DailyNewsHeadlineKahuta

An important meeting of the Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N) Rawalpindi Division was held, which was presided over by the Division President, Malik Abrar.

مسلم لیگ ن راولپنڈی ڈویژن کا اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈویژن صدر ملک ابرار نے کی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27جولائی2023) مسلم لیگ ن راولپنڈی ڈویژن کا اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈویژن صدر ملک ابرار نے کی انہوں نے کہا ایٹمی دھماکے،انفراسڑکچر اور معشیت کو مضبوط اور مستحکم پاکستان کے معمار میاں محمد نواز شریف پاکستان کی تباہ حال معشیت،بے روزگاری اور کمر توڑ مہنگائی کے خاتمہ کے لیے عنقریب پاکستان پہنچ رہے ہیں،ان کی آمد پر ان کا تاریخی استقبال کیا جائے گا انشاء اللہ آئندہ ملک کے وزیر اعظم نواز شریف ہونگے،اس موقع پر ضلعی صدر فاروق عمر،ضلعی جنرل سیکرٹری شوکت اقبال جنجوعہ،سابق ایم این اے جاوید اخلاص،ملک ابرار،سابق ایم پی اے راجہ قمرالاسلام،سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد،امیدوار برائے صوبائی اسمبلی ڈاکٹر محمد عارف قریشی،امیدوار برائے صوبائی اسمبلی راجہ ندیم احمد،ضلعی صدر خواتین ونگ،یوتھ ونگ،کسان ونگ،ایم ایس ایف و دیگر عہدیداران نے شرکت کی اس موقع پر شوشل میڈیا کو مؤثر بنانے کوٹلی ستیاں،کہوٹہ میں تنظیم سازی مکمل کرنے اور دیہی سطح پر کارنر میٹنگ کرنے اور استقبال کرنے پر زور دیا گیا،تمام شرکاء نے کامیاب ریلی منعقد کرنے کے لیے تجاویز پیش کی،ضلعی ڈویژنل صدر نے انہیں مرکزی قائدین تک پہنچانے کا وعدہ کیا آخر میں انہوں نے کارکنان کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

Kahuta. An important meeting of the Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N) Rawalpindi Division was held, chaired by the Division President, Malik Abrar. He stated that Pakistan’s prosperity and stability lie in the hands of the visionary leader, Mian Muhammad Nawaz Sharif, who will soon arrive in Pakistan to address the current economic crisis, unemployment, and soaring inflation. His arrival will be historically welcomed, and he will, by the grace of Allah, become the future Prime Minister of the country.

On this occasion, district President Farooq Omar, district General Secretary Shaukat Iqbal Jangjooa, former MNA Javed Akhlas, Malik Abrar, former MPA Raja Qamar-ul-Islam, former MPA Raja Sagheer Ahmed, provincial assembly candidate Dr. Muhammad Arif Qureshi, provincial assembly candidate Raja Nadeem Ahmed, women wing, youth wing, farmers wing, MSF, and other office-bearers participated. To make this event impactful, social media was utilized effectively, and organizational arrangements were completed in Kotli Sattian and Khoota. Meetings were conducted at the grassroots level and strong support was shown.

کونسلر راجہ عرفان سرور (چیئرمین سرور گروپ) نے اہلیان تھلہ راجگان کا درینہ مسلہ حل کر دیا

Councillor Raja Irfan Sarwar (Chairman Sarwar Group) has resolved the issue of Thalla Rajgan locals.

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27جولائی2023) کونسلر راجہ عرفان سرور (چیئرمین سرور گروپ) نے اہلیان تھلہ راجگان کا درینہ مسلہ حل کر دیا، بجلی کی تاریں ٹو فیز کو تھری فیز میں ٹرانسفرکرا دیا، جبکہ50KVوالے ٹرانسفارفرکی جگہ100KVکا ٹرانسفارمرنصب کرا دیا، کم وولٹیج کا مسلہ حل کر انے پر اہلیان تھلہ راجگان نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقا ن عباسی، سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد، معاونین خصوصی حافظ عثمان عباسی، شوکت جنجوعہ،عبد القدوس عباسی اور کونسلر راجہ عرفان سرور (چیئرمین سرور گروپ)کا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا ہے،میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کونسلر راجہ عرفان سرور (چیئرمین سرور گروپ)نے کہا کہ عوام کی خدمت (چیئرمین سرور گروپ)کی پہچان ہے اور خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ میرے سیاسی مخالفین کی سیاست صرف سوشل میڈیا تک ہی محدود ہے عملی طور پر ان کی کارکردگی صفر بٹہ صفر ہے صرف بورڈ لگانے سے عوام کی خدمت نہیں ہوتی بلکہ عملی طور پر کام کرنا پڑھتا ہے کونسلر راجہ عرفان سرور (چیئرمین سرور گروپ) نے اس موقع پر اپنے سیاسی قائدین سابق وزیر اعظم شاہد خاقا ن عباسی، سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد، معاونین خصوصی حافظ عثمان عباسی، شوکت جنجوعہ،عبد القدوس عباسی کا بھی شکر یہ ادا کیا جنہوں نے ہر معاملے میں ان کے ساتھ بھر پور تعاون کیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت کیپٹن محمد شبیر عباسی عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ

Captain Muhammad Shabeer Abbasi, a renowned political and social figure of Pakistan Peoples Party, Kahuta, has left for Saudi Arabia to perform Umrah.

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27جولائی2023) پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت کیپٹن محمد شبیر عباسی عمرئے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ، کیپٹن محمد شبیر عباسی اپنی پوری فیملی کے ہمراہ عمرئے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ کیپٹن محمد شبیر عباسی کو ان کے دوستوں، عزیزو ں نے اہر پورٹ پر الوداع کیا جبکہ کیپٹن محمد شبیر عباسی کے درینہ ساتھی اور پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ کے سینئر کارکنا ن ڈاکٹر محمد خورشید خان اور محمد مسعود بھٹی نے گھر جا کر ان سے الوداعی ملاقات کی۔

 

کھیل کود انسانی صحت کے لیے بہت مفیدہے،راجہ اکمل عزیز

Sports and physical activity are very beneficial for human health. – Raja Akmal Aziz.

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27جولائی2023) نوجوان سیاسی و سماجی “فخرئے بریشیا”راجہ اکمل عزیز نے کہا کہ انشاء اللہ30جولائی2023بروز اتوار کو(راجہ اکمل عزیز کرکٹ ٹورمنٹ) کے نام سے بریشیا (مونتی کیاری گراؤئنڈ) میں ایک بہترین کھیل عوام کو دیکھایا جائے گا انہوں نے کہا کہ کھیل کود انسانی صحت کے لیے بہت مفیدہے کرکٹ کو اگر صحت کے حوالے سے دیکھاجائے تو یہ صحت کیلئے بھی بہت ہی مفید نظر آتاہے کرکٹ کھیلنے سے جہاں صحت اچھی رہتی ہے وہاں پر کرکٹ کھیلنے کے بہت سے فوائد ہیں کرکٹ سے آپکی قوت برداشت بڑھ جاتی ہے کیونکہ کھلاڑی کرکٹ کے میدان میں مسلسل چلتا اور دوڑتاہے جس اسکی قوت برداشت اور جسمانی طاقت بڑھتی ہیانہوں نے کہا کہ کرکٹ کھیلنے سے قوت ارادی میں مضبوطی آتی ہے اس کھیل کیوجہ سیانسان کی قوت ارادی بہت بہتر ہوتی ہے آپ کے کسی چیز میں فیصلہ کرنے کی طاقت کو اس کھیل سے بہت فائدہ ہوتاہیانہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ سے آپس میں ہم آہنگی پیدا ہوتی ہے گیند کو پکڑنے یاپھینکنے سے ایک کھلاڑی اپنے ہاتھوں کی آنکھوں کو بہتر بناتاہے۔اور ذہنی ہم آہنگی پیداکرتاہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button