ضلعی صدر مینارٹی ونگ شمروز یونس،ضلعی نائب صدر پیپلز لیبر بیورو بدر بشیر،بشارت بھٹی،طاہر حسن،کامران اتھر، تحصیل صدر خواتین ونگ کوٹلی ستیاں ذہین انسا، تحصیل صدر خواتین ونگ کہوٹہ سفینہ شاہین،سیکرٹری اطلاعات ضلع راولپنڈی چوہدری فہیم وقار،نوید مغل،چوہدری قیصر غفور،چوہدری طارق، چوہدری گلنار،زین العابدین عباسن،نصیر اختر بھٹی،فیاض کیانی،چوہدری مظہر حسین،چوہدری محمد ایوب،چوہدری پنوں خان،اکرام الحق قریشی،جاوید اقبال اور دیگر نے شرکت کی۔
تہرے قتل کے مقدمہ میں ملوث 03 ملزمان گرفتار
03 accused involved in Triple murder case arrested
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,02،اگست,2023)—کلر سیداں پولیس کی اہم کاروائی،تہرے قتل کے مقدمہ میں ملوث 03 ملزمان گرفتار،مقدمہ میں تین ملزمان یاسر،اسماعیل اوروزیر قبل ازیں گرفتار ہوکر چالان ہوچکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تہرے قتل کے مقدمہ میں ملوث 03ملزمان کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان میں کاشف، آصف اور محمد احسن شامل ہیں، ملزم یاسر نے02ہفتے قبل اپنے باپ،بھائی اوردیگرساتھیوں کے ساتھ ملکر چھریوں کے وارکرکے رخسانہ بی بی اور اسکے بیٹے صغیر کو قتل جبکہ اسکے شوہر شبیر کو شدید زخمی کر دیا تھا،زخمی شبیر کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھاجو بعد ازاں ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گیاتھا۔