کہو ٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عمران ضمیر,17،جولائی,2023)— امن کمیٹی ضلع راولپنڈی کے زیر اہتمام کہوٹہ میں ممبران امن کمیٹی کا اجلاس و تھانہ کہوٹہ تا میلاد چوک امن واک۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسررضوان، سی پی او راولپنڈی کے فوکل پر سن و ڈی ایس پی سکیورٹی راولپنڈی مزا طاہر سکندر، کو آرڈینیٹر و ممبر ضلع امن کمیٹی قاری عثمان عثمانی،ڈویژنل خطیب افضل رضوی، ڈی ایس پی کہوٹہ چوہدری اثر، ایس ایچ او کہوٹہ بشارت عباسی، ایس ایچ او کلر سیداں عمر، تحصیلدار کہوٹہ ملک سعید، ممبرضلع امن کمیٹی مولانا ظہو ر اعوان نقیبی،قمرجعفری، ممبران امن کمیٹی ڈاکٹر محمد عار ف قریشی،راجہ عمران ضمیر، راجہ خورشید عالم صدر انجمن تاجران کہوٹہ،راجہ خالد اعزاز رہنما مسلم لیگ (ن)، سابق چیئر مین سجاد ستی،مولانا عبدالشکور حمادی،پروفیسر حافظ عبدالصبور،مولانا ادریس ہاشمی،ملک منیر اعوان، مولانا ہاشم ظہور اعوان نقیبی، چیئرمین میڈیا گروپ راجہ عبدالقدیر نے امن کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محبت اور بھائی چارے کی فضا ء کو قائم رکھا جائے گا۔ جلوس اور مجالس اپنی مقرر کردہ حدود سے تجاوز نہیں کریں گے۔ امن و امان میں رکاوٹ پیدا کرنے والے قانو ن کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔ سکیورٹی، صفائی کے ساتھ ساتھ محکمہ ہیلتھ کی ایمبولینس سروسز، واپڈا اور رسکیو 1122، آر ڈبلیو ایم سی عملہ صفائی، سٹریٹ لائٹس اور دیگر میونسپل کمیٹی کی جانب سے سہولیات سمیت تمام پلان ترتیب دے دیا گیا۔ اشتعال انگیزی اور ایک دوسرے کے مثالق کے خلاف تقاریر کی ہرگز اجازت نہ ہوگی۔ علما ئے کرام تاجر برداری شہری اور ممبران امن کمیٹی انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں سے تعاون کریں گے۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس موقع پر چھوٹے ملازمین عملہ صفائی،پولیس اہلکاروں اور آ رڈبلیو ایم سی، واٹر سپلائی سمیت تمام عملہ کی کارکردگی و کردار ہمیشہ ناقابل فراموش اور لائق تحسین ہوتا ہے۔ انہیں ملازمین کی بدولت ہمارے تمام انتظامات کامیاب ہوتے ہیں۔ ان کی کارکردگی کو سراہتے ہیں۔ دریں اثناء تھانہ کہوٹہ تا میلاد چوک کہوٹہ امن کمیٹی ڈسٹرکٹ روالپنڈی کے ممبران نے بینرز و کتبے اٹھا کر امن واک کا اہتمام بھی کیا۔ امن واک کے ا ہتمام پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان اور ڈی ایس پی سکیورٹی راولپنڈی مرزا طاہر سکندر اور کوآرڈینیٹر کہوٹہ قاری عثمان عثمانی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ممبرامن کمیٹی ظہور اعوان نقیبی نے سر انجام دیئے۔ محرم اور یوم عاشور کے موقع پر سکیورٹی، صفائی سمیت دیگر تمام انتظامات اور پلان ترتیب دے دیا گیا۔ ضلع راولپنڈی اور تحصیل کہوٹہ سمیت تمام علاقوں میں سکیورٹی کے فل پروف انتظامات ترتیب دیئے جائیں گے۔ سابقہ روایات اور قوانین کے تحت ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے مقرر کردہ حدود سے تجاوز کی اجازت ہر گز نہ ہو گی۔ محرم امن کا درس دیتا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سکیورٹ حکام کے ساتھ علما ء، تاجر برادری، شہری اور ممبران امن کمیٹی بھر پور تعاون کریں۔ کہوٹہ پر امن شہر ہے۔ مذہبی مفافرت پھیلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
Kahuta: ( Pothwar.com, Imran Zamir, 17, July, 2023)- Members of the Peace Committee in Kahuta organized by Peace Committee District Rawalpindi, Meeting and police station Kahuta to Milad Chowk peace walk. Assistant Commissioner Kahuta Yasar Rizwan, Focal of CPO Rawalpindi, while addressing the peace committee meeting said that the atmosphere of love and brotherhood will be maintained.
ڈی ڈی ایچ او کہوٹہ کے زیر اہتمام تحصیل ھیڈکوارٹر ھسپتال کہوٹہ میں ڈینگی کے حوالے سے واک کااہتمام
“DDHO Kahuta Organizes Dengue Awareness Walk at District Headquarters Hospital”
مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17جولائی2023) ڈی ڈی ایچ او کہوٹہ کے زیر اہتمام تحصیل ھیڈکوارٹر ھسپتال کہوٹہ میں ڈینگی کے حوالے سے واک کااہتمام،ڈینگی آگاہی واک میں ڈی ڈی ایچ او کہوٹہ ڈاکٹر عمر فاروق خان، راجہ ذکاء اللہ،تحصیل بھر کی لیڈیز ہیلتھ ورکر اور ان کے دیگر سٹاف نے شرکت کی اس موقع پرعوام میں ڈھنگی آگاہی مہم کے حوالے سے پمفلنٹ بھی تقسیم کیے گے جبکہ اپنے خطاب میں ڈاکٹر عمر فاروق خان نے ڈینگی سے احتیاطی تدبیر کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے لئے ضروری ہے کہ مکمل بازو والی قمیض پہنیں اور پتلون استعمال کریں جو پوری ٹانگ کو ڈھانپیں جبکہ اپنے کپڑوں پر مچھر سے بچانے والے سپرے کو چھڑکیں اگر آپ گھر یا علاقے میں مچھر بڑی تعداد میں پائے جاتے ہیں تو مچھر دانی کا استعمال لازمی کریں اپنے گھروں، برتنوں، ٹوٹے ہوئے ٹائروں، گلدانوں یا ٹوٹی ہوئی بوتلوں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں جبکہ ڈینگی بخار کی ویکسین ضرورلگوائی آخر میں ڈینگی آگاہی واک بھی کی گئی۔
راجہ ندیم احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کی سابق چیئرمین یوسی مٹور راجہ اشتیاق احمد کی رہائش گاہ (تھوہا خالصہ) آمد
Raja Nadeem Ahmed arrived at the residence (Thoa Khalsa) of former chairman UC Mator Raja Ishtiaq Ahmed
مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17جولائی2023) معرو ف لیگی رہنماء راجہ ندیم احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کی رہنماء PPPسابق چیئرمین یوسی مٹور راجہ اشتیاق احمد کی رہائش گاہ (تھوہا خالصہ) آمد، حلقے کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آمدہ جنرل الیکشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو، تفصیل کے مطابق ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت ومعرو ف لیگی رہنماء راجہ ندیم احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے گذشتہ روز قبل پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ کے سینئر رہنماء سابق چیئرمین یوسی مٹور راجہ اشتیاق احمدسے ان رہائش گاہ (تھوہا خالصہ) آکر ملاقات کی اس موقع دونوں شخصیات نے حلقے کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آمدہ جنرل الیکشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگوکی اور راجہ ندیم احمد نے آمدہ جنر ل الیکشن میں حلقہ پی پی سیون سے الیکشن میں بھر پو ر حصہ لینے کا عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ انشاء اللہ الیکشن میں بھر پور حصہ لوں گا اس موقع پر چیئرمین راجہ اشتیا ق احمد نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے افکار او ر راجہ ندیم احمد کے سیاسی افکار میں کافی مماثلت پائی جاتی ہے اور ان کے حلقے میں ترقی کی کوششوں کو شاندار الفاظ میں سراہا ہے۔
کونسلر راجہ گلزار احمد گلزاری فریضہ حج کے بعد وطن واپس پہنچ آئے
Councillor Raja Gulzar Ahmed Gulzari returned home after performing Hajj
مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17جولائی2023) کونسلر راجہ گلزار احمد گلزاری فریضہ حج کے بعد وطن واپس پہنچ آئے،تفصیل کے مطابق کونسلر راجہ گلزار احمد گلزاری حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کنے بعد واپس وطن پہنچ گے گذشتہ روز ان کو نوجوان سیاسی و کاروباری شخصیت عدیل افضل، پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے سینئر رہنماء سردار ارشد مجیداور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری [پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ نتھوٹ جا کر ان سے ملاقات کی اور ان کو حج کے سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی، راجہ گلزار احمد گلزاری نے اپنے مہمانوں کو آب زم زم اور مدینے پاک کی کھجوریں پیش کیں