عالمی یوم آبادی کے موقع پر پاپولیشن ویلفیئر کہوٹہ کے زیر اہتمام
سیمینار و واک۔ مہما ن خصوصی ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر راولپنڈی میڈم شیریں
سخن جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما صدر کہوٹہ سٹی ڈاکٹر محمد عارف قریشی،
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کہوٹہ ڈاکٹر عمر فاروق، سابق وئس چیئرمین بلدیہ
کہوٹہ ملک غلام مرتضیٰ، سنیئر میڈیکل آفیسر داکٹر ثمینہ بھٹی، میڈیکل
سوشل ویلفیئر آفیسر راجہ ذکاء اللہ، ڈاکٹر فوزیہ ملک، ممتاز عالم دین و
خطیب مرکزی جامع مسجد کہوٹہ، مولانا ادریس ہاشمی نے خصوصی شرکت کی۔ مہما
ن خصوصی ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر راولپنڈی میڈم شیریں سخن و ڈاکٹر محمد
عارف قریشی و دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ زندگی کے ہر شعبے میں
آبادی میں اضافے کی شرع کا متناسب ہو نا ضروری ہے۔ ہمیں آبادی کی تجدید
کے لیئے ہر ممکن قدم اٹھا نا پڑے گا۔ سیمینار کے اختتام پر شرکاء نے واک
بھی کی۔ اس موقع پر کہوٹہ کے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات معززین علاقہ
اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے مرد وخواتین نے بڑی تعداد میں
شرکت کی۔
نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام
تحریک لبیک پاکستان میونسپل کمیٹی کہوٹہ کے مرکزی دفتر کا افتتاح کر
دیا گیا راجہ جنید جہانگیر کو امیر ایم سی کہوٹہ کا باضابطہ نوٹیفکیشن
جاری افتتاحی تقریب میں امیر شمالی پنجاب عنایت الحق شاہ سلطانپوری، امیر
ضلع راولپنڈی، امیدوار برائے ممبر قومی اسلامی جاوید عباسی، امیدوار
برائے ممبر صوبائی اسمبلی کرنل وسیم جنجوعہ حلقہ PP7 کے عہدیداران
کارکنان ورکرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی تفصیلات کے مطابق TLP میونسپل
کمیٹی کہوٹہ کے مرکزی دفتر کی افتتاحی تقریب کا انعقاد افتتاحی تقریب میں
عنایت الحق شاہ سلطانپوری امیر شمالی پنجاب،امیر ضلع راولپنڈی،امیدوار
برائے ممبر قومی اسلامی جاوید عباسی، امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی
کرنل وسیم جنجوعہ حلقہ PP7 کے عہدیداران کارکنان ورکرز نے بڑی تعداد میں
شرکت کی اسوقع پر عنایت الحق شاہ سلطانپوری امیر شمالی پنجاب نے فیتہ کاٹ
کر دفتر کا بقائدہ افتتاح جبکہ نو منتخب امیر میونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ
جنید جہانگیر کو باضابطہ نوٹیفکیشن اور پارٹی پرچم بھی دیا گیا دوران
تقریب خطاب کرتے ہوئے عنایت الحق شاہ سلطانپوری امیر شمالی پنجاب نے کہا
کہ بحیثیت قوم ہمیں وہ نمائندے منتخب کرنے چاہیے جو اسمبلی میں نظام
مصطفی کے مفاذ کے لیے قانون سازی کر سکیں نہ کہ ایسے جو خود کرپٹ ہوں
راجہ جنید جہانگیر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں TLP واحد جماعت ہے جو ملک
میں نظام مصطفی کا مفاذ کر سکتی ہے اس موقع پر امیدوار برائے ممبر قومی
اسلامی جاوید عباسی، امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی کرنل وسیم جنجوعہ
نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ وہ دن دور نہیں جب نظام مصطفی کو تخت پر لایا
جائے گا دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضامن TLP جماعت ہے پاکستان نبی پاک
صل اللہ علیہ والہ وسلم کے نام سے قائم ہوا 75 سال سے ملک کو بے دردی سے
لوٹا گیا سودی نظام کا خاتمہ ہی ملک کو اس دلدل سے نکال سکتا ہے آئیں سب
ہمارے ساتھ ملکر اس ملک پر اللہ اور اسکے رسول کے نظام کو لائیں انھوں نے
راجہ جنید جہانگیر کوباکباد دی جبکہ آخر میں نو منتخب امیر MC کہوٹہ راجہ
جنید جہانگیر نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا.