DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Raja Pervaiz Ashraf allocated money for the construction and repair of the Rajgan road from the damaged Bhata.
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تباہ حال بھاٹہ سے کوری راجگان سڑک کی تعمیر و مرمت کے لیئے رقم مختص کردی
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,24،جولائی,2023)—اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تباہ حال بھاٹہ سے کوری راجگان سڑک کی تعمیر و مرمت کے لیئے رقم مختص کردی دو کلومیٹر سڑک کی تعمیر کے لیئے سوا کروڑ روپے مختص کیئے گئے جس کا ٹینڈر بھی طلب کر لیا گیا یاد رہے کہ سڑک مسلسل عدم توجہی کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی اور لوگوں کو امدورفت میں شدید مشکلات لاحق تھیں۔ یونین کونسل نوردولال کے ماسٹرگلفرازحسین،ماسٹر سعید، مامون الرشید ایڈووکیٹ، عرفان ایوب، ماسٹر لالہ سعید، انجینیئر راجہ تیمور خان اور راجہ فواد بشارت سڑک کے لیئے فنڈز کے اجرا پر راجہ پرویز اشرف راجہ شاہ رخ پرویز کا شکریہ ادا کیا ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 24, July, 2023)- Speaker of National Assembly Raja Pervaiz Ashraf has allocated money for the construction and repair of the Kori Rajgan road from the damaged Bhata. For the construction of two kilometers of road, 1.5 Caror Rps. Master Gulfraz Hussain of Union Council Noor Dolal, Master Saeed, Mamun Al Rasheed Advocate, Irfan Ayub, Master Lala Saeed, Engineer Raja Taimur Khan and Raja Fawad Basharat have thanked Raja Pervez Ashraf, Raja Shah Rukh Pervez for the release of funds for the road.
لوسر کچرا کنڈی کے حوالے سے معززین علاقہ کا ایک اجلاس روات کے قریب راجہ وحید قاسم کی صدارت میں منعقد ہوا
A meeting of the dignitaries of the area was held under the chairmanship of Raja Waheed Qasim near Rawat regarding Loser Garbage Dump
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,24،جولائی,2023)—لوسر کچرا کنڈی کے حوالے سے معززین علاقہ کا ایک اجلاس روات کے قریب راجہ وحید قاسم کی صدارت میں منعقد ہواجس میں پیپلزپارٹی کیایم مقصود قریشی کی قیادت میں پیپلزپارٹی کے وفد نے شرکت کی اس موقع راجہ مشتاق احمد کیانی بابو نزیر احمد کیانی، شاھدہ پروین، راجہ افتخار کیانی، شوکت کیانی اخلاق کیانی، طارق کیانی، ملک قادر، شاہنواز کیانی، جاوید اکرم عظمت کیانی، راشد محمود کیانی، عاشق کیانی،جواد حفیظ کیانی،راجہ حسن کیانی اور معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر راجہ عبدالوحید قاسم نے کہا ہمیں اپنے حقوق کے لئے ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا ہونا پڑے گا جب تک سیاست سے بالاتر ہوکر اپنے حق کی خاطر آواز بلند نہیں کریں گے تو اپنے حقوق سے محروم ہو جائے گے ضلعی انتظامیہ نے کچرا کنڈی کے خاتمے کے لئے پندرہ دن کا ٹائم لیا ہے اگر ہمارا مطالبہ پورا نہ کیا گیا تو ہم پھر احتجاج کے لیئے سڑکوں پر ہوں گے۔
شہریوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ زائرین کو دورہ سعودی عرب بذریعہ سڑک جانے آنے کی اجازت دے
Citizens have demanded the federal government to allow pilgrims to visit Saudi Arabia by road
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,24،جولائی,2023)—شہریوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ زائرین کو دورہ سعودی عرب بذریعہ سڑک جانے آنے کی اجازت دے اس سے جہاز کے سفر کے بھاری اخراجات سے نہ صرف نجات ملے گی بلکہ ذیادہ بڑی تعداد میں وہ لوگ بھی حج عمرہ کر سکیں گے جو اس کے سفری اخراجات کی استطاعت نہیں رکھتے،کئی افراد کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے مکہ مکرمہ تک ایک طرف کا کُل دو طرفہ فاصلہ لگ بھگ 8072 کلومیٹر ہے جس کے لیئے 538 لیٹر پیٹرول درکار ہوگا پاکستانی روپے میں اس سفر کے لیئے ایک لاکھ بیس ہزار سے بھی رقم درکار ہے جبکہ ایران،عراق اور اعودی عرب میں پٹرول مزید سستا ہوجاتا ہے اور اگر ایک کار میں چار افراد سفر کریں گے تو فی مسافر تیس سے پینتیس ہزار کا خرچہ آتا ہے اور اس یکطرفہ سفرکے لیئے صرف تقریباً 50 گھنٹے کا وقت درکار ہے اور یہ سفر چار ایام میں طے کیا جا سکتا ہے لہذہ حکومت بذریعہ سڑک حج و عمرے کو رائج کرے تاکہ عام لوگ بھی یہ سعادت حاصل کر سکیں۔
دوران گشت کار ڈرائیور عمران شفیق سے نشے کے لیے استعمال ہونے والی شیشہ بوتل برآمد
During patrol from car driver Imran Shafiq a glass bottle used for intoxication recovered
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,24،جولائی,2023)— انچارج پنجاب ہائی وے پٹرول چوکپنڈوری چیک پوسٹ چوہدری عامر علی نے دوران گشت کار ڈرائیور عمران شفیق سے نشے کے لیے استعمال ہونے والی شیشہ بوتل برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ملزم انتہائی تیز رفتاری کے باعث کار چلا رہا تھا جسے روک کر چیک کیا گیا تو اس کی بغلی جیب سے شیشہ بوتل نشہ آور برآمد ہوئی جو انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے۔
لیبیا سے اٹلی جاتے یونان میں کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے کلرسیداں کے نوجوان ثاقب شبیر کی میت لواحقین کے سپرد کردی گئی
The body of Saqib Shabbir, a young man from Kallar Syedan, who died in a boat accident in Greece on his way from Libya to Italy, has been handed over to his family
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,24،جولائی,2023)—لیبیا سے اٹلی جاتے یونان میں کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے کلرسیداں کے نوجوان ثاقب شبیر کی میت لواحقین کے سپرد کردی گئی میت رات کو اسلام اباد ائرپورٹ سے لواحقین کے سپرد کر کے کلرسیداں کے قریب میرا سنگال پہنچا دی گئی