کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عمران ضمیر,22،جولائی,2023)— کہوٹہ بائی پاس متاثرین کا ہنگامی احتجاجی اجلاس۔ متاثرین نے موجودہ مارکیٹ ویلیو کے مطابق ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بائی پاس کی تعمیر اور تقر یبا 17ارب کا میگا پراجیکٹ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا بڑاکارنامہ ہے۔ ان خیا لات کا اظہار متاثرین کہوٹہ بائی پاس نمبر دار راجہ خالد پرویز، سابق صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ، راجہ کعب عزیز، عثمان ضمیر،توقیر شبیر، راجہ رومان سعید اور دیگر نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے جس طرح کہوٹہ پنڈی روڈ کو چار رویہ۔ سہالہ اوور ہیڈ برج اور کہوٹہ بائی پاس کا منصوبہ دوبارہ شروع کراکر دیرینہ عوامی مطالبہ پورا کیا۔ اسی طرح متاثرین بائی پاس کہوٹہ شہر کو ان کے جائز حقوق دلا کر متاثرین کو موجودہ مارکیٹ ویلیو کے مطابق معاوضہ دیا جائے۔ متاثرین مزید کہا کہ ہماری زمینیں اور فصلیں گزشتہ چار سال سے ان کی حیثیت تبدیل کر دی گئی۔ 2018-19کی بجائے موجودہ 2023-24کے ڈی سی ریٹ اور مارکیٹ ویلیو کو مد نظر رکھ کر ہمیں معاوضہ دیا جائے۔ متاثرین نے کہا کہ مارکیٹ ویلیو کے مطابق متاثرین کو معاوضہ نہ دیا گیا تو یہ سر اسر زیادتی اور ظلم ہو گا۔ متاثرین بھر پور احتجاج کریں گے۔ وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر اعلیٰ حکام سے متاثرین بائی پا س کہوٹہ شہر نے فوری نوٹس لینے کی استدعا کی ہے۔
Kahuta: (Pothwar.com, Imran Zamir, 22nd July 2023)- An emergency protest meeting of Kahuta bypass victims was held. The victims demanded payment according to the current market value and said that the construction of the bypass and the mega project worth about 17 billion is the great achievement of former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi. These thoughts were expressed by the victims, Raja Khalid Parvez, former president of the Bar Association, Raja Saeed Ahmad, Advocate, Raja Kaab Aziz, Usman Zamir, Tauqir Shabbir, Raja Ruman Saeed, and others said that the way Shahid Khaqan Abbasi has Fulfilled the long-standing public demand by restarting the project of Sihala Overhead Bridge and Kahuta Bypass. Similarly, the victims should be compensated according to the current market value by giving their legitimate rights to the city of Bypass. The victims added that our lands and crops have been changed in their status since last four years. Instead of 2018-19, we should be compensated considering the current DC rate and market value for 2023-24. The victims said that if the victims are not compensated according to the market value, it will be cruelty. The victims will protest in full. The victims of Bypass Kahuta city have requested the Prime Minister, Chief Minister Punjab, Commissioner Rawalpindi, Deputy Commissioner Rawalpindi and former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi and other high officials to take immediate notice.
کہوٹہ شہر میں غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈے، تجاوزات کی بھر مار
Illegal transport hubs in Kahuta city, rampant encroachments
کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عمران ضمیر,22،جولائی,2023)— کہوٹہ شہر میں غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈے، تجاوزات کی بھر مار ٹریفک گھنٹو ں گھنٹوں بلاک جبکہ سبزی پھل، فروٹ اور اشیائے خوردونوش کے من مانے ریٹس۔ انتظامیہ اور ٹریفک وارڈنز کی عدم دلچسپی شہری سراپا احتجاج۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ شہر کے چوراہوں، بازاروں میں جگہ جگہ مضافاتی علاقہ کے مقامی ٹرانسپورٹروں نڑھ، پنجاڑ، کھڈیوٹ، ہوتھلہ، جیوڑہ، وغیرہ نے غیر قانونی ٹراسپورٹ اڈے اور اوور لوڈنگ من مانے کرائے وصول کر کے مسافروں سے لڑائی جھگڑے معمول بنا لیئے ہیں۔ جبکہ انتظامیہ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے سبزی، پھل، فروٹ کئی گنا زائد ریٹ پر غیر معیاری اور ناقص اشیاء سر عام دکاندار فروخت کرکے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔
موجودہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے
The present government has failed miserably in providing relief to the people
کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عمران ضمیر,22،جولائی,2023)— بجلی کے بھاری بلوں نے غریب عوام کی کمر توڑ کے رکھ دی۔ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ گھروں کے چولہے بجھ گئے۔ غریب فاقہ کشی پر مجبور ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ شہر اور گردونواح میں گھریلو صارفین اور دکانداروں کاروباری طبقہ کمرشل استعمال کر نے والے بجلی صارفین کی بجلی کے موجودہ بلوں نے چیخیں نکال کے رکھ دی ہیں۔ ہزاروں روپے کے بل دے کر شہریوں کو غشی کے دورے پڑنا شروع ہو گئے۔ شہریوں نے شدیداحتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ہم اپنے بچوں کے لیئے تعلیم اور گھریلوں اخراجات پورے کریں کہ بجلی کے بھاری بل کیسے ادا کریں۔ حکومت طالمانہ ٹیکس بجلی کے بلوں پر فوری طور پر واپس لیکر عام آدمی کو ریلیف دے۔ حکمران طبقہ اپنی عیاشیاں اور پروٹوکول کے ساتھ ساتھ مفت بجلی کی سہولیات بھی ختم کی جائیں۔
تعزیت
مٹور (نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22جولائی2023) حاجی زرین گل کی وفات پرنوجوان سیاسی و سماجی شخصیت راجہ اکمل عزیز کا اظہار تعزیت مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا بھی کی،تفصیل کے مطابق حاجی وارث گل کے بھائی،ارشد محمود،رخسار، عمران اور کامران کے والد محترم حاجی زرین گل جو گذشتہ روز قبل وفا ت پا گئے تھے بریشیا اٹلی کی نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت راجہ اکمل عزیزحاجی زرین گل کی وفات پران کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ہے۔
مٹور (نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22جولائی2023) سٹی صدر مسلم لیگ ن ڈاکٹر محمد عارف قریشی کا سابق وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے اظہار تعزیت، مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز مسلم لیگ ن لیگ کے سٹی صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے سابق وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی رہائش گاہ جا کر ان کے جوانسالہ بیٹے کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔