چکسواری (پوٹھوار ڈاٹ کام، اللہ دتہ بسمل,14,جولائی,2023) —وزیر حکومت آزاد کشمیر چودھری قاسم مجیدمرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر نے کہا ہے کہ اہلیان بڑوٹیاں نے اس خطہ کی 70سالہ تاریخ میں پہلی دفعہ سٹیٹس کو کو توڑا ہے اور ایک ایسے کونسلر کا انتخاب کیا جو حقیقی ورکر ہے۔ جو الیکشن میں حصہ لینے سے پہلے بھی بڑوٹیاں گاؤں کی خوشی میں شریک ہو تاتھا۔میری کوئی برادری نہیں ہے،میری برادری وہ ہے جو میری پارٹی کیجھنڈے تلے کھڑا ہے۔پیپلز پارٹی محکوموں،مظلوموں اور غریبوں و بے بس لوگوں کی جماعت ہے۔راجہ گلفراز خان کے ساتھ پرانا تعلق تھا لیکن اب ان کے ساتھ دوہرا تعلق قائم ہوا ہے اب یہ پاکستان پیپلز پارٹی کے قافلے میں شامل ہو چکے ہیں۔یہ سچ ہے کہ مسلم لیگ ن نے ان کو لیگی رہنما تسلیم نہیں کیا۔ لیکن پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکر کی حٰثیت سے میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ آپ کے ساتھ وفا کریں گے۔آپ کی مشاورت سے فیصلے کریں گے۔آپ کے بیٹے راجہ گلفام اور گلستان میرے بھائیوں معز اور بلال جیسے ہیں۔ آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ ان کے ساتھ بھی تعلق نبھاؤں گا۔بڑوٹیاں گاؤں میں میرے انکل راجہ محمود خان کا ذکر نہ کروں تو یہ بہت بڑی زیادتی ہو گی۔ بڑوٹیاں گاؤں میں انھوں نے ہی پیپلز پارٹی کا پودا لگایا جو آج تناور درخت بن چکا ہے۔راجہ محمود خان نے مرتے دم تک پیپلز پارٹی سے وفا نبھائی ہے۔راجہ خالد محمود خان مرحوم نے بھی اپنی سیاسی زندگی بہترین انداز میں گزاری ہے۔ ہم ان کا احترام کرتے ہیں۔انھوں نے بھی اپنی پارٹی کے ساتھ وفا نبھائی ہے۔ان خیالات کا اظہار چودھری قاسم مجید نے راجہ گلفراز خان سابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی چکسواری کے گھر پر ان کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ آج میں نے جن پراجیکٹس کا افتتاح کیا ہے یہ ایک ٹریلر ہے۔گریٹرواٹر سپلائی کے پہلے فیز کے وارڈ نمبر 5بڑوٹیاں کا پانی چلا دیا ہے۔تین سے چار ہفتوں میں محمود آباد اور چکسواری بازار کا پانی بھی چلا دیں گے۔بڑوٹیاں بائی پاس روڈ پلی کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔اس کے علاوہ نئی آبادی بڑوٹیاں کی دو گلیاں بھی بن چکی ہیں۔ باقی مسائل بھی کونسلر محمد ساجد نظامی حل کروائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ سب سے زیادہ سرگرم کونسلر محمد ساجد نظامی ہیں مجھے ڈر ہے کہ یہ جس سپیڈ سے کام کر رہے ہیں یہ نہ ہو کہ یہ دوسرے وارڈز کے بھی فنڈز لے جائیں۔راجہ نثار احمد خان کو سی یو جے کا ضلع میرپور کا صدر بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ پریس کلب کی عمارت کا کام شروع کریں تو آپ کو دس لاکھ روپے دوں گا۔انھوں نے کہا کہ اساتذہ ہمارے لئے قابل احترام ہیں۔ ان سے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔ تنخواہوں میں بھی مناسب اضافہ کریں گے۔اساتذہ کو بھی چاہیے کہ ہڑتالیں کرنے کی بجائے سکولوں میں جائیں اور بچوں کو پڑھائیں۔تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں گے۔میں اپنے حلقے کے تمام سرکاری ملازمین سے گزارش کرتا ہوں کہ اپنی اپنی جائے تعیناتی پر ڈیوٹی کریں۔اگر کسی نے تبادلہ کروانا ہے تو بتائیں لیکن اپنے کام ضرور کریں۔کام نہ کرنے والے کو معافی نہیں ہو گی۔انھوں نے راجہ گلنوازخان مرحوم کا تذکرہ بھی کیا۔ ان کی سیاسی سوجھ بوجھ اور بصیرت کو سلام پیش کیا۔تقریب میں نئی آبادی بڑوٹیاں،بن بڑوٹٰاں اور نئی آبادی بڑوٹیاں حمید آباد کالونی،عجائب حسین شہید محلہ سے بھی لوگوں نے تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں سابق امیدوار اسمبلی عبدالرحمان ایڈووکیٹ،چئیرمین حاجی بشیر پرواز، چئیرمین چودھری نعیم حسین روپیال،ڈپٹی چئیرمین میونسپل کمیٹی چکسواری حاجی تاسب حسین چودھری،کونسلر حمزہ رزاق،عاشق حسین،راجہ زرائیت خان،محمد ظفیر بابا مرکزی صدر سنٹرل یونین آف جرنلسٹس،سابق صدر کشمیر پریس کلب میرپور راجہ حبیب اللہ خان،صدر چکسواری پریس کلب چودھری اللہ دتہ بسمل،سابق صدور مرزا محمد نذیر،محمد اقبال خواجہ،محمد اسحاق خواجہ سینئر نائب صدر چکسواری پریس کلب،داؤد احمد کاشف، سومی خان،عابد حسین بھٹی اور دیگر معززین علاقہ نے بھی شرکت کی۔نقابت کے فرائض ئاسر ممتاز چودھری سابق میڈیا ایڈوائزر نے سر انجام دئیے۔تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ الیاس عطاری نے پیش کی۔
Chakswari (Pothwar.com, Allah Ditta Bismill, 14, July 2023) – Azad Kashmir government minister Chaudhry Qasim Majeed Central Deputy Secretary General of Pakistan Peoples Party Azad Kashmir has said that the public of Barootians have broken the status quo for the first time in the 70-year history of this region. And chose a councilor who is a real worker, who used to participate in the happiness of Barotian village even before participating in the election. I do not have any community, my community is those who stand under the flag of my party. The People’s Party is a party of the subjugated, oppressed and poor, and helpless people There was an old relationship with Raja Gulfraz Khan but now a double relationship has been established with him now he has joined the Pakistan People’s Party. It is true that the Muslim League-N did not recognize him as the leader of the League. But as a worker of the Pakistan People’s Party, I promise you that I will be loyal to you.
چکسواری (پوٹھوار ڈاٹ کام، اللہ دتہ بسمل,14,جولائی,2023) —سنٹرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی صدر محمد ظفیر بابا نے کہا کہ صحافت اور سیاست کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔صحافیوں کا کام مسائل کی نشاندہی کرنا ہوتا ہے اور سیاستدانوں کا کام ان مسائل کو حل کرنا ہوتا ہے۔وزیر حکومت چودھری قاسم مجید کو وزیر حکومت بننے پر مبارجکباد پیش کرتاہوں۔سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجیدآج بھی اپنے حلقے کے مظلوم لوگوں ے ساتھ کھڑے ہیں بلکہ آج بھی ان کے چھوٹے موٹے کاموں کیلئے اعلیٰ انتظامیہ کو فون کرتے ہیں۔مظلوموں کا ساتھ دیتے ہیں۔ قاسم مجید میرے بھائیوں کی طرح ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ اپنے والد گرامی کے نقش قدم چلتے ہوئے عوامی خدمت کو ہی اپنا شعار بنایا ہے۔راجہ گلفراز خان نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ چودھری عبدالمجید نے ہمیشہ پارٹی کے ساتھ وفا کی۔ ان پر مشکل وقت آئے،محنت ان کی ہوتی اور پھل کوئی اور کھا جاتا ہے لیکن پھر بھی انھوں نے پارٹی نہیں بدلی جس کا صلہ انھیں وزارت عظمیٰ کی صورت میں ملا۔مسلم لیگ ن نے مجھے کبھی اپنا کارکن ہی نہ سمجھا۔میں جب ایڈمنسٹریڑ بنا تو سب سے زیادہ مخالفت میرے گاؤں والوں نے کی۔ بعض لوگ لچھے دار تقریریں کرتے ہیں لیکن وہ پارٹی اور پارٹی قیادت سے مخلص نہیں ہوتے۔ لچھے دار تقریریں کسی منصب کا ذریعہ ہوتی تو میں اور خواجہ ایوب کبھی بھی ایڈمنسٹریٹر نہ بنتے۔میں نے 2021کے الیکشن میں نون لیگ کا ساتھ نہ چھوڑا لیکن بلدیاتی الیکشن میں ان کو چھوڑ دیا۔ چودھری قاسم مجید وزیر بن گیا ہے میں پیشنگوئی کرتا ہوں کہ قاسم مجید کے ہاتھ میں وزارت عظمیٰ کے بھی لکیر موجود ہے۔ یہ عنقریب وزیر اعظم بنے گا۔ہمار کوئی مطالبہ نہیں۔آپ اپنے حلقہ کے مسائل کو بہتر سمجھتے ہیں۔انھوں نے ان خیالات کا اظہار چودھری قاسم مجید وزیر حکومت کو دی گئی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے چودھری ندیم حسین شہید اور مرحومگلزار حسین پٹواری کا بھی تذکرہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری (پوٹھوار ڈاٹ کام، اللہ دتہ بسمل,14,جولائی,2023) —متاثرہ منگلا ڈیم محمد اصغر ولد فیروز دین کے گھر کے سامنے بننے والی دیوار کی عدم تعمیر پر وزیر حکومت چودھری قاسم مجید نے نوٹس لیتے ہوئے اس دیوار کو تعمیر کرنے کا حکم صادر فرمایا۔چئیرمین چودھری نعیم حسین روپیال نے نیو ٹاؤن میں موقع پر جا کر سائیٹ کا وزٹ کیا اورمحمد اصغر کو یقین دلایا کہ آپ کی دیوار کا کام جلد شروع ہو جائے گا۔ میٹریل ان کے گھر کے سامنے پہنچا دیا گیا ہے۔ بارشوں کے موسم کی وجہ سے اس کام کو روکا گیا ہے کہ یہ نہ ہو کام شرو ع ہو اور بارش شروع ہو گئی تو مکان کے گرنے کا خطرہ موجود ہے۔باقی چند جگہوں پر بھی جو دیواریں بننی ہیں وہ بھی جلد تعمیر ہوں گی۔چودھری نعیم حسین روپیال نے کہا کہ یہ مسائل ایم ڈی ایچ اے کے ہیں لیکن ہم آپ کے مسائل کو حل کروانے کیلئے ہمہ وقت دستیاب ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری (پوٹھوار ڈاٹ کام، اللہ دتہ بسمل,14,جولائی,2023) —میونسپل کمیٹی چکسواری کا بجٹ اجلاس برائے مالی سال 24۔2023 پیش کر دیا گیا۔چئیرمین نعیم حسین روپیال صاحب کی صدارت میں بجٹ اجلاس برائے مالی سال 24۔2023 منعقد ہوا اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہو۔ کونسلرمحمد ساجد نظامی صاحب نے تلاوت کلام پاک کا شرف حاصل کیا۔ اس کے بعد کونسلر حمزہ رزاق نے نعت شریف پڑھنے کا شرف حاصل کیا۔بجٹ اجلاس وائس چیئرمین حاجی تاسب، اخلاق احمد اکاونٹنٹ سیکرٹری فنانس کمیٹی، ممبر فنانس کمیٹی ساجد نظامی،ممبر فنانس کمیٹی راجہ شجاعت اور ممبر فنانس کمیٹی زبیرنے پیش کیا جو کہ4,37,18000رکھا گیا ہے۔اس میں سے تنخواہوں او ردیگر انتظامی امور کیلئے 2,35,00000روپے مختص کئے گئے ہیں۔ترقیاتی بجٹ کے لئے نوے لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔جبکہ ایک کروڑ دس لاکھ روپے دفتری مد میں رکھے گئے ہیں۔بجٹ باہمی اتفاقِ رائے سے منظور کر لیا گیا۔ اجلاس میں شعبہ صحت و صفائی کی طرف سے عید قربان کے موقع پر صفائی کے نظام کو بہترین انداز میں بحال رکھنے پر سراہا گیا۔ چئیرمین نعیم حسین روپیال نے تمام کونسلر صاحبان سے کہا کہ اپنی اپنی وارڈز کے اندر ڈورٹوڈور ڈسٹ بن سروس کو لازم قرار دیا جائے۔صفائی کے نظام کو مزید بہتر کیا جائے۔ اس سال موسم برسات میں ہم إنشاء اللہ پنی پوری حدود میں کلین اینڈ گرین چکسواری کے منصوبے کے تحت درخت بھی لگائیں گے اس کے لیے تمام کونسلر صاحبان کو ورک کرنا ہو گا۔آخرمیں جناب چئیرمین چودھری نعیم حسین نے اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام صاحبان کا شکریہ ادا کیا۔
چکسواری (پوٹھوار ڈاٹ کام، اللہ دتہ بسمل,14,جولائی,2023) — سابق ڈی جی اطلاعات راجہ اظہراقبال کی والدہ گرامی،فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدرمحمد افضل بٹ کی والدہ محترمہ،مرزا محمد نذیرکی ہمشیرہ،سیاسی و سماجی مظہر الہیٰ کی والدہ محترمہ اور محمد اقبال خواجہ کے ماموں جان کی وفات پر چکسواری پریس کلب کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت صدر پریس کلب اللہ دتہ بسمل چودھری منعقد ہوا۔اجلاس میں سی یو جے ضلع میرپور راجہ نثار احمد خان،سرپرست اعلیٰ محمد اقبال خواجہ،چئیرمین سپریم کونسل محمد رفیق بھٹی،سینئر نائب صدر محمد اسحاق خواجہ،نائب صدر محمد تاج جالب،نائب صدر الطاف احمد چودھری،سیکرٹری جنرل عنصر محمود غزالی،ڈپٹی سیکرٹری ثاقب ظفر چودھری،ایڈیشنل سیکرٹری قیصر عزیز، سیکرٹری اطلاعات عدیل رفیق بھٹی،سیکرٹری مالیات عبدالخالق چودھری،سابق صدر مرزا نذیر احمد،راجہ افراز محمود،سابق سینئر نائب صدر عابد حسین چودھری،سابق نائب صدر معظم علی چودھری،سابق سیکرٹری اطلاعات نوید یونس چودھری اور دیگر نے شرکت کی۔تمام فوت شدگان کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا گیا اور مرحومین کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔اجلاس میں سویڈن میں حکومتی سرپرستی میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف قرار داد بھی پاس کی گئی۔جس میں آزادیء رائے کو بنیاد بنا کر دو ارب مسلمانوں کی دل آزاری کرنے پر سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کرنے اور سویڈن سے ہر قسم کے سیاسی و سماجی اورسفارتی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری (پوٹھوار ڈاٹ کام، اللہ دتہ بسمل,14,جولائی,2023) — چک ہریام پل آزاد کشمیر کے حکمرانوں اور بیوروکریسی کے لئے بہتی کنگا بن گیا۔2007میں شروع ہونے والا منصوبہ عملی طور پر 2011میں شروع ہوا۔تین بار اس پل کا نقشہ تبدیل ہوا اور ٹھیکہ ریوائز کیا گیا۔اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود چک ہریام پل سولہ سال بعد بھی مکمل نہ ہو سکا۔ہر آنے والی حکومت اس پل کی عدم تکمیل کا ملبہ سابق حکومتوں پر ڈالتی رہی۔سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے کرپشن کی غضب کہانی کا ذکر کرتے ہوئے خود کو آفر کی جانے والی بھاری رشوت کا تذکرہ بھی کیا۔ کرپشن کرنے والوں کا محاسبہ کرنے کا اعلان کرنے کے باوجود راجہ فاروق حیدر کسی کا محاسبہ نہ کر سکے۔2015کے بعد اس پل پر عملاً کوئی کام نہ ہو سکا۔پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت سے لے کر ابھی تک اس پل پر کوئی کام نہیں ہو سکا۔اس پل کی عدم تکمیل کے مجرم کون ہیں؟ان کا محاسبہ کون کرے گا؟جن لوگوں نے کرپشن کی ان کو کٹہرے میں کون لائے گا؟تفصیلات کے مطابق چک ہریام پل آزاد کشمیر کا سب سے بڑا منصوبہ جس میں جی بھر کر کرپشن کی گئی۔ وقت کا وزیر اعظم میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اقرار کرتا ہے کہ مجھے رشوت کی آفر کی گئی لیکن اس مافیا کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جا سکی۔ ذرائع کے مطابق اب تک چھ چار ارب روپے سے زائد اخراجات ہونے کے باوجود اس پل کی تکمیل کیلئے مزیدچار ارب روپے درکار ہیں۔ ابھی تک یہ تعین نہیں ہو سکا کہ یہ پل کتنے اخراجات میں مکمل ہو گا۔اس وقت چک ہریام پل ہاٹ ایشو بن چکا ہے۔اوور سیز کشمیری،میرپور ڈویژن کے مرد و زن اس پل کی تکمیل کے لئے بے چین ہیں۔ لیکن بر سر اقتدار اور مقتدر قوتیں اس پل کی تکمیل میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے۔اس وقت اس پل کا تیسرا نقشہ بن چکا ہے جو آزاد کشمیر کے وزیر اعظم اور مستند انجینئرز سے پاس بھی ہو چکا ہے۔آن ریاکرڈ موجود ہے کہ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے جو نقشہ پاس کیا تھا اس پر کام شروع کیا جاتا تو دستیاب فنڈز میں ہی یہ پل مکمل ہو سکتا تھا۔لیکن اب اس کو دوبارہ ریوائز کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔وفاقی حکومت کی طرف سے ایک ارب روپے کے فنڈز بھی جاری ہونے کی نوید سنائی گئی ہے۔لیکن اس پل کا اکاؤنٹنگ افسر ہی مقرر نہیں کیا جا سکا۔اس کی فائیل بن کے وفاقی گورنمنٹ کے پاس جائے گی تو اس پل پر مزید پیش رفت ہو سکے گی۔اس وقت آزاد کشمیر ضلع میرپور کی تمام سیاسی و سماجی تنظیمیں سراپا احتجاج ہیں۔عوام علاقہ نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ اس پل کو مکمل کر ویا جائے۔ اس پل کی تعمیر میں ملوث کرپٹ عناصر،بیوروکریسی،کنٹریکٹر اور دیگر کو کٹہرے میں لایا جائے۔قومی اثاثوں کو جائع کرنے اور سرکار کے خزانے کو نقصان پہنچانے کے جرم میں مقدمات قائم کئے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری (پوٹھوار ڈاٹ کام، اللہ دتہ بسمل,14,جولائی,2023) — ٹیچر آرگنائزیشن تحصیل اسلام گڑھ کے صدر محمد رشید چودھری کو متوقع احتجاج کے پیش نظر گرفتار کر لیا گیا۔ محمد رشید چودھری کو گزشتہ روز 16ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا۔ ٹیچر زآرگنائزیشن کے صدر تاصف شاہین اور سیکرٹری جنرل فردوس اعوان کی معطلی کے بعد ٹیچرز آرگنائزیشن نے ریاست بھر میں احتجاجی مظاہروں اور مظفر آباد کی طرف مارچ کی کال دی تھی۔اس کال کے بعد ریاست بھر میں ٹیچرز آرگنائزیشن کے رہنماؤں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز صدر تحصیل اسلام گڑھ محمد رشید چودھری کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔دوسری جانب چیف سیکرٹری آزاد کشمیر نے ہر قسم کے احتجاجی مظاہروں اور جلوسوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔محکمہ تعلیم نے تمام سکولوں کو کھولنے اور اساتذہ کی بائیو میٹرک حاضری کو یقینی بنانے کا حکم صادر فرما دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری (پوٹھوار ڈاٹ کام، اللہ دتہ بسمل,14,جولائی,2023) — سماجی رہنما چودھری عدنان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھگور کا ٹرانسفارمر ایک بار پھر خراب ہو گیا۔ ایک ماہ میں دوسری بار ٹرانسفارمر خراب ہوا ہے۔دو دن پہلے ٹرانسفارمرخراب ہوا تھا محکمہ برقیات سے ٹرانسفارمر ٹھیک کرنے کا کہا گیا تو انھوں نے تیس ہزار روپے کے اخراجات بتائے اور کہا کہ پرائیویٹ ورکشاپ سے ٹرانسفارمر تیار ہو گا۔ محکمہ برقیات کے پاس ٹرانسفارمر ٹھیک کرنے کیلئے تیل اور تار دونوں نہیں ہیں۔ لوگوں نے مرتے کیا نہ کرتے کے مصداق تیس ہزار روپے جمع کئے اور ٹرانسفارمر ٹھیک کروایا لیکن دو گھنٹے چلنے کے بعد وہ ٹرانسفارمر دوبارہ خراب ہو گیا۔ چودھری عدنان کا کہنا ہے کہ محلے میں اکثریت غریب لوگوں کی ہے اور ایک ہی ماہ میں دوسری بار ٹرانسفارمر کا خرچہ برداشت کرنے سے قاصر ہیں۔ محکمہ برقیات بھاری بل بھی وصول کرتے ہیں اور ٹرانسفارمر بھی ہمیں خود ٹھیک کروانے پڑتے ہیں۔انھوں نے وزیر حکومت چودھری قاسم مجید سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں 100KVکا نیو ٹرانسفارمر مہیا کیا جائے۔جو اہل علاقہ کی بجلی کی ضروریات کو پورا کر سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری (پوٹھوار ڈاٹ کام، اللہ دتہ بسمل,14,جولائی,2023) — کونسلر محمد ساجد نظامی،سپروائزر سجاد مہربان،کامران،علی محمد،اور ندیم حسین نے بڑی تگ و دو کے بعد بڑوٹیاں بائی پاس روڈ پر بلاک پائپ کو کھول دیا۔گزشتہ دوہفتہ قبل بڑوٹیاں واٹر سپلائی کو فعال کیا گیا تھا چند گھروں میں پانی نہیں جا رہا تھا۔اس سلسلے میں جب پائپ لائنوں کو چیک کیا گیا تو مین پائپ لائن ناقص کام کی وجہ سے بلاک ہو گئی تھی۔ ٹھیکیدار نے انتہائی ناقص کام کیا تھا جس کی وجہ سے چکسواری بازار کی لائنیں بھی بلاک تھیں جن کو دوبارہ کھدائی کر کے ٹھیک کیا گیا۔ اسی طرح بڑوٹیاں وارڈ کی واٹر سپلائی کا ایک طرف سے مین پائپ بند تھا۔گزشتہ دو روز سے محکمہ پی ڈبیلو ڈی کے ملازمین نے انتہائی محنت و جدو جہد کے بعد گزشتہ روز اس پائپ لائن کو بحال کیا ہے اب بروٹیاں وارڈ کی واٹر سپلائی مکمل طور پر بحال ہو چکی ہے۔ اہلیان بروٹیاں نے کونسلر محمد ساجد نظامی اور سپروائزر سجاد مہربان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے۔