کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,17،جولائی,2023)—کلرسیداں کے شہری عمر حیات کی بے نظیر بھٹو ہسپتال سے لاپتہ ہونے والے نومولود بیٹی کو ایم ایس ڈاکٹر طاہر رضوی اور ڈی ایس پی ملک رفاقت حسین کی کوششوں سے تلہ گنگ کے علاقہ ٹمن سے برآمد کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں کے نواحی گاؤں بھلاکھر کے عمر حیات کے ہاں بے نظیر ہسپتال میں اللہ نے بیٹی عطا کی جو چند ہی گھنٹوں بعد ہسپتال سے لاپتہ ہو گئی۔مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر انجینئر قمراسلام راجہ نے فوری مداخلت کی، مسلم لیگ ن کے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سات راجہ ندیم احمد بھی فوری ہسپتال پہنچ گئے۔ایم ایس ڈاکٹر طاہر علی رضوی کی کوششوں سے راولپنڈی پولیس اور ہسپتال انتظامیہ کے مشترکہ آپریشن کے ذریعے تلہ گنگ کے قریب سے بازیاب کر لیا گیا۔انتہائی خفیہ رکھے جانے والے اس آپریشن میں ٹیکنالوجی کا بہترین استعمال کیا گیا اور پھر بچی کی محفوظ برآمدگی اور بحفاظت منتقلی کے لئے علی الصبح چار بجے ڈاکٹر اور نرسوں کے ساتھ ایک ایمبولینس بھی بھجوائی گئی جس نے ایک دن کی بچی کو بحفاظت راولپنڈی منتقل کرکے اس کے نانا ظفر علی کی تحویل میں دے دیا۔ایم ایس ڈاکٹر رضوی کے مطابق یہ واقعہ اغوا کا نہیں بلکہ وہ خاندان اپنی بچی چھوڑ کر کلرسیداں کے عمر حیات کی بچی اٹھا کر چلا گیا تھا۔ جسے واپس اپنے والدین کے سپرد کردیا گیا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 17, July, 2023)- The efforts of MS Dr. Tahir Rizvi and DSP Malik Rafiqat Hussain to find the newborn daughter of Umar Hayat, a resident of Kallar Syedan, who went missing from Benazir Bhutto Hospital. According to the details, On the birth of a daughter to Umar Hayat of Bhalakhar village in Benazir Hospital, who went missing from the hospital a few hours later. Engineer Qamar Islam Raja immediately intervened, and PML-N candidate Provincial Assembly Constituency PP7 Raja Nadeem Ahmed also reached the hospital immediately. Through the efforts of MS Dr. Tahir Ali Rizvi, through the joint operation of Rawalpindi Police and hospital administration, In this top-secret operation, the best of technology was used and an ambulance was dispatched with doctors and nurses at four in the morning for the safe recovery and safe transfer of the girl. The baby girl was safely transferred to Rawalpindi and given to the custody of her maternal grandfather Zafar Ali. According to MS Dr. Rizvi, this incident was not abduction but the family had left their baby girl and picked up the baby girl of Umar Hayat.
ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کے ایم ایس ڈاکٹر محمد سہیل اعجاز اعوان نے سیمینار کے اختتام پر ریلی بھی نکالی گئی
Dr. Mohammad Sohail Ijaz Awan, MS, of THQ Hospital, also held a rally at the end of the seminar
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,17،جولائی,2023)—ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کے ایم ایس ڈاکٹر محمد سہیل اعجاز اعوان نے ڈینگی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب اور محکمہ صحت کی ہدایت پر انسداد ڈینگی کیلئے سنجیدہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے خاتمے کیلئے پیشگی احتیاطی تدابیر عمل پیرا ہو کر تحصیل کی سطح پر ڈینگی کے خاتمے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔میڈکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر محمد آصف مجتبی نے کہا کہ ڈینگی مچھروں سے بچنے کیلئے شہری احتیاطی تدابیر اپنائیں،گھروں کے اندر،باہر اور گملوں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔سینئر ویمن میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عابدہ پروین، ڈاکٹر توقیر مقصود اور ڈاکٹر عمران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی مچھر کے خاتمے اور ڈینگی وبا ء سے بچنے کیلئے کیلئے موثر اور جنگی اقدامات کی ضرورت ہے۔سیمینار کے اختتام پر ریلی بھی نکالی گئی جس میں شرکاء بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔
تحصیل کلرسیداں کی رہائشی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی منظور شدہ مستحق خواتین کو پروگرام کی سہ ماہی قسط مبلغ 9000 روپے جاری کر دی گئی
Benazir Income Support Program of Tehsil Kallar Syedan has been issued quarterly installments of Rs.9000 to the approved deserving women
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,17،جولائی,2023)—انچارج بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کلر سیداں آصف عمران بٹ نے کہا ہے کہ تحصیل کلرسیداں کی رہائشی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی منظور شدہ مستحق خواتین کو پروگرام کی سہ ماہی قسط مبلغ 9000 روپے جاری کر دی گئی ہے۔جن خواتین نے ابھی تک اپنی رقوم وصول نہیں کیں انہیں کہا گیا ہے کہ وہ اپنی رقوم ایچ بی ایل کنیکٹ کے منظور شدہ ایجنٹس سے جلد از جلد وصول کر لیں۔
اسسٹنٹ منیجر اپریشنز کلرسیداں ولید بن فاروق سمیت چار سپروائزر, پانچ ڈرائیورز اور دو چیکرز میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔
Assistant Manager Operations Waleed bin Farooq distributed certificates of appreciation among four supervisors, five drivers and two checkers
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,17،جولائی,2023)—اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے عید کے موقع پر صفائی ستھرائی اور آلائشوں کو فوری ٹھکانے اور کارکردگی کا عمدہ مظاہرہ کرنے پر اسسٹنٹ منیجر اپریشنز کلرسیداں ولید بن فاروق سمیت چار سپروائزر, پانچ ڈرائیورز اور دو چیکرز میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔
معروف ٹرانسپورٹر راجہ عشرت حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے
Renowned transporter Raja Ishrat passed away due to cardiac arrest
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,17،جولائی,2023)—معروف ٹرانسپورٹر راجہ عشرت حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے انہیں شام کے وقت دل کا دورہ پڑا ہسپتال لے جایا گیا مگر جانبر نہ ہوسکے ان کی نماز جنازہ بروز اتوار دن گیارہ بجے سہی راجگان بھلاکھر میں ادا کی گئی، مرحوم انتہائی شریف النفس و اعلی اخلاق کے مالک انسان تھے ان کی اچانک وفات پر علاقہ بھر کے لوگ سوگ میں ڈوب گئے