AJKDailyNewsHeadlinePothwar.com

Chakswari, AJK: Urgent meeting of Tehreek Labaik with reference to Mihrab and Minaret from the center of Qadianis in Dulia Jatan.

دولیاجٹاں میں قادیانیوں کے ارتدادی مرکزسے محراب ومینارمسمارگی کے حوالہ سے تحریک لبیک کاہنگامی اجلاس

چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,21,جولائی,2023) —تحریک لبیک تحصیل دولیاجٹاں (ضلع کوٹلی)کے امیرعدنان علی نے کہاکہ دولیاجٹاں میں قادیانیوں کے ارتدادی مرکزسے محراب ومینارمسمارکیے جائیں۔قادیانی شعائراسلام استعمال نہیں کرسکتے۔ قادیانی اپنے کفریہ مراکز سے شعائر اسلام ہٹانے کے بجائے انتظامیہ کو دھوکہ دینے کے لیے کفریہ مراکز کے گرد دیوار بنا کر شعائر اسلام چھپا رہے ہیں۔دولیاجٹاں میں قادیانیوں کے ارتدادی مرکزسے محراب ومینارمسمارگی کے حوالہ سے تحریک لبیک کاہنگامی اجلاس 21جولائی بروزجمعہ راجدھانی میں منعقدہوگا۔ان خیالات کااظہارانھوں نے میڈیانمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ عدنان علی نے قادیانیوں کی جانب سے ارتدادی مرکز کے گرد دیوار کے ذریعے محراب ومینار چھپانے کو مسترد کرتے ہوئے انتظامیہ سے مسمارگی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قادیانی اپنے کفریہ مرکز سے شعائر اسلام ہٹانے کے بجائے انتظامیہ کو دھوکہ دینے کے لیے کفریہ مرکز کے گرد دیوار بنا کر شعائر اسلام چھپا رہے ہیں جب کہ قادیانی مرکز پر لگے مینار، محراب مکمل طور پر ہٹایا جانا ضروری ہے۔ مرزائیوں کی عبادت گاہوں کے آگے دیوار کھڑی کرکے یا میناروں کو چھپا کر اگر حکومت یہ سمجھتی ہے کہ اس نے قانون پر عمل درآمد کروا لیا ہے تو یہ بات مناسب نہیں ہے۔ قادیانی عبادت گاہ کے سامنے دیوار کھڑی کرکے محراب چھپا تو دیا گیا ہے مگر اس عبادت گاہ پرمینار واضح طور پر نظر آرہے ہیں۔واضح رہے کہ قادیانیوں کی طرف سے شعائرِ اسلام کا استعمال مثلاً اپنی عبادت گاہ کی شکل و صورت مسجد کی طرز پر بنانا،عمارت کے مینار بنانے مسلمانوں کی مسجد کی طرح کا محراب بنانا یا ”مسجد” کا بورڈ لگانا وغیرہ وغیرہ یہ سب تو قانون کی دفعہ 298 بی اور 298 سی کی خلاف ورزی کے زمرہ میں آتا ہے انھوں نے کہاکہ جب تک حکومت اور انتظامیہ قادیانیوں کے کفریہ مراکز سے شعائر اسلام کو ختم نہیں کرتی اس وقت تک آئینی وقانونی جدوجہد کے ساتھ ساتھ عوامی سطح پر بھی بیداری مہم جاری رکھیں گے اگر انتظامیہ قادیانیوں کو آئین وقانون کا پابند نہیں بنا سکتی تو پھر خدشہ ہے کہ عوام قانون کو اپنے ہاتھ میں لیتے ہوئے قادیانی مرکز سے خود ہی مینار اور محراب کو توڑنے کے لیے عملی اقدامات کریں۔

Chakswari: (Pothwar.com, Allah Dutta Bismill, 21, July, 2023) — Amir Adnan Ali of Tehreek Labaik Tehsil Dulia Jattan (Kotli District) said that the mihrab and minaret should be marked from the apostate center of Qadianis in Dulia Jattan. The Qadianis are hiding the rituals of Islam by building a wall around the infidel centers to deceive the administration. An emergency meeting of Tehreek Labaik will be held in the capital on Friday, July 21, regarding the destruction of the mihrab and minaret from the apostate center of the Qadianis in Dulia Jattan. He expressed these views while talking to media representatives.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,21,جولائی,2023) —متاثرین منگلا ڈیم کی آباد کاری بھی مکمل نہ ہو سکی۔ چک ہریام پل نا مکمل۔ابھی تک بے شمار متاثرین کو معاوضہ جات بھی نہیں مل سکے۔ اس سب کے باوجود واپڈا اور محکمہ برقیات کی ملی بھگت سے محکمہ برقیات نے متاثرین منگلا ڈیم پر مہنگائی کا بم گرا دیا۔ دو بار قربانی دینے والے متثارین منگلا ڈیم کے عزیز و اقارب بجلی کے بل دیکھ کر رو پڑے۔ متاثرین منگلا ڈیم کا بجلی کے ریٹ کم کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق متاثرین منگلا ڈیم کی بڑی تعداد غریبا ور سفید پوش تھی۔جن کے معاوضہ جات بھی انتہائی کم بنے۔ان میں ایسے مہاجرین کنٹرول لائن بھی تھے جنھوں نے کنٹرول لائن سے ہجرت کر کے محنت مزدوری کر کے تنکا تنکا جوڑ کر مکان بنائے تھے وہ بھی متاثرہ ہوئے۔ ان لوگوں کے معاوضہ جات اتنے کم بنے کہ وہ نئے گھر مکمل نہ کر سکے۔ آج انھی نا مکمل گھروں میں بجلی کا بل اتنا زیادہ آیا ہے کہ مزدوروں کے پاس بل جمع کروانے کا کوئی ذریعہ نہیں۔ منگلا ڈیم بناتے وقت واپڈا نے متاثرین منگلا ڈیم سے معاہدہ کیا تھا کہ بجلی فری دیں گے لیکن جب منگلا ڈیم بن گیا تو کچھ عرصہ بعد معاہدہ غائب کر دیا گیا۔ متاثرین منگال ڈیم پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ متاثرین کے بل معاف کئے جائیں۔ اگر بل لینے ہی ہیں تو پھر ہم سے صرف اس ریٹ پر لیں جس پر واپڈا سے محکمہ برقیات بجلی خرید رہا ہے۔متاثرین کے سروں پر لٹکتی تلوار کو ہٹایا جائے۔ معاشی پریشانیوں میں غریب کہاں سے بجلی کے بل ادا کریں۔عوامی نمائندے میدان میں آئیں اور بجلی کے ریٹ کم کروائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,21,جولائی,2023) —سینئر نائب صدر چنار پریس کلب اسلام گڑھ کے بھتیجے کی گاڑی کو روات کے مقام پر حادثہ۔نو بیاہتا دلہن جان بحق۔دو بھتیجے اور ایک خاتون شدید زخمی۔گاڑی مکمل طور پر تباہ۔ چکسواری پریس کلب کے صدر اللہ دتہ بسمل اور سی یو جے ضلع میرپور کے صدر راجہ نثار احمد خان کا حادثہ پر سخت افسوس کا اظہار۔ تفصیلات کے مطابق سینئر نائب صدر چنار پریس کلب اسلام گڑھ کے بھتیجے اربا زبٹ، ان کے بھائی،والدہ،ان کا کزن اور نو بیاہتا دلہن اسلام آباد جا رہے تھے کہ چک بیلی کے قریب ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی اور نو بیاہتا دلہن موقع پر ہی جان بحق ہو گئی۔ارباز بٹ کی چند دن پہلے ہی شادی ہوئی تھی۔جب کے باقی چاروں افراد شدید زخمی ہو گئے۔زخمی افراد کو بے نظیر بھٹو اسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے۔ چکسواری پریس کلب کے صدر اللہ دتہ بسمل چودھری،سی یو جے ضلع میرپور کے صدر راجہ نثار احمد خان نے نو بیاہتا دلہن کے انتقال پر سینئر صحافی جاوید بٹ اور ان کے خاندان سے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کیلئے دعا ئے مغفرت کی اور زکمیوں کے لئے جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,21,جولائی,2023) —چکسواری بازار کی سڑک کا کام تیزی سے جاری،چئیرمین میونسپل کمیٹی چودھری نعیم حسین روپیال،کونسلر محمد ساجد نظامی،محمد رضوان لون اور دیگر موقع پر کھڑے ہو کر نگرانی کر رہے۔ تاجر برادری کا سڑک کی معیاری تعمیر پر اظہا راطمینان۔تفصیلات کے مطابق چکسواری بازار کی سڑک کا کام تیزی سے جاری ہے۔چئیرمین میونسپل کمیٹی چکسواری چودھری نعیم حسین او ر ان کی پوری ٹیم اس کام کی مکمل نگرانی کرتی رہی ہے۔ سڑک کا کام اختتامی مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ تاجر ربرادری نے سڑک کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ چودھری نعئیم حسین نے معیاری کام کروانے کیلئے دن رات خود نگرانی کی ہے ان کی ٹیم کونسلر محمد ساجد نظامی،کونسلر محمد رضوان لون،کونسلر میاں ثاقب عارف، عابد حسین بھٹی،انسپکٹر تجاوزات چودھری زاہد حسین،محمد علی،چکسواری پریس کلب کے صدر اللہ دتہ بسمل اور دیگر افراد موقع پر موجود رہے جس سے ٹھیکیدار نے بہتر کام کیا۔ عوام علاقہ اور تاجر برادری نے وزیر حکومت چودھری قاسم مجید کا شکریہ ادا کیا ہے جنھوں نے اس سڑک کو مکمل کروایا۔ یہ کام پچھلے دو سال سے لٹکا ہوا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,21,جولائی,2023) —ڈپٹی کمشنر چوہدری امجد اقبال، ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن محمد رمضان چغتائی اور صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کامران طارق ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ 19 جولائی 1947کو سرینگر کے مقام پر کشمیری قیادت نے الحاق پاکستان کی قرارداد منظور کر کے جس منزل کا تعین کیا تھا اس کی تکمیل کے لئے کشمیری گزشتہ 76 سالوں سے بھارت کے خلاف برسرپیکار ہیں۔ بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر میں بھارتی افواج کے ظلم وبربریت کا نشانہ بننے والے شہداء کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر دفن کیا جاتا ہے یہ پاکستان سے محبت اور عقیدت کی لازوال مثال کشمیریوں کے خون میں رس بس چکی ہے جس کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔شہداء کشمیر کے لہو کی قربانی سے کشمیر یوں کو جلد آزادی ملے گی اور اس کا الحاق پا کستان سے ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم الحاق پاکستان کے موقع پر میونسپل کارپوریشن کے ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر چوہدری امجد اقبال جبکہ صدارت ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن محمد رمضان چغتائی نے کی سٹیج سیکرٹری کے فرائض راشداقبال بزمی نے سرانجام دیئے۔تقریب سے جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر محمد ریاض،ڈی ای او چوہدری نثار احمد،،انجمن تاجران کے راہنماء چوہدری محمد نعیم،ملازمین تنظیم کے سید قیصر شیراز کاظمی،ٹیچر آرگنائزیشن کے سابق صدر چوہدری محمد اسماعیل،ایلیمنٹری بورڈ کے محمداسحاق چوہان نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر سردار عبدالقادر، نائب صدر بارچوہدری عاشق حسین ایڈو کیٹ،تحصیلدار چوہدری عمران یوسف،تحصیلدار اسلام گڑھ سید کلیم عباس شاہ، ڈویژنل انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک،میونسپل کارپوریشن کے کونسلرز،صحافیوں، وکلاء،شہریوں اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چوہدری امجد اقبال نے کہاکہ پوری کشمیری قوم یوم الحاق پاکستان کے موقع پر اس عہد کی تجدید کرتے ہیں جس کا فیصلہ ہمارے بزرگوں نے قیام پاکستان سے پہلے الحاق پاکستان کی قرارداد منظور کرکے کیا تھا اورکشمیر کے مستقبل کی سمت کا تعین کیا تھا اس پر پوری کشمیری قوم کاربند ہے اور اس کے حصول تک کسی بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرئے گی۔انہوں نے کہا کہ کشمیری اور پاکستانی ازل سے جن خوانی رشتوں میں باندھے ہوئے ہیں انہیں دنیا کی کوئی طاقت جدا نہ کرسکتی۔کشمیریوں کی منزل پاکستان اور کشمیر ی پا کستان کا دفاعی حصار ہیں۔مضبوط و مستحکم پاکستان ہی کشمیر یو ں کی آ زادی کا ضامن ہے۔تقریب سے صدر بار کامران طارق ایڈووکیٹ نے کہاکہ قرارداداالحاق پاکستان کو تحریک آزادی میں مرکزی کی اہمیت حاصل ہے۔اس عظیم مقصد کے لئے 1947 سے آج تک کشمیر ی اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں۔شہداء کشمیر کی قربانیوں کو جتنا بھی خراج عقیدت پیش کیا جائے کم ہے ان شہداء کی قربانیوں کے صدقے انشاء للہ کشمیریوں کو اپنے مسلمہ حق خودارادیت کے باعث آزادی ملے گئی اور اس کا الحاق پاکستان سے ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آج وطن عزیز میں سیاسی خلفشار کی وجہ سے نظریاتی و فکری محاذ کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی اور وطن کے دفاع کی حفاظت کرنے والوں پر حملے کیے گے تو مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر کا ہر فرداس پرسخت دکھی تھا چونکہ کشمیریوں کی منزل پاکستان ہے اور اس کی عزت واحترام کو بھی اپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں۔ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن محمد رمضان چغتائی نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا ہے اوراس کی حفاظت بھی اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔ کشمیریوں کی منزل پاکستان ہے۔ہمارے اسلاف نے پا کستان سے قبل قراداداالحاق پاکستان منظور کر کے جس نظریاتی اور فکری سمت کا تعین کیا تھا اس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے کشمیری کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چوہدری نثار احمد نے تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی، پاکستان کی سلامتی ترقی، دفاع، شہداء کشمیر و پاکستان کے درجات کی بلندی و عالم اسلام کے مسلمانوں کے لیے دعائیں کیں تقریب کے آخر میں ایلمنٹری بورڈ کے سیکرٹری اسحاق چوہان نے تحریک آزادی کشمیر زندہ باد، پاکستان زندہ باد،ہم ہیں پاکستانی،پاکستان ہمارا ہے، مسلح افواج پاکستان زندہ باد، سلام زندہ باد کے پر جوش نعرے لگائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,21,جولائی,2023) —چیئر مین ضلع کونسل راجہ نوید اختر گوگا نے دورہ برطانیہ کے دوران لندن میں پاکستانی سفیر سے ملاقات کی اس موقع پر تحریک جموں کشمیر حق خودارادیت کے چیئر مین راجہ نجابت حسین ستارہ امتیاز،کونسلر غلام ربانی، چیف آفیسر اشفاق نور، مرزا رب نواز، راجہ نوید اور دیگر بھی موجود تھے۔چیئر مین ضلع کونسل میرپور راجہ نوید اختر گوگا نے تحریک آزادی کشمیر، پاکستان کی موجودہ معاشی و اقتصادی صورتحال، اووسیز کے مسائل سمیت دیگر کئی امور پر بات چیت کی۔ چیئر مین راجہ نوید اختر گوگا نے کہا کہ بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی افواج ظلم و بربریت کا مظاہرہ کررہی ہے اس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔ برطانیہ میں آباد کشمیری و پاکستانی اووسیز اور بالخصوص راجہ نجابت حسین نے مسئلہ کشمیر کو جس طریقے سے اجاگر کیا ہے اس پر ہم انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,21,جولائی,2023) —ڈپٹی کمشنر چوہدری امجد اقبال نے حالیہ مون سون بارشوں کے دوران ضلع میرپور کے جملہ اداروں اور متعلقین کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات دے دی ہیں اس سلسلہ میں محکمہ شاہرات، میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹی ہا، ریسکیو 1122، شہری دفاع، صحت عامہ سمیت دیگر اداروں سے بھی کہا ہے کہ وہ بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائڈنگ،ندی نالوں میں طغیانی،سمیت دیگر واقعات کے دوران ممکنہ ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے اپنے آپ کو 24 گھنٹے تیار رکھیں تا کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال پیدا ہونے کے بعدفوری امدادی اور ریسکیو کی کاروائیوں عمل میں لائی جا سکیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قدرتی آفات کا مقابلہ کرنا انسان کے بس میں نہیں بارشوں کے باعث غریب اور کچے گھر وں کو نقصان پہنچنے کا احتمال ہے اس حوالے سیانتظامی اداروں کے ہمراہ لوگوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ خطرناک جگہوں پر رہنے والوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرانے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں ضلع بھر میں جہاں کہیں بارشوں سے نقصان پہنچے تو اس کی فوری اطلاع انتظامیہ، مقامی تھانے یا ریسکیو 1122 کو دیں انھوں نے میونسپل کارپوریشن کے شعبہ صحت و صفائی کو ہدایت کی کہ وہ شہر بھر میں سڑکوں نالوں اور دیگر لینڈسلائیڈنگ ایریا پر نظر رکھیں جس مقام یاسیکٹر میں کوئی واقعہ رونما ہو تو اس پر جملہ محکمہ جات اپنا ذمہ دارانہ رول ادا کریں۔ انہوں نے علماء کرام سے بھی کہا کہ وہ مون سون کی بارشوں کے لیے مساجد میں رحمت کی دعائیں کروائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,21,جولائی,2023) — پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میونسپل کمیٹی چکسواری کے رابطہ سیکرٹری واجد حسین آف لدڑ پینڈا اور مدرس عبدالباسط چکسواری نے ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر راجہ محمد فاروق کی بیٹی اور سب انسپکٹر محکمہ پولیس راجہ عامر فاروق، راجہ محمد نقیب اللہ خان سابق کوارڈینیٹر وزیراعظم برائے نوجوانان و ثقافت، راجہ فرقان اللہ خان (صدر) کی ہمشیرہ اور آزاد کشمیر کی پہلی منتخب کونسلر عفیفہ نقیب یونین کونسل سملاڑ بٹل تحصیل کھوئی رٹہ کی کزن رابیلا فاروق کو آل پاکستان خواتین کی قومی 1500میٹر دوڑ میں اول پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل ملنے پر اُن کی رہائش گاہ بٹل سملاڑ تحصیل کھوئی رٹہ ضلع کوٹلی آزاد کشمیرجا کر اُن کے تمام اہل خانہ کو دلی طور پر مبارکباد پیش کی اور رابیلا فاروق کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button