کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,31،جولائی,2023)—کلر سیداں; برطانیہ میں مقیم برٹش پاکستانی محمد اورنگزیب آف سلاو کا گھر اور گاڑی رشتہ داروں نے جلا دی۔کلرسیداں کے گاؤں انچھوہا میں زمین کے تنازعہ مخالفین نے گھر کے اندر کھڑی 25 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی،اسد اقبال ولد محمد اقبال نے کلرسیداں پولیس کو درخواست دی کہ زمین کے تنازعہ پر اس کے مسمی عنصر محمود کے ساتھ فوجداری اور دیوانی مقدمات چل رہے ہیں مخالفین نے پہلے ہمارے گھر کا راستہ کانٹے بچھا کر بند کیا گھر میں میرا ملازم اور اس کی اہلیہ رہتے ہیں۔گزشتہ شب گیارہ بجے ملزمان دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے انہوں نے مین گیٹ کھولا جس کے بعد عنصر اور دانیال نے وہاں کھڑی میری کار مالیتی 25 لاکھ پر پٹرول پھینک کر آگ لگا دی۔جب میرے ملازم نے اپنی اہلیہ کی مدد سے آگ بجھانے کی کوشش کی تو ملزمان نے انہیں روک دیا اور خبردار کیا کہ اگر آگ بجھانے کی کوشش کی تو ہم تمہیں اور تمہارے بچوں کو مار ڈالیں گے۔آگ سے جہاں میری گاڑی جل کر مکمل تباہ ہو گئی وہیں گھر کو بھی شدید نقصان پہنچا۔اسد اقبال کے مطابق اس نے واقعہ کے بعد 15 پر کال کی تو پولیس کا ایک اہلکار اگلے روز آیا اور تیسرے روز تک پولیس نے اس واقعہ کا کوئی نوٹس نہ لیا ہے۔انہوں نے آر پی او اور سی پی او سے فوری مدد کی درخواست کی ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 31, July 2023) — The house and car of Muhammad Aurangzeb, a British Pakistani living in Slough, UK, were burnt by his relatives. In village Anchoa near Manianda, relatives who are in a land dispute poured petrol on a car worth Rs 25 lakh parked inside the house and set it on fire. The family has a civil case going on with his cousin Ansar Mehmood over the land dispute. At eleven o’clock, the accused entered the house by jumping the wall and opening the main gate, after which Ansar and Daniyal threw petrol on the car worth 25 lakhs and set it on fire. When the family working at the house tried to put out the fire with the help of his wife, The accused stopped them and warned them that if they try to extinguish the fire, they will kill them and their children. While the car was completely destroyed by the fire, the house was also severely damaged. Asad Iqbal According to him, after the incident, he called on 15, a police official came the next day and till the third day, the police did not take any notice of the incident. He has requested immediate help from the RPO and CPO.
یوم عاشور ملک کے دیگر علاقوں کی طرح کلرسیداں میں بھی روائتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا
Like other parts of the country, the Day of Ashura was observed with traditional enthusiasm
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,31،جولائی,2023)—یوم عاشور ملک کے دیگر علاقوں کی طرح کلرسیداں میں بھی روائتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔تین قصبات چوآخالصہ،تریل اور پیرگراٹہ سے جلوس علم و ذوالجناح نکالے گے تحصیل کلرسیداں کا سب سے بڑا اور مرکزی جلوس چوآخالصہ میں صبح ساڑھے دس بجے حاجی محمد صادق کے گھر سے نکالا گیا جو حویلی سید واصف علی شاہ پہنچا۔جہاں سے شبیہ ذوالجناح برآمد ہوئی،ماتمی دستے حیدری چوک پہنچے جہاں علمائے اکرام اور ذاکرین نے خطاب کیا۔ جس کے بعد مرکزی جلوس زنجیر زنی مرثیہ خوانی اور ماتم کرتے ہوا مین بازار،بنک چوک اور سکول روڈ سے ہوتا ہوا دربار حسینی چوآخالصہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا۔ اس کے علاوہ صبح نو بجے تریل سے جلوس علم برآمد ہوا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا قصر فاطمہ سلام اللہ علیہ میں اختتام پزیر ہوا جبکہ صبح دس بجے پیر گراٹہ سیداں سے بھی جلوس علم برآمد ہوا جو امام بارگاہ قصر بنی ہاشم میں اختتام پذیر ہوا۔گیارہ محرم الحرام کو کلرسیداں شہر سے بھی جلوس علم برآمد ہوا جو قصر الحسینی میں اختتام پذیر ہوا اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے بھی جلوس کے ہمراہ موجود رہے۔
چوکپنڈوری چیک پوسٹ کے انچارج سب انسپکٹر چوہدری عامر علی نے 16سالہ لڑکی کے اغواء کے مقدمے میں نامزد ملزم کو گرفتار کر کے کلر سیداں پولیس کے حوالے کر دیا۔
Chaudhry Aamir Ali, in-charge of Chowkpandori check post, arrested the named accused in the case of abduction of a 16-year-old girl and handed him over to Kallar Syedan police
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,31،جولائی,2023)— پنجاب ہائی وے پٹرولنگ چوکپنڈوری چیک پوسٹ کے انچارج سب انسپکٹر چوہدری عامر علی نے دوران ناکہ بندی ضلع خوشاب کے علاقے سے 16سالہ لڑکی کے اغواء کے مقدمے میں نامزد ملزم کو گرفتار کر کے کلر سیداں پولیس کے حوالے کر دیا۔انچارج پنجاب ہائی وے پٹرول چوکپنڈوری عملے کے ہمراہ شاہ باغ میں روات کلرسیداں روڈ پر ناکہ بندی کر رکھی تھی کہ اس دوران ایک شاہزور لوڈر کو مشکوک جانتے ہوئے روک کر ڈرائیور کو جدید تکنیکی وسائل سے چیک کرنے پر پتہ چلا کہ محمد رضوان نامی ڈرائیور لڑکی کے اغواء کے مقدمہ میں نامزد مجرم اشتہاری ہے۔یاد رہے کہ 16مئی 2023کو لیاقت حسین سکنہ کٹھہ سگھرال خوشاب نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بیان کیا تھا کہ میری 16 سالہ بیٹی مسماۃ امرین شہزادی فجر کے وقت گھر سے اچانک غائب پائی گئی۔ پڑوسی علی اصغر نے بتایا کہ ملزم محمد رضوان اس کی بیٹی کو اسلحہ کی نوک پر اغواء کر کے لے جا رہا تھا۔ملزم کے مطابق اس نے مغویہ سے شادی کر لی ہے تا ہم وہ نکاح نامہ پیش نہ کر سکا۔ملزم رضوان کو کلرسیداں پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔
الخدمت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام کلرسیداں سلائی سینٹر میں تقریب کا انعقاد،16 طالبات کو تین ماہ کا کورس مکمل کرنے پر اسناد تقسیم کی گئیں۔
Under the auspices of Al-Khidmat Foundation, a ceremony was held at Kallar Syedan Sewing Center, certificates were distributed to 16 female students for completing the three-month course
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,31،جولائی,2023)—الخدمت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام کلرسیداں سلائی سینٹر میں تقریب کا انعقاد،16 طالبات کو تین ماہ کا کورس مکمل کرنے پر اسناد تقسیم کی گئیں۔ایک یتیم طالبہ کو سلائی مشین کا عطیہ بھی دیا گیا۔الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل کلرسیداں کے سرپرست اعلی چوہدری ابرار حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن خواتین کو ہنر مند بنا کر اپنے اور کنبے کی کفالت کے لیئے کوشاں ہے۔اب کلرسیداں ہی نہیں سرصوبہ شاہ اور سکوٹ میں بھی الخدمت فاونڈیشن سلائی سینٹرز چلا رہی ہے جس کا مقصد معاشرتی ناہمواری کا خاتمہ ہے۔خواتین کو ہنر مند بنا کر گھروں کے معاملات کو احسن انداز میں چلایا جا سکتا ہے۔
لیبیا کی فورسز نے ایک شخص کو گرفتار کیا جس کے پاس 22 پاکستانی اور 3 شامی پاسپورٹ برآمد ہوئے
Libyan forces arrested a man with 22 Pakistani and 3 Syrian passports
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,31،جولائی,2023)—لیبیا کی فورسز نے اپنے شہر درنا میں معمول کی روڈ چیکنگ کے دوران ایک شخص کو گرفتار کیا جس کے پاس 22 پاکستانی اور 3 شامی پاسپورٹ برآمد ہوئے۔اس شخص کو مزید تفتیش کے لیے پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔
راجہ دانیال جنجوعہ کے فرزند کی تقریب عقیقہ کا اہتمام کیا گیا
Aqeeqah ceremony of the son of Raja Daniyal Janjua was organized
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,31،جولائی,2023)—چوک پنڈوری نندنہ راجگان کے معروف کاروباری راجہ دانیال جنجوعہ کے فرزند کی تقریب عقیقہ کا اہتمام کیا گیا۔چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر،راجہ محمد جہانگیر جنجوعہ،انجینئر محمد ندیم،پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوڑی کے انچارج چوہدری عامر علی،مرزا سہیل اشرف،مسعود احمد بھٹی،عمران نواب خان،چوہدری احسان الحق،راجہ انتظار جنجوعہ،راجہ ممتاز حسین،راجہ سہیل جہانگیر جنجوعہ،راجہ جہانزیب جنجوعہ راجہ عثمان جنجوعہ،راجہ یاسر علی جنجوعہ،چوہدری یاسر ولایت،نعمان طالب،سید اکبر کیانی، حاجی راجہ زاہد جنجوعہ،راجہ ظہیر امجد جنجوعہ،راجہ عامر جنجوعہ،وحید بھٹی،راجہ محمد اعجاز راجہ مختیار بگا،راجہ شہزاد اختر،راجہ ظہیر جنجوعہ،قاضی عمیر،عادل منیر، راجہ افتخار،قاضی بدر،راجہ ہارون نثار،راجہ فصیل،چوہدری ذوالفقارعرف بھٹو اور دیگر نے شرکت کی۔
کلرسیداں کو جانے والے راستوں کی مکمل صفائی کی جس پر مقامی لوگوں نےسراہا
Complete cleaning of the roads leading to Kallar Syedan was appreciated by the local people
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,31،جولائی,2023)—گیارہ محرم الحرام کو راولپنڈی ویسٹ منیجممنٹ کمپنی کلرسیداں کے اسسٹنٹ منیجر ولید بن فاروق کی ہدایت پر نوید مسیح کی قیادت میں تشکیل دی گئی ٹیم نے اتوار کے روز امام بارگاہ قصر الحسینی کلرسیداں کو جانے والے راستوں کی مکمل صفائی کی جس پر مقامی لوگوں نے انہیں سراہا
خرم پرویز راجہ کے ہمراہ گاؤں چھپر میں منعقدہ عوامی اجتماع میں شرکت
Participation in public meeting organized in Chappar village along with Khurram Parvez Raja
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,31،جولائی,2023)—اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے امیدوار صوبائی اسمبلی خرم پرویز راجہ کے ہمراہ گاؤں چھپر میں منعقدہ عوامی اجتماع میں شرکت کی۔ اجتماع میں آمد پر اسپیکر راجہ پرویز اشرف کا والہانہ استقبال کیا گیا۔اس موقع پر یونین کونسل کوری دولال سے بڑی تعداد میں لوگوں نے مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کو خیر آباد کہہ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کردیا۔ شمولیت اختیار کرنے والوں میں راجہ محمد عرفان، راجہ محمد یاسین، راجہ شاہد محمود، راجہ محمد نعمان، راجہ محمد سفیان، راجہ وسیم، راجہ وسیم، راجہ عبدالوہاب، راجہ عمر فاروق، راجہ فیصل، راجہ مناظر ، راجہ ماجد ، چیف خالد محمود راجہ، راجہ اسرار ،راجہ ساجد، راجہ عدیل، راجہ سجاد، راجہ عاطف ، راجہ عابد چوہان ، راجہ چوہان، راجہ ریاض چوہان، راجہ جاوید ، راجہ خضر حیات ، راجہ اظہر محمود، راجہ ماجد ، راجہ سرفراز ، راجہ ناصر اور دیگر افراد شامل تھے۔ اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے شمولیت اختیار کرنے والے تمام افراد کو پیپلز پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے پارٹی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں دن رات عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کررہی ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ الیکشنز میں پاکستان پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام بلخصوص گوجر خان کی خوشحالی کے لیے موجودہ تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہی ہماری اولین ترجیح ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے ریلیف کی بات کی ہے۔ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ہماری پارٹی نے ہمیشہ جدو جہد کی ہے اور مستقبل میں بھی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ عوام کی تکلیفوں اور پریشانیوں سے ہم اچھی طرح واقف ہیں اور انہیں ان کی دہلیز تک سہولیات فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حلقے کی عوام نے جس بھروسے اور اعتماد سے مجھے اپنا نمائندہ منتخب کرکے پارلیمان میں بھیجا اسی بھروسے کو قائم رکھتے ہوئے میں نے ہر فورم پر ان کی آواز بن کر ان کے مسائل کو اجاگر کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی۔ اپنے حلقے کی عوام کے مسائل کے جلد اور مستقل حل کے لیے جو ضروری اقدام اٹھانا پڑا وہ ہم نے اٹھایا۔یہاں کی عوام کو اعلیٰ تعلیم کی سہولت فراہم کرنے کی بات ہو یا سڑکوں، گیس، بجلی و دیگر مسائل، تمام پریشانیوں سے نجات دلانے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے گئے اور ان مسائل کے مستقل حل کو یقینی بنانے کا عمل جاری ہے۔ ماضی اور حال کی طرح مستقبل میں بھی اپنی عوام کی آواز بنتا رہوں گا اور انہیں ان کا حق دلانے کی جدوجہد کو جاری رکھوں گا تاکہ میرے حلقے کی عوام کو بنیادی سہولیات کے حصول میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نا کرنا پڑے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے افراد کے مسائل کے حل کے لیے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ادہر شمولیت اختیار کرنے والے تمام افراد نے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی حلقے کی عوام کی خوشحالی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے اسپیکر راجہ پرویز اشرف اور پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر ملک و قوم کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے ملک کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
باجوڑ بم دھماکے میں بھاری شہادتوں پر گہرے رنج و غم کا اظہار
Expressing deep grief and sorrow over the martyrdom in the Bajaor bomb blast
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,31،جولائی,2023)—جمعیت علمائے اسلام تحصیل کلرسیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی نے باجوڑ بم دھماکے میں بھاری شہادتوں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ باجوڑ بم دھماکہ اصل میں پاکستان پر حملہ ہے جس میں پاکستان اور جمعیت سے محبت کرنے والے بڑی تعداد میں دار فانی کو کوچ کر گئے ہیں انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ بوجوڑ بم دھماکے میں جمعیت کے پرخلوص دشمن کا نشانہ بنے واقعہ میں بڑی تعداد میں لوگ شہید ہوئے اور جو زخمی ہیں ان۔ کی حالت بھی تشویشناک ہے انہوں نے کہا کہ دھماکہ جمعیت علمائے اسلام پر ہی نہیں پوری پاکستانی قوم پر دشمن کا کاری وار ہے جس کا مقصد ہمیں کمزور کرنا ہے مگر ہم بے گناہوں کے لاشے اٹھا کر بھی امت کی رہنمائی اور بھائی چارے کے لیئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت ایکشن لے
سٹی ٹریفک وارڈن راجہ عمر ظفیر کی خالہ کو بلدیہ کلرسیداں کی وارڈ نمبر ایک میرا سنگال میں سپرد خاک کردیا گیا
The aunt of City Traffic Warden Raja Umar Zafeer was laid to rest in Ward Number One Maira Sangal
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,31،جولائی,2023)—سٹی ٹریفک وارڈن راجہ عمر ظفیر کی خالہ کو بلدیہ کلرسیداں کی وارڈ نمبر ایک میرا سنگال میں سپرد خاک کردیا گیا،نماز جنازہ میں سابق رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر،راجہ شیر بہادر،حاجی اخلاق حسین،مسعود احمد بھٹی،مرزا مظفراقبال بیگ،راجہ اظہر سلطان،راجہ نوید قیصر،راجہ محمد اسرار ایڈووکیٹ،عاطف اعجاز بٹ، خاقان اعوان،عمران نواب خان،راجہ نوید پٹواری،عادل منیر،راجہ سہیل جہانگیر اور دیگر نے شرکت کی۔
تعزیت
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,31،جولائی,2023)—سابق چیئرمین بلدیہ کلرسیداں اور مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ تیمور قدوس اور مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسیداں سٹی کے جنرل سیکرٹری سردار محمد وسیم خان نےاسلام اباد جا کر سابق وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کے بیٹے عنزہ طارق کی دعائیہ تقریب میں شرکت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کےلیئے دعا کی