Kallar Syedan: On the occasion of Ashura Day, a procession was taken out from four towns
یوم عاشور کے موقع پر آج چار قصبات سے جلوس علم و زوالجناح نکالے گے
Ikram Ul Haq QureshiJuly 28, 2023
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,29،جولائی,2023)—یوم عاشور کے موقع پر آج چار قصبات سے جلوس علم و زوالجناح نکالے گے۔تحصیل کلرسیداں کا سب سے بڑا اور مرکزی چوآخالصہ میں ہو ا جہاں صبح ساڑھے دس بجے حاجی محمد صادق کے گھر سے جلوس علم برآمد ہوکر جلوس حویلی سید واصف علی شاہ پہنچا جہاں سے شبیہ ذوالجناح برآمد ہوی۔ماتمی دستے حیدری چوک پہنچے جہاں علمائے اکرام اور ذاکرین خطاب کیا جس کے بعد مرکزی جلوس زنجیر زنی مرثیہ خوانی اور ماتم کرتے ہوےمین بازار،بنک چوک اور سکول روڈ سے ہوتا ہوا درباد حسینی چوآخالصہ پہنچ کر اختتام پذیر ہواجہاں مجلس شام غریباں ہو ی۔اس کے علاوہ صبح نو بجے تریل سے جلوس علم برآمد ہواجو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا قصر فاطمہ سلام اللہ علیہ میں اختتام پذیر ہوا۔جبکہ صبح دس بجے پیر گراٹہ سیداں سے بھی جلوس علم برآمد ہو ا جو امام بارگاہ قصر بنی ہاشم میں اختتام پذیر ہو ا۔گیارہ محرم الحرام بروز اتوار صبح دس بجے قصر الحسینی کلرسیداں شہر سے بھی جلوس علم برآمد ہو گا۔دریں اثنا 9 محرم الحرام کو چوآخالصہ میں پہلا جلوس سید قربان حسین شاہ کے گھر سے اور دوسرا جلوس سید صارم حسین شاہ کے گھر سے نکالا گیا۔مرکزی جلوس درباد حسینی چوآ خالصہ میں اختتام پذیر ہوا۔دو مقامات چوآخالصہ اور بٹاہڑی سے جلوس نکالے گئے۔چوآ خالصہ میں شیخ کلب عباس جعفری،سید کمال شاہ،شیخ سلیم کے گھروں سے جلوس نکالے گئے جو مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے دربار حسینی چوآخالصہ پہنچ کر اختتام پزیر ہو گئے۔رات کو دھمالی،نئی آبادی چوآخالصہ اور حیدری کالونی سے بھی جلوس نکالے گئے جو مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے دربار حسینی چوآخالصہ پہنچ کر اختتام پزیر ہوگئے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, July 29, 2023) – On the occasion of Ashura, four processions of mourning and remembrance were taken out from different neighborhoods today. Kallar Syedan’s largest in Choa Khalsa witnessed the commencement of the first procession from the house of Haji Muhammad Sadiq at half-past ten in the morning. This procession, known as the Alam procession, proceeded towards Syed Waseem Ali Shah from where the Zuljinnah procession emerged. The mourning processions reached Matmi Dasti Haideri Chowk, where religious scholars delivered speeches and eulogies, and mourners recited Noha and Matam.
The route of these processions led through Main Bazaar, Bank Chowk, and School Road before culminating at Chowk Aksar Syed Hussaini, where the Majlis Sham Ghareeban (gathering of the mourners) was held in the evening.
In the evening, processions also emerged from Dhamali, New Abadi Choa Khalsa, and Haidri Colony, following their designated routes to end at Darbar Hussaini..
The authorities ensured security measures and traffic arrangements to facilitate the peaceful conduct of these processions. Ashura, the 10th day of Muharram, holds significant religious importance for the Shia Muslim community, and these processions are held to commemorate the martyrdom of Imam Hussain (AS) and his companions at the Battle of Karbala.
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,29،جولائی,2023)—آئمہ کرام نے نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت اگر قربانی کے فلسفے کو سمجھ جاتی تو آج یہ گروہوں اور فرقوں میں تقسیم دکھائی نہ دیتی۔انہوں نے کہا ذوالحجہ اور محرم کی قربانیوں کو ان کی اصل روح کے ساتھ سمجھنے کی ضرورت ہے۔فلسفہ شہادت بڑا جامع ہے جس روز ہم قربانی کے فلسفے کو سمجھنے میں کامیاب ہو گئے اسی روز ہم گروہوں سے نکل کر امت واحدہ بن جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن بڑا مکار اور چالاک ہے وہ کھل کر سامنے نہیں آتا مگر ہمیں کمزور کرنے کے لیئے ہمہ وقت سازشوں میں مصروف رھتا ہے۔ہمیں اس سے ھوشیار رہ کر خود کو اللہ تعالی کے احکانات نبی اکرم ﷺاہل بیت اور صحابہ کرام اجمعین سے ارشادات سے رجوع کرنا چاہیئے۔
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,29،جولائی,2023)—محرم الحرام میں نواسہ رسول حضرت امام حسین ؑاور ان کے جانثار ساتھیوں کی یاد میں تمام مسالک کی جانب سے دودھ شربت اور ٹھنڈے پانی کی سبیلیں لگائی گئیں۔کلرسیداں شہر ہی نہیں اہلسنت کی جانب سے روات سے کلرسیداں دھانگلی روڈ کے بیسیوں مقامات پر نوجوان ٹھنڈہ پانی پیش کرنے کے لیئے مسافروں کی ہمہ وقت خدمت میں مصروف رہے۔شاہ باغ،چوک پنڈوری،کلرسیداں،دوبیرن،چوآخالصہ،سرصوبہ شاہ اور سموٹ کے علاوہ کلر سے بیول گوجرخان،کہوٹہ،مندرہ سڑکوں پر بھی مختلف نوجوان گزرنے والوں کو ٹھنڈا پانی پیش کرتے رہے۔