AJKDailyNewsHeadlinePothwar.com
Chakswari, AJK: Waiting room facilities arranged for the overseas citizens at passport office Mirpur
چکسواری، آزاد جموں و کشمیر: پاسپورٹ آفس میرپور میں بیرون ملک مقیم شہریوں کے لیے ویٹنگ روم کی سہولیات کا انتظام
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,26,جولائی,2023) —اسسٹنٹ کمشنر میرپورسردار عبدالقادر کی کاوش سے منی لندن کے شہریوں کے لئے پاسپورٹ آفس میں پاسپورٹ کے حصول کے لئے عام شہریوں اور اوورسیز،خواتین، معذور و بزرگ شہریوں و مرد حضرات کے لئے الگ الگ انتظار کاہ کا بندوبست کر دیا گیا۔ پاسپورٹ آفس کے عملہ میں اضافہ،لوگوں کو ٹوکن جاری کرکے الگ کائنٹر قائم کرنے کی تحریک کر دی۔ تفصیلات کے مطابق میرپور کے شہری پاسپورٹ آفس میں سہولیات کی عدم فراہمی اور پاسپورٹ کے حصول میں دشواری کی شکایات کررہے تھے جس پر اسسٹنٹ کمشنر میرپور سردار عبد القادر نے پاسپورٹ آفس کا دورہ کیا اور وہاں جا کر سہولیات کے فقدان کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کی تحریک پر فلاحی تنظیم مسلم ہینڈز نے پاسپورٹ آفس میں انتظار گاہ میں کرسیاں، پنکھے اور پانی کے کولر نصب کر دیے گئے۔قبل ازیں پاسپورٹ آفس میرپور میں انتظار گاہ نہ تھی اور مرد و خواتین دھوپ بارش میں باہر لائن میں کھڑے رہتے تھے۔پاسپورٹ آفس میں عوام کو مزید سہولیات کے لیے اسسٹنٹ کمشنر میرپور نے الگ تفصیلی رپورٹ و تجاویز بھی ڈپٹی کمشنر میرپور کو ارسال کر دی اور تجویز دی کہ پاسپورٹ آفس کے حکام بالا سے رابطہ کر کے یہاں عملہ میں اضافہ کیا جائے ٹوکن سسٹم کا اجراء کیا جائے اور ہال میں نئے کائنٹر قائم کیے جائیں تاکہ شہریوں کو پاسپورٹ کے حصول میں دشواریاں ختم ہوں اور اورسیز کی شکایات بھی دور ہوسکیں۔
Chakswari: (Pothwar.com, Allah Dutta Bismill, 26, July, 2023) — With the efforts of Assistant Commissioner Mirpur Sardar Abdul Qadir, a separate waiting line was arranged for ordinary citizens and overseas citizens, women, disabled and elderly citizens and men to obtain passports for the citizens of Mini London at the passport office. The increase in passport office staff prompted people to issue tokens and set up separate counters. According to the details, the citizens of Mirpur were complaining about the non-provision of facilities in the passport office and the difficulty in obtaining passports, on which Assistant Commissioner Mirpur Sardar Abdul Qadir visited the passport office and went there to assess the lack of facilities. On the initiative of the Assistant Commissioner, Muslim Hands, a welfare organization, installed chairs, fans and water coolers in the waiting room in the passport office. Previously, there was no waiting room in the Passport Office Mirpur and men and women used to stand in line outside in the sun and rain. The Assistant Commissioner Mirpur also sent a separate detailed report and suggestions to the Deputy Commissioner Mirpur and suggested that by contacting the higher authorities of the Passport Office, the staff should be increased and a token system should be issued in the hall. New counters should be established so that the citizens get rid of the problems in obtaining passports and the complaints of foreigners can also be removed.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,26,جولائی,2023) —وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے بے سہار غریب مساکین کی مدد اور علاج معالجہ کی مفت سہولتیں فراہم کرنا اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی خوشنودی کا باعث ہیں۔اوورسیز کمیونٹی ہمارا سرمایہ ہیں ہر شعبہ میں ان کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔تارکین وطن نے امید ویلفیئر ٹرسٹ بنا کر اپنی مدد آپ کے تحت ضلع میرپور،ضلع بھمبر اور ضلع کوٹلی کے ملحقہ دیہی علاقوں کو24گھنٹے علاج کی معالجہ کی فری سہولتیں مہیا کر رہے ہیں۔حکومت آزادکشمیر ایسے درد دل رکھنے والے اداروں کی بھرپور معاونت اور وسائل فراہم کرئے گی تاکہ بے سہارا غریب عوام کو علاج معالجہ اور صحت و صفائی کی تمام جدید سہولتیں مہیا ہوسکیں۔ حکومت آزادکشمیر دیہی علاقوں میں علاج معالجہ کی جدید سہولتوں کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ میرپور تارکین وطن کا شہر ہے اسے بین الاقوامی نوعیت کا شہر بنائیں گے اور تارکین وطن کے تمام جملہ معاملات کو ترجیح بنیادوں پر یکسو کریں گے۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر چوہدری انور الحق نے کشمیر ہاؤس میں امید ویلفیئر ٹرسٹ (UK)کے چیئرمین سابق کونسلر مہربان حسین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سابق ڈائریکٹر اطلاعات چوہدری محمد رشیدبھی موجود تھے۔وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر چوہدری انوار الحق کو امید ویلفیئر ٹرسٹ(UK) کے چیئرمین نے ٹرسٹ کے زیر اہتمام بنگڑیلہ کمیونٹی ہسپتال دورہ کی دعوت دی جو انھوں نے قبول کرتے ہوئے کہاکہ وہ دورہ میرپور کے دوران بنگڑیلہ کمیونٹی ہسپتال کا وزٹ کریں گے اور جہاں حکومتی وسائل کی ضرورت ہوئی وہ مہیا کریں گے تاکہ ملحقہ علاقوں کے نادار اور بے سہارا عوام کو علاج معالجہ کی مزید بہتر سہولتیں مہیا ہوسکیں۔وزیر اعظم آزادکشمیر نے اس موقع پر کہاکہ تارکین وطن کشمیری بیرون ممالک میں ہمارے سفیر ہیں جو جہاں ملکی معیشت کے استحکام کا باعث ہیں وہاں وہ تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے بھی اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہاکہ تارکین وطن تمام سیاسی وابستگیوں ے بالا تر ہوکر تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔آزادکشمیر تحریک آزادی کا بیس کیمپ ہے۔بیس کیمپ کی حکومت تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے اپنی تمام کوششیں بروئے کار لارہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,26,جولائی,2023) —ڈپٹی کمشنر چوہدری امجد اقبال نے تحصیل ڈڈیال کا دورہ کیا اور حالیہ بارشوں کے حوالے سے ہونے والے نقصانات،بجلی پانی، ندی نالوں کی بل صفائی،تجاوزات کے خاتمے پرائس کنٹرول کمیٹی سمیت دیگر عوامی مفاد کے مختلف منصوبوں،محرم الحرام کے دوران امن و امان سیکورٹی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سردار فیصل مغل،چیئرمین بلدیہ حاجی مسعود بھلوٹ،وائس چیئرمین وقار میر،،ایکسئین برقیات راجہ یاسر ربانی،انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک،تحصیلدار رضوان لطیف، ڈی ایس پی چوہدری عنصر علی،چیف آفیسر بلدیہ افراز حمزہ،صدر بار ایسوسی ایشن ندیم کیانی ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری تحصیل بار مدثر میر،انجمن تاجران کے صدر انور لطیف ڈار،صدر پریس کلب خواجہ مسعود احمد، عبدالشاہد چوہدری، محمد مقصود کشمیری،شہریوں اور صحافیوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈینگل نالہ،اڑہ جٹاں،نالہ بٹھروئی اور دیگر شہری آبادی کو بارش کے پانی سے متاثر کرنے والے عوامل جن میں تجاوزات کے خاتمے،نالوں کی بل صفائی،شہر میں بارشی پانی کی نکاسی کو رواں دواں رکھنے،صحت وصفائی، غیر مقامی افراد کی رجسٹریشن سمیت جملہ امور کا جائزہ لینے کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ شہری اور دیہی علاقوں سے گزرنے والے ندی نالوں کے اندر اور نالوں کو اوپر سے لینٹر ڈال کر پختہ کر کے تجاوزات کرنے کے رجحان کا خاتمہ کیا جائے۔وقتی طور پر نالوں کی بل صفائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ آئندہ بارشوں کی وجہ نالے کا پانی شہر اور آبادیوں میں نہ آسکے۔اس طرح نالوں میں کوڑا کرکٹ پھینکنے پر پابندی لگائے جائے اور غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔ مستقل طور پر نالوں سے پانی کی گزر گاہ کے لئے معقول اہتمام کرنے کے حوالے سے تفصیلی غورو خوض کیاگیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر چوہدری امجد اقبال نے ہدایات دیں کہ کسی بھی جگہ پر سرکاری،واپڈا اور دیگر اداروں کی اراضی پر قبضے کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے مذید کہا کہ ادارہ ترقیات اور میونسپل کمیٹی کی اراضی پرنئی تعمیرات کو بلڈنگ کوڈز سے ہم آہنگ کیا جائے تاکہ آئندہ کے لئے زلزلہ اور بارشوں سے املاک اور انسانی جانوں کے محفوظ بنایا جاسکے۔اجلاس میں ایکسین برقیات راجہ یاسر ربانی نے بتایا کہ تحصیل ڈڈیال میں اس وقت لوڈ شیڈنگ نہیں ہورہی البتہ بارشوں کے دوران شہر اور مضافات میں بجلی بحال رہی بعض جگہ اکا دکا بجلی کی بندش کیواقعات ہونا پائے گے جن کو فوری طور پر حل کرلیا گیا۔اجلاس میں بلدیہ کی حدود میں نالوں اور دیگر پانی کی نکاسی میں تجاوزات کو ختم کرنے کے ساتھ اور ان کے خلاف سزا اور جزا کا بھی عمل جاری کیا جائے تاکہ آئندہ ناجائز قابضین کی حوصلہ شکنی ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,26,جولائی,2023) —ڈپٹی کمشنر آفس نے سوشل میڈیا میں تارکین وطن کی طرف سے عارضی طور پر آزاد کشمیر میں لائی جانے والی گاڑیوں ضبطگی کی خلاف حقیقت میں پھیلائی جانے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تارکین وطن پاکستان اور آزاد کشمیر میں جب آتے ہیں تو انہیں Carnet سکیم کے تحت بدوں کسٹم ڈیوٹی برطانیہ سے پاکستان میں لائی گئی گاڑیوں کو تین ماہ کی اجازت دی جاتی ہے تارکین وطن کو مقرہ عرصہ گزرنے کے بعد ان گاڑیوں کو واپس لیکر جانا ہوتاہے۔ آزاد کشمیر و پاکستان میں Carnet سکیم کے تحت ایسی گاڑیاں جن کی معیاد ختم ہوچکی تھی وزیر اعظم پاکستان کے احکامات کے مطابق ایسی زائد المعیاد گاڑیوں کی ضبطی کی کارروائی کی گئی۔زائد المعیاد گاڑیوں کے مسئلہ کو حل کرنے کے سلسلہ میں کسٹم کے ایک اعلیٰ افسر سید جلال حیدر زیدی،ڈپٹی کلکٹر کسٹمز اور سینئر سپرٹینڈنٹ پولیس میرپور گاڑی مالکان کے مابین متعدد میٹنگ ڈپٹی کمشنر آفس میں بھی منعقد ہوئیں۔ انھوں نے کہاکہ محکمہ داخلہ کی ہدایت پر کمشنر میرپور ڈویژن و ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس رینج میرپور کے احکامات کی روشنی میں کسٹم احکام سے میٹنگ بھی کی گئی۔کمشنر میرپور ڈویژن کے دفتر میں ہونے والی میٹنگ 31مئی 2023بموجودگی مالکان یہ طے پایا تھا کی ایسی گاڑیاں جن کی مقرر ہ عرصہ پورا ہو چکا ہے اور وہ ابھی تک واپس نہیں کی گئیں یا تومتعلقہ مالک کسٹم ادا کر کے گاڑی حاصل کریں یا اس کو کسٹم حکام کے توسط سے واپس لے جائے گا۔اس دوران یہ گاڑیاں حفاظتی نقطہ نظر کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں کھڑی کر دی جائیں گی۔جس کے بعد فہرست میں شامل متعددگاڑیوں کے مالکان نے گاڑیاں واپس لے جانے کے لیے محکمہ کسٹم کے حکام سے رابطہ کر لیا اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد گاڑیوں کو واپس لے گئے۔پانچ گاڑیاں ان کے مالکان کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر ہاؤس میں حفاظتی نقطہ نظر کھڑی کی گئیں۔ان پانچ گاڑیوں میں سے دو گاڑیاں کسٹم حکام کے حوالہ کر دی گئی ہوئی ہیں۔جہاں سے وہ ان گاڑیوں کو واپس UKلے جاچکے ہیں۔جبکہ تین گاڑیاں مالکان کی رضا مندی سے ضلعی انتظامیہ نے اپنے کنٹرول میں لے کر اپنی بحفاظت ڈپٹی کمشنر ہاؤس میں پارک کر رکھا ہے۔دفتر ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں گاڑیاں رکھنے کا محض مقصد میرپورکے شہریوں (اوورسیز) کی گاڑیوں کو تحفظ فراہم کر نا تھا چونکہ اوور سیز کا تھانہ میں گاڑیاں کھڑی رکھنے پر تحفظات ہیں۔سوشل میڈیا پر جو بے بنیاد خبریں شائع /تشہیر کی جارہی ہے اس کا حقیقت سے کوئی تعلق واسطہ نہ ہے جو تین عدد گاڑیاں باقی کھڑی ہیں ان کے مالکان کسٹم احکام سے رابطہ کرتے ہوئے اپنی گاڑیوں کی واگزاری /ریگولر ائزیشن کی کارروائی تحت قانون کرواسکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,26,جولائی,2023) — ہم اپنے خلاف سب کچھ بردداشت کرسکتے ہیں لیکن ناموس رسالت ﷺ اورحرمت قرآن کے بارے میں گستاخی بردداشت نہیں کرسکتے آپ ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کرنے والے کی ایک ہی سزا ہے کہ اس کاسرتن جداکردیاجائے ہم قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والوں کوخبردار کرتے ہیں کہ ہمارے غازی گستاخوں کوسزادینے کے لئے تیارہیں قادیانی اسلام دشمن سرگرمیاں فوری طورپرترک کردیں قادیانی شعائراسلامی کواستعمال نہیں کرسکتے ہیں ہم قادیانیوں کوخبردار کرتے ہیں کہ وہ 9 محرم سے پہلے دولیاہ جٹاں میں انہوں نے جوشعائراسلام اپنی عبادت گاہوں پر بنائے ہوئے ہیں انہیں فوری طوپرمٹادیں قادیانی غیرمسلم اقلیت ہیں وہ شعائراسلام استعمال نہیں کرسکتے قادیانی کافرہیں مقررین نے عالم اسلام سے پرزورمطالبہ کیا کہ ان تمام ممالک کابائیکاٹ کریں جونبی کریم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی اورقرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کے جرم میں ملوث ہیں سویڈن کامکمل بائیکاٹ کیاجائے اوراس کے سفیرکوفوری طورپرملک بدر کیاجائے اورسخت ترین ایکشن لیاجائے اوران ممالک کوسخت ترین پیغام دیاجائے کہ اگر آئندہ اس قسم کی کسی نے ناپاک جسارت کی توہرگز ہرگز بردداشت نہیں کی جائے گی اس کامنہ توڑ جواب دیاجائیگا نبی کریم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کرنے اورقرآن پاک کی بے حرمتی کاسنگین ترین جرم کرنے پرغوری چلایاجائے انہوں نے کہاکہ عالم اسلام کااتحاد ناگزیر ہیں اغیار کی اسلام اورمسلمانوں کے خلاف سازشوں کاڈٹ کرمقابلہ کیاجائے اوراسلام اورمسلمانوں کے خلاف ہرسازش کابھرپورجواب دیاجائے پاکستان ایک اسلامی ایٹمی ملک ہے اورعالم اسلام کاقلعہ ہے پاکستانی حکمرانوں کوجرات مندانہ موقف اختیارکرناچاہئے اوراپناغیرت مندانہ کرداراداکرناچاہیے معذرت خواہانہ رویہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ترک کرناہوگا اگرحکمران جرات مندانہ کردارادانہیں کرسکتے تو تحریک لبیک کے کارکن ہروقت تیار ہیں اسلام اورمسلمانوں کے خلاف ہرسازش کابھرپور جواب دیں گے گستاخ رسول کی ایک ہی سزا سرتن سے جدا گستاخ قرآن کی ایک ہی سزا غوری چلا جائے ان خیالات کااظہار مقررین نے حمیدآباد چوک چکسواری میں تحفظ ناموس رسالت ﷺ وتحفظ قرآن پاک مارچ کے اختتام پرمنعقدہ جلسہ عام کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے خطاب کرنے والوں میں تحریک لبیک پاکستان وآزادکشمیر کے مرکزی ومقامی قائدین حضرت پیر مولانا فیصل محمود گیلانی آستانہ عالیہ چورہ شریف مولانا محمدعمران رضوی محمدنعیم چٹھہ مفتی کبیر احمدسعیدی مولانا محمدزبیر احمد اوردیگرمقررین شامل ہیں جلسہ عام کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیاقاری محمدادریس نورانی نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی ساجدمحمود رضوی نے ہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کیا ثاقب رضا رضوی نے نقابت کے فرائض انجام دیے پیش ازیں تحریک لبیک چکسواری کے زیراہتمام تحریک لبیک چکسواری کے مرکزی دفتر حمیدآباد سے عظیم الشان تحفظ ناموس رسالت ﷺ وقرآن پاک مارچ کے حوالے سے ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت تحریک لبیک پاکستان وآزادکشمیر کے مرکزی ومقامی قائدین حضرت پیر مولانا فیصل محمود گیلانی آستانہ عالیہ چورہ شریف مولانا محمدعمران رضوی محمدنعیم چٹھہ مفتی کبیر احمدسعیدی حاجی چودھری محمدشفیق الرحمان سمیت دیگرقائدین نے کی ریلی کے شرکاء نے چکسواری بازار کاچکرلگایا چکسواری کی فضا ء لبیک لبیک لبیک یارسول اللہ گستاخ رسول کی ایک ہی سزا سرتن سے جدا تاجدارختم نبوت زندہ باد زندہ باد حرمت قرآن زندہ باد زندہ کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی شرکاء میں زبردست جذبہ ایمانی پایاگیا ریلی کے شرکاء نے ریلی کے شروع سے لے کرآکرآخرتک انتہائی مذہبی جوش وجذبے اوربہترین نظم وضبط کامظاہرہ کیاتھانہ پولیس چکسواری کے ایس ایچ او عمیررشید نفری کے ہمراہ سارا وقت موقع پرموجودرہے اورزبردست سیکیورٹی انتظامات کیے اورکڑی نگرانی کرتے رہے اورٹریفک بھی بحال رہی ہرلحاظ سے مثالی امن وامان کی فضاء قائم رہی تحریک لبیک کے ذمہ داران اورشرکاء ریلی وجلسہ عام نے بھی بہترین ڈسپلن کامظاہرہ کیااورانتظامیہ باالخصوص تھانہ پولیس چکسواری کے ساتھ بھرپورتعاون کیا یہ ریلی ہرلحاظ سے کامیاب اورپرامن رہی جس کاسہرا انتظامیہ تھانہ پولیس چکسواری کے ایس ایچ او عمیررشید ان کے سٹاف اورتحریک لبیک کاکارکنوں اورشرکاء ریلی کی بہترین نظم وضبط اورمثالی تعاون کے سرہے۔ حاجی محمدشفیق الرحمن سرپرست اعلے تحریک لبیک پاکستان آزادکشمیر ضلع میرپور نے مرکزی قائدین مقامی قائدین کارکنوں کی بھرپو رشرکت ریلی وجلسہ عام کوکامیاب بنانے پرشکریہ اداکیا اورریلی کے تمام شرکاء کے مثالی نظم وضبط اورانتظامیہ کے بہترین انتظامات پران کاشکریہ اداکیااور خراج تحسین پیش کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,26,جولائی,2023) —ڈائریکٹر پاک کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنسز میرپور پروفیسر سید مطیع الحسن شاہ بخاری نے ایچ ای سی کے نام سے منسوب ادارہ پاک کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنسز میرپور کے غیر قانونی ہونے کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ ان کے ادارہ کی ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان میں نہ تو رجسٹریشن ہے اور نہ ہی گریجویشن یا پوسٹ گریجویشن کلاسز کا اجراء کبھی ہوا۔ادارہ کے خلاف سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے پھیلائی جانے والی بے بنیاد خبروں سے ادارہ کی ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش کی گئی ہے گزشتہ دو سال پہلے بھی اس طرح کی خبر پھیلائی گئی تھی جس کی تحقیقات مختلف حکومتی اداروں اور ایجنسیوں نے بھی کی تھی اور انہیں بھی کوئی شواہد نہیں ملے تھے۔گزشتہ روز پھر ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان سے منسوب کرکے ایک خبر اسی طرح کی گردش کررہی ہے جس کے بارے میں وضاحت کرنا ضروری تھا۔انہوں نے کہاکہ پاک کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنسز آزاد جموں و کشمیر ثانوی و انٹرمیڈیٹ تعلیمی بورڈ میرپور میں 1999 اور نظامت تعلیمات کالجز مظفرآباد میں باقاعدہ رجسٹرڈ ہے جہاں انٹرمیڈیٹ تک تعلیم دی جاتی ہے اوراس کی تجدید ہر سال نظامت تعلیمات کالجز مظفرآباد کرتا ہے۔ ادارہ ہذا کی رجسٹریشن الحمدللہ سیشن 25-2023 تک ہو چکی ہے۔ پاک کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنسز میرپور میں نہ تو کبھی گریجویشن اور نہ ہی پوسٹ گریجویشن لیول کی کلاسز کا اجراء ہوا اس طرح HEC سے الحاق/ رجسٹریشن کا کوئی سوال ہی نہیں بنتا۔ قبل ازیں بھی دو سال ایچ ای سی سے منسوب کرکے پاک کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنسز کے خلاف غیر قانونی ادارہ ہونے کی بابت خبر نشر کی گئی تھی جسکی تحقیقات کے دوران کوئی شواہد نہیں پائے گے اور نہ ہی ہمارے ادارے کی طرف سے ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں رجسٹریشن کے لئے اپلائی کیا گیا۔ادارہ پاک کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنسز میرپور راقم کی زیر نگرانی عرصہ 18 سال سے تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات سر انجام دے رہا ہے۔ ہر سال ایلیمنٹری و تعلیمی بورڈ میرپور میں پہلی 20 پوزیشنز میں سے ہمارے اداریکی نمایاں پوزیشنز ہوتی ہیں جبکہ اسی ادارہ سے انٹرمیڈیٹ پاس کرنے والے سینکڑوں طلباء وطالبات ایم بی بی ایس، انجینئرنگ،کمپوٹرسائنسز، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں پاکستان کی معیاری یونیورسٹیوں میں داخلہ لیتے ہیں جو ادارہ کے معیاری ہونے اور نظام تعلیم کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ رکھنے کی واضح کوشش ہے۔اگر ادارہ ہذا غیر قانونی ہوتا تو ایسا ممکن نہ ہوتا۔انہوں نے میڈیا نمائندگان سے گزارش ہے کہ ادارہ کے نام کے ابہام کی وجہ سیادارہ کی ساکھ کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے لہذا وہ ان کے وضاعتی بیان کو شائع کرکے ابہام کو دور کریں ۔انہوں نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان سے بھی اپیل کی ان کی نسبت سے غلط اور بے بنیاد خبریں پھیلانے والے عوامل کے خلاف کارروائی کرنے اور پاک کشمیر کمپیوٹر سائنسز میرپور کیحوالے سے اپنی ویب سائٹ اور میڈیا کے نام حقائق پر مبنی پریس ریلیز جاری کریں تاکہ عوام الناس میں پائے جانے والے ابہام کی اصطلاح ہوسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,26,جولائی,2023) —ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپور ڈاکٹر فدا حسین راجہ نے کہا ہے کہ مون سون کے رواں موسم میں معمول سے زیادہ بارشوں کی وجہ سے بارشی اور گھریلو پانی کی مناسب اور ضرورت کے مطابق نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے گھروں،دکانوں،پارکوں،گھروں کے کے اندر اور باہر پڑے ناکارہ اور ناقابل استعمال برتنوں،پودوں کے گملوں،بے کار پڑے گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کے ٹائروں، واٹر فلٹریش پلانٹس، بورنگ اور واٹر سپلائی کے ذریعے نلکوں کے قریب کھڑے پانی کی نکاسی کا مناسب بندوبست اور اہتمام کرکے ڈینگی وائرس کا سبب بننے والے لاروے کی پیدائش اور مچھروں کی افزائش کو بڑے پیمانے پر روک کر ڈینگی بخار کی ہلاکتوں اور خطرات سے نہ صرف خود محفوظ رہا جا سکتا ہے۔بلکہ اپنے اہل خانہ باالخصوص بچوں اور بڑی عمر کے افراد اور اہل محلہ کی صحت اور زندگیوں کو بھی بچایا جا سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی سربراہی میں انسداد ڈینگی وائرس سے بچاؤ میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ میٹنگ میں ڈاکٹر فاطمہ یعقوب ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر،ڈاکٹرظہیر اقبال ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر، ڈاکٹر محمد علی سینر میڈیکل آفیسر،محمد ریاض اسسٹنٹ ڈائریکٹر سرویلنس EPI میرپور، ظفر اقبال انچارج سیکٹر میرپور کے علاوہ سی ڈی سی فیلڈ سٹاف اور لیڈی ہیلتھ ورکرز نے بھی شرکت کی،اس ضلع میرپور میں موقع پر ڈینگی لاروہ چیک اپ کے لیے جونیئر ٹیکنیشنز سی ڈی سی اور لیڈی ہیلتھ ورکرز پر مشتمل ٹیمیں بھی تشکیل دی گئیں۔ جو ان ڈور (ہاؤس ٹو ہاؤس) اور آوٹ ڈور پارکس، قبرستانوں، ٹاہر شاپس سرکاری اور پرائیوٹ ہسپتالوں، ہوٹلز، کباڑخانہ جات اور کمیونٹی میں ڈینگی لاروہ اور ہیلتھ ایجوکیش مہم و سرویلنس میں حصہ لیں گی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے مزید کہا کہ ڈینگی سیزن شروع ہونے سے پہلے میرپور شہر میں کلین اینڈ سویپ سرگرمیاں ہر حال میں مکمل کرنا ضروری ہیں تاکہ ڈینگی وائرس سیزن شروع ہونے سے قبل تمام ضروری اقدامات اٹھانے جا سکیں اور ڈینگی وائرس پھیلاؤ کو محدود رکھا جاسکے انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کی اس مہم کے دوران محکمہ صحت کو مکمل سپورٹ اور معاونت حاصل رہے گی۔ ہدف مکمل اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیموں کو تعریفی اسناد اور انعام سے نوازا جائے گا اور کوتاہی برتنے والی ٹیموں اور ملازمین کے خلاف سخت ترین کارروائی سے بھی دریغ نہیں کیا جائے گا۔