DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: The outstanding performance of the students of Aram School and College in the Rawalpindi Education Board Matric Annual Examinations.

راولپنڈ ی تعلیمی بورڈ میٹر ک کے سالانہ امتحانات میں ارم سکول اینڈ کالج کہوٹہ کے طلبا ء و طالبات کی شاندار کاکردگی

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عمران ضمیر,01،اگست,2023)— راولپنڈ ی تعلیمی بورڈ میٹر ک کے سالانہ امتحانات میں ارم سکول اینڈ کالج کہوٹہ کے طلبا ء و طالبات کی شاندار کاکردگی اور 100 فیصد نتائج۔ 67طلباء و طالبات نے امتحان دیا اور تمام کے تمام طلباء و طالبات نے نمایاں کامیابی حاصل کی 37سٹوڈنٹس نے A+گریڈ جبکہ 30سٹوڈنٹس نے گریڈ حاصل کیا۔ سکول کی طلباء ظلہ حما نے 1042 نمبر، ایمن نوید 1039نمبر، مناہل آصف 1038نمبر لے کر سکول میں بلترتیب پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کہوٹہ کے شہریوں،سیاسی و سماجی شخصیات، صدر انجمن تاجران کہوٹہ راجہ امتیازز عالم، سابق صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ، نمبر دار راجہ فیصل لیاقت، آصف ربانی قریشی، سابق کونسلر کہوٹہ سٹی حاجی ملک عبدالرؤف، شیخ سہیل خواجہ جیولرز، سردار مسعود جنرل سیکرٹری دیہی سوشل ویلفیئر کہوٹہ، حشمت غوری جیولرز اور دیگر معززین علاقہ نے حسب روائت شاندار تعلیمی نتائج پر پرنسپل ارم سکول اینڈ کالج کہوٹہ، اساتذہ، والدین اور کامیاب طلباء وطالبات کو بہترین رزلٹ دینے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارم سکول اینڈ کالج کہوٹہ کی طلباء و طالبات نے ہمیشہ تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

Kahuta: (Pothwar.com, Imran Zamir, 01, August 2023)- In the Rawalpindi Board of Education Matriculation Annual Examinations, students of Iram School and College Kahuta have achieved excellent performance and 100% results. 67 students took the exam and all the students got outstanding success, 37 students got A+ grades and 30 students got A grades. The students of the school Zilla Humma got 1042 marks, Ayman Naveed 1039 marks, Munahil Asif 1038 marks and got first, second and third positions respectively in the school. Citizens of Kahuta, political and social personalities, President Anjuman Tajran Kahuta Raja Imtiaz Alam, Former President Bar Association Kahuta Raja Saeed Ahmed Advocate, Numbardar Raja Faisal Liaquat, Asif Rabbani Qureshi, Former Councilor Kahuta City Haji Malik Abdul Rauf, Sheikh Sohail Khawaja Jewellers, Sardar Masood General Secretary Rural Social Welfare Kahuta, Hashmat Ghori Jewelers and other dignitaries of the area have congratulated the Principal Iram School and College Kahuta, teachers, parents, and successful students for the excellent academic results as usual. That the students of Iram School and College Kahuta have always performed prominently in the field of education.

انعام الحق کیانی(پنجاب پولیس) آف کلیال یوسی ہوتھلہ کی صاحبزادی نے ارم ماڈل سکول اینڈ کالج کہوٹہ سے میٹرک کہ امتحان میں 979 نمبر حاصل کر کے نمائیاں پوزیشن حاصل کی

Kahuta: Daughter of Inamul Haq Kayani (Punjab Police) secured a prominent position in the matriculation examination from Irum Model School and College

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1اگست2023)انعام الحق کیانی(پنجاب پولیس) آف کلیال یوسی ہوتھلہ کی صاحبزادی نے ارم ماڈل سکول اینڈ کالج کہوٹہ سے میٹرک کہ امتحان میں 979 نمبر حاصل کر کے نمائیاں پوزیشن حاصل کی اساتذہ کرام اور فیملی ممبرز کی طرف سے بہت بہت مبارکباد اللہ پاک مزید کامیابیاں عطاء فرمائیں آمین۔انعام الحق کیانی کو ان کی صاحبزادی کی شاندار کامیابی پر سابق DSPعبد المجید کیانی، سابق نائب ناظم یوسی ہوتھلہ عابد کیانی، نوجوان سیاسی شخصیت جابر کیانی، معروف سیاسی شخصیت سید نذابت نقوی،ن لیگی شخصیت راشد مبارک عباسی اور کبیر احمد جنجوعہ نے دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

یوم عشورہ کے موقع پر محفل ذکر

Mahfil Zikr on the occasion of Ashura Day

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1اگست2023)
بلال ٹینٹ سروس مختار احمد کلیامی اور بزرگ صحافی اصغر حسین کیانی کے اشتراک سے یوم عشورہ کے موقع پر محفل ذکر امام حسین علیہ السلام، و شہید کربلا کا انعقاد محفل کی صدارت صاحبزادہ سائیں محسن فقیر سجادہ نشین دربار عالیہ کلیام شریف نے کی نقابت کے فرائض نوجوان قانوندان ارسلان اصغر کیانی ایڈووکیٹ، خصوصی نعت خواں محمد احسان الحق چشتی سید کاشف حسین شاہ، ملک عرفان رازی و دیگر نے آقا کریم اور شہید کربلا کی بارگاہ میں عیقدے کے پھول نچھاور کیے جبکہ خصوصی خطاب قاری محمد زبیر حسین چشتی نے کیا انھوں نے کربلا کے حوالے پرسوز خطاب کیا ان کا کہنا تھا اگر دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کرنی ہے تو حسینی کردار اپناو نبی کے گھرانے نے قربانی دی اور نبی کے دین کو بچایا یہ جنگ حق اور باطل کی تھی یزید تھا حسین ہے ہمارے کردار سے حسینی خوشبو مہکنی چاہیے محفل میں صاحبزادہ سائیں زاہد محبوب، بزرگ صحافی حاجی اصغر حسین کیانی، علامہ مرتضی صابری و دیگر نے بھی شرکت کی اس موقع پر صاحبزادہ سائیں محسن فقیر سجادہ نشین دربار عالیہ کلیام شریف نے کہا کہ باب فضل الدین شاہ کلیامی چشتی صابری (رح) نے شہید کربلا سے عشق میں اپنی ظاہری حیات گزاری اور بتلایا کہ جس نے آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے گھرانے سے محبت و عشق کر لیا وہ امر ہو گیا آئیں ملکر عہد کریں کہ کردار حسینی کو اپناتے ہوئے اپنی زندگیوں کو گزاریں گے انھوں نے اس موقع پر خصوصی دعا بھی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button