کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,23،جولائی,2023)—اٹک کے گاؤں کھنڈا میں قتل ہونے والے دو افراد میں سے ایک کا تعلق کلرسیداں کے گاوں منیاندہ سے ہے اس کا نام شمروز عمر 35 برس تھی اس نے چند برس قبل سرصوبہ شاہ میں نوجوان افراسیاب کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا جس کے بعد یہ گرفتار ہوکر جیل چلا گیا پھر عدالت سے بریت کے بعد اس کی رھائی ممکن ہوئی اور یہ کھنڈا اٹک منتقل ہو گیا جہاں چار ایام قبل یہ ایک زیر تعمیر عمارت میں سویا ہوا تھا کہ نامعلرم افراد کی فائرنگ سے ایک دوسرے ساتھی کے ہمراہ جاں بحق ہو گیا واقعہ میں چار نوجوان بھی زخمی ہوئے۔
Kallar Syedan: Ikram-ul-Haq Qureshi, July 23, 2023 – In a shocking incident, two individuals were killed in the village of Khanda, in Attock, with one of the victims identified as Shamaroz Omar, aged 35, hailing from Manianda Village. Shamaroz was previously involved in a fatal attack in which he murdered Afra Sayab in Sir Sooba Shah. After his arrest and subsequent release due to lack of evidence, he was able to secure his freedom. The incident led to a move to Khanda, Attock, where four days ago, he was found murdered inside an under-construction building along with an unidentified companion. The unfortunate incident also left four other young men injured in the firing.
تحصیل کلرسیداں میں تمام مکاتب فکر کے لوگ ایک دوسرے کے لیے اچھے اور پرامن رحجان رکھتے ھیں
People of all schools of thought in Tehsil Kallar Syedan have good and peaceful intentions toward each other
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,23،جولائی,2023)— جییوآئی تحصیل کلرسیداں کے امیر وجامعہ علوم الاسلامیہ ڈیرہ چوہدری حیات علی چکیالہ کلرسیداں کے مہتمم مولانا احسان اللہ چکیالوی نے کہا ھے کہ ھجری سال کی ابتدا سیدنا عمر فاروق اور نواسہ رسول سیدنا حسین کی شہادت سے شروع ہوتی ھے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ سیدنا عمرفاروق کادور حکمرانوں کے لیے مشعل راہ ھے اسلامی فتوحات ہوں یا نظام مملکت کے اداروں کا قیام اور قوانین ہوں دورفاروقی اپنی مثال آپ ھے آج بھی بہت سے یورپین ممالک میں سیدنا عمر کے بنائے قوانین رائج ھیں اشاعت اسلام کے لیے سیدنا فاروق اعظم کی خدمات ناقابل فراموش ھیں نواسہ رسول سیدنا حسین ابن علی کی قربانی امت مسلمہ کے لیے ظلم کے خلاف جدو جہد کا استعارہ ومثال ھے واقعہ کربلا حق وباطل کے درمیان تمیز کانام ہے، نواسہ رسول نے جان دے کر بھی باطل کے سامنے سرنہیں جھکایا انھوں نے کہا کہ تحصیل کلرسیداں میں تمام مکاتب فکر کے لوگ ایک دوسرے کے لیے اچھے اور پرامن رحجان رکھتے ھیں محرم الحرام میں انتظامیہ اور تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام امن وامان کے قیام میں مثالی کردار اداکرتے ھیں۔
مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید کی سربراہی میں ایک وفد نے میاں محمد نواز شریف سے جدہ میں ملاقات کی
A delegation led by the President of Muslim League-N Saudi Arabia, Sheikh Saeed, met Mian Muhammad Nawaz Sharif in Jeddah
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,23،جولائی,2023)— پاکستان مسلم لیگ نون سعودی عرب کے سیکرٹری اطلاعات ظہیر احمد مغل کی جاری پریس ریلیز کے مطابق مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید کی سربراہی میں ایک وفد نے میاں محمد نواز شریف سے جدہ میں ملاقات کی۔جس میں محمود الحق ڈوگر،مرزا منیر بیگ،چوھدری سجاد علی، یوتھ ونگ کے صدر ملک جی ایم اعوان اور پریس سیکرٹری شیخ اسلم راہی بھی شامل تھے۔ملاقات میں میاں نواز شریف سعودی عرب کی تنظیم کے بارے میں بریفنگ دی گئی میاں نواز شریف نے کہا کہ سعودی عرب نہ صرف حرمین شریفین کی وجہ سے ہم سب کے لیئے محترم و مکرم ہے بلکہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی اس کی عملی امداد کی بدولت پاکستان مشکلات سے نکل جاتا ہے مسلم لیگی تنظیم کا ہر رکن یہاں پڈکستانی سفیر بن کر پاکستان کے وقار کو بلند کرے ہم سب سے مل کر پاکستان کو ایک بار پھر اپنے پاوں پر کھڑا کرنا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی سفارش پر ائیسکو سب ڈویژن چوآ خالصہ نے اندررن شہر کئی دھائیوں سے نصب ایچ ٹی لائن ختم کردی
On the recommendation of Speaker National Assembly Raja Pervaiz Ashraf, ISCO sub-division Choa Khalsa terminated the HT line installed from several centers in Choa Khalsa
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,23،جولائی,2023)—اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی سفارش پر ائیسکو سب ڈویژن چوآ خالصہ نے اندررن شہر کئی دھائیوں سے نصب ایچ ٹی لائن ختم کردی یہ لائن اطراف کی ابادیوں کے لیئے مسلسل خطرہ بنی ہوئی تھی ائیسکو چوآخالصہ کے عالمگیر پراچہ نے اس کے متبادل چوآخالصہ بائی پاس پر نئی ایچ ٹی لائن کی تجویز پیش کی جسے راجہ پرویز اشرف نے ممکن کر دکھایا جس پر ایچ ٹی لائن اندرون شہر ختم کر کے اسے بائی پاس پر منتقل کردیا اب اندرون شہر صرف ایل ٹی لائن چلے گی جس سے حادثات کے امکانات ختم ہو گئے ہیں چوا خالصہ کے شہریوں نے لائن کی منتقلی پر راجہ پرویز اشرف اور عالمگیر پراچہ کا شکریہ ادا کیا۔
گزشتہ ماہ یونان کشتی حادثہ میں جاں بحق یونے والے15 پاکستانیوں کی حتمی فہرست جاری،حکومت کی جانب سے نعشوں کی پاکستان منتقلی شروع،
The final list of 15 Pakistanis who died in the Greece boat accident last month has been released. The government has started transferring the bodies to Pakistan
یونان/کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,23،جولائی,2023)—گزشتہ ماہ یونان کشتی حادثہ میں جاں بحق یونے والے15 پاکستانیوں کی حتمی فہرست جاری،حکومت کی جانب سے نعشوں کی پاکستان منتقلی شروع،تمام اخراجات پاکستان حکومت برداشت کرے گی۔ 10 پاکستانیوں کی میتیں لاہور اور اسلام اباد ائرپورٹ پر ورثا کے سپرد کر دی گئیں۔مزید میتیں اتوار کو پاکستان پینچیں گی۔ جان بحق ہونے والیایک نوجوان کا تعلق کلرسیداں سے بھی ہےیونان کے دارالحکومت ایتھنز میں تعنیات پاکستانی سفیر مرزا رفاقت نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشتی حادثے کے بعد یونان حکومت نے ملنے والی تمام نعشوں کی بائیو میٹرک کروا لی تھی جس کی مدد سے نعشوں کی تصدیق ممکن ہوئی انہوں نے بتایا کہ دس پاکستانیوں کی میتیں جمعہ کو لاہور اور اسلام اباد میں لواحقین کے سپرد کر دی گئیں تین نعشین ہفتہ کو پاکستان منتقل کردی گئیں مزید دو نعشیں 25 جولائی تک پاکستان منتقل کر کے اپریشن مکمل کر لیا جائے گا انہوں نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والے 15 پاکستانیوں کی شناخت کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد میتوں کی پاکستان منتقلی کا کام جاری ہے میت گھر تک پہنچانے کے تمام اخراجات پاکستان حکومت برداشت کرے گی۔ایتھنز کا پاکستانی سفارت خانہ یونان اور پاکستانی حکومتوں کے ساتھ ساتھ لواحقین کے ساتھ بھی مسلسل رابطے میں ہے اور پاکستان پہنچنے کے بعد میتوں کو گھروں تک پہنچانے کے لیے ایمبولینس سروس بھی مہیا کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یونان کشتی حادثے میں جو افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ان میں ضلع گجرات کے چھ نوجوان عبدالواحد، سفیان عباس، محمد طاہر، عدنان، معاذ صدیق اور شہباز احمد شامل ہیں گوجرانوالہ کے چار نوجوان ناصر علی، ارسلان علی، انعام علی اور ابوبکر عارف جبکہ علی اعجاز کا تعلق ضلع منڈی بہاوالدین سے یے۔ خاور حسین شیخوپورہ، محمد نعیم وہاڑی، ثاقب بشیر کلرسیداں راولپنڈی جبکہ محمد یوسف کا تعلق پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے ضلع میرپور سے تھا۔یاد رہے کہ گذشتہ ماہ غیر قانونی طور پر لیبیا سے یورپ جانے والے 350 پاکستانیوں کی کشتی یونان کے ساحل کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی تھی۔جن میں سے صرف پاکستانی نعشیں ملی ہیں جس کے بعد مزید تلاش کا کام ختم کردیا گیا۔