DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: The revenue staff went on strike for the second day

کلرسیداں میں دوسرے روز بھی ریونیو سٹاف میں قلم چھوڑ ہڑتال جاری رہی

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,13،جولائی,2023)—کلرسیداں میں دوسرے روز بھی ریونیو سٹاف میں قلم چھوڑ ہڑتال جاری رہی تمام پٹواری اور کلیریکل سٹاف نے ہڑتال کی اور راولپنڈی جا کر کمشنر دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا۔مرکزی انجمن پٹواریان کے مرکزی نائب صدر راجہ شاہد محمود نے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب کی نگران حکومت مزدور دشمنی سے باز رہے۔ مراعات یافتہ طبقے کی مراعات میں بھاری اضافے کے بعد ملازموں کو قربانی کا بکرا بنایا مناسب نہیں یہ ظلم ہے جو ذیادہ دیر تک جاری نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے ملازمین پر زور دیا کہ وہ اپنا اتحاد قائم رکھیں ہم اتحاد کی بدولت ہی پنجاب حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیں گے۔صوبائی سینئر نائب صدر چوہدری جمیل اختر نے کہا کہ اشرافیہ اپنی عیاشیوں کے لیئے عام مزدوروں کا پیٹ کاٹنے پر اتر آئی ہے۔ وفاق اور دیگر صوبوں کے مساوی مراعات نہ دے کر پنجاب کی نگران حکومت نے حاصل اختیارات سے تجاوز کیا ملازمین حکومتی دھونس دھاندلی نہیں چلنے دیں گے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 13, July, 2023)- In Kallar Syedan, the strike of the revenue staff continued for the second day. Raja Shahid Mehmood, the Central Vice President of Central Anjuman Patwariyan, has demanded that the caretaker government of Punjab should refrain from anti-labour. Making employees the scapegoat after a huge increase in the privileges of the privileged class is not appropriate. This is an injustice that cannot continue for much longer. He urged the employees to maintain their unity, we will force the Punjab government to kneel thanks to the unity. Provincial Senior Vice President Chaudhry Jameel Akhtar said that the elite came down to cut the belly of the common workers for their pleasures. By not giving equal privileges to the federal government and other provinces, the supervisory government of Punjab has exceeded its powers. Employees will not allow government bullying and fraud.

پنجاب حکومت سرکاری ملازمین کے ساتھ ناانصافی نہ کرے

Punjab government should not do injustice to government employees

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,13،جولائی,2023)—پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری اور امیدوار حلقہ پی پی 9 راجہ خرم پرویز نے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب حکومت سرکاری ملازمین کے ساتھ ناانصافی نہ کرے اور بجٹ میں وفاق کی طرز پر صوبائی ملازمین کو مراعات دی جائیں۔انہوں نے پنجاب کے تمام صوبائی ملازمین کے تمام مطالبات کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کو ملازمین کی مشکلات کو فوری حل کرنا چاہیئے اور جس طرح وفاق اور باقی تین صوبائی حکومتوں نے پنشن اور تنخواہوں میں اضافہ کیا ہے پنجاب حکومت کو بھی اسی طرح اضافہ کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین ایام سے دھرنا دیئے ملازمین کے تمام مطالبات جائز ہیں۔ پنجاب حکومت فوری طور پر ملازمین کے مطالبات منظور کرے۔ پی پی پی نے ہمیشہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز میں تاریخی اضافہ کیا ہے اب بھی پنجاب کے ملازمین کی حق تلفی نہیں ہونے دی جائے گی۔

الخدمت فاؤنڈیشن و جماعت اسلامی کلرسیداں کی کارکنوں اور رضاکاروں کے اعزاز میں کوٹلی ستیاں کے تفریح مقام پنج پیر راکس پر عید ملن پارٹی۔

Eid Milan party at Panj Pir Rocks, in honor of the workers and volunteers of Al Khidmat Foundation and Jamaat-e-Islami Klar Syedan

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,13،جولائی,2023)—الخدمت فاؤنڈیشن و جماعت اسلامی کلرسیداں کی کارکنوں اور رضاکاروں کے اعزاز میں کوٹلی ستیاں کے تفریح مقام پنج پیر راکس پر عید ملن پارٹی۔تقریب میں جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری مولانا عتیق احمد عباسی،امیدوار پی پی 7 راجہ تنویراحمد،الخدمت فاؤنڈیشن ضلع راولپنڈی کے قائم مقام صدر جاوید اختر،رانا ضیااللہ،امیر جماعت اسلامی کہوٹہ ابرار عباسی،الخدمت فاؤنڈیشن حلقہ پی پی 10شاہ نواز جماعت اسلامی کلرسیداں کے امیر جاوید اقبال،جنرل سیکرٹری مولانا قاسم الحق،الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کے صدر محمد توقیراعوان،جے آئی یوتھ کلرسیداں کے صدر عبدالودود عامر،معروف کاروباری ازکار احمد جنجوعہ کے علاؤہ کارکنان اور رضاکاروں نے شرکت کی۔ مولانا عتیق احمد عباسی،راجہ تنویر احمد نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کسی مسلک کی نمائندگی نہیں کرتی تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے لوگ ہماری قابل قدر ساتھی ہیں۔ہم نتائج کی پرواہ کیئے بغیر اللہ کی زمین پر اللہ کے احکامات اور نبی ﷺ کے احکامات کے مطابق نفاذ شریعت کے لیئے اپنا اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ الخدمت نے ملک کے اندر اور باہر ہر مشکل میں اپنا نمایاں کردار ادا کرکے ملک کی نیک نامی میں اضافہ کیا۔شریعت الہی پر عمل کرنا اور اس کے نفاذ کی کوشش ہم سب پر فرض ہے ہمیں اس ذمہ داری میں کسی کوتاہی اور غفلت کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیئے۔

ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کے ملازمین بھی اپنے مطالبات کے حق میں سراپہ احتجاج بن گئے

Employees of THQ Hospital Kallar Syedan also protested in favor of their demands

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,13،جولائی,2023)—ایپکا ہیلتھ یونٹ راولپنڈی کی ہدایت پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کے ملازمین بھی اپنے مطالبات کے حق میں سراپہ احتجاج بن گئے۔ ملازمین کا کہنا تھا کہ وہ مطالبات کی منظوری تک تمام سرکاری امور کا بائیکاٹ جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ وفاق کی طرز پر 35 فیصد رننگ بیسک پر تنخواہ میں اضافہ، 17.50فیصد پنشن میں اضافہ،لیو ان کیشمنٹ کے پرانے قانون کو بحال کرنے تک تمام دفاتر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی۔

راجہ حمید سلیم حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرکے وطن لوٹ آئے

Raja Hameed Salim returned home after achieving the blessing of Hajj Baitullah

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,13،جولائی,2023)—سابق رکن ضلع کونسل راولپنڈی راجہ حمید سلیم حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرکے وطن لوٹ آئے۔دربار عالیہ لٹوری سیداں کے سجادہ نشین پیر سید خضر حسین شاہ نے ان سے ملاقات کی اور دلی مبارکباد دی۔ ادہر کلرسیداں کے معروف کاروباری چوہدری توقیر اسلم،اکرام الحق قریشی نے بھی راجہ حمید احمد سلیم کو مبارکباد دی ہے۔

ظفر بٹ انتقال کر گئے نماز جنازہ گاؤں لٹوال میں ادا کی گئی

Zafar Butt passed away and funeral prayers were offered in Latwal village

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,13،جولائی,2023)—کلر یوتھ کونسل کے صدر سہیل بٹ کے خسر ظفر بٹ انتقال کر گئے نماز جنازہ گاؤں لٹوال میں ادا کی گئی جس میں سیاسی سماجی حلقوں اور کلریوتھ کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button