DailyNewsHeadlinePothwar.com
Chakswari, AJK: The Transport Association has completely rejected the increase in the prices of petroleum products and has announced a nationwide strike
ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو یکسر مسترد کر دیا ہے اور ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,02,اگست,2023) —مسلم لیگ ن کی حکومت نے جاتے جاتے عوام پر پٹرول بم گرا دیا۔پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً بیس روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا۔ماہ اگست شروع ہوتے ہی تیل و گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ عوام نے حالیہ اضافہ کو مسترد کر دیا۔پٹورل و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی حکومت نے ڈیڑھ سال میں عوام کو ہر طرح کے ٹیکسز میں پھنسائے رکھا۔ مہنگائی کا خاتمہ کرنے اور ملک کو بحرانو ں سے نکالنے کا عزم لئے حکومت سنبھالنے والے حکمرانوں نے عوام کی مشکلات مزید اضافہ کر دیا۔مسلم لیگ ن نے اپنی تجربہ کاری سے پاکستانی عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کی دلدل میں دھکیل دیا۔عوام علاقہ نے موجودہ اضافے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے جس انداز میں حکومت سنبھالی تھی اور عوام کو امید دلائی تھی کہ وہ ملک کو تباہی سے بچائیں گے اور عوام کو سہولیات دیں گے۔اس کے بر عکس مسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم جماعتوں نے عوام پر ہر طرف سے بم ہی گرائے۔ عوام کو زندہ درگور کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔ہر دفعہ وعدے کر کے اقتدار میں آنے والی مسلم لیگ ن نے اپنے تابوت میں کیل ٹھونک دی۔پٹرولیم مصنوعات میں حالیہ اضافہ سے مہنگائی کی نئی لہر آئے گی۔ ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگار اور بد امنی نے عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے اس پر گیس،پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام دو وقت کی روٹی سے بھی جائیں گے۔ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو یکسر مسترد کر دیا ہے اور ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔
Chakswari: (Pothwar.com, Allah Ditta Bismill, 02, August 2023) – The PML-N government dropped a petrol bomb on the people as it went. It increased the prices of petrol and diesel by about twenty rupees per litre. As soon as the month of August started, the prices of oil and gas increased. The public rejected the recent hike and demanded a reduction in petrol and diesel prices. According to the details, the PML-N government trapped the people in all kinds of taxes in one and a half years. The rulers who took over the government with the determination to end the inflation and get the country out of the crises increased the problems of the people. The Muslim League-N pushed the Pakistani people into the mire of inflation and unemployment with their experience. The Public completely rejected the current increase and said that the way the current government had taken over the government and had given hope to the people that they would save the country from destruction and provide facilities to the people. On the contrary, the Muslim League-N and PDM parties dropped bombs on people from all sides. Leave no stone unturned to bury the people alive. The Muslim League-N, which came to power every time by making promises, put the nail in its coffin. The recent increase in petroleum products will bring a new wave of inflation. The increasing unemployment and insecurity in the country and with the increase in the prices of gas, petrol and diesel, the people will also go without two meals a day. The Transport Association has completely rejected the increase in the prices of petroleum products and has announced a nationwide strike.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,02,اگست,2023) —کیپٹن(ر) محمد سرفراز خان گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بوعہ کی ہونہار طالبہ سدرہ خالد دختر خالدمحمود نے تعلیمی بورڈ میرپور کے زیراہتمام منعقدہ میٹرک کے سالانہ امتحان2023 میں علم و ادب گروپ میں 994نمبر لے کر آزادکشمیر بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اس شاندار کارکردگی پر چکسواری پریس کلب کے صدر اللہ دتہ بسمل،سی یو جے ضلع میرپور کے صدر راجہ نثار احمد خان،سابق سینئر نائب صدرعابد حسین چودھری،سیکرٹری جنرل عنصر محمود غزالی،سینئر نائب صدر محمد اسحاق خواجہ،چیئرمین سپریم کونسل محمد رفیق بھٹی اور سرپرست اعلیٰ محمد اقبال خواجہ سابق صدر مرزامحمدنذیر افراز محمود راجہ معظم علی چودھر ی سابق نائب صدر ثاقب ظفرچودھری ڈپٹی سیکرٹری جنرل سمیت دیگر نے سدرہ خالد دختر خالد محمود کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تمامی حضرات نے سدرہ خالد کے والدین، اساتذہ اور صدر معلمہ کو بھی مبارک پیش کی۔صدر پریس کلب اللہ دتہ بسمل نے کہا ہے کہ یہ ہمارے علاقہ کیلئے ایک بڑا اعزاز ہے۔یہ کامیابی یونین کونسل فیض پور کے تمام طلباء و طالبات کی کامیابی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,02,اگست,2023) — مرکزی انجمن تاجراں چکسواری کے سینئر نائب صدر راجہ عبدالعزیز نے کہا ہے کہ 3اگست کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔تاجر برادری اپنے حقوق کی خاطر باہر نکلیں اور اس ہڑتال کو ہر صوت کامیاب کروائیں۔ صبح نو بجے سے گیارہ بجے تک مکمل شٹر داؤن اور پہیہ جام رہے گا۔3اگست کو محکمہ برقیات اور محکمہ خوارک کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔ جب تک ریاست اپنے شہریوں کو ان کا حق نہیں دیتی ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ میرپور بار اور تمام تاجر تنظیموں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ان خیالات کا اظہار راجہ عبدالعزیز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ وزراء اور افسر شاہی اپنے اخراجات کم کریں۔مشکل فیصلے اپنے لئے کریں۔ ایک آٹا ہی ہے جس پر آزاد کشمیر حکومت سبسڈی دے رہی ہے جس کووزراء ختم کرنے کے درپے ہیں۔غریب ریاست پر 30 سے زائد وزراء اور 26سے زائد سیکرٹریز کا بوجھ لاد دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر اور وزراء اگر عوام کے خیر خواہ ہیں تو اپنی مراعات کو کم کریں۔ عوام پر بے جا ٹیکسز کا بوجھ نہ لادیں۔ متاثرین منگلا ڈیم کو ریلیف دینے کی بجائے سارا نزلہ ضلع میرپور کے عوام پر ہی ڈالا جاتا ہے۔ اربوں روپے کا ریونیو دینے والے ضلع کو ہی بار بار تختہء مشق بنایا جاتا ہے۔ ریاستی اداروں کے ذمہ کروڑوں روپے کے بجلی بل بقایا ہیں ان سے وصولیاں کی جائیں۔ اربوں روپے کے بقایا جات تو صرف سرکاری محکموں کے ہیں۔سرکاری محکموں کے اخراجات بھی اب عوام سے پورے نہ کئے جائیں۔ انھوں نے تاجر برادری اور سول سوسائٹی سے اپیل کی ہے کہ 3اگست کو باہر نکلین اور تاریخ رقم کریں ایک بار پھر 1981کی یاد تازہ کر دیں اور اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے ہوئے سیاستدانوں کو بتا دیں کہ میرپور جاگ اٹھا ہے اور اپنا حق لئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔





