کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,25،جولائی,2023)—کلر سیداں پولیس کی اہم کاروائی،تہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب03ملزمان گرفتار،ملزمان میں باپ اور02بیٹے شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب 03 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں باپ محمد وزیر اور بیٹے یاسر اور اسماعیل شامل ہیں۔ملزم یاسر نے اپنے بھائی اور باپ کے ساتھ ملکر چھریوں کے وار کرکے رخسانہ بی بی اور اسکے بیٹے صغیر کو قتل جبکہ اسکے شوہر شبیر کو زخمی کر دیا تھا۔زخمی شبیر کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھاجو بعد ازاں ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, July 25, 2023) – In a significant development, Kallar Syedan Police have apprehended three wanted suspects in connection with the triple murder case. Among those arrested are the father, Muhammad Wazir, and his two sons, Yasar and Ismail. According to details, the Kallar Syedan Police launched an operation to apprehend the three suspects in relation to the murder case involving the tragic deaths of three individuals. Yasar, in collaboration with his father and brother, committed the heinous act by brutally stabbing Rukhsana Bibi and her son Sagheer, while also injuring her husband, Shabbir.
Shabbir was immediately rushed to the hospital with serious injuries but unfortunately succumbed to his wounds shortly after admission. The incident left the entire community in shock and grief.
SP Muhammad Nabeel Khokhar assured that the arrested suspects would face a fair trial with solid evidence presented before the court. He emphasized that all possible resources are being employed to ensure that those involved in grave criminal cases are brought to justice swiftly and decisively.
ڈھوک مک میں دوہرے قتل کیس کے زخمی 75سالہ محمد شبیر ایک ہفتہ موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئے
75-year-old Muhammad Shabir, injured in the double murder case in Dhok Mak, lost his life after a week of life and death struggle
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,25،جولائی,2023)—بلدیہ کلر سیداں کی وارڈ ڈھوک مک میں دوہرے قتل کیس کے زخمی 75سالہ محمد شبیر ایک ہفتہ موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی انسپکٹر ایچ آئی یو ملک مظہر اکرام اور اے ایس آئی راجہ شاہد محمود راولپنڈی ہسپتال پہنچ گئے اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پوسٹمارٹم کروانے کے بعد نعش کو لواحقین کے حوالے کر دیا ہے۔یاد رہے کہ 19جولائی کو یاسر نامی ملزم نے اپنے ساتھیوں کیساتھ مل کر محمد شبیر کی بیوی مسماۃ رخسانہ اور بیٹے صغیراحمد کو چھریوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا جبکہ محمد شبیر کو شدید زخمی حالت میں راولپنڈی منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا اسے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے ثاقب شبیر کی نماز جنازہ مہیرا سنگال میں ادا کی گئی
The funeral of Saqib Shabbir, who died in the Greece boat accident, was offered in Maira Sanghal
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,25،جولائی,2023)—کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی نوجوان ثاقب شبیر ولد محمد شبیر اعوان کی میت قطر ائر لائن کے ذریعے گزشتہ شب اسلام آباد ائرپورٹ پر منتقل کی گئی۔ دو نوجوان عدیل اور عاطف بدستور لاپتہ ہیں،یہ تینوں نوجوان بہتر مستقبل کے لیئے اٹلی جانے کے لیئے لیبیا گئے تھے۔ کافی مدت سے ان کا پاکستان اپنے گھروں سے رابطہ منقلع ہے،ایک نوجوان ثاقب شبیر کی میت گزشتہ شب یونان کے دارالحکومت ایتھنز سے قطر ائرویز کے ذریعے اسلام آباد منتقل کی گئی۔ نماز جنازہ پیر کے روز کلرسیداں بلدیہ کی وارڈ نمبر ایک مہیرا سنگال میں ادا کی گئی جس میں مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری افتخار احمد وارثی،حاجی اخلاق حسین،فرخ اقبال، حاجی محمد اسحاق،عاطف اعجاز بٹ،عابد حسین زاہدی،چوہدری توقیر اسلم،شیخ حسن سرائیکی،مرزا مظفر اقبال بیگ،چوہدری محمد حنیف،راجہ نوید قیصر،چوہدری محمد صدیق،راجہ اظہر سلطان،راجہ اعجاز مصطفی،اکرام الحق قریشی،عاطف وارثی،راجہ امجد بگھاروی،حاجی ریاست حسین،مرزا سہیل اطلس اور دیگر نے شرکت کی۔
یوسی کنوہا کے گاوں سہور راجگان میں سوئی گیس کی فراہمی کا سنگ بنیاد
Foundation stone laid for supply of Sui gas in village Sahoor Rajgan of UC Kanoha
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,25،جولائی,2023)—مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وائس چیئرمین چوہدری شاہد گجر نے یوسی کنوہا کے گاوں سہور راجگان میں سوئی گیس کی فراہمی کا سنگ بنیاد رکھا جبکہ موہڑہ دھیال اور ملحقہ علاقوں میں آج سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔شاہد گجر نے سہوٹ راجگان میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیئے برانچ لائن کا باضابطہ سنگ بنیاد کرتے ہوئے کہا کہ یوسی کنوہا کی عوام کو سوئی گیس جیسے میگا پراجیکٹ کی فراہمی پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی،حافظ عثمان عباسی اور راجہ طلال خلیل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دھانی کرائی کہ شاہد خاقان عباسی نے یوسی کنوہا کی تمام آبادیوں کو گیس کی فراہمی کا حکم دیا ہے۔ عوام اطمینان رکھیں کسی بھی آبادی کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ یوسی کنوہا کی سو فیصد آبادی کو سوئی گیس مہیا کرکے دم لیں گے جبکہ آج بروز بدھ موہڑہ دھیال میں کام کا اغاز کیا جائے گا۔
کنوہا میں گیس کی فراہمی کا سہرا مسلم لیگ ن اور شاہد عباسی کو جاتا ہے۔ نمبردار اسد عزیز
Credit goes to PML-N and Shahid Abbasi for gas supply in Kanoha, Numberdar Asad Aziz
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,25،جولائی,2023)—برطانیہ میں مقیم مسلم لیگ ن کے رہنما نمبردار اسد عزیز نے یوسی کنوہا میں سوئی گیس کی فراہمی پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،حافظ عثمان عباسی اور سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یوسی کنوہا کل بھی مسلم لیگ کا گڑھ تھا آج بھی ہے اور آنے والے کل میں بھی ہو گا۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ آج پوری قوم کی نظریں میاں نواز شریف پر لگی ہوئی ہیں وہی اس ملک کو گرداب سینکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔ لہذہ عوام یاد رکھیں کہ کنوہا میں گیس کی فراہمی کا سہرا مسلم لیگ ن اور شاہد عباسی کو جاتا ہے۔
موٹرسائیکل سوار چوہدری محمد طیب جاں بحق
Motorcyclist Chaudhry Mohammad Tayyab killed in fatal accident
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,25،جولائی,2023)—کلرسیداں تھوہا خالصہ روڈ پر موٹرسائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم سے موٹرسائیکل سوار چوہدری محمد طیب جاں بحق ہو گیا۔یہ کہوٹہ کے گاؤں بھگون کے صوبیدار غلام مرتضی کا فرزند تھا۔
صحافی شبیر احمد چوہدری کی والدہ محترمہ برطانوی شہرشفیلڈ میں انتقال کر گئیں
The mother of journalist Shabbir Ahmad Chaudhry passed away in Sheffield
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,25،جولائی,2023)—چکسواری آزادکشمیر کے سینئر صحافی شبیر احمد چوہدری کی والدہ محترمہ برطانوی شہرشفیلڈ میں انتقال کر گئیں۔نماز جنازہ مکی مسجد شفیلڈ میں ادا کر کے وہیں تدفین کردی گئی۔ادہر کلرسیداں پریس کلب کے صدر اکرام الحق قریشی و دیگر نے شبیر احمد چوہدری سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
قتل اور دیگر افراد کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
Wanted crimnal arrested in case of murder and wounding of other persons
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,25،جولائی,2023)—راولپنڈی پولیس کی کاروائی،قتل اور دیگر افراد کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قتل اوراقدام قتل کے میں مطلوب اشتہاری مجرم اللہ داد کو گرفتارکرلیا۔ مجرم اشتہاری اللہ داد نے لڑائی جھگڑے کی بناء پر اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کلہاڑیوں کے وار کر کے حاجی لونگ خان کو قتل اوردیگر افراد کو زخمی کر دیا تھا۔واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ روات میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔اشتہاری مجرم کے 05ساتھی قبل ازیں گرفتار ہوکر چالان ہوچکے ہیں۔ ادہر روات پولیس نے ملزم ولید سے 01چھری برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔