DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: “Contaminated Milk and Yogurt Found Mixed with Harmful Chemicals and Other Unsafe Ingredients sold in Kahuta”

کہوٹہ اور گردونواح میں ملاوٹ شدہ دودھ دہی جو پوڈر کمیکل سرف و دیگر مضر صحت چیزیں ملا کر تیار کیا جاتا ہے

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23جولائی2023)
کہوٹہ اور گردونواح میں ملاوٹ شدہ دودھ دہی جو پوڈر کمیکل سرف و دیگر مضر صحت چیزیں ملا کر تیار کیا جاتا ہے روزانہ چھ ٹینکر آتے ہیں کسی نے پینا فلیکس لگا کر مختلف دینی نام لکھ کر لگائے ایک ایک شخص نے شہر میں چھ چھ دوکانیں کھولی ہیں جامع مسجد روڈ، پنجاڑ چوک، مٹور چوک میں پاکیزہ اسلامی نام و دیگر ناموں سے کھلی دودھ دہی کی دوکانیں عوام میں زہر تقسیم کرنے لگیں 80 روپے کلو دودھ لیکر 200 اور 220 روپے فروخت کیا جا رہا ہے پنجاب فوڈ اتھارٹی محکمہ ہیلتھ کی ملی بھگت سے یہ دھندہ عروج پر ہے چھوٹے بچے اور دیگر افراد گلے اور پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہو گے ای ڈی او ہیلتھ پنجاب حکومت فوری ایکشن لے اور ملاوٹ شدہ دودھ دہی و دیگر مشروبات فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

Kabir Ahmed Janjua, July 23, 2023 – Daily, six tankers arrive carrying adulterated milk and yogurt, laced with toxic chemicals and other harmful substances, in the cities of Kahuta and the surrounding region. Shockingly, some unscrupulous individuals are using fake labels with various religious names to deceive customers. At least eight shops have been discovered operating in Jamia Masjid Road, Panjar Chowk, and Mator Chowk, selling dairy products under different Islamic and non-religious names.

The vendors are distributing the contaminated dairy products to the public, charging exorbitant prices of 200 to 220 rupees per kilo of milk, even though they procure it for a mere 80 rupees. The Punjab Food Authority and the Health Department are now investigating the matter, as the sale of this toxic milk and yogurt is on the rise. Concerns are growing as children and adults consuming these products may be at risk of various health issues, including gastrointestinal problems.

Health officials and the Punjab government have called for immediate action against those involved in the production and distribution of adulterated milk and other beverages. Strict measures are expected to be taken to ensure the safety and well-being of the public.”

انچارج آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ ماجد ستی کی خصوصی ہدایت پرسینٹری سپروائز عمران رشیدکی نگرانی میں مختلف علاقوں میں صفائی کے بہترین انتظامات

Under the special direction of in-charge RWMC Kahuta Majid Satti, under the supervision of Central Supervisor Imran Rashid, the best cleaning arrangements in different areas

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23جولائی2023)
انچارج آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ ماجد ستی کی خصوصی ہدایت پرسینٹری سپروائز عمران رشیدکی نگرانی میں مختلف علاقوں میں صفائی کے بہترین انتظامات، اہل علاقہ کااظہار اطمنان، مونسپل کمیٹی کہوٹہ کی حدود کو انچارج آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ ماجد ستی نے مختلف سینٹری سپروائزکی نگرانی میں دیے ہوئے ہیں آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کے سینٹری سپروائز عمران رشیدکی نگرانی میں آنے والے علاقوں میں صفائی کے بہترین انتظامات کیے گئے ان کی نگرانی میں کام کر نے والا طارق نامی ورکر انتہائی احسن طریقے سے کام کر تا ہے جس پر اہل علاقہ نے اطمنان کا اظہار کیاہے طارق سینٹری ورکرزاور سینٹری سپروائز عمران رشیدنے احسن انداز میں اپنی ڈیوٹی ادا کی شہریوں،عوام علاقہ نے RWMC کہوٹہ کی کارکردگی کو خوب سراہا۔

گکھڑ قبیلے کی زمینوں پر قبضہ کرنے اور ان پر طاقت کے استعمال سے تشدد کروانے کی شدید مذمت

Strongly condemned the occupation of the lands of the Gakhar tribe and violence against them through the use of force

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23جولائی2023)
چیف آرگنائزر پاکستان گکھڑ فیڈریشن کیپٹن (ر) فائز اختر کیانی نے کہوٹہ میں صحافیوں کو مذمتی بیان دیتے ہوئے کہا کہ وزیر آزاد کشمیر سردار محمد حسین کی جانب سے گکھڑ قبیلے کی زمینوں پر قبضہ کرنے اور ان پر طاقت کے استعمال سے تشدد کروانے کی شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر بہبود آبادی آزاد کشمیر سردار محمد حسین کی جانب سے اختیارات و پیسے کا ناجائز استعمال کر کے پلندری آزاد کشمیر میں گکھڑ قبیلے کی زمین پر قبضہ کرنے ان پر پولیس و انتظامیہ کی ملی بھگت سے تشدد کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا کر سردار محمد حسین اینڈ گروپ کی جانب سے زمین پر قبضہ کے لیے اسلحہ سمیت کیانی برادری پر حملہ آور ہوئی جس بنا پر دونوں جانب سے بندے زخمی ہوئے سیاسی اثر اسوخ کی بنا پر محمد حسین کی جانب سے کیانی برادری پر پرچہ کٹوا دیا گیا جبکہ دفعہ 144 کے نفاذ اور عدالتی احکامات کو پس پشت ڈالتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پلندری، پولیس کی نگرانی میں زمین پر قبضہ کروایا گیا مگر دوسری طرف کیانی برادری سے شدید زخمی فائر لگنے کے باوجود نہ تو پرچہ کاٹا گیا اور نہ ہی قانون کے مطابق عمل در آمد کیا گیا جبکہ بھرپور احتجاج کے بعد مجبور ہو کر پولیس نے ایف آئی آر کاٹی جو سرا سر نا انصافی تھی ہمارا مطالبہ ہے کہ نامزد ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور قانون کے کٹہرے میں لایا جائے وزیر اعظم پاکستان و آزاد کشمیر و دیگر اعلی حکام فلفور اس واقع کا نوٹس لیں تا کہ مزید خون ریزی یا تشدد کے واقعات سے بچا جا سکے اور اس معاملے کو قانون کے عین مطابق حل کیا جائے وگرنہ احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button