DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: The intervention of Raja Pervaiz Ashraf made it possible to transfer six Pakistani immigrants stuck in Libya to Pakistan

راجہ پرویز اشرف کی مداخلت سے لیبیا میں پھنسے ہوئے چھ پاکستانی تارکین وطن کی پاکستان منتقلی ممکن بنا دی

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,16،جولائی,2023)—قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی مداخلت سے لیبیا میں پھنسے ہوئے چھ پاکستانی تارکین وطن کی پاکستان منتقلی ممکن بنا دی۔پاکستان واپس لائے جانے والے چھ نوجوانوں میں سے پانچ کا تعلق مندرہ اور ایک کا کلرسیداں سے ہے۔یہ سبھی اپنے روشن مستقبل کا خواب لیئے لاکھوں روپے ادا کر کے یورپ جانے کے لیے لیبیا پہنچے تھے مگر وہاں پہنچ کر یہ شدید مشکلات کا شکار ہو گئے تھے۔ جن کی وطن واپسی کے لیئے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اہم کردار ادا کیا اور یہ سبھی سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ذریعے وطن واپس لوٹ آئے۔جن میں برکت علی ولد ذوالفقار احمد،سہیل عابد ولد ماسٹر عابد،علی شہزاد ولد امجد محمود،محمد اسرار ولد سفیر،عاقب علی ولدمحمد افتخار ساکنان یوسی نورودلال مندرہ اور محمد حسنین خالد ولد محمد خالد سکنہ لونی کلر سیداں شامل تھے۔سیالکوٹ ائیرپورٹ پر حسیب نذر قریشی،پی وای او کے صدر ماجد قریشی،انجمن تاجران غوثیہ چوک کے جنرل سیکریٹری فہیم لیاقت قریشی،پروفیسر تنویر اشرف قریشی اور دیگر نے استقبال کیا۔یہ نوجوان جب گھروں کو وایس لوٹے تو ان گھروں میں عید کا سامان تھا والدین اپنے بچوں کو زندہ اپنے درمیان پا کر بے حد مسرور تھے اس موقع پر رخت آمیز مناظر بھی دیکھے گئے۔ والدین اور ان کے عزیز رشتہ داروں نے بچوں کی وطن واپس ممکن بنانے پر راجہ پرویز اشرف اور خرم پرویز راجہ کا بیحد شکریہ ادا کیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 16, July, 2023) – The intervention of National Assembly Speaker Raja Pervaiz Ashraf made possible the transfer of six Pakistani migrants stranded in Libya to Pakistan. The six were brought back to Pakistan. Five of the youths belong to Mandra and one is from Kallar Syedan. All of them came to Libya to go to Europe after paying millions of rupees for their dream of a bright future, but when they got there, they faced severe difficulties. Speaker of National Assembly Raja Pervaiz Ashraf played an important role in their return home and all of them returned home through Sialkot International Airport. Among them Barkat Ali son of Zulfiqar Ahmed, Sohail Abid son of Master Abid, Ali Shahzad son of Amjad Mahmood, Muhammad Asrar son of Safir, Aqib Ali son of Muhammad Iftikhar, resident of UC Noordalal Mandra and Muhammad Hasnain Khalid son of Muhammad Khalid of Looni Kallar Syedan were included. Haseeb Nazar Qureshi, PYO President Majid Qureshi, General Secretary of Anjuman Tajran Ghousia Chowk Faheem, Liaquat Qureshi, Professor Tanveer Ashraf Qureshi, and others welcomed them at Sialkot Airport. When these young people returned home parents were very happy to find their children alive.  The parents and their dear relatives thanked Raja Parvez Ashraf and Khurram Parvez Raja for making it possible for the children to return home.

پنجاب ہائی وے پٹرولنگ روڈ کرائم کے خاتمے کیلئے متحرک ہے,ایس پی پنجاب ہائی وے

Punjab Highway Patrol is active to eliminate road crime, SP Punjab Highway

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,16،جولائی,2023)—ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ راولپنڈی رینج محمد بن اشرف نے کہا ہے کہ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ روڈ کرائم کے خاتمے کیلئے متحرک ہے اور شاہرات پر سفر کو محفوظ بنانے اور دوران سفر کسی بھی قسم کی مشکلات کے سلسلے میں عوام کو مفید خدمات اور معلومات فراہم کرنے میں پیش پیش ہے۔پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کے قیام کے بعد نہ صرف ملکی شاہرات دن رات سفر کیلئے محفوظ ہو گئی ہیں بلکہ کسی بھی مشکل میں پی ایچ پی کی قریب ترین گاڑی فوری طور پر مدد کیلئے بھی پہنچ جاتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز کلرسیداں کے قریب پنجاب ہائی وے پٹرولنگ چوکپنڈوری پوسٹ پر موٹر سائیکل سواروں کو فری ہیلمٹ فراہم کرنے کے سلسلہ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈی ایس پی راولپنڈی چوہدری ذوالفقار علی،انچارج پوسٹ چوہدری عامر علی،صدر انجمن تاجران چوکپنڈوری راجہ سہیل جہانگیر،صدر مسلم لیگ ن یوسی غزن آباد ماسٹر چوہدری عبدالمجید و دیگر بھی موجود تھے۔ ایس پی محمد بن اشرف نے کہا کہ مختلف شاہرات پر پوسٹوں کے قیام اور ٹریفک مینجمنٹ کی وجہ سے ٹریفک حادثات اور روڈ کرائم میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔علاقے میں 24 گھنٹے گاڑی گشت کرتی ہے،بوقت ضرورت ناکے بھی لگائے جاتے ہیں اور گمشدہ بچوں کو تلاش کر کے ان کے ورثاء تک بھی پہنچایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ شہریوں کو سفری سہولیات فراہم کرنے کیساتھ ساتھ ان کی جان و مال کی حفاظت کی بھی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیلمٹ کے استعمال کا مقصد موٹر سائیکل سواروں کو حادثات سے محفوظ رکھنا ہے،شہریوں کو چاہئیے کہ وہ خود بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کریں۔اس موقع پر پٹرولنگ پوسٹ کے تمام انتظامات کو احسن طریقے سے سرانجام دینے اور بیٹ ایریا میں موثر گشت کرنے سمیت جرائم کی روک تھام کیلئے پی ایچ پی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تقریب میں موجود سیاسی و کاروباری افراد نے عملے اور انچارج پوسٹ چوہدری عامر علی کی تعریف کی۔

سرکاری ملازمین کی تنخواؤں اور پنشن میں دیگر صوبوں کے مساوی اضافہ نہ کر کے نگرانی حکومت نے مسلم لیگ ن کو کمزور کرنے کی سازش کی ہے

The supervisory government has conspired to weaken the PML-N by not increasing the salaries and pensions of government employees at par with other provinces

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,16،جولائی,2023)—مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواؤں اور پنشن میں دیگر صوبوں کے مساوی اضافہ نہ کر کے نگرانی حکومت نے مسلم لیگ ن کو کمزور کرنے کی سازش کی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے ہفتہ کے روز چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر کے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیگر صوبوں کے ملازمین کی طرح صوبہ پنجاب کے ملازمین کو بھی ان کے برابر مراعات ملنی چاہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان صوبہ پنجاب کے بغیر ادھورا ہے مگر صوبہ پنجاب کو کمزروں کرنے کی سازشوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات وقت پر ہونگے اور ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں عام انتخابات میں مسلم لیگ ن دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ایک سوال کے جواب میں سابق ایم پی اے کا کہنا تھا کہ انہوں نے آزاد حیثیت میں الیکشن میں کامیابی حاصل کی تھی اور علاقے کی بہتر تعمیر و ترقی کیلئے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی اور اس دوران بے شمار ترقیاتی کام کروائے مگر جب پی ٹی آئی ملکی مفادات سے ہٹ گئی تو میں بھرے مجمے کو چھوڑ کر میں مسلم لیگ ن میں واپس آ گیا۔

مشہور قتل کیس کے مرکزی ملزمان حسنین خان اور عثمان خان بری

Hasnain Khan and Usman Khan, the main accused in the famous murder case, acquitted

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,16،جولائی,2023)—ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی راجہ فیصل رشید نے صدربیرونی کے مشہور قتل کیس کے مرکزی ملزمان حسنین خان اور عثمان خان کوبری کردیا۔ملزمان کی پیروی سینئر وکلا راجہ شہزاد انور اور پلوشہ بنارس ایڈوکیٹس نے کی۔ملزمان پر احمد خان نامی شخص کے قتل کا الزام تھا جبکہ پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔گزشتہ روز وکلاء صفائی نے اپنے دلائل پیش کئے جس سے اتفاق کرتے ہوئے عدالت نے انھیں بری کردیا۔

حکومتی یقین دہانی پر تمام صوبائی محکموں کی جانب سے جاری احتجاج موخر کردیا گیا

On the assurance of the government, the ongoing protest by all the provincial departments was postponed

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,16،جولائی,2023)—انجمن پٹواریان تحصیل کلرسیداں کے صدر چوہدری تنویر اختر،جنرل سیکرٹری راجہ غلام مصطفی بابر جنجوعہ،پی ای اے کے صدر محمد شفیق بھٹی نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومتی یقین دہانی پر تمام صوبائی محکموں کی جانب سے جاری احتجاج موخر کردیا گیا۔انہوں نے تعاون پر تمام اداروں کے ملازمین اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button