DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Former MPA Raja Saghir Ahmed Meets Central Leader of PML-N Hamza Shahbaz Sharif

سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی مرکزی رہنماء پاکستان مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف سے ملاقات

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20جولائی2023)
سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی مرکزی رہنماء پاکستان مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف سے ملاقات،علاقائی تعمیر و ترقی اور مسائل کے حوالے سے سیاسی امور پر تبادلہ خیال، تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد نے مرکزی رہنماء پاکستان مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف سے پارٹی سیکریٹریٹ میں اپنے ساتھیوں محمد نور،شاہد محمود، ماجد سمیت ملاقات، علاقائی تعمیر و ترقی اور مسائل کے حوالے سے فیڈ بیک، اہم عوامی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں حمزہ شہباز شریف صاحب نے یقین دہانی کروائی کے آپکی مشکل وقت میں پارٹی کیلئے خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا انہیں یہ یقین دلایا کے انشائاللہ حلقہ میں پارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش جاری رکھوں گا اور پی پی سیون میں ایک بار پھر مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, July 20, 2023) – Former MPA Raja Saghir Ahmed, a prominent member of Pakistan Muslim League-N (PML-N), held a meeting with the central leader of the party, Hamza Shahbaz Sharif, to discuss regional development and issues related to political affairs. According to details, Raja Saghir Ahmed, who previously served as an MPA from PP-7 constituency, met with Hamza Shahbaz Sharif at the party secretariat yesterday. During the meeting, he was accompanied by his colleagues, Muhammad Noor, Shahid Mahmood, and Majid.

The meeting focused on gathering feedback regarding regional development and discussing important public and political matters. Hamza Shahbaz Sharif reassured Raja Saghir Ahmed of his unwavering commitment to serving the party during challenging times. He expressed his firm belief that every possible effort would be made to strengthen the party and achieve significant success in PP-7 constituency once again.

The meeting between Raja Saghir Ahmed and Hamza Shahbaz Sharif signifies the party’s dedication to address regional issues and foster political unity. The exchange of ideas and feedback is expected to contribute to the party’s strategies for effective governance and community development.

راجہ ندیم احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کی نوجوان سیاسی شخصیت انجینئر راجہ عابدسے ملاقات

Raja Nadeem Ahmed, meeting with the young political figure of PP7 constituency, Engineer Raja Abid

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20جولائی2023)
راجہ ندیم احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کی نوجوان سیاسی شخصیت انجینئر راجہ عابدسے ملاقات جبکہ ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہونے والے وائس چیئرمین ٹھکیدار محمد بشارت کی عیادت کی،جلد صحت یابی کی دعا دی،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ندیم احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے حلقہ پی پی سیون کی معروف نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ YMT سعودی عرب انجینئر راجہ عابد اور ان کے بیٹے راجہ محمد علی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی انہوں نے ان سے حلقہ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مسلم لیگ ن کو مضبوط کرنے کے کیئے نوجوانوں کو متحرک کرنے پر زور دیا گیا اور آمدہ الیکشن پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور ملتان سے لائے گئے اسپیشل آموں کا تحفہ پیش کیا گیا جبکہ انہوں نے یو سی دوبیرن کلاں کے سابق وائس چیئرمین ٹھکیدار محمد بشارت کی ان کے گھر جا عیادت کی جو گذشتہ روز روڈ ایکسیڈینٹ میں زخمی ہوے اور ایک ٹانگ فریکچر ہو ے امیدوار ایم پی اے راجہ ندیم احمد، چوہدری حمید، و دیگر نے عیادت کی اور دعا کی کہ اللہ پاک جلد شفاء کاملہ عطا فرمائے آمین

کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

Col. Mohammad Shabbir Awan candidate for Provincial Assembly Punjab Constituency PP7 granted bail before arrest

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20جولائی2023)
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سابق MPA کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور،ووٹروں،سپوٹروں،ورکروں، کارکنوں کی طرف سے مبارکباد،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل ایڈیشنل سیشن جج جاوید اقبال سپرا نے پولیس اسٹیشن کلرسیداں میں دس مئی کو درج ایک مقدمے میں پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان سمیت پی ٹی آئی کے 13 کارکنوں کی ضمانت قبل از گرفتاری یکم اگست تک منظور کر لی،پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے سینئر قانون دان راجہ ایم ستار اللہ ایڈووکیٹ،کلر بار کے جنرل سیکرٹری راجہ عابد حسین، چوہدری محمد عرفان اور راجہ محمد ارسلان وینس عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیئے جس پر عدالت نے سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان،پی ٹی آئی کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری قمرایاز،پی ٹی آئی کلرسیداں کے سابق صدر آصف محمود کیانی،راجہ اظہر اقبال،گلفراز بٹ،زوہیب اکرام،شیخ برھان،چوہدری ارشاد،عثمان،فرحان،قیصر ریاض،ملک سعید،بلال وینس کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری یکم اگست تک منظور کر لی یاد رہے کہ کلرسیداں پولیس نے دس مئی کو دہشتگردی کے ایک مقدمے میں سات کارکنوں کو گرفتار کر کے انیس کارکنوں کو نامزد اور چالیس پچاس نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا واقعہ 64 ایام بعد عدالت نے انسداد دہشتگردی ایکٹ خارج کیا تو سات گرفتار کارکنوں کو تھائی ملی جس کے بعد منگل کے روز عدالت نے چودہ کارکنوں کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی اس موقع پر راجہ جاوید احمد، راجہ طارق عظیم جنجوعہ، مجیب اللہ ستی، ارشد مجید، عدیل افضل، ملک شاہ زیب اعوان، اظہر شاہ، نوید ستی سمیت دیگر کارکنان ہمراہ موجود تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button