سلاؤ۔ یوکے (پوٹھوار ڈاٹ کام محمد نصیر راجہ، 24 جولائی، 2023) – سلاؤ کے مضافات میں سُلطانیہ ریسٹُورنٹ کُھل گیا۔ افتتاحی تقریب میں صاحبزادہ انوار الاسلام آف لُوٹن کی خصوصی شرکت۔ سلاؤ برکشائر انگلینڈ (یوکے) کے مضفات میں واقع خوبصورت اور سرسبز و شاداب علاقہ میں مین روڈ (بیکنز فیلڈ روڈ A355) پر فارنہم کامن میں ایشیائی حلال کھانوں کا ریسٹورنٹ ”سُلطانیہ موٹل اینڈ کیٹرنگ“ کھل گیا ہے۔ جبکہ رہائش کیلئے صاف ستھرے اٹیچ باتھ کمرے بھی دستیاب ہیں۔ سلطانیہ ریسٹورنٹ کا مُبارک افتتاح جناب پیر صاحب صاحبزادہ انوار الاسلام کے دعائیہ کلمات سے ہوا۔ جنہوں نے ہوٹل کے کاروبار میں خیر و برکت کیلئے دعا فرمائی۔ خانقائے سلطانیہ دربار شریف جہلم صاحبزادہ محمد انوار الاسلام صاحب، قبلہ حضرت صاحب قاضی محمد صادق المعروف خواجہ عالم گلہار شریف کوٹلی آزاد کشمیر کے پوتے ہیں۔ جو 31 دسمبر 2008 ء کو پردہ فرما گئے ہیں۔ صاحبزادہ انوار الاسلام جناب حافظ عبدالواحد المعروف حاجی پیر صاحب (مرحوم) کے صاحبزادے ہیں۔ جبکہ جناب جی صاحبزادہ حافظ محمد زاہد سلطانی صاحب کے بھتیجے ہیں۔ صاحبزادہ صاحب روحانی سلسلہ گلہار شریف کوٹلی آزاد کشمیر اور دربار کالا دیو جہلم، پنجاب پاکستان سے منسلک ہیں۔ جن کا مرکزی روحانی تعلق چیچیاں شریف سے ہے۔ کوٹلی آزاد کشمیر دنیا بھر میں مدینۃ المساجد کے نام سے جانا جاتا ہے۔ صاحبزادہ حافظ انوار الاسلام لُوٹن یوکے میں مقیم ہیں۔ جامع الااکبریہ مسجد لوٹن میں درس و تدریس کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سُلطانیہ ریسٹورنٹ کا افتتاح انتہائی سادگی سے دعائیہ تقریب 6 جولائی 2023 ء بروز جمعرات کو ہوا۔سلطانیہ موٹل اینڈ کیٹرنگ ریسٹورنٹ سلاؤ سے موٹر وے M40 جنکشن 2 کی طرف جاتے ہوئے راستے میں کھلے مضافات میں فارنہم کامن میں دائیں طرف آتا ہے۔ہوٹل کی افتتاحی تقریب میں شریک مہمانوں میں مہمان خصوصی جناب صاحبزادہ انوار الاسلام کے علاوہ صاحبزادہ سیّد مظلوم حسین شاہ (برمنگھم)، قاضی محمد الیاس، حافظ اسرار احمد، حافظ محمد صادق، حافظ نعیم، حافظ محمد زراعت، حافظ محمد کبیر، حافظ خادم حسین، حافظ گفتار حسین، چوہدری محمد محفوظ، چوہدری محمد یٰسین (برمنگھم)، افتخار حسین، راجہ محمد سلیم (لوٹن)، صاحبزادہ سیّد رافع حسین شاہ،حاجی عبدالرحیم نارمہ، عبدالقادر رحیم نارمہ، عبدالماجد رحیم نارمہ، چوہدری زیام کلیال، ساجد جنجوعہ اور چوہدری آصف یٰسین کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ سلطانیہ ریسٹورنٹ کا عملہ خوش اخلاق اور اعلیٰ معیاری کھانے بنانے کا ماہر ہے۔بہترین ماحول میں اچھے، لذیذ، چٹ پٹے، چٹخارے دار اور معیاری کھانے کھانے کیلئے تشریف لائیں۔ سلطانیہ ریسٹورنٹ دن کے 12pm سے لے کر رات کے 11pm تک ساتوں دن کھلا رہتا ہے۔کار پارکنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔ ہوٹل مالکان چوہدری یٰسین، رحیم نارمہ، افتخار کلیال اور مظلوم شاہ آپکی خدمت کیلئے چشم براہ ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ پسند آپکی اور پیشکش ہماری۔ نجی پارٹیوں کیلئے بھی مناسب ریٹ پر کھانا تیار کرکے بھیجا جاتا ہے۔
Slough, UK (Pothwar.com, Muhammad Naseer Raja, July 24, 2023) – A beautiful and lush green area in the outskirts of Slough now boasts an exquisite Asian halal cuisine restaurant named “Sultania Motel and Catering.” Located on the main road (Beaconsfield Road A355) in Farnham Common, the restaurant offers a range of Asian delicacies. Additionally, clean and comfortable attic rooms are available for accommodation.
The auspicious inauguration of Sultania Restaurant took place with the gracious presence of Saibzada Anwar-ul-Islam of Luton, who blessed the establishment with his prayers. The restaurant’s business was initiated with prayers for prosperity and blessings.
Saibzada Anwar-ul-Islam, who is the grandson of Hazrat Syed Qazi Muhammad Sadiq, famously known as Khawaja Alam Ghallari Sharif, Kotli Azad Kashmir, and Kala Dew Jhelum, Their spiritual connection traces back to Chichian Sharif.
Currently residing in Luton, UK, Saibzada Anwar-ul-Islam actively engages in education and religious activities at Jammia Al-Akbaria Masjid in Luton.
The grand opening ceremony of Sultania Motel and Catering Restaurant took place with utmost simplicity and prayers.
The distinguished guests who graced the occasion included Saibzada Anwar-ul-Islam, Syed Mazloom Hussain Shah (Birmingham), Qazi Muhammad Ilyas, Hafiz Israr Ahmed, Hafiz Muhammad Sadiq, Hafiz Naeem, Hafiz Muhammad Zarait, Hafiz Muhammad Kabir, Hafiz Khadim Hussain, Hafiz Guftar Hussain, Chaudhry Muhammad Mafooz, Chaudhry Muhammad Yasin (Birmingham), Iftikhar Hussain, Raja Muhammad Saleem (Luton), Syed Rafi Hussain Shah, Haji Abdul Rahim Narma, Abdul Qadir Rahim Narma, Abdul Majid Rahim Narma, Chaudhry Ziyam Khayal, Sajid Janjua, and Chaudhry Asif Yasin, among others.
The owners of the hotel, Chaudhry Yasin, Rahim Narma, Iftikhar Khayal, and Mazloom Shah, extend their heartfelt gratitude and invite everyone to experience their delectable offerings. They assure visitors that their satisfaction is the restaurant’s ultimate reward. The restaurant also caters to private parties at reasonable rates, providing a diverse and mouthwatering menu.
چوہدری محمد محفوظ کی رہائشگاہ پر راجہ لیاقت جنجوعہ آف مٹور کی آمد۔
Arrival of Raja Liaquat Janjua of Mator at the residence of Chaudhry Muhammad Mahfooz
سلاؤ۔ یوکے (پوٹھوار ڈاٹ کام محمد نصیر راجہ، 24 جولائی، 2023) – چوہدری محمد محفوظ کی رہائشگاہ پر راجہ لیاقت جنجوعہ آف مٹور کی آمد۔ سلاؤ میں مقیم چوہدری محمد محفوظ آف سہنسہ، کوٹلی آزاد کشمیر کی رہائشگاہ پر پاکستان کے علاقہ مٹور، کہوٹہ سے تعلق رکھنے والے حاجی راجہ محمد لیاقت جنجوعہ آف ہیئز (لندن) کی وفد کے ہمراہ آمد۔ 18 جولائی 2023 ء کو راجہ لیاقت خان کے ہمراہ آنے والے وفد میں انکے فیملی ممبران راجہ ایاز جنجوعہ، راجہ تیمور جنجوعہ اور راجہ طیب جنجوعہ و دیگر شامل تھے۔ جبکہ صحافی ساجد جنجوعہ کشمیری نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی۔ چوہدری محفوظ اور راجہ لیاقت نے دو طرفہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر رونماء ہونے والے معاملات اور واقعات پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کے فروغ کیلئے عام انتخابات وقت پر منعقد کیے جائیں۔ اوورسیز کشمیری اور پاکستانی ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کی ترقی اور سلامتی کیلئے دعاگو ہیں۔ پاکستان ہم سب کی امیدوں کا مرکز ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت حاصل ہونی چاہیے۔ قومی اداروں کو مزید فعال کیا جائے۔ ہر شخص قانون کا احترام کرے اور آئین کے دائرے میں رہ کر کام کرے۔ میڈیا کو آزادیئ اظہاررائے کا پورا حق دیا جائے۔ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہوتا ہے۔ جو سرکار پر تعمیری تنقید اصلاح کیلئے کرتی ہے۔ عوام کو سستا روزگار اور انصاف مہیا کیا جائے۔ جبکہ اشیائے خورد و نوش اور بجلی، تیل اور گیس سستی ہونی چاہیے۔ برٹش پاکستانیوں کو وطن کے موجودہ حالات پر تشویش ہے۔ کیونکہ عام آدمی کی زندگی مہنگائی کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے۔ بیرون ملک سے جو زرمبادلہ وطن عزیز کو بھیجا جاتا ہے۔ اس میں سے کچھ حصہ عوام کی بہتری، صحت و تعلیم پر بھی خرچ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی مؤثر آواز ہے۔ وہ بھارت پر دباؤ ڈالے کہ مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرے اور کشمیریوں کو آزادی دے۔ تاکہ وہ بھی بھارت کے ظلم و جبر سے نکل کر آزاد فضاؤں میں سکون کا سانس لے سکیں۔ دونوں راہنماؤں نے یورپی مُلک سوئیڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی پر تشویش کا اظہار کیا اور اس واقعہ کی پُرزور مذمت کی ہے۔ انہوں نے سوئیڈش گورنمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس طرح کے دالخراش واقعات کی روک تھام کرے۔ جس سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوتی ہے۔
میاں عبدالحکیم مرحوم کی وفات پر سلیم خان بھٹی کا اظہار تعزیت
Salim Khan Bhatti’s condolences on the death of late Mian Abdul Hakeem
سلاؤ۔ یوکے (پوٹھوار ڈاٹ کام محمد نصیر راجہ، 24 جولائی، 2023) – میاں عبدالحکیم مرحوم کی وفات پر سلیم خان بھٹی کا اظہار تعزیت۔ موضع پساریاں، تحصیل سہنسہ ضلع کوٹلی آزاد کشمیر کی بزرگ ہستی میاں عبدالحکیم صاحب 12 جولائی 2023 ء کو 103 برس کی عمر میں رضائے الٰہی سے وفات پا گئے تھے۔ بعد از نماز جنازہ پساریاں شریف کے قبرستان میں تدفین ہوئی۔ سلاؤ انگلینڈ (یوکے) میں مقیم میاں عبدالحکیم مرحوم کے صاحبزادے میاں عبدالرشید سے کمیونٹی نے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ محمد سلیم خان بھٹی و دیگر نے میاں عبدالرشید صاحب کی رہائشگاہ پر جا کر ان سے انکے والد محترم کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔ جبکہ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کو صبر کی تاکید کی۔ سلاؤ۔یوکے (رپورٹ: صحافی ساجد جنجوعہ کشمیری) ارشد محمود کی وفات پر نوید ملک و دیگر کا اظہار تعزیت۔ چالوے، سلاؤ میں مقیم نوجوان ارشد محمود جو گزشتہ دنوں رضائے الٰہی سے وفات پا گئے تھے۔ ارشد محمود مرحوم کا تعلق خانپور، میرپور آزاد کشمیر سے تھا۔ حاجی چوہدری ولایت حسین مرحوم کے صاحبزادے تھے۔ 18 جولائی 2023 ء بروز منگل کو ارشد محمود مرحوم کی نماز جنازہ جامع مسجد اینڈ اسلامک سینٹر، سٹوک پوجز لین سلاؤ انگلینڈ یوکے میں ادا کی گئی۔ بعد از نماز جنازہ مرحوم کو آہوں اور سِسکیوں کے ساتھ سٹوک روڈ سلاؤ پر واقع قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ جامع مسجد میں اظہار تعزیت کیلئے آنے والے کمیونٹی احباب نے ارشد محمود کے بھائیوں انصر محمود اور ناصر محمود سے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔ ان میں نوید ملک، ندیم چوہدری، محمد شاہد، چوہدری محمد جمیل، ساجد جنجوعہ، حاجی چوہدری محمد جہانگیر، راجہ جاوید خان، محمد سخاوت اور حاجی محمد شبیر کے علاوہ دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ ئ خوانی کی گئی۔ اللہ تعالیٰ ارشد محمود مرحوم کی مغفرت فرمائے۔ انہین جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے جبکہ لواحقین کو صبر دے۔ آمین۔