DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan: Pipes for supply of Sui gas in Choa Khalsa have been delivered to local area

چوآخالصہ میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیئے پائپ مقامی سطع پر منتقل کر دیئے گئے

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,22،جولائی,2023)—مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر چوآخالصہ سوئی گیس فراہمی پراجیکٹ کے تحت سدہ کمال،جبہ،دھمالی،چک مرزا کے بعد موہڑہ دھیال،سہوٹ بدھال،کنوہا بڑا گاوں اور ماہلی راجگان میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیئے پائپ مقامی سطع پر منتقل کر دیئے گئے۔اگلے دوچار ایام میں چوآخالصہ میں بھی پائپ منتقل کیئے جا رہے ہیں۔ادہر سابق چیئرمین یوسی کنوہا راجہ پرویز اختر قادری نے موضع سہوٹ بدھال میں گیس کی فراہمی کے لیئے کام کا سنگ بنیاد رکھا اور دعا کی۔سابق وائس چیئرمین شاہد گجر نے سوئی گیس کی فراہمی کے لیئے 72 کروڑ کی خطیر رقم کی فراہمی پر شاہد خاقان عباسی،حافظ عثمان عباسی،راجہ طلال خلیل کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر صوبیدار مہربان،چوہدری طارق فضل،چوہدری انور، شہزاد مغل، شفیق بٹ، ماسٹر رضا، ماسٹر عبدالشکور، راجہ باسط اور دیگر بھی موجود تھے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 22, July, 2023)- On the instructions of PML-N leader and former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi, under the Choa Khalsa Sui gas supply project, the pipes for the supply of Sui gas in Sadda Kamal, Jabba, Dhamali, Chak Mirza, then Mohra Dhayal, Sahot Badhal, Kanoha Bada Gaon and Mahli Rajgan were transferred to local area. Pipes are also being transferred to Choa Khalsa during these days. Former Chairman of UC Kanoha Raja Parvez Akhtar Qadri laid the foundation stone for the supply of gas in Mouza Sahot Badhal. Former Vice Chairman Shahid Gujjar also thanked Shahid Khaqan Abbasi, Hafiz Usman Abbasi, Raja Talal Khalil for providing a huge amount of 72 crores for the supply of Sui gas. Subedar Mehrban, Chaudhry Tariq Fazal, Chaudhry Anwar, Shahzad Mughal, Shafiq Butt, Master Raza, Master Abdul Shakoor, Raja Basit, and others were also present on this occasion.

ڈہوک مک میں دوہرے قتل کے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم یاسر محموداور اسماعیل والد فضل دین گرفتار

Yasir Mahmood and Ismail arrested as the main accused in the case of double murder in Dhok Makk

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,22،جولائی,2023)— تھانہ کلر سیداں میں تعینات ایچ آئی یو کے انچارج انسپکٹر مظہر اکرام اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر راجہ شاہد محمود نے چار ایام قبل ڈہوک مک میں دوہرے قتل کے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم یاسر محمود، اس کے بھائی اسماعیل اور والد فضل دین کو گرفتار کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے

لوسر کچرا کنڈی کے مسئلے پر ایکشن کمیٹی اور انتظامیہ کے درمیان باضابطہ مذاکرات میں پہلی بار مثبت پیشرفت

First positive progress in formal negotiations between the Action Committee and the management on the issue of Loser Garbage Pit

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,22،جولائی,2023)—لوسر کچرا کنڈی کے مسئلے پر ایکشن کمیٹی اور انتظامیہ کے درمیان باضابطہ مذاکرات میں پہلی بار مثبت پیشرفت۔انتظامیہ نے ایکشن کمیٹی کے تحفظات کو درست قرار دیتے ہوئے بہتر فیصلے کے لیئے پندرہ ایام کا وقت مانگ لیا۔ انتظامیہ نے کمیٹی کے اسلام آباد انتظامیہ سے مذاکرات کے لیئے سہولت کاری کی بھی پیشکش کر دی۔ اس سلسلے میں فریقین کے مذاکرات روات میں ہوئے جس میں اے سی صدر اور اے ایس پی کے علاوہ ایکشن کمیٹی کی جانب سے محترمہ شاہدہ،سید فیاض حسین شاہ،چوہدری جاوید،سلیم کیانی،شوکت کیانی،جاوید کیانی،خالد کیانی اور دیگر نے شرکت کی۔انتظامیہ کی جانب سے آر ڈبلیو ایم سی کی گاڑیوں کا راستہ روکنے پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا تو کمیٹی نے انہیں بتایا کہ گزشتہ بیس برس سے آبادیوں کے قریب کچرا کنڈی نے اطراف میں تعفن کے ذریعے تباہی مچا رکھی ہے۔ عدالت نے ہمارے حق میں فیصلہ کررکھا ہے مگر آر ڈبلیو ایم سی مسلسل توہین عدالت کا ارتکاب کر رہی ہے۔کمیٹی نے انتظامیہ کو بتایا کہ اب اسلام آباد کی انتظامیہ نے بھی اسلام آباد کا کچرا منتقل کرنے کے لیئے یہاں کی بارہ سو کنال اراضی کو ایکوائر کرنے کے لیئے سیکشن فور کی کاروائی شروع کر رکھی ہے ہم اگر راولپنڈی کا کچرا یہاں برداشت نہیں کرتے تو اسلام آباد کے کچرے کی بھی یہاں منتقلی نہیں ہونے دیں گے۔ انتظامیہ نے کمیٹی کو بتایا کہ انہیں ذیادہ معلومات پہلی بار ملی ہیں ہم کسی بھی ناانصافی کے حق میں نہیں آپ ہمیں مسئلے کے پائیدار حل کے لیئے پندرہ ایام کا وقت دے دیں ہم کمیٹی اور اسلام آباد انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کی سہولت کاری کوبھی ممکن بنائیں گے تاکہ تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کیئے جا سکیں۔کمیٹی نے انتظامیہ کی پیشکش پر مثبت جواب دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ انتظامیہ بھی ہمارے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائے گی۔

مغربی جمہوریت ہمارے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی

Western democracy has failed to solve our problems

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,22،جولائی,2023)—حضرت عمر ؓنہ صرف مسلمانوں کے خلیفہ دوئم ہیں بلکہ یہ مراد رسول بھی ہیں ان خیالات کا اظہار آئمہ کرام نے نماز جمعہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا حضرت عمرؓ جناب رسالت ماآب حضرت محمد مصطفیﷺ کے جانثار اور قابل اعتماد ساتھی ہیں جنہوں نے اسلام کی ترویج میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کے نظام عدل کی آج بھی دنیا گواہی دیتی ہے۔ان کے نظام سلطنت سے اغیار اور کفار آج بھی استفادہ کرتے ہیں اور ہم مسلمان ہو کر بھی انگریزوں کے مرتب کردہ قوانین پر عمل پیرا ہیں۔انہوں نے کہا کہ مغربی جمہوریت ہمارے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہے ہم نے سودی نظام اپنا کر اللہ تعالی کی ناراضگی کو دعوت دی ہے۔ ہمارے دین اسلام میں بنی نوع انسانی کے تمام مسائل کا حل موجود ہے مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام اور حکمران اغیار کی غلامی ترک کرکے خود کو اللہ کے احکامات اور نبی اکرم ﷺ کے ارشادات کے تابع کردیں تو امت آج بھی اقوام عالم میں اپنا کھویا مقام حاصل کر سکتی ہے۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کلرسیداں کے زیراہتمام فری آئی کیمپ کا افتتاح

Inauguration of Free Eye Camp under the auspices of Minhaj Welfare Foundation Kallar Syedan

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,22،جولائی,2023)—منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کلرسیداں کے زیراہتمام فری آئی کیمپ کا افتتاح حاجی زاہد اختر اور مظہر الحق ناظم ویلفیئر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ضلع راولپنڈی نے کیا۔آئی کیمپ میں ڈاکٹروں نے 300 کے قریب مریضوں کا چیک اپ کیا اور موقع پر موجود مریضوں کو فری ادویات دیں۔اس موقع پر ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کی ٹیم بھی موجود تھی جنہوں نے 50 مریضوں کا چیک اپ کر کہ ادویات دیں۔اس موقع پر حاجی زاہد اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کا وژن فلاح انسانیت اور دکھی انسانوں کی خدمت ہے اور یہ مشن منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے پیلٹ فارم سے جاری رہے گا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button