DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: A father and son were burnt due to an LPG cylinder explosion in Dakhali village on Chowk Pindori Kahuta Road

چوکپنڈوری کہوٹہ روڈ پر دکھالی گاؤں میں ایل پی جی سیلنڈر میں دھماکے سے باپ بیٹا جھلس گئے

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,28،جولائی,2023)—چوکپنڈوری کہوٹہ روڈ پر دکھالی گاؤں میں ایل پی جی سیلنڈر میں دھماکے سے باپ بیٹا جھلس گئے عدالت حسین نے اپنے گھر میں چولھے کو جلانے کی کوشش کی جس سے زوردار دھماکے کے نتیجے میں عدالت حسین اور اس کا بیٹا ارشد محمود جھلس گئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی گاڑی موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد باپ بیٹے کو راولپنڈی منتقل کر دیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram Ul-Haq Qureshi, July 28, 2023) — In a tragic incident, a father and his son were injured in an explosion that occurred at their residence in village Dhakali on Chowk Pindori Kahuta Road. The incident took place when Adalat Hussain attempted to light a stove, resulting in a powerful explosion that left both him and his son, Arshad Mahmood, injured.

As soon as the news of the explosion reached the authorities, the Rescue 1122 team rushed to the scene promptly. They provided immediate medical assistance to Adalat Hussain and his son before transporting them to Rawalpindi for further treatment.

The cause of the explosion was reported to be a gas leak from the LPG cylinder, which led to the unfortunate accident. The incident has left the community in shock and distress, and the authorities are investigating the matter to determine the exact sequence of events.

سابق رکن پنجاب اسمبلی سیمابیہ طاہر ستی کو جمعرات کی شام گرفتار کر لیا گیا

Former Member of Punjab Assembly Semabiya Tahir Satti was arrested on Thursday evening

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,28،جولائی,2023)—پی ٹی آئی کی سابق رکن پنجاب اسمبلی سیمابیہ طاہر ستی کو جمعرات کی شام گرفتار کر لیا گیا ان کا تعلق کوٹلی ستیاں سے ہے اور ان کی گرفتاری وفاقی دارالحکومت اسلام اباد سے عمل میں لائی گئی

کلر سیداں میں ہیپاٹائٹس سی اور ڈینگی کیخلاف کریک ڈاؤن

Crackdown against Hepatitis C and Dengue in Kallar Syedan

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,28،جولائی,2023)— اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی کی ہدایت پر محکمہ صحت کلر سیداں کے ہیلتھ انسپکٹر راجہ عبدالجبار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کلر سیداں میں ہیپاٹائٹس سی اور ڈینگی کیخلاف کریک ڈاؤن کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بغیر سٹیئرلائزیشن اوزاروں کے استعمال پر چار عدد باربر شاپس کو سربمہر کر دیا جبکہ برتنوں میں پانی کھڑا ہونے اور ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر المدینہ نرسری کے مالک کیخلاف چالان مرتب کر کے عدالت ارسال کر دیا ہے۔

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کلر سیداں میں محرم الحرام کے حوالے سے امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس کی صفائی یقینی بنانے کیلئے مصروف

The Waste Management Company is engaged in cleaning the routes of Imam Bargahs and processions in connection with Muharram

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,28،جولائی,2023)—چیف ایگزیکٹو آفیسرراولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدرکی خصوصی ہدایات کے مطابق راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کلر سیداں میں محرم الحرام کے حوالے سے امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس کی صفائی یقینی بنانے کیلئے مصروف عمل ہے۔راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سینئر مینیجر آپریشنزڈاکٹر حامد اقبال،مینیجر آپریشنز تحصیل محمد فاروق اور اسسٹنٹ مینیجر آپریشنز کلر سیداں ولید بن فاروق کی زیر نگرانی کلر سیداں میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرزمختلف علاقوں میں جلوسوں،مجالس کیلئے صفائی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔تمام آپریشن سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں،اور وہ دن رات کی شفٹوں میں مسلسل کام کرر ہے ہیں،سموٹ،ٹکال،ڈھوک پیر مہتاب،چواخالصہ،تریل، شاہ باغ اور پیر گراٹہ سیداں میں 8ورکرز اور دو منی ڈمپرز کی مدد محرم کے جلوسوں کیلئے خصوصی صفائی انتظامات کئے گئے۔

عاشورہ محرم کے سلسلے میں آج بروز جمعہ تحصیل کلرسیداں کے چار قصبات سے جلوس علم نکالے جائیں گے

In connection with Ashura Muharram, processions will be taken out from four towns of Tehsil Kallar Syedan on Friday

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,28،جولائی,2023)—عاشورہ محرم کے سلسلے میں آج بروز جمعہ تحصیل کلرسیداں کے چار قصبات سے جلوس علم نکالے جائیں گے جمعرات کو دو مقامات چوآخالصہ اور بٹاہڑی سے جلوس نکالے گئے۔چوآ خالصہ میں شیخ کلب عباس جعفری،سید کمال شاہ،شیخ سلیم کے گھروں سے جلوس نکالے گئے جو مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے دربار حسینی چوآخالصہ پہنچ کر اختتام پزیر ہو گئے جبکہ آج بروز جمعرات چواخالصہ سے تین،سکوٹ،پیر گراٹہ سیداں اور دھمالی اور سکوٹ سے ایک ایک جلوس نکالا جائے گا۔ چوآخالصہ سے صبح دس بجے سید قربان حسین شاہ اور سید صارم حسین شاہ کے گھروں سے جلوس علم نکالے جائیں گے جو دربار حسینی پہنچ کر اختتام پزیر ہوں گے۔ دھمالی سے جلوس رات بارہ بجے جلوس نکالا جائے گا جبکہ رات کو ہی نئی آبادی چوآخالصہ سے جلوس نکالا جائے گا جو حیدری کالونی پہنچے گا جہاں سے مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا دربار حسینی چوآ خالصہ اختتام پزیر ہو گا۔

جسوالہ میں ریٹائرڈ مدرس ملک حسن اختر کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں

Retired teacher Malik Hasan Akhtar’s sister died in Jaswala

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,28،جولائی,2023)—ریٹائرڈ مدرس ملک حسن اختر کی ہمشیرہ اور ملک ندیم اختر کی پھوپھی جان انتقال کر گئیں نمازجمازہ جسوالہ میں ادا کی گئی جس میں راجہ ظفر محمود،عاطف اعجاز بٹ،زین العابدین عباس، نصیر اختر بھٹی،صوبیدار غلام ربانی،چوہدری توقیراسلم،احسان مغل،فیاض کیانی،سردار صلاح الدین احمد،عابد زاہدی،مفتی زاہد یوسف،مسعود احمد بھٹی،الحاج اسلم بانی،سید حامد علی شاہ،چوہدری ذیشان مسعود،ملک باسط اور دیگر نے شرکت کی۔

کنوہا میں چوہدری جاوید انتقال کر گئے

Chaudhry Javed passed away in Kanoha

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,28،جولائی,2023)— پریس کلب کلر سیداں کے رکن چوہدری عمران جاوید کے والد محترم چوہدری جاوید انتقال کر گئے۔نماز جنازہ کنوہا میں ادا کی گئی جس میں سیاسی سماجی،کاروباری حلقوں اور صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button