DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahhuta Azad Patan Road, accidents have become a regular occurrence, due to the digging done for laying the Sui gas pipe

کہوٹہ آزاد پتن روڈ آئے روز حادثات معمول بن گیا سوئی گیس پائپ ڈالنے کے لیے کی گئی کھدائی تاحال مر مت نہ ہونے سے ایکسیڈنٹ کی تعداد میں اضافہ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16جولائی2023)
کہوٹہ آزاد پتن روڈ آئے روز حادثات معمول بن گیا سوئی گیس پائپ ڈالنے کے لیے کی گئی کھدائی تاحال مر مت نہ ہونے سے ایکسیڈنٹ کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے،ہیوی مشینری اور آزاد کشمیر ٹریفک کی روانی 24گھنٹے رہتی ہے عوامی حلقوں نے متعلقہ محکمے کے اعلیٰ حکام سے اس معاملے پر از خوونوٹس لینے کی اپیل کی ہے تفصیل کے مطابق کہو ٹہ آزاد پتن روڈ جو پاکستان اور کشمیر کو ملانے والی واحد روڈ ھے اس روڈ پرٹریفک کی روانی 24گھنٹے رہتی ہے اور ہر ٹائم ہیوی ٹریفک چلتی رہتی ہے سوئی نادرن گیس کمپنی نے اس روڈ کے کناروں کو اکھاڑ کر گیس کے پائپ ڈالے جو اس روڈ پر واقع چند گاؤں کو شاھدخاقان عباسی کی کاوش سے ملے گی گیس کے پائپ ڈالنے کے لیے روڈ کی کھدائی کی گئی اور مٹی کو اٹھا کر روڈ کے اوپر پھینک دیا گیا بعدازں سوئی گیس کمپنی نے اپنے پائپ ڈال کر تھوڑی تھوڑی مٹی ڈال کر چلے گئے کہوٹہ سے لیکر جرال آباد تک مٹی کے ڈھیر کافی حد تک روڈ کے اوپر پڑھے ہوئی ہیں جن کو وجہ سے آئے روز حادثات ہوتے رہتے ہیں کافی تعداد میں ایکسیڈنٹ ہو۔چکے ہیں جس کی وجہ سے کافی لوگ جان کی بازی ہار گے ہیں مگر افسوس کی بات ہے اتنے کچھ ہو نے کے باوجود اس کام کو سر انجام دینے والی کمپنی ٹس سے مس نہ ہوئی اور نہ ہی اس روڈ کی صفائی کی گئی اردگرد کے رہنے والوں نے متعلقہ محکمے کے اعلیٰ حکام سے اس معاملے پر از خوونوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

Mator, Kahuta: ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 16 July 2023)
Kahuta Azad Patan Road, accidents have become normal day by day. An excavation done to lay the Sui gas pipe has not yet been repaired, the number of accidents has increased, and heavy machinery and Azad Kashmir traffic flow remains 24 hours. According to the details, the Azad Patan Road, which is the only road connecting Pakistan and Kashmir, has 24-hour traffic flow and heavy traffic is running in the northern direction at all times. The gas company removed the sides of this road and laid gas pipes, which will be available to a few villages on this road through the efforts of Shahid Khaqan Abbasi. The road was excavated to lay the gas pipes and the soil was lifted and thrown on top of the road. After that, the Sui Gas Company put their pipes and put a little bit of soil and went from Kahuta to Jaralabad. Due to this a lot of people will lose their lives, but it is a pity that despite so much happening, the company did not clean the surrounding area. The residents have appealed to the senior officials of the concerned department to take note of the matter.

محکمہ سوئی گیس نے تھوہا راجگان کے لیے سوئی گیس کے پاہپ بھیج دیے

Sui gas company sends pipes to Thoa Rajgaan

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16جولائی2023)
راجہ عرفان سرور آف تھوہا راجگان(چیئرمین سرور گروپ) کا ایک اور عظیم کارنامہ،محکمہ سوئی گیس نے تھوہا راجگان کے لیے سوئی گیس کے پاہپ بھیج دیے،آئندہ چند دنوں میں کام شروع ہو گا، اہلیان علاقہ نے سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، معاونین خصوصی حافظ عثمان عباسی، شوکت جنجوعہ اور کونسلر راجہ عرفان سرور(چیئرمین سرور گروپ) کا شکر یہ ادا کیا ہے، تفصیل کے مطابق نوجوان سیاسی شخصیت راجہ عرفان سرور آف تھوہا راجگان(چیئرمین سرور گروپ)کی طرف سے عوامی خدمت کا سلسلہ بدستور جاری ہے ان کی شب و روز کوششو ں سے گذشتہ دونوں سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاونین خصوصی حافظ عثمان عباسی اور شوکت جنجوعہ کے ذریعے تھوہا خالصہ کے علاقوں سڑھاٹی راجگان،موہڑہ راجوال، محلہ، کھلیوٹ،ڈیری بھٹیاں،کلوٹ راجگان،موہڑہ پال کے گیس کے پائپ ان کے پاس تھوہا پہنچ گئے ہیں جن کو بہت جلد کام شروع ہو جائے گا اہل علاقہ نے راجہ عرفان سرور آف تھوہا راجگان کی کوششوں کو سراہا ہے جبکہ(چیئرمین سرور گروپ)کی طرف سے اور اہلیان علاقہ نے سابق وزیراعظم شاہد ہاقان عباسی، حافظ عثمان عباسی اور شوکت جنجوعہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button