چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,18,جولائی,2023) —انجمن تاجراں حمید آباد چکسواری کے صدر چودھری شبیر نگیال نے کہا ہے کہ منگلا اپ ریزنگ منصوبہ کا تحفہ چک ہریام پل تھاجو ابھی تک نا مکمل ہے۔ پل مکمل نہ ہونا ہمارے عوامی نمائندوں کی مکمل ناکامی ہے۔چک ہریام پل اٹھارہ سال سے نا مکمل ہے۔ پل مکمل کروائے بغیر این او سی بھی جاری کر دیا گیا تھا جس کی وجہ سے پل کا معاملہ لٹک گیا۔چک ہریام پل کو مکمل کروایا جائے بصورت دیگر شدید احتجاج کریں گے اور ہمارے پاس پہیہ جام ہڑتال سے لے کر تمام آپشن موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چودھری شبیر نگیال نے کہا ہے کہ افسوس کا مقام ہے کہ اس وقت آزاد کشمیر میں بھی پی ڈی ایم کی حکومت ہے اور اتنا بڑا منصوبہ نا مکمل ہے۔ اس منصوبہ کی عدم تکمیل ظاہر کرتی ہے کہ ہمارے حکمرانوں اور عوامی نمائندوں کو عوامی تکالیف سے کوئی دلچسپی نہیں۔اس پل کو ہمارے عوامی نمائندے مکمل ہی نہیں کروانا چاہتے۔ ضلع میرپور سے چار ایم ایل ایز ہیں اور چاروں وزیر ہیں لیکن اس پل کے لئے کوئی آواز نہیں اٹھا رہا۔اگر عوامی نمائندے سنجیدہ ہیں تو اس پل کو مکمل کروانے کیلئے عملاًتحریک چلائیں۔اس منصوبے کے ذریعہ جی بھر کر کرپشن کی گئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس منصوبہ کو جان بوجھ کر مکمل نہیں کرویا جا ارہا تا کہ اس سے کرپشن کا پیسہ بنایا جا سکے۔پچھلے مالی سال ہمیں حکومت نے یقین دہانی کروائی تھی کہ جنوری فروری میں کام شروع ہو گا لیکن اس وقت تک کام شروع نہ ہو سکا۔ ہم حکومت آزاد کشمیر کو خبردار کرتے ہیں کہ اگر چند دنوں میں پل کا کام شروع نہ کیا گیا تو ہم شدید احتجاج کریں گے۔جس میں ہمارے پاس ہڑتال سے لے کر تمام آپشن موجود ہیں۔
Chakswari: (Pothwar.com, Allah Ditta Bismal, 18, July, 2023) — President of Hamidabad Chakswari Traders Association Chaudhry Shabbir Nagyal has said that the gift of Mangala Up-Raising Project was Chak Hariyam Bridge which is still incomplete. The non-completion of the bridge is a complete failure of our public representatives. Chak Hariyam Bridge has not been completed for eighteen years. NOC was also issued without completion of the bridge due to which the matter of the bridge was left hanging. Chak Hariyam bridge should be completed otherwise there will be strong protests and we have all options from wheel jam strike.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,18,جولائی,2023) — سیاسی و سماجی رہنما چودھری عبدالحلیم رضوی نے کہا ہے کہ گورنمنٹ پرائمری سکول بگھور کی بچیاں مرد اساتذہ کے پاس تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ گورنمنٹ پرائمری سکول بھگور میں دو استانیاں تعینات ہیں لیکن دونوں عرصہ دراز سے غیر حاضر ہیں۔ ایک استانی بیرون ملک گئی ہوئی ہے جب کہ دوسری آن ڈیوٹی سسٹم کے تحت میرپور میں حاضر ہے۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول بھگور میں پچیس سے تیس بچیاں زیر تعلیم ہیں اور دو استانیوں کی تعیناتی کے باوجود دونوں استانیاں ڈیوٹی سے عرصہ دراز سے غیر حاضر ہیں۔ایجوکیشن آفیسر سے استفسار پر معلوم ہوا کہ ایک استانی لمبی چھٹی لے کر برطانیہ کی سیر کے لیے گئی ہیں جبکہ دوسری میرپور کے کسی سکول میں حاضر ڈیوٹی ہیں حالانکہ ان کے آرڈر بگھور کے ہیں۔ اہلیان علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت بچیوں کے سکول کی ایک بہترین اور خوبصورت عمارت نئے سرے سے تعمیر کروا رکھی ہے اور عمارت مسلسل ویران رہنے کی وجہ سے کھنڈرات میں تبدیل ہونے کا اندیشہ ہے۔ اگر محکمہ تعلیم نے اس جانب توجہ نہ دی تو اہلیان علاقہ اگلے لائحہ عمل طے کرنے کا تہیہ کر چکے ہیں۔ محکمہ تعلیم سے گزارش ہے کہ فی الفور دونوں استانیوں کو سکول میں حاضر ہونے کا حکم نامہ جاری کرے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ریاست بھر سے آن لائن سسٹم کو ختم کیا جائے۔تمام اساتذہ کو ان کی اصل جائے تعیناتی پر حاضر ہونے کا حکم دیا جائے اور اس پر سختی سے عمل پیرا کروایا جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,18,جولائی,2023) —چودھری محمد اقبال آف تلواڑہ نے کہا ہے کہ وزیر حکومت چودھری قاسم مجیدکو وزیر بننے کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔چودھری قاسم مجید نے وزیر بنتے ہی جو کام شروع کروائے ہین اس پر بھی وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ چودھری قاسم مجید کا سیاسی ستارہ عروج پر ہے۔بڑے مشکل اور نا مساعد حالات میں الیکشن جیتنے کے بعد وزارت ملنا خوش قسمتی کا ہی نتیجہ ہے۔چودری قاسم مجید اور چیئرمین میونسپل کمیٹی چکسواری چودھری نعیم حسین روپیال مبارکباد کے مستحق ہیں جنھوں نے اتنے عرصہ بعد چکسواری کے عوام کو بہترین تحفہ دیا۔بلدیاتی انتخابات کے بعد واٹر سپلائی اور سڑک کا تحفہ ملا ہے۔ ہماری سڑک دو سال سے منظور تھی لیکن نہ جانے کیوں بنائی نہیں جا رہی تھی۔اب جب دو سال بعد سڑک بنائی گئی ہے تو اچھا اور معیاری کام ہوا ہے۔اس سڑک کے لئے چیئرمین چودھری نعیم حسین روپیال نے بڑی کاوش کی ہے۔ چودھری نعیم حسین روپیال نے چکسواری کا چئیرمین بننے کا حق ادا کر دیا۔ چودھری نعیم حسین روپیال نے دن رات کام کر کے واٹر سپلائی کو مکمل کروایا ہے اور اسی کی وجہ سے سڑک بھی مکمل ہوئی ہے۔ جو کام ہوا ہے اس کے معیار سے ہم مطمئن ہیں اور ہم امید کرتے ہیں آئندہ بھی چودری قاسم مجید جو کام کروائیں گے وہ معیاری ہوں گے۔قاسم مجید نے چودھری نعیم ھسین روپیال کا انتخاب کر کے اپنی سیاسی بصیرت کا بھی مظاہرہ کیا ہے۔چودھری نعیم حسین روپیال نے چکسواری کیلئے جو کام کئے ہیں اس سے پیپلز پارٹی کا گراف بلند ہوا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,18,جولائی,2023) — تحریک لبیک پاکستان آزادکشمیر چکسواری کے زیراہتما م 23جولائی 2023ء بروزاتوار دن 3بجے عظیم الشان تحفظ ناموس رسالت ﷺ وتحفظ قرآن پاک ریلی نکالی جائے گی ریلی کاآغاز تحریک لبیک چکسوار ی کے مرکز ی دفتر حمیدآباد سے ہوگاریلی کے شرکاء بازار کاچکر لگاکرحمیدآباد چوک پہنچیں گے جہاں جلسہ منعقدہوگا تحریک لبیک پاکستان وآزادکشمیر کے مرکزی ومقامی قائدین ریلی کی قیادت اورجلسہ عام سے خطاب کریں گے تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی قائدین پیرسیدفیصل محمودگیلانی آستانہ عالیہ چورہ شریف علامہ مولانا عمران رضوی محترم محمدنعیم چٹھہ اخترمحمودرضوی اورمرکزی ومقامی قائدین ریلی کی قیادت کریں گے اورجلسہ عام سے خصوصی خطاب کریں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,18,جولائی,2023) — آزاد جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے آمدہ انتخابات میں پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔پاکستان پیپلزپارٹی وفاق کی علامت ہے جس نے پاکستان کو معاشی و اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ایٹمی قوت اور میزائل ٹیکنالوجی سے وطن عزیز کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا اگر پیپلزپارٹی کی حکومتوں کو تسلسل سے چلنے دیا جاتا تو آج پاکستان دنیا کا ترقی یافتہ ملک بن جاتا۔پاکستان میں ناتجربہ کار اورمفاد پرست سیاستدانوں کے طرز حکمرانی سے ریاست کو شدید نقصان پہنچا ہے اور عالمی سطع پر بھی پاکستان کا وقار مجروع ہواہے۔ہرسیاسی جماعت کا اپنا سیاسی منشورہوتا ہے لیکن ناتجربہ کار حکمرانوں نے اپنے اور بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے ریاست کے مفادات سے کھلواڑ کیا جس سے وطن عزیز کو اندرونی،بیرونی اور بین الاقوامی سطح پر شدید چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان کے امیج کو بحال کرنے کے لیے پوری قو م میں نظریاتی و فکری اتحاد واتفاق کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنان اور حلقہ چکسواری کے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سابق وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید نے کہاکہ جب تک پاکستان میں سیاسی استحکام نہیں ہوتا اس وقت تک وطن عزیز میں معاشی و اقتصادی ترقی نہیں ہوسکتی۔ضرورت اس امر کی ہے کہ آمدہ الیکشن میں تمام سیاسی جماعتیں اپنے اپنے منشور کے مطابق سیاست میں شائستگی اور رواداری کو قائم رکھتے ہوئے اپنی الیکشن کمپین کریں اور ساتھ ہی لوگوں کو آزادانہ ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا موقع فراہم کریں۔جب بھی عوام نے آزادانہ اور پرامن ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تو پیپلزپارٹی کو ہی مینڈیٹ ملا ہے یہ پیپلز پارٹی کے نظریاتی ایجنڈے کی فتح اور لوگوں کی پیپلز پارٹی سے محبت کا اظہار ہے چونکہ پاکستان پیپلزپارٹی غریبوں کی ہمدرد جماعت ہے جس نے آج سے 56سال پہلے روٹی،کپڑا،مکان کا نعرہ دیا تھا۔اس نعرہ کو تکمیل کرنے دیا جاتا تو آج پاکستان میں غربت کی شرح کم ہوتی۔انھوں نے کہاکہ پاکستان کی سیاست میں حکمرانی کے نت نئے تجربات کرنے سے سیاست اور ریاست دونوں کو شدید نقصانات پہنچ چکا ہے اور قوم میں اخلاقی اقدار تنزلی کا شکار ہوئی ہیں۔انھوں نے کہاکہ قیام پاکستان کے لیے برصغیر کے مسلمانوں نے اسلام کے نعرہ پر وطن حاصل کیا تھا لیکن آج اسلام کی بجائے ذاتی مفادات کوترجیح دی جاتی ہے۔اسلامی جمہوریہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی طرف سے انعام ہے اس کی حفاظت اور احترام ہمارا قومی فریضہ ہونا چاہیے۔پاکستان کے مفادات سے آگے کوئی مفادات نہیں ہونے چاہیے تب جاکر قومیں اور وطن ترقی کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,18,جولائی,2023) — صدرِ ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری و وزیر حکومت چوہدری ارشد حسین کی ہمشیرہ اور سابق امیدوار اسمبلی چوہدری شیراز اکرم کی والدہ محترمہ کے ختم شریف کی محفل چیچیاں ہاؤس میں منعقد ہوئی۔ختم شریف کی تقریب صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی،جس میں ممتاز عالم دین حضرت علامہ سید اسد محمود کاظمی نے” حقیقت موت وحیات اور والدین کی عظمت ” کے موضوع پر خطاب کیا۔جبکہ قصیدہ خواں حضرات نے ہدیہ نعت پیش کیا تقریب میں وزیر حکومت چوہدری ارشد حسین، وزیر حکومت چوہدری یاسر سلطان، سابق امیدوار اسمبلی چوہدری شیراز اکرم، چیئرمین ضلع کونسل راجہ نوید اختر گوگا،فرزند کشمیر چوہدری صہیب ارشد،اے ڈی سی جی چوہدری یاسر ریاض،پرائیویٹ سیکرٹری ہمراہ وزیراعظم چوہدری محمد اسحاق، نوجوان سماجی راہنماء چوہدری ارسلان اسحاق،سینئر صحافی و چیف ایڈیٹر روزنامہ عدالت شیرباز منیر چوہدری ایڈووکیٹ،ممبر ضلع کونسل چوہدری بنارس شہریار اعظم،ممبر ضلع کونسل چوہدری وقاص علی،ممبر ضلع کونسل چوہدری السلام الحق،چوہدری ریاض آف ببیام،سابق چیئرمین زکوٰۃ کمیٹی کھڑی شریف چوہدری فیصل لال،سینئر صحافی چوہدری شوکت علی،صدر انجمن تاجراں جاتلاں چوہدری حضر حمید،چوہدری عابد حسین،چوہدری محمد داد چوہدری اجمل اکرم،چوہدری امجد اکرم،کونسلر چوہدری اسرار احمد،چوہدری سرمد محمود،کونسلرز سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ دعائیہ تقریب کے آخر میں ہدیہ درود و سلام پیش کیا گیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,18,جولائی,2023) — جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے زیر اہتمام اولڈھم میں 13 جولائی 1931 کے موقع پر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین (ستارہ پاکستان) کی صدارت میں کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا کانفرنس میں برطانیہ بھر میں مقیم کشمیریوں نے شرکت کی اور یوم شہدائے کشمیر اس تجدید کے ساتھ منایا کہ وہ اپنے ناقابل تنسیخ حق، حق خودارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے شہد ا ئے کشمیر کے مشن کی تکمیل اور سفارتی محاذ پر تحریک آزاد کشمیر کی سرگرمیاں جاری رہیں گی مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کروانے اور13 جولائی 1931 کے شہدا کے مشن اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ان کی جدوجہد کو آگے بڑھانا ہے برطانوی پارلیمنٹ، سیاسی جماعتوں اور برطانیہ کے مختلف ایوانوں میں بیرون ملک بسنے والی کشمیری اپنے دوستوں کی معاونت سے تحریک آزادی کشمیر کا سفر جاری رکھیں گے برطانیہ پارلیمنٹ میں قائم آل پارٹیز کشمیر پارکیمنٹری گروپ کی چیئرپرسن ایم پی ڈیبی ابراھام کی طرف سے پارلیمنٹ کے اندر اور جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر کو برطانوی حکمرانوں، یورپی ایوانوں، انسانی حقوق کے اداروں اور اقوام متحدہ تک موثر انداز میں آواز پہنچائی جا رہی ہے جے کے ایل ایف راہنما محمد یسین ملک کو سزاء دلوانے کے بھارتی اقدامات کی رکاوٹ کیلئے برطانوی وزیراعظم، وزیر خارجہ، یورپی یونین میں فارن افیئرز اور انسانی حقوق کی کمیٹی اور اسی طرح انسانی حقوق کے عالمی ادارے میں انسانی حقوق کے نمائیندوں کو خطوط لکھے جائیں گے۔ برطانوی پارلیمنٹ میں لوٹن ساوتھ کی ممبر آف پارلیمنٹ ریچل اوپکن وزیر خارجہ سے اٹھارہ جولائی کو پارلیمنٹ میں سوالات بھی کریں گی۔ جبکہ اے پی پی جے کی درخواست پر مختلف کونسلوں میں قراردادیں بھی پیش کی جائیں گی تاکہ یسین ملک کی رہائی کیلئے کوششیں تیز کی جا سکیں۔ برطانیہ کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے کشمیری اور پاکستانی سیاسی و سماجی شخصیات نے شہدا کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے تمام شہیدوں و غازیوں اور مجاھدوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کو بند کروانے کے عزم کا اظہار کیا گیا کانفرنس میں نظامت کے فرائض پروفیسر تیمور شفیق نے ادا کیے اس موقع پر ایم پی ڈیبی ابراھام، لارڈ مئیر آف مانچسٹر کونسلر یاسمین ڈار، لارڈ مئیر آف سٹوک آن ٹرینٹ ماجد خان، مئیر آف بولٹن کونسلر محمد ایوب، مئیر آف بلیک برن کونسلر پرویز اختر، جموں کشمیر تحریک حق خوداردیت انٹرنیشنل کے عہدیداروں، سردار عبدالرحمان خان، نائیلہ شریف، ہیری بوٹا، وزیر اعظم آزاد کشمیر کے سابق مشیر راجہ شوکت خالق ایڈوکیٹ، سابق کوآرڈینیٹر راجہ فضل الرحمان ایڈوکیٹ، سابق مئیر آف سٹوک چودھری باغ علی، سابق مئیر آف اولڈھم عتیق الرحمان، ڈی ایم ڈیجیٹل ٹی وی کے CEO ڈاکٹر لیاقت ملک، ڈاکٹر محمد یونس پرویز، ڈاکٹر نیئرعا بدی CEO ڈی ایل، ایڈوائزر ٹو سپیکر نیشنل اسمبلی آف پاکستان کے راجہ عبدالجبار بھٹی، راجہ پرویز اشرف، اولڈھم کے سابق مئیر شعیب اختر، چیئرپرسن JKSDMI چیشئیر نینا رانیہ خان، چیئرپرسن لنکا شائر کونسلر نویدہ خان، چیئرپرسن مس آسیہ حسین، ثمینہ خان، سابق مئیر آف بری کونسلر شاہینہ ہارون، عمران خلیل ملک صدر پی ٹی آئی یوکے، بیرسٹر اظہر محمود شیفیلڈ، بیرسٹر عابد حسین اولڈھم، کونسلر امجد وزیر MBE ڈپٹی لیڈر آف سٹوک کونسل، میرپور شہر سے تشریف لائے ہوئے سابق انجمن تاجراں کے صدر راجہ خالد محمود، سٹی کے کونسلر چودھری راحیل شفیق، اور متعدد راہنماؤں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین JKSDMI راجہ نجابت حسین کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا اور حکومت پاکستان کو انہیں ستارہ پاکستان دینے پر شکریہ ادا کیا اس موقع پر تمام مقررین نے APPG کی چیئرپرسن ڈیبی ابراھام اور ان کے ساتھیوں کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ برطانیہ کے تمام شہروں میں مقیم کشمیری و پاکستانی اپنے اپنے ممبران پارلیمنٹ جو لابنگ میں مصروف عمل ہیں کو درخواست کریں گے کہ وہ APPG کا حصہ بن کر ہاتھ مضبوط کریں اور جموں کشمیر تحریک حق خوداردیت کی سرگرمیوں کی نہ صرف حمایت کریں بلکہ ان میں شرکت کر کے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔ بھارت کے ریاستی جبر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کروانے کیلئے اپنی اپنی سیاسی جماعتوں کے اندر کردار ادا کریں۔جموں کشمیر تحریک حق خوداردیت انٹرنیشنل کے بانی چیئرمین راجہ نجابت (ستارہ پاکستان) نے اگلے تین ماہ کے دوران برطانیہ کے مختلف شہروں میں تقریبات منعقد کرنے کیلئے خواتین، پروفیشنلز، کاروباری شخصیات کو تحریک آزادی کشمیر منظم کرنے اور برطانیہ، پاکستان و آزاد کشمیر میں عوامی فلاح بہبود کیلیے مشاورت کا عمل بھی مکمل کیا اور اس موقع پر پروفیسر تیمور شفیق نے مختلف حوالوں سے کشمیریوں اور پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ برٹش پاکستانی بزنس مین اور تجارت پیشہ افراد اپنے آپ کو منظم کریں بلکہ یہاں کی سیاست کا حصہ بن کر یہاں سے سماجی و قومی اور بین الااقوامی معاملات میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس کیلئے JKSDMI کی پوری قیادت معاونت و سرپرستی کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ سیاسی جماعتوں سے منسلک مقررین نے اپنے اپنے حلقہ انتخاب کے عوام کا اس قدر مینڈیٹ دینے کا بھی بہت شکریہ ادا کیا جس کی وجہ سے وہ برطانیہ کے قابل فخر شہری ہونے، برطانیہ کی سلامتی کے حامی اور معاشرتی بہبود کے ساتھ ساتھ کشمیر کی پرامن جدوجہد آزادء میں بھی جاندار کردار ادا کرتے رہیں گے اس موقع پر جہاں شہداء کشمیر کو خراج تحسین پیش کیا گیا وہاں مجاھد اوّل سردار عبدالقیو م خان (مرحوم) کو ان کی آٹھویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا گیا ان کی کشمیر کیلئے خدمات، نظریات و افکار پر چلنے کے عزم کا اظہار کیا گیا اس کے ساتھ ساتھ کشمیری کی جدوجہد آزادی میں اپنی ساری زندگی، اپنے شب و روز عطا کرنے والے عظیم سپاہی فدا حسین کیانی کی ناگہانی وفات پر اظہار افسوس کیا گیا اولڈھم کی دو شخصیات حاجی منظور احمد خالق آباد اور چودھری محمد اعظم ڈارلڈہ کی وفات پر بھی ان کے خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فلاحی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔ تقریب میں پریسٹن، بولٹن، برنلے، بری، اولڈھم، مانچسٹر، آشٹن، لیڈز، بریڈفورڈ، نیوکیسل، مڈلزبراہ، ڈربی، ناٹنگھم، سٹوک آن ٹرینٹ، والسل، برمنگھم اور دیگر شہروں سے کشمیری اور پاکستانی عوام نے بھرپور شرکت کر کے اس کانفرنس کو کامیاب بنایا۔ اس موقع پر سردار عبدالرحمان خان سرپرست اعلی JKSDMI نے تفصیل سے 13 جولائی 1931 کے ان 22 شہیدوں کی تاریخی حوالوں سے حاضرین کو آگاہ کیا اور تنظیم کے تمام عہدیداروں نے مل کر راجہ عدیل سلیم، حاجی آصف حسین چنال، صوفی محمد اکبر، صابرہ چوہدری، طارق جاوید، راجہ مسعود حسین کاکڑ وی، راجہ راشد حسین چیئرمین امید ویلفیئر ٹرسٹ، آزاد قدیر اور امجد حسین مغل جاوید طارق صابرہ ناہید کا شکریہ ادا کیا جن کی کاوشوں سے یہ کانفرنس کامیاب ہوئی۔