DailyNewsHeadlineKahuta

Inauguration of New Lajhpal Hotel Chok Pandori

نیو پوٹھوہار لجپال ہوٹل چوکپنڈوڑی کا افتتاح

  • New Pothohar Lajpal Hotel Chok Pandori inaugurated:
    • Former chairman of UC Bishandot Muhammad Zubair Kiani inaugurated the business center of Chaudhry Babar and Chaudhry Ibrar.
    • The opening ceremony was attended by senior leaders of the Muslim League-N, including former member of the district council Rawalpindi.

چوہدری بابر اور چوہدری ابرار کے کاروباری سنٹر ”نیو پوٹھوہار لجپال ہوٹل چوکپنڈوڑی” کا افتتاح،معروف لیگی رہنماء سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی نے اپنے دست مبارک سے افتتاح کیا، شرکاء کی طرف سے چوہدری بابر اور چوہدری ابرارکو مبارکباد،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل چوہدری بابر اور چوہدری ابرار کے کاروباری سنٹر ”نیو پوٹھوہار لجپال ہوٹل چوکپنڈوڑی” کا افتتاح ہوا، چوہدری بابر اور چوہدری ابرار کے کاروبارکا افتتاح مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء سابق ممبر ضلع کونسل راولپنڈی، سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ معروف سیاسی و سماجی شخصیت محمد زبیر کیانی نے اپنے دست مبارک سے کیا اس موقع پر چوہدری بابر اور چوہدری ابرار کے کاروبار میں خیر و برکت کے لیے دعا کی گئی اور تمام شر کاء نے چوہدری بابر اور چوہدری ابرارکو مبارکباد پیش کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11جولائی2023)
تحریک لبیک پاکستان میونسپل کمیٹی کہوٹہ کے مرکزی دفتر کا افتتاح کر دیا گیا راجہ جنید جہانگیر کو امیر ایم سی کہوٹہ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری افتتاحی تقریب میں امیر شمالی پنجاب عنایت الحق شاہ سلطانپوری، امیر ضلع راولپنڈی، امیدوار برائے ممبر قومی اسلامی جاوید عباسی، امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی کرنل وسیم جنجوعہ حلقہ PP7 کے عہدیداران کارکنان ورکرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی تفصیلات کے مطابق TLP میونسپل کمیٹی کہوٹہ کے مرکزی دفتر کی افتتاحی تقریب کا انعقاد افتتاحی تقریب میں عنایت الحق شاہ سلطانپوری امیر شمالی پنجاب،امیر ضلع راولپنڈی،امیدوار برائے ممبر قومی اسلامی جاوید عباسی، امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی کرنل وسیم جنجوعہ حلقہ PP7 کے عہدیداران کارکنان ورکرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی اسوقع پر عنایت الحق شاہ سلطانپوری امیر شمالی پنجاب نے فیتہ کاٹ کر دفتر کا بقائدہ افتتاح جبکہ نو منتخب امیر میونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ جنید جہانگیر کو باضابطہ نوٹیفکیشن اور پارٹی پرچم بھی دیا گیا دوران تقریب خطاب کرتے ہوئے عنایت الحق شاہ سلطانپوری امیر شمالی پنجاب نے کہا کہ بحیثیت قوم ہمیں وہ نمائندے منتخب کرنے چاہیے جو اسمبلی میں نظام مصطفی کے مفاذ کے لیے قانون سازی کر سکیں نہ کہ ایسے جو خود کرپٹ ہوں راجہ جنید جہانگیر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں TLP واحد جماعت ہے جو ملک میں نظام مصطفی کا مفاذ کر سکتی ہے اس موقع پر امیدوار برائے ممبر قومی اسلامی جاوید عباسی، امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی کرنل وسیم جنجوعہ نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ وہ دن دور نہیں جب نظام مصطفی کو تخت پر لایا جائے گا دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضامن TLP جماعت ہے پاکستان نبی پاک صل اللہ علیہ والہ وسلم  کے نام سے قائم ہوا 75 سال سے ملک کو بے دردی سے لوٹا گیا سودی نظام کا خاتمہ ہی ملک کو اس دلدل سے نکال سکتا ہے آئیں سب ہمارے ساتھ ملکر اس ملک پر اللہ اور اسکے رسول کے نظام کو لائیں انھوں نے راجہ جنید جہانگیر کوباکباد دی جبکہ آخر میں نو منتخب امیر MC کہوٹہ راجہ جنید جہانگیر نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11جولائی2023)
معروف سیاسی،سماجی و مذہبی شخصیت راجہ عمران پکھڑال آف لونہ سیداں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاک دھرتی کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے والے ہی ملک و قوم کے حقیقی ہیرو ہیں افواج پاکستان کو بیک وقت کئی محاذوں پر ایسے چیلنجز کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کیلئے دن رات فوجی افسران اور جوان جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں ایک مرتبہ پھر دہشتگردی کی لہر موجود ہے لیکن افواج پاکستان کی قربانیاں ہمارے عزم اور حوصلے مزید مضبوط کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے خلاف ہر طر ح کی منفی مہم نا قابل برداشت او ر قابل مذمت ہے جس کا واحد مقصد ملک و قوم کی جڑیں کھوکھلی کرنا ہے انہوں نے ہماری افواج پاکستان کے شہیدوں اور غازیوں جرات و بہادری کی جو لازوال داستان رقم کی وہ آج بھی پاکستانی عوام کے دلوں میں زندہ ہے جبکہ افواج پاکستان نے بھارت کے خلاف ہر محاذ پر جس جواں مردی کا مظاہرہ کیا اس کا دشمن نے بھی اعتراف کیا ہے ملک کا بچہ بچہ اپنی فوج کے ساتھ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11جولائی2023)
ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت راجہ انتخاب عربی المعروف انتی راجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی سے پوری امت مسلمہ کی دل آزاری ہوئی ہے یہ نہ صرف ایک قابل مذمت بلکہ غیرانسانی فعل بھی ہے۔ قرآن پاک کی بے حرمتی کے دلخراش واقعے پر قوم یوم تقدیس قرآن پاک منا یا ہے قرآن پاک اللہ تعالی کا کلام اور پوری انسانیت کی فلاح، ہدایت اور رہنمائی کا ذریعہ ہے قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والے بیمار ذہنیت کے لوگ ہیں جن کی اس فعل کہ مذمت کرنا بے حد ضروری ہے انہوں نے کہا کہ بحیثیت مسلمان ہم مذہبی و انسانی آزادی پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں مگر پیغمبراور اللہ تعالیٰ کی کتاب کی کسی بھی صورت بے حرمتی اور تقدس پر آنچ قابل برداشت نہیں یہ واقعات باہمی امن کیلئے خطرہ ہیں اور انتہا پسند ذہنوں کو انتقامی کارروائی کرنے کیلئے اکسانے کی بڑی وجہ ہیں پاکستان قوم یک زباں ہوکر قرآن پاک دشمنوں کو پرامن انداز میں جواب دے گی امید ہے سویڈن کی حکومت اسلاموفوبیا کے بڑھتے رحجان کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے گی۔
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)

Show More

Related Articles

Back to top button